Tag: اسد عمر

  • نو ماسک نو ٹورازم پالیسی اپنائی جائے: اسد عمر کی ہدایت

    نو ماسک نو ٹورازم پالیسی اپنائی جائے: اسد عمر کی ہدایت

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ٹورازم سیکٹر کے لیے ایس او پیز کی تیاری ناگزیر ہے، نو ماسک نو ٹورازم پالیسی اپنائی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی حکام نے ویڈیو لنک پر کرونا وائرس کی صورتحال اور حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی۔

    اجلاس میں ایس او پیز کے ساتھ ٹورازم سیکٹر کی بحالی کے امور پر بھی غور کیا گیا۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ سیاحتی مقامات پر کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں رپورٹ ہو رہی ہیں جو کہ افسوسناک ہیں، سیاحتی مقامات پر ایس او پیز پر عمل نہ کرنے سے کرونا وائرس پھیل سکتا ہے۔

    اجلاس میں خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان کے حکام کو سیاحتی گائیڈ لائنز کی تیاری کی ہدایت کردی گئی، اسد عمر کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کا ہھیلاؤ روکنے کے لیے ٹورازم سیکٹر کے لیے ایس او پیز کی تیاری ناگزیر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر، پختونخواہ اور گلگت بلتستان کے سیاحتی مقامات انتہائی اہم ہیں، مقامی حکومتیں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروائیں۔

    اسد عمر نے مزید کہا کہ سیاحتی مقامات پر آنے والے لوگ ماسک کا استعمال لازمی کریں، نو ماسک نو ٹورازم پالیسی اپنائی جائے۔

  • حکومت کا ہوٹلز،پارکس کھولنے کا فیصلہ، مارکیٹوں کے پرانے اوقات کار بحال

    حکومت کا ہوٹلز،پارکس کھولنے کا فیصلہ، مارکیٹوں کے پرانے اوقات کار بحال

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ تمام کاروبار پر اوقات کار کی پابندی ختم کی جارہی ہے، مارکیٹس اور بازار ہفتے میں‌ ایک دن بند رہیں‌ گے.

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست کی مناسبت سے ایس او پیز تیار کیے جارہے ہیں، کوروناوباکےحوالے سےکافی بہتری سامنےآئی ہے، کرونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابی کو دنیا مان رہی ہے.

    اسد عمر نے کہا کہ ایران میں وبا کی دوسری لہر جاری ہے،ہلاکتیں سامنےآرہی ہیں،ایران میں نئی کورونالہرسےمتاثرین کی تعدادپہلےسےکہیں زیادہ ہے.

    انہوں‌ نے کہا کہ 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولے جائیں‌ گے، 7 ستمبر کو آخری ریویو کریں‌ گے، معاشی صورتحال کی بہتری کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ہیں، ایس او پیز کے تحت ریسٹورنٹس اور ہوٹل کھولنے کی اجازت دی جائے گی.

    اسد عمر نے کہا کہ سیاحتی مقامات کےریسٹورنٹس،ہوٹلز8اگست سےکھول دینگے، سینما،تھیٹر،پبلک پارکس،میوزیم کوبھی10اگست سے کھول دیاجائیگا.

    وفاقی وزیر نے کہا کہ کبڈی،ریسلنگ سمیت جسمانی ٹکراؤوالے کھیلوں پر پابندی برقرار رہے گی، جسمانی ٹکراؤکےعلاوہ دیگرکھیلوں کےانعقاد کی اجازت دی جارہی ہے، کھیلوں کی اجازت بغیر تماشائیوں کے دی جائے گی.

    انہوں‌ نے کہا کہ ٹرین،ہوائی جہاز کوتمام اسٹیشنزپرجانےکی اجازت دی جارہی ہے،30ستمبرتک ٹرین،ہوائی جہاز میں سفرکےایس اوپیزبرقرار رہیں گے.

