Tag: اسد عمر

  • اسد عمر نے جولائی کے مہینے میں کورونا کی چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کردیا

    اسد عمر نے جولائی کے مہینے میں کورونا کی چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کردیا

    اسلام آباد : وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے جولائی کے مہینے میں کورونا کی چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کسی بڑےلاک ڈاؤن کی گنجائش نہیں، اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہرین نے کہہ دیا ہے کوروناکی چوتھی لہرکاخدشہ ہے، اس حوالےسےکل بھی این سی اوسی میں خصوصی اجلاس ہواتھا،آج ہم اس حوالےسےوزیراعظم عمران خان کوبریف کریں گے .

    اسد عمر نے مکمل لاک ڈاؤن کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوسکتے ہیں مگر کسی بڑے لاک ڈاؤن کی گنجائش نہیں ، آگے عید بھی آرہی ہے، اس لئے احتیاط کریں، ماسک ضرور پہنیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کل این سی اوسی سےآزادکشمیرالیکشن کمیشن کوخط گیاہے، خط میں لکھاہےوہاں پرایس اوپیزکی خلاف ورزی ہورہی ہے، ہم نے تجویز دی تھی الیکشن کو 2 ماہ تک مؤخرکر دیا جائے، یہ آزاد کشمیر کی اسمبلی کا فیصلہ تھا اس لئے وہ الیکشن کرا رہے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز این سی اوسی کی جانب سے کورونا کیسز میں اضافے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے مختلف سیکٹرز میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا اور تمام صوبوں کو ایس او پیز پر عملدرآمد سمیت ویکسینیشن تیز کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

    این سی اوسی نے عید کے سلسلے میں جاری ایس او پیز پر خصوصی عملدرآمد کے احکامات جاری کئے تھے۔

  • پاکستان میں امریکی ساختہ موڈرنا ویکسین کن افراد کو لگائی جائے گی ؟ اسد عمر نے بتا دیا

    پاکستان میں امریکی ساختہ موڈرنا ویکسین کن افراد کو لگائی جائے گی ؟ اسد عمر نے بتا دیا

    اسلام آباد : این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ امریکا سے ملنے والی موڈرناویکسین بیرون ممالک میں کام یا تعلیم کیلئے جانے والوں کو لگائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کو امریکا سے موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں ملی ہیں ، یہ ویکسین ان افراد کیلئے ہے جو ان ممالک میں کام یا پڑھنے کیلئے سفر کرینگے، امریکی صدرکی کورونا وبا کیلئے پالیسیاں قابل تعریف ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز امریکا کی جانب سے پاکستان کو موڈرناویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں موصول ہوئیں تھیں ،عطیہ امریکہ کی جانب سےدنیا بھر میں 8کروڑخوراکیں تقسیم کرنےکی کوشش کاحصہ ہے اور اس کا مقصدعالمی سطح پربرابری کی بنیاد پرمحفوظ اوعر موثرویکسین تک عوامی رسائی ممکن ہوسکے۔

    امریکی ناظم الامور کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں متعین امریکی سفارتی مشن کوویکسین تقسیم کرنےپرخوشی ہے،ویکسین پاکستان پہنچنا،باہمی اشتراک داری کےبغیرممکن نہ تھا ، ویکسین کےمعاملےپرپاکستان کےساتھ تعاون جاری رہےگا۔

  • پاکستان میں کرونا ویکسینیشن کا ایک اور ریکارڈ

    پاکستان میں کرونا ویکسینیشن کا ایک اور ریکارڈ

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا ویکسی نیشن کا ایک اور ریکارڈ قائم ہوگیا، 7 روز میں 23 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 12 سے 18 جون کے درمیان 23 لاکھ افراد کو کرونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ یہ تعداداب تک کی سب سےزیادہ ہے، روز 3 لاکھ 32 ہزار افراد کو کرونا ویکسین لگائی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ آج مزید 15 لاکھ ویکسین کی خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی، تقریباً 50 لاکھ ویکسین آئندہ 10 دن میں آجائے گی۔

