Tag: اسد عمر

  • اسد عمر  کی عوام سے  عید سادگی اور احتیاط سے منانے کی اپیل

    اسد عمر کی عوام سے عید سادگی اور احتیاط سے منانے کی اپیل

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے عوام سے رمضان المبارک کے آخری چند دن اور عید سادگی اور احتیاط سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا آئیں مل کر اس اہم ترین وقت کو احتیاط سے گزاریں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عوام کو جمعتہ الوداع کی مبارک باد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ رمضان المبارک کے آخری چند دن اور عید سادگی اور احتیاط سے منائیے، اللہ کے کرم سے اور بروقت فیصلوں سے ہمارے ملک میں وہ حالات نہیں ہوئے جو پڑوس میں ہیں. آئیں مل کر اس اہم ترین وقت کو احتیاط سے گزاریں۔

    یاد اسد عمر کا کہنا تھا کہ یک سال ہو گیا عالمی سطح پر کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں، دنیا بھرمیں کورونا کیسز کی یومیہ تعداد 9لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ، 2021 میں کورونا سے یومیہ اموات 15 ہزار سے زیادہ ہیں، پاکستان کیلئے آئندہ چند ہفتے نازک ہیں، احتیاط لازمی ہے۔

    خیال رہے پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر زوروں پر ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 140 افراد انتقال کر گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 18 ہزار 677 ہوگئی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 44 ہزار 846 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 4 ہزار 298 رہی، جب کہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.58 فی صد رہی۔

  • ملک میں فوج تعیناتی کے بعد ایس او پیز  پر عمل درآمد  میں  نمایاں بہتری

    ملک میں فوج تعیناتی کے بعد ایس او پیز پر عمل درآمد میں نمایاں بہتری

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ فوج تعیناتی کے بعد قومی سطح پرایس او پیز کی اوسط تعمیل دگنی ہوگئی ، عید تک ایس او پیزکی تعمیل کی سطح کوبرقراررکھنے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ فوج تعیناتی کےبعدایس اوپی پرعمل درآمد میں نمایاں بہتری آئی ہے ، قومی سطح پرایس او پیزکی اوسط تعمیل دگنی ہوئی ہے، قومی سطح پرایس او پیز کی تعمیل 25اپریل کو 34 فیصد تھی اور 3مئی کو قومی سطح پر ایس او پیز کی تعمیل 68 فیصد ہوگئی۔

    اسدعمر کا کہنا تھا کہ عید تک ایس او پیزکی تعمیل کی سطح کوبرقراررکھنے کی ضرورت ہے، فوج کی تعیناتی اور مضبوط نفاذکےاقدامات سےایس او پیزمیں بہتری آئی۔

    خیال رہے ملک کے مختلف شہروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے پاک فوج ،رینجرز ،اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا فلیگ مارچ جاری ہے اور شہریوں میں ماسک بھی تقسیم کیے جارہے ہیں۔

    یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے پاک فوج تعینات کرنے کا حکم دیا تھا تاکہ فوج انتظامیہ سے مل کر کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروائے گی۔

  • پاکستان نے ایک دن میں ڈیڑھ لاکھ افراد کو   کورونا ویکسین لگوا کر اہم سنگ میل عبور کرلیا 

    پاکستان نے ایک دن میں ڈیڑھ لاکھ افراد کو   کورونا ویکسین لگوا کر اہم سنگ میل عبور کرلیا 

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک میں پہلی بار ایک دن میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کل پہلی دفعہ ایک دن میں ویکسین لگانےکی تعدادڈیڑھ لاکھ سےتجاوزکرگئی، اس دوران ایک لاکھ64ہزارافرادکوویکسین لگائی گئی، کل پہلا دن تھا جب 40سال اور اس سے زائد عمر کے لوگوں کو ویکسین لگائی گئی۔

    یاد رہے اسد عمر کا کہنا تھا کہ یک سال ہو گیا عالمی سطح پر کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں، دنیا بھرمیں کورونا کیسز کی یومیہ تعداد 9لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ، 2021 میں کورونا سے یومیہ اموات 15 ہزار سے زیادہ ہیں، پاکستان کیلئے آئندہ چند ہفتے نازک ہیں، احتیاط لازمی ہے ۔

    خیال رہے کہ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں مزید161 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ 3ہزار377 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا کی سنگین صورتحال ، ‘ اگلے چند ہفتے بہت اہم ہیں’

    پاکستان میں کورونا کی سنگین صورتحال ، ‘ اگلے چند ہفتے بہت اہم ہیں’