    اسدعمرنے کہا کہ این سی سی نے 15ستمبر سے شادی ہالز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، بیوٹی پارلرز بھی 10اگست سے کھولنےکی اجازت دی گئی ہے،مزار اور درگاہیں کھول رہےہیں ،عرس کیلئے مقامی انتظامیہ کی اجازت درکارہوگی.

    انہوں‌ نے کہا کہ ڈبل سواری کی بھی اجازت دےدی گئی ہے، روڈ ٹرانسپورٹ بھی کھولنے جارہےہیں، 7ستمبر کو اسکولز کھولنے کا حتمی جائزہ لیاجائےگا،اٹرانسپورٹ سیکٹر کومکمل طور پر فعال کیاجارہاہے.

  • نئی ایف بی آر ٹیم کی کارکردگی بہترین رہی: اسد عمر

    نئی ایف بی آر ٹیم کی کارکردگی بہترین رہی: اسد عمر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کی نئی ٹیم کی کارکردگی بہترین رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے آج ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایف بی آر نے جولائی میں ہدف سے 57 ارب روپے زائد ٹیکس جمع کیا، یہ نئی ایف بی آر ٹیم کی بہترین کارکردگی کی عکاس ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کامیابی سے کرونا وبا کے کنٹرول کے ساتھ ہماری معیشت تیزی سے بحالی کی طرف گامزن ہے، ملک میں معاشی سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں جب کہ دیگر ممالک جدوجہد کر رہے ہیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک میں کو وِڈ 19 کی وبا کو کنٹرول کرنے کی کوششوں میں زبردست کامیابی حاصل کی گئی، جس کی وجہ سے ملکی معیشت بحال ہونے لگی ہے۔

    ایف بی آر نے ہدف سے 57 ارب روپے زائد ریونیو حاصل کر لیا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ایف بی آر کی جانب سے ماہ جولائی کی حاصل کردہ ریونیو کی تفصیلات جاری کی گئی تھیں، جس کے مطابق نئے مالی سال کے پہلے ماہ میں مقرر کردہ ہدف کے مقابلے میں 57 ارب اضافے کے ساتھ 300 ارب اکٹھے کیے گئے۔

    ترجمان کا کہنا تھا یہ ٹیکس وصولی مقرر کردہ ریونیو ہدف کا 125 فی صد بنتے ہیں، ان لینڈ ریونیو سے 52 ارب اور کسٹمز سے 5 ارب کا زائد اضافہ حاصل ہوا، خیال رہے کہ ایف بی آر نے کسٹمز ڈیوٹی میں 25 ارب روپے کا ریلیف بھی دیا تھا۔

    ترجمان نے بتایا کہ کاروباری برادری کو جولائی میں ان لینڈ ریونیو کی مد میں 15 ارب کے ریفنڈز جاری کیے گئے جب کہ گزشتہ سال جولائی میں 7 ارب روپے جاری کیے گئے تھے۔

  • اسد عمر کا  عید کے بعد شادی ہالزاور ریسٹورنٹس کھولنے کا عندیہ

    اسد عمر کا عید کے بعد شادی ہالزاور ریسٹورنٹس کھولنے کا عندیہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے عید کے بعد شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کھولنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا عیدکےبعداین سی او سی کا اجلاس بلاکر فیصلہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق شادی بیاہ ودیگرتقریبات سےمنسلک انڈسٹری کیلئے خوشخبری آگئی، وفاقی وزیراسد عمر نے عید قربان کے بعد ہوٹل
    اور ویڈنگ انڈسٹری کیلئے نوید سنا دی۔

    وفاقی وزیراسدعمرسے آل پاکستان ویڈنگ وریسٹورنٹس کے وفد کی ملاقات ہوئی ،وفد کی نمائندگی خالد ایوب، حبیب اللہ سمیت دیگر نے کی۔

