Tag: اسد عمر

  • کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزسے معیشت کی بحالی کو خطرہ، اسد عمر نے خبردار کردیا

    کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزسے معیشت کی بحالی کو خطرہ، اسد عمر نے خبردار کردیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کے کیسز بڑھنے سے معیشت کی بحالی کو خطرہ ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جولائی سے ستمبر گزشتہ سال کے مقابلےلارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 7 فیصد اضافہ ہوا اور ستمبر2020، گزشتہ سال ستمبر کے مقابلے میں شرح نمو10 فیصد رہی، یہ معاشی بحالی کی جانب مضبوط اشارہ ہے لیکن کورونا کے کیسز بڑھنے سے معیشت کی بحالی کو خطرہ ہوسکتا ہے۔

    یاد رہے وفاقی وزیر اسد عمر کا این سی او سی اجلاس میں کہنا تھا کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ہنگامی اقدامات ناگزیر ہیں، بڑے اجتماعات پر پابندی کی تجویزکےبعدکورونا کیسز میں 3 گنا اضافہ ہوا ، عدم اتفاق رائے سے سفارشات پر عملدرآمد تاخیر کا شکار ہے۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیار کرگئی ہے م نئے کیسز اور اموات کی شرح میں تشویشناک اضافہ ہوتا جارہا ہے ، چار ماہ بعد ایک ہی دن میں سینتیس افراد لقمہ اجل بنے جبکہ 23 سو 4 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

  • ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز اور اموات کی شرح میں اضافہ: این سی او سی

    ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز اور اموات کی شرح میں اضافہ: این سی او سی

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز اور اموات کی شرح بڑھ رہی ہے، گزشتہ 4 روز کے دوران مثبت کیسز کی شرح میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک میں کرونا وائرس کی صورتحال اور حکومتی اقدامات پر غور کیا گیا۔

    صوبائی چیف سیکریٹریز نے بذریعہ ویڈیو لنک این سی او سی کو بریفنگ دی جبکہ وزارت قومی صحت حکام نے بھی اعداد و شمار پر بریفنگ دی۔ حکام قومی صحت نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ 5 روز سے مثبت کرونا وائرس کیسز کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے، 4 روز کے دوران مثبت کیسز کی شرح میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں مثبت کرونا کیسز اور اموات کی شرح بڑھ رہی ہے جبکہ کرونا وائرس مریضوں کے اسپتال میں داخلے کی شرح میں بھی اضافہ جاری ہے۔

    حکام قومی صحت کے مطابق کراچی، حیدر آباد، مظفر آباد اور گلگت میں مثبت کرونا وائرس کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا، پنجاب کے اسپتالوں میں بھی کرونا وائرس مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

    چیف سیکریٹری پنجاب نے بتایا کہ پنجاب میں کرونا وائرس سے شرح اموات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 0.92 فیصد سے 1.33 فیصد ہوچکی ہے۔ پنجاب میں یکم ستمبر کو کرونا وائرس کی شرح اموات 1.6 فیصد تھی جو اب 6 فیصد ہوچکی ہے۔

    بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ دنیا بھر میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 2.72 فیصد ہے، پاکستان میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 2.06 فیصد ہے، ملک میں کرونا وائرس سے مرنے والے 71 فیصد مرد ہیں، مرنے والے 76 فیصد مریض 50 سال سے زائد عمر کے ہیں۔

  • عوام تیار ہوجائیں !  اسد عمر نے ایک بار پھر لاک ڈاؤن کا اشارہ دے دیا

    عوام تیار ہوجائیں ! اسد عمر نے ایک بار پھر لاک ڈاؤن کا اشارہ دے دیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر نے ایک بار پھر لاک ڈاؤن کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کورونا ایس اوپیز پر غیر ذمہ داری کےنتائج آناشروع ہوگئے، یہ رویہ نہ بدلا تو جانوں کے ساتھ روزگار بھی کھودیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا صورتحال کے حوالے سے کہا کہ گزشتہ ہفتےکوروناسےیومیہ اموات اوسطاً12تھیں، گزشتہ چند ہفتوں کےمقابلےمیں اموات میں یہ 140فیصداضافہ ہے، ہم اجتماعی طورپرایس اوپیزکونظراندازکرکےفاش غلطی کررہےہیں۔

    اسدعمر کا کہنا تھا کہ کوروناایس اوپیزپرغیرذمہ داری کےنتائج آناشروع ہوگئےہیں، اگرہم نےموجودہ رویہ نہ بدلاتوجانوں کےساتھ روزگاربھی کھودیں گے۔

