Tag: اسد عمر

  • پی ٹی آئی نے 3سال میں 54 لاکھ نوکریاں دیں، سابق وزیر خزانہ کا دعویٰ

    پی ٹی آئی نے 3سال میں 54 لاکھ نوکریاں دیں، سابق وزیر خزانہ کا دعویٰ

    اسلام آباد : سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے دعویٰ کیا ہے کہپی ٹی آئی نے 3سال میں 54 لاکھ نوکریاں دیں، یقین نہیں آتا تو پی ڈی ایم حکومت کی رپورٹ دیکھ لیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک سیاسی دندل کے اندر پھنسا ہوا ہے، تمام لیڈرملک کو سیاسی استحکام کی طرف لےکر آئیں۔

    سابق وزیر کا کہنا تھا کہ سب سے بڑی سیاسی جماعت تحریک انصاف ہے، پی ٹی آئی کےساتھ بیٹھیں اورایک مشترکہ ایجنڈا بنائیں، ملک کوسیاسی بحران سے کیسے نکالنا ہے اس کی طرف جائیں۔

    انھوں نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے ابتدائی تین سال میں چون لاکھ روزگار کے مواقع پیدا کیے، یقین نہیں آتا تو پی ڈی ایم حکومت کی رپورٹ دیکھ لیں، چھے فیصد سے معیشت کی ترقی ہورہی تھی، پچھلے تین سال میں یہ اوسطاً ایک اعشاریہ چھے فیصد ہوگئی ہے۔

    سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ الحمدللہ ہماری افواج نے ٹھوک کر بھارت کو جواب دیا، جو طاقتور ہے اس سے حکومت پیسہ نہیں نکلواسکی۔

    بجٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس بجٹ میں بھی بڑے جاگیرداروں پر کوئی ٹیکس نہیں لگا، میوزیکل چیئرچلتی رہی تو عوام کو کچھ نہیں ملے گا۔

  • پیپلزپارٹی میں جانے کا ارادہ ہے یا نہیں؟ اسد عمر نے واضح کردیا

    پیپلزپارٹی میں جانے کا ارادہ ہے یا نہیں؟ اسد عمر نے واضح کردیا

    پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ان کا پیپلزپارٹی میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، سیاست کا ہی ارادہ نہیں ہے۔

    اے آر وائی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ذاتی طور پر آصف زرداری ملاقات کیلئے بلائیں گے تو ملاقات کرلوں گا، کسی کیساتھ ذاتی دشمنی نہیں، سیاسی طور پر میرے شدید اختلافات ہیں۔

    اسد عمر نے کہا کہ انصاف صرف ہونا نہیں چاہیے ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے، قاضی فائزعیسیٰ کے فیصلوں سے انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آیا، ایک وقت آئےگا کہ قاضی فائز عیسیٰ کے انتخابی نشان کے فیصلے کو یاد کیا جائےگا۔

    انھوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ملک کیساتھ لگاؤ انتہائی جذبے پر ہوتا ہے، اوورسیز پاکستانی سمجھتے ہیں بانی پی ٹی آئی کیساتھ قاضی فائز عیسیٰ کا رویہ درست نہیں تھا۔

    اوورسیز پاکستانی ردعمل دینگے تو اس پر کسی کو اعتراض اور تعجب نہیں ہونا چاہیے، میرا خیال ہے قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر جو حملہ کیا گیا درست نہیں تھا، احتجاج کا طریقہ کچھ اور بھی ہوسکتا تھا، پلے کارڈز لےکر کھڑے ہوسکتے تھے۔

    سابق رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ لندن کے قوانین کے مطابق اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے، گاڑی پرحملہ نہ کرتے، لندن اور امریکا میں واضح کوڈ آف کنڈکٹ ہیں جس کے مطابق ہی چلنا ہوتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ قانون اور تہذیب کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کیا جاتا ہے، ذاتی رائے ہے مخالفت جس حد تک بھی ہو قانون کے دائرے سے نہیں نکلنا چاہیے۔

