Tag: اسد عمر

  • کورونا سے اموات کی شرح میں کمی، جولائی کے آخر میں کیسز کی تعداد کتنی ہوگی؟

    کورونا سے اموات کی شرح میں کمی، جولائی کے آخر میں کیسز کی تعداد کتنی ہوگی؟

    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا سے اموات کی شرح میں کمی آئی ہے، جولائی کے آخر تک صورتحال بہتر رہی تو متاثرین کی تعداد 4لاکھ سے کم ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے اپنے بیان میں کہا کہ ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے صوبوں نے بڑے پیمانے پر کارروائیاں کیں، این سی اوسی کی جانب سے اسمارٹ لاک ڈاؤن کادائرہ کار وسیع کیا گیا، اسمارٹ لاک ڈاؤن کی بدولت اسپتالوں میں مریض کم ہیں۔

    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ جون کے وسط کی صورتحال سے کم مریض وینٹی لیٹرز،آکسیجن پر ہیں ، کورونا سے اموات کی شرح میں بھی کمی آئی ہے ، عوام کی جانب سے ایس اوپیز پر عملدرآمد میں بہتری ہوئی۔

    اسد عمر نے کہا کہ ملک بھر میں ایس اوپیز پرعملدرآمد کا ہر ہفتے جائزہ لیاجاتاہے،ایس اوپیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے کوششیں کررہےہیں ، امریکا میں وبا پہلے کم اور پھر بہت تیزی سے اضافہ ہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے ڈاکٹرزکےمشورے،احکامات پرعمل کیا، جولائی کے آخرتک صورتحال بہتر رہی تومتاثرین کی تعداد 4لاکھ سے کم ہوگی۔

    کراچی میں کورونا صورتحال کے حوالے سے اسد عمر نے کہا کہ سندھ بالخصوص کراچی میں صورتحال میں بہتری نظرنہیں آرہی، کراچی میں صورتحال کی بہتری کیلئے مزید کام کریں گے۔

  • 30 جون تک ملک میں کورونا کیسز کی تعداد کتنی ہوگی ؟

    30 جون تک ملک میں کورونا کیسز کی تعداد کتنی ہوگی ؟

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسد عمر کا کہنا ہے تیس جون تک ملک میں کورونا کیسز کی تعداد تین لاکھ کے بجائے سوا دو لاکھ تک ہوگی، ایک ہفتے میں بتائیں گے اقدامات کو برقرار رکھا جائے گا یا مزید بہتری لائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسدعمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ماہرین کی رائے کا جائزہ لیا ہے، 14جون کو حقائق قوم کے سامنے رکھے تھے 30جون تک اندازے کے مطابق3لاکھ تک کورونا کیسزہوسکتےتھے تاہم جو کیسز3لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ تھا وہ سوا دولاکھ تک پہنچ رہے ہیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ رش والی جگہ پر ماسک پہننا لازمی قرار اور سماجی فاصلے کا بھی کہا گیا، احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی جائے تو وبا تیزی سے پھیلتی ہے، 20بڑے شہروں میں نشاندہی کی گئی جہاں وباکاپھیلاؤزیادہ ہے، جہاں وبا کا پھیلاؤزیادہ ہے وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہے۔

    سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا کہ احتیاطی تدابیرپرعمل کیا گیا جس سےوباکےپھیلاؤمیں کمی نظر آئی، اگر احتیاطی تدابیرپرعمل نہ کیا گیا تو حالات خراب ہوسکتے ہیں، ایک ہفتے کے اندر بتائیں گے ، اقدامات کوبرقراررکھا جائے گا یا مزید بہتری لائی جائے گی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بڑےشہروں میں بڑےاسپتالوں پر دباؤزیادہ بڑھ گیا تھا، اسمارٹ لاک ڈاؤن مئی سے شروع ہوگیا ہے، اسپتالوں میں بیڈز کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ خطرہ ٹل چکا ہے لیکن احتیاطی تدابیرپر عمل کرنا کوئی بہت مشکل کام نہیں، جب پبلک میں جائیں توماسک پہنیں اورایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں، احتیاطی تدابیر پرعمل کرنے سے کاروبارزندگی چلتا رہے گا۔