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ اگلے چند ہفتے بہت اہم ہیں ، اگرہم بیماری کوتیزی سےپھیلنے دیں گے تو کوئی سسٹم مقابلہ نہیں کرسکتا، اللہ ہماری حفاظت فرمائے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہ گذشتہ سال ملک میں 2811 آکسیجن بیڈز موجودتھے اور صوبوں نے بھی اس میں اضافہ کیا تاہم گزشتہ روزکوروناکےتشویشناک مریضوں کی تعداد5360تک پہنچ گئی، یہ گزشتہ جون سے 57فیصدزیادہ ہے، آکسیجن کی پیداوارسےبستروں تک چیلنج کامقابلہ کرنے میں کامیاب رہے۔


    اسد عمر کا کہنا تھا کہ چیلنج ابھی ختم نہیں ہوابلکہ بڑھ رہا ہے، اس وقت احتیاطی تدابیراورایس اوپیزپرعمل کرنےکی ضرورت ہے، اگلےچندہفتےبہت اہم ہیں ، اگرہم بیماری کوتیزی سےپھیلنےدینگےتوکوئی سسٹم مقابلہ نہیں کرسکتا، اللہ ہماری حفاظت فرمائے۔


    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے کیلیے این او سی نے 6،000 ٹن آکسیجن ، 5،000 سلنڈر اور 20 کریوجنک ٹینک درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    یاد رہے پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر خطرناک صورتحال اختیار کرتی جارہی ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک سو اکتیس مریض جاں بحق ہوئے جبکہ مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 5 ہزار 112 رہی، جس کے بعد آج ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10.41 فی صد رہی۔

  • پاکستان میں کورونا کی بگڑتی صورتحال، حکومت کا مزید پابندیوں کا اعلان

    پاکستان میں کورونا کی بگڑتی صورتحال، حکومت کا مزید پابندیوں کا اعلان

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر پابندیوں میں مزید سختی کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا افطار کےبعد بازار بند ہوں گے جبکہ ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور پرعید تک پابندی لگادی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے اقتصادی رابطے کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اگلے چند دنوں میں صوبوں کیساتھ ملکر پلاننگ کی جائے گی۔

    اسد عمر نے بتایا کہ 5فیصد سے زائدشرح والےاضلاع میں اسکولزمکمل بند رہیں گے، انڈورڈائننگ پر پہلےہی پابندی تھی ،آؤٹ ڈور پرعید تک پابندی لگادی گئی ، عیدتک ریسٹورنٹس پر پابندی عائد رہے گی۔

    دفاتر کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دفتر میں 50 فیصد سے زیادہ لوگ نہ بلائے جائیں، جبکہ دفتری اوقات دوپہر2بجے تک محدود کردیئےگئے ہیں۔

    سربراہ این سی او سی نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شام 6بجے کے بعد سے بازار بند کردیئے جائیں گے ، عید کی شاپنگ کیلئے آخری 3 یا 5 دن کا انتظار نہ کیاجائے ، دن کے وقت شاپنگ کی جائیں،افطار کےبعد بازار بند ہوں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کی وبا کا پھیلاؤبڑھ گیا ہے ، اگر کورونا زیادہ بڑھ گیا توخدشہ ہے کہ لاک ڈاون ہوجائے گا۔

    بیرون ملک سے آنے مسافروں سے متعلق اسد عمر نے کہا کہ جولوگ باہر سے آرہے ہیں اس کی تعداد میں بھی کمی لائی جائے گی ، باہر سے آنے والوں کی ٹیسٹنگ بھی کی جائے گی۔

    آکسیجن کی سپلائی کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک کی پیداواری صلاحیت سےآکسیجن کی 90 فیصد جا چکےہیں ، آکسیجن کی سپلائی کو کس طرح بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

  • ایس او پیز پر عمل نہ کر کےہم بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں، اسد عمر نے خبردار کردیا

    ایس او پیز پر عمل نہ کر کےہم بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں، اسد عمر نے خبردار کردیا

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کے تشویشناک کیسز 4ہزار 5 سے تجاوز کر گئے ہیں، ایس او پیز پر عمل نہ کر کےہم بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کورونا صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں بے حد اضافہ دیکھاجا رہا ہے اور تشویشناک کیسز 4ہزار 5سے تجاوز کر گئے ہیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث ہماراپڑوسی ملک شدید بحران کا شکار ہے، ایران میں روزانہ اموات 300سے زیادہ اموات ہورہی ہیں ، ہندوستان میں 1600سے زائداموات ہورہی ہیں ، احتیاطی اقدامات کی ضرورت پہلےسے کہیں زیادہ ہے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھاجارہا ہے، تشویشناک کیسزگزشتہ سال جون کے مقابلے میں 30فیصد زائد ہیں جبکہ آکسیجن کی طلب میں اضافہ کی وجہ سے سپالائی متاثر ہوئی ہے،اسدعمر