    اسد عمر نے کہا کہ ڈھکی چھپی بات نہیں کہ پاکستان کی سیاست میں غیرملکی کردار ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی اور ٹرمپ کے اچھے تعلقات تھے، ٹرمپ جب کامیاب ہوئے تھے تو پاکستان سے متعلق پالیسی کچھ تبدیل ہوئی تھی۔

    انھوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ اور بیرسٹر علی ظفر نے بانی پی ٹی آئی کے کیسز میں اہم کردار ادا کیا، دونوں وکلا نے بہترین انداز میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے کیسز لڑے۔

    قاضی فائزعیسیٰ اب نہیں رہے تو دونوں وکلا نہ لگنے والے کیسز لگوا سکتے ہیں، احتجاج کے معاملے پر بحث ہوسکتی ہے کہ پی ٹی آئی قیادت اس پر کیا کرتی ہے۔

  • اسد عمر کی عدالت میں اچانک طبیعت خراب ، اسپتال منتقل

    اسد عمر کی عدالت میں اچانک طبیعت خراب ، اسپتال منتقل

    لاہور : سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی عدالت میں اچانک طبیعت خراب ہوگئی ، جس کے بعد انھیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے دوران سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی۔

    رش کے باعث ان کی طبیعت خراب ہوئی اور وہ نیم بے ہوش ہوگئے ، جس پر وکلااورکورٹ کے عملے نے ان کو اٹھا کرگاڑی تک پہنچایا اور اسپتال منتقل کیا۔

    سابق وفاقی وزیر کو عدالت سے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچایا گیا ، جہاں ڈاکٹرزکی ٹیم ان کا چیک اپ کیا اور ابتدائی ٹیسٹ بھی کیے گئے جبک بلڈ سیمپل بھی لئےگئےہی

    اسپتال ذرائع نے بتایا کہ سابق وفاقی وزیر کا بلڈ پریشر کم ہوگیا تھا تاہم ان کی ای سی جی بالکل ٹھیک آئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق وفاقی وزیر اس وقت ڈاکٹرز اوررہنماؤں سے بات چیت کررہے ہیں جبکہ عمرایوب،زین قریشی،محمد احمد چٹھہ اوربلال اعجاز بھی پی آئی سی میں موجود ہیں۔

  • ویڈیو: اسد عمر کی طبیعت اچانک بگڑنے پر ریسکیو ایمبولینس طلب کر لی گئی

    ویڈیو: اسد عمر کی طبیعت اچانک بگڑنے پر ریسکیو ایمبولینس طلب کر لی گئی

    کراچی: اسد عمر کی طبیعت اچانک بگڑنے پر ریسکیو ایمبولینس طلب کر لی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی طبیعت اچانک ناساز ہونے پر انھوں نے ریسکیو ایمبولینس 1122 سے رابطہ کیا، ایمبولینس میں اسپتال منتقلی کے دوران ان کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

    طلب کیے جانے پر سندھ ریسکیو ایمبولینس 1122 پانچ منٹ اسد عمر کو گھر سے اسپتال پہنچانے پہنچ گئی تھی، جس پر سابق وفاقی وزیر نے ریسکیو ایمبولینس سروس کی تعریف کی۔

    ویڈیو میں اسد عمر کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ کراچی میں یہ سروس کسی نعمت سے کم نہیں ہے، یہ ایمبولینس اور اس کا عملہ بہت پروفیشنل اور تربیت یافتہ ہے۔

  • مسلم لیگ ن اس وقت اپنی سیاست دفن کرنے جارہی ہے، اسد عمر

    مسلم لیگ ن اس وقت اپنی سیاست دفن کرنے جارہی ہے، اسد عمر

    پاکستان تحریک انصاف کے سابق مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اس وقت اپنی سیاست دفن کرنے جارہی ہے۔