    اپنے ٹویٹ میں اسد عمر نے مزید کہا کہ انشا اللہ آئندہ ہفتے مزید ریکارڈ بنائیں گے۔

  • کورونا ویکسینیشن : پاکستان میں کل سے 19سال سے زائد عمر والوں کی رجسٹریشن شروع کرنے کااعلان

    کورونا ویکسینیشن : پاکستان میں کل سے 19سال سے زائد عمر والوں کی رجسٹریشن شروع کرنے کااعلان

    اسلام آباد : حکومتِ پاکستان نے کل سے 19سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے کورونا ویکسینیشن کی رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ این سی اوسی نے 19 سال سے زائدعمر کے افراد کیلئے رجسٹریشن کھولنےکافیصلہ کیا ہے ، رجسٹریشن کافیصلہ این سی اوسی اجلاس میں کیاگیا، 19سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے رجسٹریشن کل سے شروع ہوگی ، اب رجسٹریشن پوری قوم کیلئےہوگی جنہیں ماہرین صحت نےویکسین کیلئے منظور کرلیا ہے۔

    گذشتہ روز اسد عمر نے بتایا تھا کہ پہلی دفعہ ایک دن میں ڈھائی لاکھ سےزائدافرادکی ویکسی نیشن کی گئی، اس دوران 2لاکھ 67 ہزار 953 لوگوں کو ویکسین لگائی گئی۔

    اسد عمر نے کہا تھا رجسٹرڈلوگوں سےدرخواست ہے جلدویکسی نیشن کیلئےسینٹرجائیں، جن کودوسری ویکسین لگنی ہے وہ ضرور بر وقت ویکسی نیشن کے لئے جائیں۔

  • گندم، چاول اور مکئی کی تاریخی پیداوار ہوئی: اسد عمر

    گندم، چاول اور مکئی کی تاریخی پیداوار ہوئی: اسد عمر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ اس سال دنیا کی بڑی معیشتیں مشکلات کا شکار تھیں، لیکن پاکستان میں چار میں سے تین فصلوں کی تاریخی پیداوار ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ رواں سال ہمارے خطے اور مغرب سے موازنہ کر کے دیکھا جائے تو پاکستان میں کام بہتر ہوا ہے، پاکستان کی تاریخ کا ایسا پروگرام چلایا گیا جس سے لوگوں کی امداد ہوئی، 200 ارب روپے احساس پروگرام کے تحت لوگوں کو دیے گئے۔

    ان کا کہنا تھا اسٹیٹ بینک نے بروقت کردار ادا کر کے بڑے فیصلے کیے، پاکستان دنیا کی نسبت کرونا کے باعث جلد مشکل سے نکلا، وزیراعظم نے ذاتی طور پر کنسٹرکشن کے کام کو لیڈ کیا۔

    انھوں نے کہا پاکستان میں چار میں سے تین فصلوں کی تاریخی پیداوار ہوئی، گندم، چاول اور مکئی کی پیداوار میں اضافہ ہوا، ملک میں گنے کی تاریخ میں دوسری بڑی پیدوارہوئی، لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 10 فی صد سے زیادہ ماہانہ اضافہ ہو رہا ہے، اپریل کا موازانہ کروں تو 20 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا 60 فی صد سے زیادہ آبادی کا انحصار زراعت پر ہے، مک میں ٹریکٹرز کی سیل میں 54 فی صد اضافہ ہوا ہے، پاکستان میں ہول سیل ٹریڈ بہت بڑا سیکٹر ہے، معیشت تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہی ہے، کرونا جیسی وبا میں بھی عمران خان کی ٹیم نے معیشت کو پاؤں پر کھڑا کیا۔