    ملاقات میں وفد نے ایس اوپیزکیساتھ شادی ہالزاورریسٹورنٹس کھولنے کی درخواست کی ، جس پر اسدعمر نے عید کے بعد شادی ہالزاور ریسٹورنٹس کھولنے کا عندیہ دے دیا۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ عید کے بعد این سی اوسی کا اجلاس بلاکر فیصلہ کریں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں کرونا کا دباؤ بہت کم ہوچکا ہے،3 دن میں پاکستان میں کرونا سے کم اموات ہوئیں،پاکستان ان چندممالک میں سے ہے جہاں وبا پر قابو پایا جا رہا ہے۔

    عمران خان نے ایران، میلبورن کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان ممالک میں احتیاط نہ کرنے پر کیسز میں اضافہ ہوا، اگر ہم نے احتیاط نہ کی تو پھر کرونا کیسز اوپر جاسکتے ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام میں احتیاط نہ کی گئی تو بڑا نقصان ہوگا۔

    انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی سے عید اور محرم گزرگئے تو پھر ہم نے ریسٹورنٹس کھولنے ہیں،صورتحال بہتر رہی تو اسکول وکالجز بھی ایس او پیز کے تحت کھولیں گے۔

  • اسد عمر کی کورونا کیخلاف خیبر پختونخواہ حکومت کے اقدامات کی تعریف

    اسد عمر کی کورونا کیخلاف خیبر پختونخواہ حکومت کے اقدامات کی تعریف

    پشاور : وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا کیخلاف خیبر پختونخواہ حکومت کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا وبا موجود ہے، عوام کوعید پر ایس اوپیز پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت پشاور میں این سی او سی کا اجلاس ہوا، وزیراعلی کے پی محمود خان بطور میزبان این سی او سی اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ نیشنل کوآرڈینیٹر این سی او سی لیفٹیننٹ جنرل محمود الزمان ، کے پی حکومت کے وزرا، آئی جی پولیس ،فیصل سلطان،تانیہ ایدروس نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ صوبائی چیف سیکرٹریز بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔

    خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے عیدالاضحیٰ، مویشی منڈیوں سے متعلقہ امور ،کورونا کا پھیلاؤ روکنے اورگائیڈ لائنز سے متعلق بریفنگ دی۔

    وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کے پی حکومت نے صوبے میں بہت اچھا کام کیا ہے، کے پی میں کوروناپھیلاؤمیں واضح کمی نظر آرہی ہے، کے پی حکومت کو سراہنا بھی چاہتے تھے اور مبارکباد بھی دینا چاہتے تھے تاہم وباموجودہے،عوام کوعیدپرایس اوپیزپرعملدرآمد کرنا ہوگا۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ مویشی منڈیوں میں سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے، ماسک پہنیں، پورے خطے کے پیش نظر پاکستان میں صورت حال بہتر نظرآتی ہے، گلگت بلتستان اور کے پی کے علاقے دنیا کے خوبصورت ترین علاقوں میں آتے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا عید پر تفریحی مقامات پر جانے سے گریز کیا جائے، حالات بہتر ہوتے ہی کے پی کے سیاحت کے مقامات کھولے جائیں گے۔

    عید کوروناکے باعث جاں بحق ہونیوالوں کی یاد کے طورپر منائی جائے، وزیراعلیٰ کے پی

    وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ اسدعمرنے کے پی میں این سی اوسی کی میٹنگ کی، عوام ایس اوپیز پرعمل کریں،عید سادگی سے منائیں، کورونا وبا کے دوران بہت سےلوگوں کی جانیں جاچکی ہیں۔

    محمود خان نے کہا عید کوروناکے باعث جاں بحق ہونیوالوں کی یاد کے طورپر منائی جائے ، عید کے بعد سیاحت کے شعبے سے متعلق بات چیت کی جائے گی ، عید سادگی سے مناؤں گا اور وزراودیگرسے بھی کہا ہے عید سادگی سے منائیں۔