    اے آر وائی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اس وقت وہاں کھڑی ہے کہ 2006 میں جہاں ق لیگ کھڑی تھی، ہمارے ہاں سیاست دھندا بن گئی، ایک مرتبہ مزا لگ گیا تو کوئی نہیں چھوڑتا۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ میری سیاسی تاریخ میں تمام بڑے انٹرویو اے آروائی نیوز کیساتھ ہوئے ہیں۔ مستحکم جمہوریت میں لوگ سیاست چھوڑتے بھی ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جس دن علی امین گنڈاپور کو کہیں گے بات کرینگے تو وہ کرلیں گے، احتساب واحد چیز ہے جس پر ہمارا کوئی بھی سمجھوتہ نہیں ہوپا رہا تھا۔ فیٹف کا معاملہ اس وقت کی اپوزیشن کے پاس لےکر گئے تھے تو انھوں نے کہا نیب آرڈیننس پر بات کریں۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرکے سیاست شروع کی تھی، بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو ان کیساتھ ملاقات بھی ہوگی گلے شکوے بھی ہونگے۔

    بانی پی ٹی آئی نے اب تک جوعزت دی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ عدالت میں بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کیلئے اٹھا تھا لیکن درمیان میں لوگ کھڑے تھے۔ اگست میں پارلیمانی ٹرم ختم ہوئی تو میں نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا۔

    اسد عمر نے کہا کہ میں 9 مئی کے واقعات سے پہلے جیل جاچکا تھا، سپورٹ کرنے اور مدد کرنے کے کئی اور طریقے ہیں لیکن سیاست نہیں کرونگا۔ ٹیکنوکریٹ بن کرضرورت محسوس ہوئی تو ضرور مدد کریں گے۔

    انھوں نے کہا کہ محمد زبیر سیاست سے کیسے الگ ہوئے اس پر کمنٹ نہیں کرنا چاہتا۔ پاکستان آج جہاں کھڑا ہوا ہے اس میں لیڈرشپ کی بڑی ناکامی ہے۔ عام آدمی کیساتھ پاکستان کی لیڈرشپ نے جو کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔

    اسد عمر نے کہا کہ ایک ایک ملک پاکستان سے آگے نکل گیا اور ہم پیچھے چلے گئے، ہائبرڈ نظام کسی بھی صورت میں ہو ملک کو کچھ بھی ڈیلیور نہیں کیا جاسکا، نظام ڈیلیور نہیں کررہا تو پھر اس کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

    ہمیشہ کہا ہے کہ سیاستدانوں کو آپس میں بیٹھ کر بات کرنی چاہیے، میثاق جمہوریت کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ کیا تھی کوئی بیٹھ کربات نہیں کرتا تھا۔

    سابق رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بڑے فیصلے ماضی میں بھی کرچکے ہیں آئندہ بھی کرسکتے ہیں، میثاق جمہوریت پر بانی پی ٹی آئی کومطمئن کرنا ہوگا پھر وہ بڑے فیصلے کرسکتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ سیاستدان اسی طرح ایک دوسرے کے گریبان پکڑیں گے تو کوئی فائدہ نہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے پاس بےتحاشہ سیاسی اسپیس موجود ہے۔ وہ اس لیول پر ہیں کہ وہ جو بھی فیصلہ کرینگے ووٹر اسے قبول کریگا۔

    پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت اس وقت بہت مشکل حالات میں کام کررہی ہے، پی ٹی آئی کا ووٹر اس وقت ایک ہی مطالبہ کررہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے، پی ٹی آئی کے ووٹرز کو اس وقت پارٹی اسٹریٹیجی نظرنہیں آرہی۔

    انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت پر لوگ اقتدار میں چلے گئے اور وہ جیل میں ہیں۔ ایسا کوئی بیان نہیں دیا کہ بانی پی ٹی آئی نے سائفر کو سیاست کیلئے استعمال کیا۔

    اسد عمر نے کہا کہ 8 فروری کو پی ٹی آئی کو زیادہ ووٹ پڑنے کی وجہ عدت کیس بھی ہے، بانی پی ٹی آئی پر زیادہ تر کیسز ان کے سیاسی طرزعمل کی وجہ سے ہیں۔ ان کی سیاست مختلف ہوجائے تو کیسز بھی نہیں رہیں گے۔

    اسد عمر نے کہا کہ ہمیں تو کہاجاتا تھا کہ پنجاب میں تباہی ہوگئی، عثمان بزدار پر کوئی کیس کیوں نہیں ہوا، عثمان بزدار تو آج بھی سکون سے بیٹھے ہیں جہاں بھی بیٹھے ہیں۔ عثمان بزدار بانی پی ٹی آئی کا فیورٹ تھا اور رہے گا۔

