Tag: اسد عمر

  • جتنا پیسہ افغان جنگ پر لگا اس کا چھوٹا سا حصہ بحالی پر لگانے کی ضرورت ہے: اسد عمر

    جتنا پیسہ افغان جنگ پر لگا اس کا چھوٹا سا حصہ بحالی پر لگانے کی ضرورت ہے: اسد عمر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ افغانستان میں جو پیسہ جنگ پر لگا اس کا ایک چھوٹا سا حصہ بحالی پر لگانے کی ضرورت ہے، یہ پیسہ ایمانداری سے ترقی پر لگایا گیا تو عالمی سیکیورٹی بہتر ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ دنیا کو وہ غلطی نہیں دہرانی چاہیئے تھی جو سوویت انخلا کے بعد کی تھی۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ یہ وقت افغانستان کا ساتھ دینے کا ہے ساتھ چھوڑنے کا نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جو پیسہ جنگ پر لگا اس کا ایک چھوٹا سا حصہ بحالی پر لگانے کی ضرورت ہے، یہ پیسہ ایمانداری سے ترقی پر لگایا گیا تو عالمی سیکیورٹی بہتر ہوگی۔

  • کورونا ویکسینیشن میں اہم سنگ میل عبور، اسد عمر کی قوم کو شاباشی

    کورونا ویکسینیشن میں اہم سنگ میل عبور، اسد عمر کی قوم کو شاباشی

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسدعمر کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں 4کروڑویکسین لگادی گئیں، شاباش پاکستان، ویکسین کرائیں تاکہ وبا کو روکا جاسکے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسدعمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملک بھرمیں 4کروڑ ویکسین لگا دی گئیں، صرف 9روزمیں ویکسین کاچوتھاکروڑپوراہوا ہے ، شاباش پاکستان، ویکسین کرائیں تاکہ وبا کوروکاجاسکے۔

    گذشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں بھارتی ویرینٹ ڈیلٹا کے پھیلاؤ کے پیش نظر کورونا ویکسی نیشن مہم تیز کرنے کے لئے اہم فیصلے کئے تھے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ این سی او سی نے یوم آزادی پر ملک بھر کے ویکسی نیشن سینٹرز کھلے رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسینیشن سنٹرز 14 اگست کو کھلے رہیں گے جبکہ 10،9محرم الحرام کو تمام ویکسینیشن سینٹرزبند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا کی صورتحال خطرناک ہوتی جارہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس کے 102 مریض انتقال کر گئے اور تقریباََ 5 ہزار کے قریب کیسز رپورٹ ہوئے ، اس دوران کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.30 فیصد رہی۔

  • 50 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کی ترغیب دیں: اسد عمر

    50 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کی ترغیب دیں: اسد عمر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ 50 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کی کرونا ویکسین لگانے کی شرح 33 فیصد ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 50 سال یا اس سے زائد عمر کے 21 فیصد پاکستانیوں نے ویکسین کی ایک خوراک لگوائی۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ اب یہ شرح بڑھ کر 33 فیصد ہوگئی ہے۔

    وفاقی وزیر نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ 50 سال یا اس کے زائد عمر کے افراد کا کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے کا خطرہ ہے، براہ کرم خاص طور پر اس عمر کے لوگوں کو ویکسین لگانے کی ترغیب دیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس کے 95 مریض انتقال کر گئے، ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.24 فیصد رہی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار 720 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 63 ہزار 125 ہوچکی ہے۔

  • لاک ڈاؤن پر بلاول کا وزیر اعظم کے خلاف بیان، اسد عمر کا مدلل جواب

    لاک ڈاؤن پر بلاول کا وزیر اعظم کے خلاف بیان، اسد عمر کا مدلل جواب

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے کراچی میں لاک ڈاؤن کی وفاق کی جانب سے مخالفت سے متعلق بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ٹویٹ کر کے لکھا ’مسٹر زرداری آپ کیا چاہتے ہیں لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن۔‘

    تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ بلاول کہتے ہیں بھارت کی طرح کراچی میں کچھ ہوا تو وزیر اعظم ذمہ دار ہوں گے، تو مسٹر زرداری آپ کیا چاہتے ہیں لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن بھارت میں لگا تھا اور دنیا نے تباہی دیکھی، کروڑوں افراد غربت کی سطح پر چلے گئے، معیشت 7 فی صد سکڑ گئی، بلاول زرداری صاحب آپ کو یاد ہوگا کہ آپ تحقیق پر یقین کر رہے تھے۔