    گذشتہ ہفتے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا تھا کہ مظفرآباد میں کورونا وائرس سب سےزیادہ ہے اور کراچی میں بھی کوروناوائرس بڑھا ہواہے جبکہ اسلام آباداورلاہورمیں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، وقت آگیا ہے ہمیں کوروناایس اوپیز کو سنجیدگی سے لینا ہوگا، بدقسمتی سے سخت ایکشن لینا ہوں گے ، جو معمولات زندگی متاثر کرسکتے ہیں۔

    خیال رہے ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مزید 14 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے اب تک اموات کی کل تعداد چھ ہزارچھ سوتہترہوگئی جبکہ چھ سوپچیس افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ این سی او سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد نو ہزارچارسواکسٹھ ہے۔

  • ملک میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی ، اسد عمر نے لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا

    ملک میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی ، اسد عمر نے لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، وقت آگیا ہے ہمیں کوروناایس اوپیز کو سنجیدگی سے لینا ہوگا، بدقسمتی سے سخت ایکشن لینا ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ روز کورونا کیسز کے مثبت آنے کی شرح 2.37 فیصد تھی ، یہ کوروناکیسز مثبت آنے کی 50 روز میں سب سے زیادہ شرح ہے ، آخری بار اتنی شرح 23 اگست کو دیکھی گئی تھی۔

    ،اسدعمر کا کہنا تھا کہ رواں ہفتےکے4 روز میں انتقال کرنیوالے افراد کا تناسب11 ہے اور یہ تناسب10اگست کے بعد سے زیادہ ہے ، اس بات کی نشاندہی ہے کہ وبا بڑھتی جارہی ہے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مظفرآباد میں کورونا وائرس سب سےزیادہ ہے اور کراچی میں بھی کوروناوائرس بڑھا ہواہے جبکہ اسلام آباداورلاہورمیں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، وقت آگیا ہے ہمیں کوروناایس اوپیز کو سنجیدگی سے لینا ہوگا، بدقسمتی سے سخت ایکشن لینا ہوں گے ، جو معمولات زندگی متاثر کرسکتے ہیں۔

  • اسد عمر کا کورونا وبا کے دوران ملکی میڈیا کو ذمہ دارانہ کردار پر خراجِ تحسین پیش

    اسد عمر کا کورونا وبا کے دوران ملکی میڈیا کو ذمہ دارانہ کردار پر خراجِ تحسین پیش

    اسلام آباد : اسد عمر نے کورونا وباکے دوران ملکی میڈیا کو ذمہ دارانہ کردار پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کورونا سےمتعلق مثبت عوامی ردعمل نمایاں کامیابی ہے تاہم کورونا کی دوسری ممکنہ لہر سے بچاؤ کیلئے بروقت اقدامات کرنا ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا، وزیر داخلہ اعجاز شاہ، معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ صوبائی چیف سیکریٹریز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

    اجلاس میں صوبائی حکام نے کورونا صورتحال، حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی ، بریفنگ میں بتایا گیا کہ 103 اضلاع میں 3497 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیاگیا،ٹی ٹی کیواسٹریٹجی کی بدولت کوروناکیسز میں نمایاں کمی آئی۔

    چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت این سی اوسی گائیڈ لائنزپرعملدرآمدیقینی بنائےگی، تعلیمی اداروں، شادی ہالز کی کڑی نگرانی جاری ہے جبکہ چیف سیکریٹری کے پی نے بتایا کہ تعلیمی اداروں،شادی ہالزکیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

    اجلاس میں اسد عمر نے کورونا وباکے دوران ملکی میڈیا کو ذمہ دارانہ کردار پر خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کورونا سےمتعلق مثبت عوامی ردعمل نمایاں کامیابی ہے، قوم نے کورونا وباکے دوران ذمہ داری وپختہ ذہنیت کامظاہرہ کیا اور شہریوں نے گائیڈ لائنز پر عملدرآمد سے صحت عامہ کی حفاظت یقینی بنائی، قوم اور پاکستانی میڈیا کورونا کے خلاف کامیابی کے دو اہم ستون ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کورونا کی دوسری ممکنہ لہر سے بچاؤ کیلئے بروقت اقدامات کرنا ہوں گے اور حوالے سے حفاظتی اقدامات ، کورونا گائیڈ لائنز پر عملدرآمد اور ماسک پہننا یقینی بنانا ہو گا۔