  • وفاقی وزیر فواد چوہدری اور اسد عمر کی ملاقات

    وفاقی وزیر فواد چوہدری اور اسد عمر کی ملاقات

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور اسد عمر نے ملاقات کر کے گلے شکوے دور کر لیے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی وزیر فواد چوہدری اور اسد عمر کی خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے گلے شکوے دور کر لیے۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کے دفتر میں ہونے والی ملاقات میں معاون خصوصی عثمان ڈار بھی ملاقات میں شریک تھے۔ ملاقات میں کامیاب جوان پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری اور اسد عمر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کابینہ اجلاس میں ہونے والی تلخ کلامی پر بھی گفتگو ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے ملکی اور حکومتی مفاد میں ساتھ چلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    وزیراعظم سے پارٹی کے سیئنر رہنماؤں کی ملاقاتیں

    اس سے قبل وزیراعظم ہاؤس میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے وزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات کی جس میں گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں ہونے والی تلخی اور گرما گرمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سیاسی و حکومتی امور کے ساتھ ساتھ پارٹی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

    فیصل واوڈا کے بعد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے وزیراعظم سے ملاقات کر کے گزشتہ روز کابینہ میں ہونے والی بحث پر اپنا نکتہ نظر پیش کیا۔

  • ہاٹ اسپاٹ والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کامیابی ملی،اسد عمر

    ہاٹ اسپاٹ والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کامیابی ملی،اسد عمر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ہاٹ اسپاٹ والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کامیابی ملی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی سربراہی میں حکومتی ٹیم نے اسلام آباد کے اسپتالوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد میں 189 آکسیجن بیڈز فراہم کیے جا رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جولائی کے آخر تک 2100 سے زائد آکسیجن بیڈز کا اضافہ کریں گے،پولی کلینک،سی ڈی اے اور پمز اسپتال میں آکسیجن بیڈز دیں گے۔

    اسد عمر نے کہا کہ کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ایس اوپیز پر عملدرآمدضروری ہے،ہاٹ اسپاٹ والےعلاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کامیابی ملی،20 بڑے شہروں میں ہاٹ اسپاٹ کو پوائنٹ آؤٹ کر لیاگیا۔

    پاکستان میں کرونا سے اموات 3 ہزار 501 ہو گئیں

    واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 4,951 نئے کیسز سامنے آئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 176,617 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ اموات کی تعداد 3,501 ہو گئی ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 5 ہزار 224 ہے، جبکہ اب تک 67,892 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • عمران خان اپوزیشن کے اعصاب پر سوار رہتے ہیں، اسد عمر

    عمران خان اپوزیشن کے اعصاب پر سوار رہتے ہیں، اسد عمر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان اپوزیشن کے اعصاب پر سوار رہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مںصوبہ بندی اسد عمر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے 180 سے زائد ممالک میں کرونا پھیلا ہے، کیا ان ممالک کے وزیراعظم عمران خان ہیں؟ خواجہ آصف کی تقریر سے لگا جیسے کرونا عمران خان کی وجہ سے آیا ہے، خواجہ آصف کھل کر بتائیں ان کی حکمت عملی کیا ہے؟

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ ن لیگ قرضے لے کر ملک کو اس حالت میں لے آئی، ن لیگ حکومت کی صرف ایک ہی پالیسی تھی قرضے لو، ڈر ہے ن لیگ کو آئندہ انتخابات میں کوئی سیٹ ہی نہ ملے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت میں نواز شریف کے دوست نریندر مودی کی حکومت ہے، نواز شریف اپنے دوست مودی کو گھر بلاتے تھے۔

    اسد عمر نے کہا کہ بھارت میں سخت لاک ڈاؤن تھا لیکن پھر کرونا کیسز کی تعداد دگنی ہوگئی، بھارت میں 25 مارچ کو 653 کرونا کیسز تھے، وہاں لاک ڈاؤن میں لوگ پیدل گھروں کو گئے، بھارت کی حکومت نے لاک ڈاؤن سے ہاتھ کھڑے کردئیے، لاک ڈاؤن سے بھارت میں 12 کروڑ لوگوں کا روزگار ختم ہوا اور بھوک اتنی بڑھی کہ لوگوں کو موت کا سامنا ہے۔