  • عید پر تفریحی مقامات کا رخ نہ کریں اور اجتماعات سے گریز کریں: اسد عمر

    عید پر تفریحی مقامات کا رخ نہ کریں اور اجتماعات سے گریز کریں: اسد عمر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق عید سادگی سے منانی چاہیئے، عید پر تفریحی مقامات کا رخ نہ کریں اور اجتماعات سے گریز کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا، اجلاس میں مویشی منڈیوں میں حفاظتی تدابیر کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ مختلف صوبوں میں حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزیاں دیکھنے میں آئی ہیں، ملک میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کو بند اور جرمانے کیے گئے۔

    اجلاس میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے مختلف خلاف ورزیوں کے مشاہدے پر بھی بریفنگ دی گئی۔

    وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق عید سادگی سے منانی چاہیئے، عید پر تفریحی مقامات کا رخ نہ کریں، اجتماعات سے گریز کریں۔

    انہوں نے کہا کہ نماز میں سماجی فاصلوں اور دی گئی ہدایات پر عمل سے وبا کو پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے، مویشی منڈیوں میں حفاظتی تدابیر کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز اور اس سے ہونے والی اموات میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 24 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 5 ہزار 787 ہوگئی۔

    گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 14 سو 87 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 887 ہوگئی ہے۔

    ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 29 ہزار 504 ہے جبکہ 1 لاکھ 36 ہزار 596 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

  • عیدالاضحیٰ پرکسی قسم کی نرمی وبا کے پھیلاؤمیں اضافہ کرسکتی ہے، اسد عمر نے خبردار کردیا

    عیدالاضحیٰ پرکسی قسم کی نرمی وبا کے پھیلاؤمیں اضافہ کرسکتی ہے، اسد عمر نے خبردار کردیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ پرکسی قسم کی نرمی وبا کے پھیلاؤمیں اضافہ کرسکتی ہے، حفاظتی تدابیرپرعملدرآمد ہی کورونا سے بچاؤ کا طریقہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا، اجلاس میں حفاظتی تدابیرپرعملدرآمدسےمتعلق ڈیجیٹل ڈیٹا کے تجزیے پر غور کیا گیا۔

    این سی او سی نے مویشی منڈیوں کے انتظام اور حفاظتی تدابیر یقینی بنانے پر زور دیا، اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ حفاظتی تدابیرپرعملدرآمدہی کورونا سے بچاؤ کا طریقہ ہے اور عوام کی صحت اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

    اسدعمر کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ پرکسی قسم کی نرمی وبا کے پھیلاؤمیں اضافہ کرسکتی ہے، صوبےکوروناکے حفاظتی اقدامات پرسختی سےعمل یقینی بنائیں اور مویشی منڈیوں کےقیام میں حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ یکم تا15جون اوسط ٹیسٹ 23403 تھے، یکم تا15جولائی اوسط ٹیسٹ 22969 تھے، یکم تا15 جون اوسط کوروناکیس 5056 رہے جبکہ یکم تا15جولائی اوسط کیس 3097 رہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کوروناکیسزمیں کمی کی وجہ ٹیسٹوں میں کمی نہیں ہے، حفاظتی تدابیر پرعوام کاب ہتررویہ، انتظامی اقدامات اور اسمارٹ لاک ڈاؤن ہے ، احتیاط میں کمی سے وبا کا پھیلاؤ بڑھ سکتا ہے۔

  • کرونا وائرس کیسز میں کمی کی وجہ ٹیسٹ میں کمی نہیں بلکہ عوام کا بہتر رویہ ہے: اسد عمر