    اسد عمر نے کہا عبدالحفیظ شیخ نے معیشت کی بہتری کے لیے مثبت کردار ادا کیا، لیکن عمران خان کی کامیابی کا راز یہی ہے کہ وہ کبھی مطمئن نہیں ہوتے، اچھی ٹیم وہ ہوتی ہے جو جیتنے کے بعد سوچے کہ کیا بہتر کر سکتے تھے۔

  • کورونا ویکسینیشن،  پاکستان نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

    کورونا ویکسینیشن، پاکستان نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

    اسلام آباد : پاکستان میں پہلی بار ایک دن میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی، کل 2لاکھ67ہزار953لوگوں کو ویکسین لگائی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کل پہلی دفعہ ایک دن میں ڈھائی لاکھ سےزائدافرادکی ویکسی نیشن کی گئی، کل2لاکھ67ہزار953لوگوں کو ویکسین لگائی گئی۔

    اسد عمر نے کہا رجسٹرڈلوگوں سےدرخواست ہے جلدویکسی نیشن کیلئےسینٹرجائیں، جن کودوسری ویکسین لگنی ہے وہ ضروربروقت ویکسی نیشن کے لئے جائیں۔

    یاد رہے اسد عمر کا کہنا تھا کہ ایک سال ہو گیا عالمی سطح پر کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں، دنیا بھرمیں کورونا کیسز کی یومیہ تعداد 9لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ، 2021 میں کورونا سے یومیہ اموات 15 ہزار سے زیادہ ہیں۔

    خیال رہے پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کرونا وائرس سے 92مریض جاں بحق جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار500کے قریب پہنچ گئی۔

  • حکومت کا کل سے  30سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن شروع کرنے کا اعلان

    حکومت کا کل سے  30سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن شروع کرنے کا اعلان

    اسلام آباد : حکومت پاکستان نے کل سے  30سال سے زائد عمر کے افرادکی کورونا  ویکسینیشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کل سے 30سال سے زائد عمرکےافرادکی ویکسی نیشن شروع کرنے کافیصلہ کرلیا ہے ، ویکسی نیشن کا فیصلہ آج این سی اوسی اجلاس میں کیاگیا۔

    یاد رہے 12 مئی کو وفاقی حکومت نے ویکسین کی فراہمی میں بہتری کے بعد 30سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کی رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ ویکسین کی فراہمی میں بہتری آرہی ہے اور ویکسی نیشن کی گنجائش میں اضافہ ہوتا جارہا ہے لہذا ہم ویکسین کےاہل افرادمیں اضافہ کرتے جاتے ہیں۔

    خیال رہے حکومت نے 40سالہ افراد کو واک ان ویکسی نیشن کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا تھا ، شہری کسی بھی سینٹر سے ویکسی نیشن کراسکتے ہیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ بزرگوں سے ویکسی نیشن شروع کرنےکی وجہ عالمی سطح پرمحدودفراہمی ہے، ایک اور وجہ ملک میں ویکسی نیشن کی گنجائش بھی ہے، مستقل کوشش سے ویکسین کی فراہمی ،گنجائش دونوں مسلسل بڑھ رہی ہے۔

  • کورونا کی تیسری لہر ،  اسد عمر کا  پابندیوں میں نرمی کا عندیہ

    کورونا کی تیسری لہر ، اسد عمر کا پابندیوں میں نرمی کا عندیہ

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کورونا کے باعث پابندیوں میں نرمی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کوشش کررہے ہیں کہ کچھ بندوشوں میں نرمی کی جائے تاہم فوری طور پر زیادہ چیزیں کھولی تو ایسا نہ ہوکہ دوبارہ سب کچھ بندکرناپڑجائے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے این سی او سی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک ویکسی نیشن کا تجربہ اچھا رہا ہے ، پاکستان میں ویکسین سے کسی قسم کے سائیڈ افکیٹس نہیں آئے، ابھی تک بالکل واضح ہے کہ ویکسی نیشن بالکل محفوظ ہے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ اسلام آبادایف نائن پارک میں ویکسی نیشن سینٹرکاانتظام کیاہے ، ایف نائن پارک میں 75کاؤنٹربنائےجارہےہیں، ایک دن میں 7ہزار سے  زائدویکسی نیشن کی جائےگی اور 60سال سےزائدعمرکےلوگوں کوانتظارنہیں کرناپڑےگا۔