    انھوں نے خبردار کیا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد نہ ہونے کے برابر ہے، ایس او پیز پر عمل نہ کر کےہم بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں۔

  • 2 ہفتے احتیاط کرلیں تو کرونا وبا کا زور کم ہوسکتا ہے: اسد عمر

    2 ہفتے احتیاط کرلیں تو کرونا وبا کا زور کم ہوسکتا ہے: اسد عمر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کرونا وبا جس رفتار سے بڑھ رہی تھی اس میں ٹھہراؤ نظر آرہا ہے، مزید دو ہفتے احتیاط کرلیں تو بچاؤ ممکن ہے، بازاروں میں رش کے باعث وبا میں تیزی آسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج سے ایک ماہ قبل نظر آنا شروع ہوا کہ وبا میں تیزی آرہی ہے، جب دیکھا کن اضلاع میں تیزی ہے تو شک ہوا کہ برطانوی وائرس آگیا، جب تحقیق کی تو پتہ چلا بڑی تعداد میں برطانوی وائرس پھیلا ہوا تھا۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر اور برطانوی وائرس پورے خطے میں پھیلا ہوا ہے، جس طریقے سے ایس او پیز پر عملدر آمد ہونا چاہیئے تھا نہیں ہوا، خدشہ تھا کہ اسپتال نہ بھر جائیں بدقسمتی سے ایسا ہی ہو رہا ہے۔ 10 روز سے انتظامیہ کی جانب سے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں، وبا جس رفتار سے بڑھ رہی تھی اس میں ٹھہراؤ نظر آرہا ہے۔ مزید دو ہفتے مزید احتیاط کرلیں تو بچاؤ ممکن ہے، بازاروں میں رش کے باعث وبا میں تیزی آسکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کرونا ویکسی نیشن کا کام بھی ساتھ ساتھ چل رہا ہے، دنیا میں ویکسین کی جتنی ڈیمانڈ ہے اتنی ویکسین موجود نہیں، دنیا میں اربوں لوگ ہیں جن کو ویکسین لگنی ہے مگر ایک ساتھ لگنا مشکل ہے، برطانیہ میں جتنی تعداد میں ویکسین بننا تھی اتنی نہیں بن رہی، امریکا میں بھی ویکسین کی مینو فیکچرنگ ہو رہی ہے مگر وہاں کی آبادی زیادہ ہے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ تمام ممالک اپنے اپنے شہریوں کے لیے ویکسین لینے کی کوشش کر رہے ہیں، اس وقت پاکستان میں تقریباً 13 لاکھ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے، ملک میں روزانہ 60 سے 70 ہزار ویکسین لگائی جارہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی ایک کے لیے بھی بغیر نمبر کے ویکسین نہیں لگائی، صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان نے بھی اپنی باری کا انتظار کیا، میری ابھی تک باری نہیں آئی مجھے اور میری اہلیہ کو ویکسین نہیں لگی۔ عید کے بعد ویکسین کی فراہمی کو مزید تیز کیا جائے گا، ویکسین کے لیے 350 ملین ڈالر رکھے گئے ہیں، ابھی تک 150 ملین ڈالر ویکسین کے لیے استعمال کر چکے ہیں۔