    کرونا وائرس کیسز میں کمی کی وجہ ٹیسٹ میں کمی نہیں بلکہ عوام کا بہتر رویہ ہے: اسد عمر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے جون اور جولائی میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ اور کیسز کا تخمینہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریضوں میں کمی کی وجہ ٹیسٹ میں کمی نہیں بلکہ عوام کا بہتر رویہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ کرونا کیسز میں کمی کو ٹیسٹنگ میں کمی قرار دے رہے ہیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ مریضوں میں کمی کی وجہ ٹیسٹ میں کمی نہیں بلکہ عوام کا بہتر رویہ ہے، احتیاط میں کمی کرنے سے وبا کا پھیلاؤ بڑھ سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یکم جون سے 15 جون تک اوسطاً 23 ہزار 403 ٹیسٹ ہوئے، جن میں سے 5 ہزار 56 ٹیسٹ مثبت آئے، جبکہ یکم جولائی سے 15 جولائی تک 22 ہزار 969 ٹیسٹ جن میں 3 ہزار 97 مصدقہ کیسز کی تصدیق ہوئی۔

    خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 145 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 57 ہزار 914 ہوچکی ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 40 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 426 ہوگئی ہے۔

  • مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، اسد عمر

    مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، اسد عمر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی نے کہا ہے کہ مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ، وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس سے خطاب کے دوران اسد عمر کا کہنا تھا کہ مویشی منڈیوں کے حوالے سے وزارت صحت کی ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد نہیں ہو رہا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر حفاظتی تدابیر کو نظر انداز کیا گیا تو مستقبل میں یہ کرونا وائرس کے سنگین پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبے، متعلقہ ادارے کرونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل یقینی بنائیں، صوبے کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مؤثر حکمت عملی وضع کریں۔

    پاکستان میں کرونا کی تشخیص کے لیے 16 لاکھ ٹیسٹ، 2 لاکھ 53 ہزار مثبت

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس انفیکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 53 ہزار 604 ہو گئی ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 12 واں ملک ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 77 ہزار 628 ہے، اب تک 170,656 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں، جبکہ 2,151 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

  • کراچی کے عوام نے مویشی منڈیوں سے متعلق اوقات کار کو مسترد کردیا

    کراچی کے عوام نے مویشی منڈیوں سے متعلق اوقات کار کو مسترد کردیا

    کراچی: شہر قائد کے عوام نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مویشی منڈیوں سے متعلق اوقات کار کو مسترد کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے عوام نے این سی او سی کے مویشی منڈیوں سے متعلق اوقات کار کو مسترد کردیا، این سی او سی کی جانب سے عید الاضحیٰ کے لیے ملک بھر میں لگائی جانے والی مویشی منڈیوں کے اوقات صبح 6 سے شام 7 بجے تک رکھے گئے ہیں۔

    شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ دفتری اوقات میں مویشی منڈی جاکر قربانی کا جانور کیسے خریدیں گے، نئے اوقات کے مطابق منڈی کیسے جائیں ہمارے دفتری اوقات ہی شام تک ہے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ صبح 6 سے شام 7 بجے تک مویشی خریدنے کی اجازت سمجھ سے بالاتر ہے، حکومت نے خریداروں کے لیے کم وقت مقرر کیا تو رش زیادہ بڑھ جائے گا۔

    مزید پڑھیں: ملک بھر میں مویشی منڈیوں کے اوقات کار کیا ہوں گے؟ اسد عمر نے بتا دیا

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر اسد عمر نے این سی او سی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مویشی منڈیوں کا درست انتظام ضروری ہے، ملک بھرمیں مویشی منڈیاں شہروں سے باہر قائم کی جائیں گی، شہروں کے اندر کسی کو مویشی منڈی قائم کرنے کی اجازت نہیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ انتظامیہ مویشی منڈیوں سےمتعلق گائیڈ لائنز پرعملدرآمد یقینی بنائے، ملک بھر میں منڈیوں کے اوقات صبح 6 سےشام 7 تک ہوں گے اور منڈیوں میں داخلے سےقبل ماسک پہننا لازم ہو گا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مویشی منڈیوں کا ایس اوپیزکے تحت اہتمام بہت ضروری ہے، دیہی ایریا سے شہر میں جانور فروخت کرنے کے لئے لوگ آتے ہیں، مویشی منڈیوں سے متعلق ہیلتھ پروٹوکول، گائیڈلائنز سب سے شیئر ہوں گی۔