    انھوں نے تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے ٹویٹ میں کہا کہ یاد کریں گزشتہ برس آپ نے مجھ سے ایک میٹنگ میں کہا تھا کہ آپ امپیریل اسٹڈی پر یقین رکھتے ہیں، جس نے پاکستان میں ایک دن میں 78 ہزار اموات کی پیش گوئی کی گئی تھی، کرونا واقعی ایک ایسا موضوع ہے جس کے بارے میں آپ کچھ نہیں جانتے، برائے مہربانی کرونا کے معاملے کو سیاسی نہ بنائیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی جانیں، روزگار بچانے کی حکمت عملی نے شان دار نتائج دیے، بھارت کی معیشت آزادی کے بعد سے بدترین صورت حال پر آ گئی، جب کہ پاکستان کی معیشت میں 4 فی صد بہتری آئی، پاکستان کے مقابلے میں بھارت کی فی کس شرح اموا ت 3 گنا زیادہ ہے۔

    ایک ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا امید ہے کے کل کے NCOC کے اجلاس میں سندھ حکومت لاک ڈاؤن سے متعلق تمام معاملات پر مزید تفصیل میں مشاورت کرے گی، اور مشاورت سے ایک ایسی حکمت عملی وضع ہوگی جس میں ریاست کے سب ستون مل کر سندھ کے عوام کی صحت اور روزگار دونوں کا دفاع کریں۔

  • پاکستان میں مسلسل 5 ویں دن ریکارڈ ویکسینیشن، پہلی بار  تعداد 9 لاکھ سے تجاوز کرگئی

    پاکستان میں مسلسل 5 ویں دن ریکارڈ ویکسینیشن، پہلی بار تعداد 9 لاکھ سے تجاوز کرگئی

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک میں پہلی بار ایک دن میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 9 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملک بھرمیں روز ویکسی نیشن کاریکارڈ بن رہا ہے، مسلسل 5 ویں دن ریکارڈ ویکسی نیشن کی گئی۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ پہلی بار گزشتہ روز ریکارڈ ویکسی نیشن 9 لاکھ سے تجاوز کر گئی ، ویکسین مہم کامیاب بنانے کےلیے2600 مراکزقائم ہیں اور 2979 موبائل یونٹس بھی ویکسی نیشن کررہےہیں۔

    دوسری جانب این سے او سی نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں ویکسین کی 2 کروڑ 64 لاکھ 8 ہزار 55 ڈوز لگائی جا چکی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ ویکسینشن کی گئی ہے، گزشتہ روز ملک بھر میں 9 لاکھ 4 ہزار 830 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔

  • شہر بند کرنا کورونا کاعلاج نہیں ، اسد عمر کی  کراچی میں مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت

    شہر بند کرنا کورونا کاعلاج نہیں ، اسد عمر کی کراچی میں مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت

    اسلام آباد: سربراہ این سی اوسی اسد عمر نے کراچی میں مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت کردی اور کہا شہر بند کرنا کورونا کاعلاج نہیں، ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے سندھ حکومت سے ہرممکن تعاون کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے ملک میں کورونا صورتحال کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سندھ حکومت کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ہرممکن کوشش کررہی ہے، لاک ڈاؤن لگانےکےبعد دوبارہ کھولتے ہیں تو پھیلاؤ پھر ہوجاتاہے، کئی لوگ اب بھی کورونا کو سنجیدہ نہیں سمجھ رہےہیں، جیسے ہی وبا کم ہوتی ہے تو لوگ سمجھتے ہیں یہ ختم ہوگئی ہے۔

    اسد عمر نے کراچی میں مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت کرتے ہوئے کہا پورے پورے شہر بند کرنا اس وبا کا علاج نہیں ہے ، ایس اوپیزپر اچھے طریقے سے عملدرآمد ہو جائے تو کامیابی حاصل ہوسکتی ہے، اسلام آبادمیں ایس اوپیزپر عملدآمد کی شرح 56.4فیصد اور گلگت بلتستان میں ایس اوپیز پرعملدرآمد کی شرح 37 فیصد ہے۔