    انہوں ںے کہا کہ اپریل میں برطانیہ کی معیشت 20 فیصد کم ہوئی، دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کی پالیسی ناکام ہوئی ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان 8 ماہ تک جواب دیتے رہے، 8 ماہ بعد عدالت نے کہا وہ صادق بھی ہیں اور امین بھی، قانون آپ کا ہے، قانون کو نافذ کرنے والوں کو آپ نے تعینات کیا، کیا نیب قانون بنانے میں تحریک انصاف کا کوئی حصہ تھا؟

  • کرونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان نے دیگر ممالک سے بہتر فیصلے کیے،اسد عمر

    کرونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان نے دیگر ممالک سے بہتر فیصلے کیے،اسد عمر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان نے دیگر ممالک سے بہتر فیصلے کیے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں این سی او سی اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اسد عمر نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ آج جون کے وسط میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ کیسز پاکستان میں ہیں۔

    اسد عمر کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے جون کے آخر تک 3 لاکھ کیسز ہوسکتے ہیں،صورتحال یہی رہی تو جولائی کے آخر تک بڑھ کر 10 سے 12 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

    نیوز کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ماسک کا استعمال انتہائی ضروری ہے،تحقیق ہے کہ سب لوگ ماسک پہنیں تو 50 فیصد وائرس کم ہوسکتا ہے۔

    اسد عمر نے بتایا کہ وزیراعظم کو اس صورت حال کا پہلے دن سے اندازا تھا،کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان نے دیگر ممالک سے بہتر فیصلے کیے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں کرونا کے ٹیسٹ کی استعداد ڈیڑھ لاکھ تک لے کر جائیں گے،جولائی کے آخر تک ایک لاکھ ٹیسٹ کی استعداد تک پہنچنے کی کوشش کریں گے۔

    کرونا کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے اسد عمر کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دائرہ کار کو بڑھایا جائے گا، اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق پنجاب حکومت آج اعلان کرے گی۔

  • ایس او پیز کی خلاف ورزی: اسلام آباد میں ہوٹل اور ورکشاپس، بلوچستان میں کارخانہ سیل

    ایس او پیز کی خلاف ورزی: اسلام آباد میں ہوٹل اور ورکشاپس، بلوچستان میں کارخانہ سیل

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد دکانیں سیل اور جرمانے عائد کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک میں کرونا وائرس کی صورتحال اور ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ مختلف شہروں میں ہیلتھ گائیڈ لائنز پر عمل یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، 3 لاکھ 86 ہزار کی آبادی کے لیے 12 سو 92 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا۔

    اجلاس میں ملک میں جاری ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کارروائیوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں ہوٹل، کارخانے، ورکشاپس، گاڑیاں اور دکانیں سیل کیے گئے جبکہ جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ آزاد کشمیر میں 1 ہزار 37 خلاف ورزیوں پر جرمانے اور دکانیں سیل کیے گئے، گلگت بلتستان میں ایس او پیز کی 231 خلاف ورزیاں کی گئیں۔

    این سی او سی کے مطابق خیبر پختونخواہ میں 5 ہزار 798 خلاف ورزیاں ریکارڈ ہوئیں جس کے بعد 239 دکانیں سیل کی گئیں، پنجاب میں 3 ہزار 753 خلاف ورزیوں پر متعدد دکانیں سیل اور جرمانے عائد کیے گئے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ میں 13 سو 6 خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا گیا جبکہ بلوچستان میں ایک کارخانہ اور 81 دکانیں سیل اور جرمانے کیے گئے۔