    جب بھی پی ٹی آئی کی دوبارہ حکومت آئے گی تو عثمان بزدار دوبارہ وزیراعلیٰ بنے گا۔ بانی پی ٹی آئی کو تو جیل میں ڈال دیا گیا، عثمان بزدار پر کوئی کیس ہی نہیں بنا۔

    انھوں نے کہا کہ پرویز خٹک کی بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرفارمنس بہت بہترین تھی، سیاسی معاملات میں اسد قیصر اور پرویز خٹک نے بہت محنت کی، پرویزخٹک نے الگ جماعت بنانے کا فیصلہ غلط کیا۔

    اسد عمر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بعد کسی نے سب سے زیادہ پارٹی کیلئے محنت کی تو وہ جہانگیر ترین تھے، علیم خان کو بھی پارٹی کیلئے بہت محنت کرتے دیکھا تھا۔ بانی پی ٹی آئی جیل میں ملاقات کیلئے بلائیں تو ضرور ملاقات کروں گا۔

  • ’آج خاص دن ہے، اپنے ضمیر کی آواز پر ووٹ ڈالیں‘

    ’آج خاص دن ہے، اپنے ضمیر کی آواز پر ووٹ ڈالیں‘

    سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات سے متعلق پیغام جاری کیا ہے۔

    سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر( ایکس) پر جاری پیغام میں کہا کہ کسی جمہوری ملک میں شہری کے پاس سب سے بڑا اختیار ووٹ کی طاقت ہے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہمارے نظام میں  یہ اختیار 5 سال میں صرف ایک دن ملتا ہے، آج خاص دن ہے، اپنی طاقت کا استعمال کرے اور ضمیر کے مطابق ووٹ ڈالیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے بارہویں اور ملکی تاریخ کے سب سے بڑے عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا، ملک بھر میں پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

    عام انتخابات کے دوران قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں کیلئے 882 خواتین اور 4 خواجہ سراؤں سمیت ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن کی تعداد 17 ہزار 816 بنتی ہے۔

    عام انتخابات کیلئے جاری پولنگ کے دوران ملک بھر میں 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ووٹرز آج اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔

  • سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

    سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

    اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سےاستعفیٰ دے رہا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر سیاست سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ ایک دہائی سےزیادہ عوامی زندگی گزارنے کے بعد سیاست چھوڑنےکافیصلہ کیا ہے اور پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سےاستعفیٰ دے رہا ہوں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی سےمتفق نہیں، ایسی پالیسیاں اداروں سے شدید ٹکراؤ کا باعث بنتی ہیں جو ملک کے مفاد میں نہیں۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ان تمام لوگوں کاشکریہ اداکرنا چاہتا ہوں جنہوں نےمیراساتھ دیا ، این اے54 کی ٹیم اورووٹرزکاشکریہ جنہوں نے مجھے دو بار منتخب کیا، جس حلقےسےمنتخب ہوااس کی خدمت کرنے کی پوری کوشش کی ، اللہ پاک پاکستانی قوم پراپنی رحمتیں نازل فرمائے۔

  • نواز شریف واپس آئیں تو قانون کے مطابق فیصلے ہونے چاہئیں، اسد عمر

    نواز شریف واپس آئیں تو قانون کے مطابق فیصلے ہونے چاہئیں، اسد عمر

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ نواز شریف واپس آئیں تو قانون کے مطابق فیصلے ہونے چاہئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے انسداددہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاف یہی ہے ایک جماعت کوجلسےکی اجازت ملی ہے توسب کوملنی چاہئے، عدالت سےرجوع کیاہے اورعدالت سے امید ہے۔

    نواز شریف کی واپسی پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کوملک میں ہونا چاہیے، جب واپس آئیں گے تو قانون کے مطابق فیصلے ہونے چاہئیں۔