  • کراچی کو رواں سال 1 ہزار میگا واٹ بجلی دیں گے: اسد عمر

    کراچی کو رواں سال 1 ہزار میگا واٹ بجلی دیں گے: اسد عمر

    کراچی: وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کراچی کو رواں سال 900 میگا واٹ کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا، انشا اللہ 900 نہیں کراچی کو ایک ہزار میگا واٹ دیں گے۔ وزیر اعظم نے بھارت سے تجارت کے متبادل کے حوالے سے ہدایت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک نہ صرف چل رہا ہے بلکہ اس میں وسعت آرہی ہے، مغربی روٹ کے حوالے سے کافی باتیں ہوتی رہیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ اگست میں گرین لائن شروع ہوجائے، محمود آباد، اورنگی اور گجر نالے سے متعلق مسئلہ تھا، محمود آباد سے تجاوزات کو ہٹایا جا چکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ سے پپری تک پائپ لائن بچھائی جائے گی، منصوبے کے لیے بڈنگ دی جا چکی ہے، بی او ٹی کی بنیاد پر ہوگا۔ سی پیک کے پہلے صنعتی زون میں چین نے سرمایہ کاری کردی ہے۔ کے 4 منصوبے سے متعلق واپڈا کو ذمے داری دی گئی ہے۔ امید ہے سال کے آخر تک وفاقی حکومت کے سارے منصوبے مکمل ہوجائیں گے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ سی پیک کے پہلے صنعتی زون میں چین نے سرمایہ کاری شروع کر رکھی ہے، 11 سال کے بعد 6 ماہ تک 2 ارب ڈالر سے زیادہ کی ترسیلات لگاتار موصول ہوئیں، ایشیا میں ترقی کرتے ممالک نے اپنی برآمدات پر توجہ دی۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کو رواں سال 900 میگا واٹ کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا، انشا اللہ 900 نہیں کراچی کو ایک ہزار میگا واٹ دیں گے۔ بڑی صنعتوں میں ترقی کی شرح دو اعداد سے زیادہ ہے، جو بھی ترقی ہونی ہے اس کے لیے حکومت صرف سہولت کار ہو سکتی ہے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جتنا بڑا ظلم ہو رہا تھا اسے صرف نظر نہیں کر سکتے، وزیر اعظم نے بھارت سے تجارت کے متبادل کے حوالے سے ہدایت کی ہے۔

  • پاکستان کو آج رات مزید 5 لاکھ کورونا ویکسین مل جائیں گی، اسد عمر

    پاکستان کو آج رات مزید 5 لاکھ کورونا ویکسین مل جائیں گی، اسد عمر

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آج رات مزید 5 لاکھ کورونا ویکسین مل جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سیںٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ روز 5 لاکھ 60 ہزار کوروناویکسین وصول کی گئیں، آج رات مزید 5 لاکھ ویکسین مل جائیں گی۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ آج این سی او سی میں ویکسین سےمتعلق انتظامات کا جائزہ لیاگیا، صوبے کودستیاب ویکسینیشن کی رفتار بڑھانے کی ہدایت کی ہے، ہدایت دستیاب ویکسین پوری طرح سے استعمال کرنے کے لیے کی گئی۔

    یاد رہے  وفاقی حکومت نےصوبوں کو کورونا  ویکسین کی نئی کھیپ فراہم کردی ہے،صوبوں کو مجموعی طور پر سائنو فارم اور کین سائنو کی چار لاکھ 52 ہزار ڈوز فراہم کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب کو سب سے زیادہ ایک لاکھ 80 ہزار سائنو فارم ، 20 ہزار کین سائنو ڈوزز ، سندھ کو ایک لاکھ سائنو فارم، 12 ہزار کین سائنو ویکسین، خیبرپختونخوا کو 50 ہزار سائنو فارم اور 9  ہزار کین سائنو ڈوزز فراہم کی گئیں، اسی طرح بلوچستان کو سائنو فارم کی 20 ہزار اور کین سائنو کی تین ہزار ڈوزز فراہم کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو سائنو فارم کی 20 ہزار جبکہ کین سائینو کی تین ہزار ڈوزز فراہم کی گئیں،اسی طرح آزاد کشمیر کو سائنوفارم کی 20 ہزار اور 3 ہزار کین سائنو ڈوزز فراہم، گلگت بلتستان کو 10 ہزار سائنو فارم، 2 ہزار کین سائنو ڈوزز فراہم کی گئیں۔

  • اب شہری کورونا  ویکسی نیشن  کا سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے

    اب شہری کورونا ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے

    اسلام آباد : پاکستان میں کوویڈ ایمیونائزیشن سرٹیفیکٹ پورٹل کا اجرا کردیا گیا ، پورٹل کے ذریعے شہری کورونا ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ملک بھر میں کوویڈ ایمیونائزیشن سرٹیفیکٹ پورٹل کا اجرا کردیا گیا ہے، جن شہریوں کی ویکسی نیشن ہوگئی وہ سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈکرسکتےہیں جبکہ ویکسی نیشن مکمل ہونےپرسرٹیفکیٹ نادرمیگاسینٹرسےبھی وصول کیا جاسکتا ہے۔

    گذشتہ روز وفاقی وزیر اسدعمر نے کورونا ویکسی نیشن کے اگلے مرحلے میں 30 مارچ سے 50 سال سے زائد عمر افراد کی رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    خیال رہے ملک بھر میں ساٹھ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا ویکسی نیشن لگانے کا سلسلہ جاری ہے، اس ساتھ ہی کوروناکی تیسری لہرخطرناک ہونے لگی ہے کیونکہ مثبت کیسزکی یومیہ شرح ایک سال کی دوسری بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے۔