  • 100 دنوں میں1900 شہریوں کا انتقال کر جانا تکلیف دہ بات ہے، اسد عمر

    100 دنوں میں1900 شہریوں کا انتقال کر جانا تکلیف دہ بات ہے، اسد عمر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ 100 دنوں میں1900 شہریوں کا انتقال کر جانا تکلیف دہ بات ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی وزیر اسد عمر نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ ہم ایسے علاقے میں رہتے ہیں جہاں کرونا اتنا مہلک نہیں ہے،پاکستان میں 10لاکھ میں صرف9 افراد کا انتقال ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے وبا کے پھیلاؤ کو روکناہے،اتنا روکنا ہے کہ شعبہ صحت مفلوج نہ ہو،وبا کو روکنے کے خلاف احتیاطی تدابیر پر عمل سب سے زیادہ اہم ہے،ہمیں خود سے ان احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ کابینہ میں فیصلہ ہوا احتیاطی تدابیر پر عمل نہ ہو تو کارروائی کی جائے،حکومت کے کندھوں پر21 کروڑ پاکستانیوں کی صحت کی بھاری ذمے داری ہے،ہم چاہتے ہیں کہ سب کی زندگی کا پہیہ چلتا رہے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 100 دنوں میں1900 شہریوں کا انتقال کر جانا تکلیف دہ بات ہے۔

    ملک میں کورونا کے 4ہزار734 نئے کیس رپورٹ، مزید 97 اموات

    واضح رہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 97 افراد انتقال کرگئے جبکہ اسی دوران4734نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • پاکستان میں کورونا کے کیسز بڑھ گئے ہیں ،مگر حالات قابو سے باہر نہیں، اسد عمر

    پاکستان میں کورونا کے کیسز بڑھ گئے ہیں ،مگر حالات قابو سے باہر نہیں، اسد عمر

    اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کوروناکےکیسزبڑھ گئےہیں ،مگرحالات قابو سےباہرنہیں،مئی کے آخر اور جون  میں کیسز اور اموات بڑھنے کا خدشہ ہے،اسپتالوں پردباؤبھی زیادہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے قوم اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک رائے تھی کہ 6ہفتے سب بند کردیں کورونا ختم ہوجاتا، ایک ہی پارٹی میں بہت متضاد رائے پائی جاتی ہے، 6 ہفتے کیلئےمکمل لاک ڈاؤن کی تجویز پیپلزپارٹی کی تھی ، 6 ہفتے لاک ڈاؤن اتنا مؤثر ہوتاتودیگر ممالک میں وائرس ختم ہوچکاہوتا۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ اس وبا نے پھیلنا ہے ، ہمیں اس کےساتھ چلنا ہوگا، کورونا وائرس کے حوالے سے مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، سوئیڈن میں 10 لاکھ کی آبادی پر 350اموات جبکہ برطانیہ میں 10 لاکھ کی آبادی پر 500 سے زائد اموات ہوئیں، برطانیہ نے سخت لاک ڈاون کیا اب اس میں نرمی کی جارہی ہے ، عمران خان نے جو بات شروع میں کہی دنیا آہستہ آہستہ وہیں پہنچ رہی ہے، عمران خان نے لاک ڈاؤن کے اثرات سے شروع میں ہی آگاہ کیا تھا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا تھامجھے لاک ڈاؤن سے بھوک، معاشی بدحالی آئےگی ، ہم نے لوگوں کو معاشی بدحالی سے بچانا اوروباکوپھیلنےسےبھی روکناہے،اپریل کے آخر میں وزیراعظم نے کہا تھا احتیاط نہ کرنے پر 15مئی تک کیسز عروج پر ہوں گے ، اللہ کے شکر ہے پاکستان میں آج تک بھی کیسز کی تعداد خدشے سے کہیں کم ہے۔

    امریکا کی صورتحال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں ایک دن میں ڈھائی سے تین ہزار اموات ہورہی تھیں امریکا نے فیصلہ کیا لوگوں کے روزگار کیلئے لاک ڈاؤن کم کررہےہیں، اگر کوئی چیز برطانیہ ،یورپ امریکا میں ہورہی ہے تو اس پر آنکھیں بند کرکے فیصلہ نہیں کریں گے۔