  • 6 ہفتے کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد اوسطاً 2 فیصد سے کم تھی: اسد عمر

    6 ہفتے کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد اوسطاً 2 فیصد سے کم تھی: اسد عمر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6 ہفتے کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد اوسطاً 2 فیصد سے کم تھی، کامیابی پہلے کی طرح عوام کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ گزشتہ 6 ہفتے کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد اوسطاً 2 فیصد سے کم تھی۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ پچھلے ہفتے کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 2 فیصد سے زائد رہی۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی، اسلام آباد اور آزاد کشمیر سمیت دیگر شہروں میں منی اسمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کردیا گیا ہے، ملک بھر میں انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ کامیابی پہلے کی طرح عوام کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے۔

    خیال رہے کہ ملک میں اب تک کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 932 ہوچکی ہے جن میں سے 8 ہزار 904 فعال کیسز ہیں۔

    کرونا وائرس سے 6 ہزار 570 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 3 لاکھ 3 ہزار 458 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

  • اسد عمر نے اپوزیشن کے جلسوں کے حوالے سے  حکومتی پالیسی واضح کر دی

    اسد عمر نے اپوزیشن کے جلسوں کے حوالے سے حکومتی پالیسی واضح کر دی

    لاہور : وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نےاپوزیشن کے جلسوں کے حوالے سے اسد عمر نے حکومتی پالیسی واضح کر دی اور کہا ہمارے سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کے جلسے نہ کئے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت عوام کی زندگی بہترکرنےکیلئے اپنے کام میں لگی ہوئی ہے، اپوزیشن قانون کےدائرے میں رہ کرجو مرضی کرے۔

    اسدعمر کا کہنا تھا کہ ہماری قانون کی پاسداری کی پالیسی ہے، یہ نہیں ہونا چاہیے جمہوریت کے نام پر قانون توڑیں، ہماری جمہوری پارٹی ہے،عثمان بزدار کا قلعہ مضبوط ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان اتنا بندہ اکھٹا کرتا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی نے نہیں دیکھا، ان کو اس وقت کے حکمران روک ہی نہیں سکتے تھے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کورونا کے معاملے پر صوبوں کے تعاون سے کام کر رہے ہیں، این سی او سی میں کورونا کے معاملے پر این سی سی کی میٹنگ بلا کر ضابطہ اخلاق طے کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، ہمارے سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کے جلسے نہ کیئے جائیں ۔

    انھوں نے کہا کورونا میں ہر چیز کیلئے ضابطہ اخلاق پہلے بنایا گیا ہے، بڑے اجتماعات کے حوالے سے ایس او پیز بھی طے ہونے چاہیں، قومی رابطہ کمیٹی میں معاملہ زیر غور آئے گا۔

    یاد رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر نئی گائیڈ لائنز جاری کیں تھیں، گائیڈ لائنز میں کہا گیا تھا کہ عوامی اجتماعات کرونا میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں لہذا ایسے پروگراموں کے انعقاد سے ہر ممکن گریز کیا جائے، بڑے اجتماعات کےانعقادکوروکنے پرغور کیا جارہا ہے ۔

    این سی او سی کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ’دنیا بھر میں بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد ہے کیونکہ ایسے پروگرام کرونا کے بڑے خطرے کا سبب ہیں، انتہائی ضروری اجتماعات ایس او پیز کے ساتھ منعقد کیے جائیں‘۔

    این سی او سی کا کہنا تھا ’عوامی اجتماعات سے کرونا سمیت دیگر بیماریوں کے پھیلاؤ کا امکان ہے، ایسے اجتماعات سے کرونا کے خلاف قومی کامیابی خطرے میں پڑ سکتی ہے، ایسے پروگراموں کا انعقاد کسی صورت نہیں ہونا چاہیے‘۔

  • ریستوران اور شادی ہالز کوویڈ کے پھیلاؤ کے مراکز بن چکے: این سی او سی

    ریستوران اور شادی ہالز کوویڈ کے پھیلاؤ کے مراکز بن چکے: این سی او سی

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں ملک میں احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا گیا، این سی او سی کا کہنا ہے کہ عوامی اجتماعات، ریستوران اور شادی ہالز کوویڈ کے پھیلاؤ کے مراکز بن چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں ماہرین نے فورم کو دنیا میں کرونا وائرس کی دوسری لہر سے متعلق آگاہی دی، ماہرین نے اپنی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں کوویڈ کیسز میں کچھ اضافہ ہوا ہے۔