    سربراہ این سی او سی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو ایس اوپیز پرعملدرآمد کیلئے ہرممکن تعاون کریں گے ، سندھ حکومت کورینجرز،فوج سمیت ہر سہولت مہیاکی جائے گی ، وباسے مکمل طورپر نکلنا چاہتے ہیں تو ویکسین واحد ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان کے ہر حصے میں ویکسین لگانےکاسلسلہ جاری ہے، کل ساڑھے8لاکھ سےزائد ویکسینیشن کاریکارڈ قائم ہواہے، اس پر ویکسین لگانے والے عملے کو بھی مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔

    اسد عمر نے بتایا کہ کل پنجاب میں سب سے زیادہ 5لاکھ ویکسینیشن کی گئیں، سندھ نے کل ایک لاکھ 69ہزارویکسینیشن کی جو ریکارڈ ہے، ویکسینیشن کے عمل میں تمام صوبوں نے ریکارڈ کیا ہے لیکن یومیہ 10لاکھ ویکسینیشن ہمارا ہدف ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جن چیزوں سے خطرہ پیداہوتا ہے اب ان کی بندش لگانے جارہےہیں، یکم اگست سےکم سے کم ایک ویکسین لگوانیوالے ہوائی جہاز میں سفرکرسکیں گے، کوئی اساتذہ ویکسینیٹ نہیں ہوگا تو یکم اگست سے پڑھا نہیں سکتا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ویکسینیشن کیلئے اسکول بس،وین ڈرائیور،کنڈیکٹر ، پبلک سیکٹرملازمین ، اہلخانہ ، ہوٹلز ریسٹورینٹس میں کام کرنیوالوں کیلئے31اگست آخری تاریخ ہے ،ویکسین نہ لگانیوالے مقررہ تاریخ کے بعد کام نہیں کرسکیں گے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ ٹرین،پبلک ٹرانسپورٹ ، سرکاری دفاتر کےملازمین کیلئے بھی 31اگست آخری تاریخ ہے، ویکسین نہ لگانےوالوں پر دکانوں ، مارکیٹس میں 31اگست کے بعدکام کرنے پر پابندی ہوگی۔

    این سی او سی سربراہ نے کہا کہ 18سال سے زائدعمر طلبا و طالبات کیلئے31اگست تک ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے ، 31اگست کے بعد ان تمام سیکٹرز پر پابندی لگ جائے گی ، یہ تمام سیکٹرز ایسے ہیں جہاں سے کورونا وبا کا پھیلاؤ ہوتاہے، چاہتے ہیں کاروبار چلے، لوگ کام کریں اس لئے ویکسینیشن لازمی قراردےرہے ہیں۔

    دوسری جانب معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.5فیصد ہے، بیماری کے پھیلاؤ سے ہیلتھ کیئر سیکٹر پر اثرآناشروع ہوتاہے، تشویشناک مریضوں کی تعداد 3000سےتجاوز کرگئی ہے۔

    ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بیماری ملک بھر میں موجود ہے اور پھیل رہی ہے ، کراچی میں وبا کی تیزی نظرآرہی ہے ، شہر کے؎ تقریباً 50فیصد بیڈز پر مریض موجود ہیں اور اسپتالوں پر دباؤ بڑھ رہاہے۔

  • پاکستان میں کورونا ویکسینیشن کا ایک اور ریکارڈ قائم

    پاکستان میں کورونا ویکسینیشن کا ایک اور ریکارڈ قائم

    اسلام آباد : پاکستان نے ایک دن میں 7لاکھ 78ہزار افراد کو کورونا ویکسین لگا کر ویکسینیشن کا ایک اور ریکارڈ قائم کرلیا ،اسد عمر کا کہنا ہے کہ ہمارا ہدف ایک دن میں 10لاکھ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایک اور ویکسین ریکارڈ قائم کرلیا گیا ، گزشتہ روز 7لاکھ 78ہزار کورونا ویکسین لگائی گئی۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ اس میں پہلے ڈوز کا بھی ریکارڈ شامل ہیں جب ایک دن میں5لاکھ61ہزارویکسین لگائی گئی، لیکن ہمارا ہدف ہے کہ ایک دن میں 10لاکھ سے زائد لوگ ویکسین لگوائیں۔

    یاد رہے پاکستان میں کورونا کی صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے ، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے سبب مزید 44 اموات جبکہ چار ہزار 119نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس دوران مثبت کیسز کی شرح 7.8 فیصد رہی۔