    اسد عمر نے خدشہ ظاہر کیا کہ مئی کے آخر اورجون میں کیسز،اموات زیادہ ہوں اور اسپتالوں پر زیادہ دباؤ ہو ،آج کورونا کے کیسز بڑھ گئے مگرحالات قابو سے باہر نہیں ہوئے، ہمیں دیکھنا ہےصحت کے نظام میں بہتری کیلئےضروری ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آج پاکستان میں 70لیبارٹیریز میں کورونا کے ٹیسٹ ہورہےہیں ،مارچ میں یومیہ 473 ٹیسٹ ہورہےتھےآج ساڑھے 13ہزار ٹیسٹ ہورہےہیں، ہم نے ایک ہزار سے زائد وینٹی لیٹرز منگوائے ہیں، ان میں سے 200وینٹی لیٹرز پاکستان آچکے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ایک لاکھ صحت کے ورکرز کو ٹریننگ دی جارہی ہے ، ٹریننگ کامقصد ہے پی پی ایز اورسامان کا صحیح استعمال کیاجائے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ تشویشناک مریض آئی سی یو میں جاتے ہیں، آئی سی یو یونٹس کیلئے5ہزار کےقریب عملے کی ٹریننگ جاری ہے، ایک ہزار کےقریب عملہ آئی سی یویونٹس کی ٹریننگ حاصل کرچکا ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ کوروناسے بچنے کیلئےسب سے اہم کردار عام شہری کا ہے ، ہمیں اس میں کوئی شرم نہیں ہم اللہ سے رجوع کرتے ہیں، اللہ تعالی کے فیصلے اٹل ہوتے ہیں،ہمیں اللہ سے دعا کرتے رہناچاہیے، اللہ سے دعا اور امید کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ہاتھ پرہاتھ رکھ کربیٹھ جائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جہاں زیادہ کیسز ہیں ان جگہوں کالاک ڈاؤن کرکےفوری ایکشن لیاجائے، پاکستان کی تاریخ کاسب سے بڑا ریلیف پیکیج کا اعلان کیا گیا ، پاکستان کےعوام کو چند ہفتوں میں 144ارب روپے دیئےگئے ، 80 لاکھ خاندانوں میں 100ارب روپے تقسیم کرچکے ہیں، زراعت پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے ،کسانوں کیلئے 50ارب کااعلان کیا۔

    پاکستان کی آبادی کو80فیصدریلیف ایکشن سےبراہ راست یابلواسطہ فائدہ پہنچ رہا ہے، بیماری سے لڑنیوالےہراول دستہ صحت کےعملے اور چیف سیکریٹری لے کر تمام انتظامیہ کا شکریہ اداکرتا ہوں، این ڈی ایم اے نے جس طریقے سے ڈیلیور کیا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

  • لاک ڈاؤن میں نرمی ،  اسد عمر نے عوام کو خبردار کردیا

    لاک ڈاؤن میں نرمی ، اسد عمر نے عوام کو خبردار کردیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ حفاظتی اقدامات پرعمل نہ کیا تو دوبارہ سختی کی جاسکتی ہے، عید کی تیاریں کریں مگر اپنے پیاروں کیلئے خطرہ پیدا نہ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ٹائیگرز فورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام لاک ڈاؤن میں نرمی میں حفاظتی اقدامات پر عمل نہیں کررہی ، عوام نے حفاظتی اقدامات پرعمل نہ کیاتو دوبارہ سختی کی جاسکتی ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عوام کی زندگی آسان بنانےکیلئےہرممکن اقدامات کئےجارہےہیں ، عید کی تیاریں کریں مگر اپنے پیاروں کیلئے خطرہ پیدا نہ کریں۔

    اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد میں فورس کے 14000 رضاکار ہیں ، ٹائیگرزفورس کو ضلعی انتظامیہ ذمہ داریاں دے گی، جس سے یوٹیلیٹی اسٹورزکی مانیٹرنگ، فوڈ سیفٹی اور مانیٹرنگ میں مدد ملے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ رضاکار ٹیسٹ، ٹریک اور قرنطینہ میں بھی انتظامیہ کے ساتھ کام کریں گے، ضرورت مند افراد کا ڈیٹا حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی، نوجوان قومی جذبے کے تحت ملک کی مدد کیلئے آئے، پاکستانی قوم مشکل وقت میں ہمیشہ متحد ہوتے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عثمان ڈار نے بڑی محنت سے ٹائیگرزفورس کو کھڑا کیا، ٹائیگرزفورس کی مدد ،تعاون کرناحکومت کی ذمہ داری ہے، وزیر اعظم کی ہدایت پر لاک ڈاؤن میں نرمی کی، حفاظتی تدابیر پر عمل کریں گے تو کورونا سے محفوظ رہیں گے، حفاظتی تدابیر پر عمل نہ کیا گیا تو بندشیں دوبارہ بڑھ سکتی ہیں۔