    انتخابات کے حوالے سے سوال پر رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ میری ذاتی خواہش ہےجلد انتخابات ہوں اور چیئرمین تحریک انصاف اور نواز شریف انتخابی مہم کیلئے آزاد ہوں۔

    اسرائیل فلسطین تنازع سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کیلئے آوازنہ اٹھانےسےکسی کی خوشنودی نہیں ملےگی، فلسطین کیلئے آواز نہیں اٹھائیں گے تو کشمیر کیلئے آواز نہیں اٹھےگی، چاہتے ہیں کہ کشمیر میں مظالم پر بات ہو تو ہر مظلوم کیلئے آواز اٹھانی چاہیے۔

  • ایک فیصلہ جو نواز شریف کیلئے اچھا نہیں، اس پر شہبازشریف کیوں خوش ہے؟ اسد عمر کا معصومانہ سوال

    ایک فیصلہ جو نواز شریف کیلئے اچھا نہیں، اس پر شہبازشریف کیوں خوش ہے؟ اسد عمر کا معصومانہ سوال

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سوال کیا ہے کہ ایک فیصلہ جو نوازشریف کے لئےاچھا نہیں، لیکن اس پرشہبازشریف کیوں خوش ہیں؟

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں صحافی نے سوال کیا سپریم کورٹ کے کل کے فیصلے کو کیسے دیکھتے ہیں؟ جس پر پی ٹی‌ آئی رہنما نے جواب دیا کہ کل کا فیصلہ درست ہے۔

    نواز شریف وطن واپس آئیں گے؟ اسد عمر نے نواز شریف کے وطن واپس کے سوال پر کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ اچھا سوال ہے کہ نواز شریف واپس آئیں گے یا نہیں۔

    میڈیا سے گفتگو کے دوران اسد عمر کا کہنا تھا کہ میرا معصومانہ سوال یہ ہےکہ ایک فیصلہ جو نوازشریف کے لئےاچھا نہیں، لیکن اس پرشہبازشریف کیوں خوش ہیں، بڑی بات ہےکہ ایک فیصلے پر تحریک انصاف بھی خوش ہے اورشہبازشریف بھی خوش ہے

    صحافی نے سوال کیا عثمان ڈار اور صداقت عباسی کی طرح کیا آپ بھی پروگرام میں جائیں گے تو رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر میں نے کوئی ایسا کام کرنا ہوتا تو کر چکا ہوتا۔

  • کیا اسد عمر چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے جارہے ہیں؟

    کیا اسد عمر چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے جارہے ہیں؟

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہرگز وعدہ معاف گواہ نہیں بن رہا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو الزامات بھی لگائے گئے وہ کسی کےاوپربھی نہیں لگنے چاہئیں، ایف آئی آر پڑھ کر سنا رہےاور ابھی تک یہ نہیں پتہ کہ الزام کیا ہے۔

    صحافی نے اسدعمر سے سوال کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے جا رہے ہیں؟ تو انھوں نے کہا کہ پارٹی والوں کونہیں ملنےدیاجارہاصرف وکلاکو ملنے کی اجازت ہے۔

    صحافی کے سوال ابھی بھی آپ پی ٹی آئی کا حصہ ہیں؟ پر رہنما کا کہنا تھا کہ اگر نہ ہوتاتو آج مجھ پر اتنے کیسز نہ بن رہے ہوتے۔

    ،اسدعمر سے صحافی نے سوال کیا کیا آپ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننےجارہے ہیں؟ جواب میں انھوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے کا سوال ہی پید انہیں ہوتا۔

    خیال رہے خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں اسد عمر کی ضمانت منظور کرلی ہے، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے فیصلے میں کہا کہ ایف آئی اے کے مطابق اسد عمر کی گرفتاری مطلوب نہیں کیونکہ پراسیکیوشن کا کہنا ہے اسدعمرکے خلاف تاحال ثبوت نہیں۔۔ اسد عمرنے شامل تفتیش ہونےکا اظہارکیا لیکن پراسیکیوشن نے شامل تفتیش نہیں کیا، اگراسدعمر کی گرفتاری مطلوب ہوئی توایف آئی اے پہلے اسد عمر کو آگاہ کرے گی۔