    سربراہ این سی او سی نے کہا ساتھ ساتھ مہم کاآغازکرنےجارہےہیں،جس کے نام پر بات چیت چل رہی ہے، اسلام آبادکےشہری ویکسی نیشن مہم میں بھی دکھائیں کہ یہ ماڈل شہرہے، ہم اسلام آباد انتظامیہ کیساتھ ملکرکام کررہےہیں، ہمیں تاجرتنظیموں کے ساتھ بھی میٹنگز کرنی ہیں، انشااللہ اسلام آباد کو کورونا فری بنانا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اللہ کرے پاکستان معمول کےحالات کی طرف جائے، ہم سب نےیورپ اوراپنےخطے میں ہولناک مناظرخطےمیں دیکھے ہیں، ہم نے دیکھاکہ ہمارے اپنے خطے میں کیا ہورہا ہے۔

    اسد عمر نے کہا عیدکی چھٹیوں میں بھی ہمارےفورسزکےاہلکاروں نےکام کیا، وباکےپھیلاؤمیں اضافہ رکاہےلیکن وباختم نہیں ہوئی، اب بھی ساڑھے چار ہزار مریض اسپتالوں میں ہیں، تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے جلد سے جلد ویکسین کرائیں۔

    ویکسی نیشن سینٹر کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہرجگہ ویکسی نیشن سینٹرکھولےجارہےہیں، تمام ایم این اے،ایم پی ایزسے اپیل ہے اس مہم کو لیڈ کریں، یہ پورےپاکستان کی مہم ہےکسی ایک پارٹی کی نہیں۔

    لاک ڈاؤن سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کوشش کررہےہیں کہ کچھ بندوشوں میں نرمی کی جائے ، تمام فیصلے آج ریلیزکردیے جائیں گے، ان میں دو چیزیں نظر آئیں گی، فوری طور پر زیادہ چیزیں کھولی تو ایسا نہ ہوکہ دوبارہ سب کچھ بندکرناپڑجائے۔

    اسد عمر نے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کیساتھ کھڑی ہے ،کل شام سے چہ مگوئیاں ہورہی ہیں اس سےزیادہ پریشانی کی بات نہیں ہے، کل شام سے باتیں ہیں اس لئےآئی اسٹینڈ ود عمران خان کاٹوئٹ کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کسی کوشک ہےپی ٹی آئی صرف عمران خان ہےتووہ سیاست کونہیں سمجھتا، کل بھی تحریک انصاف عمران خان تھی آج اورکل بھی عمران خان ہوگی، جہانگیرترین کااسکرین شارٹ دیکھاوہ کل بھی پی ٹی آئی کیساتھ تھےاورآج بھی، تحریک انصاف جہاں کھڑی ہےاس میں کسی کوئی شک نہیں ہوناچاہئے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یہ سوال پوچھ رہےہیں اسکینڈلزتحریک انصاف حکومت میں کیوں آتےہیں، اگرکوئی ایسابندہےجوکہے70سالوں میں ملک لوٹا نہیں گیاتوملاقات کرادیں، عمران خان گزرےہوئےکل کی بات نہیں کرتا، اگرآج بھی کچھ غلط ہوتا ہے توعمران خان اس پربھی آوازاٹھاتاہے،اسدعمر

    اسد عمر نے سوال کیا کہ کیااس سےقبل کبھی چینی کی کمی نہیں ہوئی،سبسڈیاں نہیں دی گئیں، بڑے بڑے پراجیکٹ پرلوگوں نےاربوں ڈالر کمائے ، عمران  خان حکومت گزرنےکاانتظارنہیں کرتاوہ اسی دن فیصلہ کرتاہے۔