  • اگست میں بڑے شہروں کی 40 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن کا ہدف ہے: اسد عمر

    اگست میں بڑے شہروں کی 40 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن کا ہدف ہے: اسد عمر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ویکسین لگوانے والے افراد کی تعداد 2 کروڑ سے بڑھ گئی ہے، اگست کے آخر تک بڑے شہروں کی 40 فیصد آبادی ویکسی نیشن کا ہدف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ویکسین لگوانے والے افراد کی تعداد 2 کروڑ سے بڑھ گئی ہے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ اگست میں ویکسی نیشن کے پلان میں مزید تیزی لائی جائے گی، اگست کے آخر تک بڑے شہروں کی 40 فیصد آبادی ویکسی نیشن کا ہدف ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 45 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 23 ہزار 16 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار 819 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

  • اسد عمر نے  برطانیہ میں ویکسینیشن دنیا کے لیے بہترین مثال قرار دے دی

    اسد عمر نے برطانیہ میں ویکسینیشن دنیا کے لیے بہترین مثال قرار دے دی

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے برطانیہ میں ویکسی نیشن دنیا کے لیے بہترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا ویکسی نیشن کوویڈ کے صحت پر اثرات کوکم کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر برطانیہ میں ویکسی نیشن دنیا کے لیے بہترین مثال ہے،ویکسی نیشن کوویڈ کے صحت پر اثرات کوکم کررہی ہے، کوویڈکی موجود لہر میں برطانیہ میں کیسز کی تعداد گزشتہ لہرجتنی ہی ہے لیکن ویکسی نیشن کےباعث برطانوی شہریوں کی اسپتال میں داخلے کی شرح بہت کم ہے۔

    خیال رہے برطانوی حکومت نے ملک بھر میں کورونا پابندیاں ختم کر دیں، نئے حکم نامے کے مطابق برطانیہ میں 19 جولائی سے گھروں میں اور ریسٹورنٹس میں کم تعداد میں افراد کے آنے کی پابندی ختم ہوگئی اب جتنے چاہیں لوگ ملاقات کرسکتے ہیں جب کہ ایک میٹر کے سماجی فاصلے کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ حکومت نے ماسک پہننے کی پابندی بھی ختم کردی البتہ ٹرانسپورٹ سیکٹر نے ماسک کو لازمی قرار دیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق شادی اور جنازوں میں لوگوں کی شرکت کی حد بھی ختم ہوچکی ہے، کنسرٹس، تھیٹرز اور اسپورٹس ایونٹس میں شائقین کی حد بھی ختم کردی گئی ہے جبکہ امبر ٹریول لسٹ میں شامل ممالک جانے کے خلاف گائیڈ لائن حکومت نے واپس لےلی ہے۔

  • پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کے ابتدائی آثار نظر آنا شروع، اسد عمر نے وارننگ دے دی

    پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کے ابتدائی آثار نظر آنا شروع، اسد عمر نے وارننگ دے دی

    اسلام آباد :پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کے  ابتدائی آثار نظر آنا شروع ہوگئے ہیں ،  جس کے بعد این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے شادی ہال اور  ریسٹورنٹس مالکان کو وارننگ دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 2 ہفتے پہلے کہا تھا مصنوعی ذہانت کے ماڈل چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں، اب کورونا کی چوتھی لہرکےآغازکےواضح ابتدائی آثار نظر آرہے ہیں، ایس او پیزکی ناقص تعمیل ، مختلف اقسام کا پھیلاؤ،خصوصا بھارتی اقسام کا وائرس کوروناکی چوتھی لہرکی اہم وجہ ہے.

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ انڈورشادیوں، ریسٹورنٹس اور جم میں ویکسی نیشن شرط کونظراندازکیاجارہاہے، اگر مالکان نےذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا توان سہولتوں کو بند کرنا پڑے گا۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کرونا چوتھی لہر کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے صورت حال خراب ہونے کی صورت میں پابندیاں لگانے کا عندیہ دیا تھا۔

    کورونا صورت حال سے متعلق قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ’ کرونا وبا کی صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، اس وقت ڈیلٹا وائرس (بھارتی ویرینٹ ) پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے بہت بڑاخطرہ بنا ہوا ہے، بنگلادیش میں کرونا کی نئی قسم پھیلنے کے بعد حالات بہت خوفناک صورت اختیار کرگئے‘۔