    اجلاس میں مختلف شعبہ جات کھلنے کے بعد کرونا وائرس کے اثرات کا جائزہ لیا گیا، این سی او سی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں عوام نے احتیاط کا دامن چھوڑ دیا، صحت عامہ کی پرواہ کیے بغیر ہاتھ ملانا معمول بن چکا ہے۔

    این سی او سی کی جانب سے کہا گیا کہ سماجی فاصلے اور نو ماسک نو سروس کی پالیسی پر عمل نہیں ہو رہا۔ عوامی اجتماعات، ریستوران اور شادی ہالز کوویڈ کے پھیلاؤ کے مراکز بن چکے ہیں۔

    اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی نے فریقین سے نئی صورتحال پر فوری مشاورت کا فیصلہ کیا، این سی او سی اسٹیک ہولڈرز سے مل کر جلد حکمت عملی تشکیل دے گا۔

  • کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسین کے ٹرائل میں کتنے پاکستانی حصہ لیں گے؟

    کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسین کے ٹرائل میں کتنے پاکستانی حصہ لیں گے؟

    اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسین کے ٹرائل کے تیسرے مرحلے میں 8 سے 10ہزار پاکستانی حصہ لیں گے، ویکسین چینی کمپنی کی جانب سے بنائی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں کورونا سےبچاؤکیلئے ویکسین کے ٹرائل کا تیسرامرحلہ شروع ہوگیا ہے ، ویکسین چینی کمپنی کی جانب سے بنائی گئی ہے، ویکسین ٹرائل میں 7 ممالک کے 40 ہزار افراد حصہ لیں گے، 40ہزارافراد میں 8سے10ہزارپاکستانی بھی حصہ لیں گے، ویکسین ٹرائل کے ابتدائی نتائج 4 سے 6 ماہ میں متوقع ہیں۔

    خیال رہے نیشنل اینڈ کمانڈ سینٹر کا کہنا تھا پاکستان میں کورونا ویکسین کینسینو کے تیسرے مرحلےکے کلینیکل ٹرائل کا آغاز ہو گیا ہے ، ویکسین کاپہلا اور دوسراکلینیکل ٹرائل چین میں کیا گیا تھا۔

    کورونا ویکسین کےٹرائل کاتیسرافیزپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کےتحت ہورہا ہے اور کلینیکل ٹرائل کا تیسرافیزاین آئی ایچ اور کینسینوچائناکر رہے ہیں۔

    یاد رہے 12 ستمبر کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ پاکستان کرونا وائرس کے خلاف چین میں تیار کردہ ویکسین کے فیز 3 ٹرائلز میں حصہ لے گا، یہ ٹرائلز دس دنوں میں شروع ہو جائیں گے۔

  • وفاقی وزیر اسد عمر نے بلوچستان کی عوام کو خوشخبری سنا دی

    وفاقی وزیر اسد عمر نے بلوچستان کی عوام کو خوشخبری سنا دی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بلوچستان کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ انشا اللہ اس سال وفاقی حکومت بلوچستان میں تاریخی ترقیاتی کام کرے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان، صوبے کی محرومی کو سیاسی نعرے کے طور پر استعمال نہیں کر رہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انشا اللہ اس سال وفاقی حکومت بلوچستان میں تاریخی ترقیاتی کام کرے گی۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کے جام کمال صوبے کے وزیر اعلیٰ ہیں جو واقعی صوبے میں ترقیاتی عمل دیکھنا چاہتے ہیں اور بلوچستان کی محرومی کو سیاسی نعرے کے طور پر استعمال نہیں کر رہے۔

    خیال رہے کہ وفاقی وزیر نے بلوچستان کے وزیر اعلیٰ جام کمال سے بلوچستان ہاؤس میں ملاقات کی تھی۔

    وزیر اعلیٰ جام کمال نے بلوچستان کی ترقی کے لیے وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اسد عمر کے عملی اقدامات کو سراہا۔

    انہوں نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب سے بھی اہم ملاقات کی تھی جس میں شعبہ توانائی میں وفاق کی معاونت سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر عملدر آمد کی رفتار تیز کرنے، صوبے کی ترقی اور قدرتی وسائل کی تلاش میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

    ملاقات میں صوبے میں سرمایہ کاری اور پیٹرولیم سیکٹر کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