  • کورونا ویکسینیشن، پاکستان میں 30 سال سے زائد عمر والوں کی رجسٹریشن شروع کرنے کااعلان

    کورونا ویکسینیشن، پاکستان میں 30 سال سے زائد عمر والوں کی رجسٹریشن شروع کرنے کااعلان

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ویکسین کی فراہمی میں بہتری کے بعد 16 مئی سے 30سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کی رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے کہ 16مئی سے30 سال، زائد عمرکےافرادکےلیےرجسٹریشن شروع ہوگی، ویکسین کی فراہمی میں بہتری آرہی ہے اور ویکسی نیشن کی گنجائش میں اضافہ ہوتا جارہا ہے لہذا ہم ویکسین کےاہل افرادمیں اضافہ کرتے جاتے ہیں۔

    گذشتہ روز حکومت نے 40سالہ افراد کو واک ان ویکسی نیشن کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا تھا ، واک ان کی سہولت آج سے دستیاب ہو گی، شہری کسی بھی سینٹر سے ویکسی نیشن کراسکتے ہیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ بزرگوں سے ویکسی نیشن شروع کرنےکی وجہ عالمی سطح پرمحدودفراہمی ہے، ایک اور وجہ ملک میں ویکسی نیشن کی گنجائش بھی ہے، مستقل کوشش سے ویکسین کی فراہمی ،گنجائش دونوں مسلسل بڑھ رہی ہے۔

    خیال رہے ملک میں40 سال سے زائد عمر افراد کی ویکسی نیشن کا آغاز3 مئی سےہواتھا تاہم ملک بھر میں ابتک تقریباً 4 ملین افراد کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔

  • خطرہ پہلے سے  زیادہ دورازے پر دستک دے رہا ہے، اسد عمر نے خبردار کردیا

    خطرہ پہلے سے زیادہ دورازے پر دستک دے رہا ہے، اسد عمر نے خبردار کردیا

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے خطے میں دوران وبا کیسز اور اموات میں تیزی آئی ہے ، خطرہ پہلے سے زیادہ دورازے پر دستک دے رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آج سے16 تاریخ تک نقل و حرکت کی پابندیاں تکلیف کا باعث ہیں، اقدامات کی ضرورت انتہائی خطرناک صورتحال کی وجہ سےپیش آئی، وائرس کا خوفناک پھیلاؤ خطےمیں خطرناک صورتحال کاباعث بنا۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ بھارت میں کورونا کی بدترین صورتحال دنیا بھرکی ہیڈلائنزمیں ہے ، بھارت میں گزشتہ روز 4 لاکھ سےزیادہ کیس رپورٹ ،4194 اموات ہوئیں ، بھارت کےمختلف شہروں میں اسپتال بھرے اورآکسیجن کی قلت ہے۔

    این سی او سی کے سربراہ نے کہا کہ چھوٹے سے ملک نیپال میں تیزی سے کوروناکیسز میں اضافہ ہوا ، نیپال میں روز7ہزار کیسز رپورٹ ہورہے ہیں ،اموات کی تعدادبڑھی ہے، پورے خطے میں دوران وبا کیسز اور اموات میں تیزی آئی ہے ، الحمد اللہ ہم بروقت اقدام سے بدترین صورتحال سے محفوظ رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایران جس کی آبادی پاکستان کےنصف سےبھی کم ہےوہاں بھی کیسز بڑھے، ایران میں روزکی بنیاد پر اموات 400 سے تجاوز کر چکی ہیں ، احتیاط کی ضرورت واضح ہے،خطرہ پہلے سے زیادہ دورازے پر دستک دے رہا ہے۔

    اسد عمر نے مزید کہا کہ کوروناکی پہلی لہرمیں کامیابی پرہمیں عالمی سطح پر پذیرائی ملی، ضروری ہےمتحد ہوکرکوروناکےخلاف پہلی لہرکی طرح کامیابی حاصل کریں، انشااللہ ہم مل کر دوبارہ کامیابی حاصل کریں گے۔