Tag: اسد عمر

  • جوڈیشل کمپلیکس میں توڑپھوڑ کا کیس :  اسد عمر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    جوڈیشل کمپلیکس میں توڑپھوڑ کا کیس : اسد عمر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    لام آباد: انسداد دہشت گردی نے جوڈیشل کمپلیکس میں توڑپھوڑ کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ، جو کل سنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمرکی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

    انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے درخواست پر سماعت کی، وکیل سردار مصروف نے عدالت کو بتایا کہ جب وقوعہ ہوا تو اسد عمر اسلام آباد ہائی کورٹ میں موجود تھے، وقوعہ والے دن اسد عمر جوڈیشل کمپلیکس آئے ہی نہیں۔

    جس پر جج نے ریمارکس دیے کہ یہ وہی دن ہے جس دن جج ظفراقبال کی عدالت اے ٹی سی کمرہ عدالت میں لگائی گئی تھی، مجھے رات کو ایک بجے پیغام آیا تھاکہ میری عدالت صبح جج ظفراقبال کی عدالت میں لگے گی۔

    پراسیکیوٹر نے بتایا کہ اسدعمر نہ صرف کارکنان کو لائے بلکہ جلاؤ گھیراؤ بھی کروایا، جس پر جج نے پراسیکیوٹر سے مکالمے میں کہا 2023 تک کا کوئی ایسا کیس بتا دیں جہاں دہشت گرد اسلحہ کے بغیر آیا ہو۔

    اےٹی سی جج نے کہا کہ اسدعمر کا کیس اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ ہے، جہاں دہشتگرد خالی ہاتھ آیا ہے۔

    جس پر پراسیکیوٹرعدنان علی کا کہنا تھا کہ عدلیہ سمیت دیگر اداروں میں عدم استحکام پیدا کرنے کی مہم چلائی گئی، پی ٹی آئی کارکنان نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر گاڑیاں جلائیں۔

    وکیل اسد عمر سردارمصروف نے کہا کہ پی ڈی ایم سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرتی ہے اور ان پر کوئی مقدمہ نہیں ہوتا،پراسیکیوشن نے دہشت گردوں کا معیار ہی کم کردیا ہے۔

    دلائل کے بعد اے ٹی سی نے اسد عمر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جج راجہ جواد عباس اسد عمر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ کل سنائیں گے۔

  • 4 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کا کیس: اسد عمر ایف آئی اے حکام کے سامنے پیش نہ ہوئے

    4 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کا کیس: اسد عمر ایف آئی اے حکام کے سامنے پیش نہ ہوئے

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر چار کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے حکام کے سامنے پیش نہ ہوئے، اسد عمر کوآج بارہ بجے طلب کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمر پر 4 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے حکام کے سامنے پیش نہ ہوسکے۔

    اسد عمر کوآج 12 بجے ایف آئی اےمنی لانڈرنگ سیل نے طلب کیا تھا، نوٹس ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالرؤف شیخ کی جانب سے بھیجا گیا تھا۔

    ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالروف شیخ کا کہنا ہے اگراسد عمر آج پیش نہیں ہوئے تو دوبارہ نوٹس بھیجا جائے گا۔

    یاد رہے ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ 15 اپریل 2013 کواسدعمرکے گھر سے 3کروڑ روپے بینک عملے نے وصول کئے، بینک عملے کی جانب سے رقم پی ٹی آئی جناح ایونیو اسلام آباد برانچ میں ڈپازٹ کی گئی۔

    نوٹس میں کہا تھا کہ 5 مئی 2013 کو ایک کروڑ کے قریب رقم دوبارہ سے وصول کی گئی اور مزید رقم پی ٹی آئی اکاؤنٹ میں بے نامی اکاونٹ سے ڈپازٹ کی گئی۔

    ذرائع ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ اسد عمر کے گھر سے وصول رقم لیاقت حسین کے نام سےڈپازٹ ہوئی، رقم جمع کرنے میں لیاقت حسین کا شناختی کارڈ استعمال کیا گیا، حقائق مدنظر رکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ اسدعمر معاملے سے بخوبی واقف ہیں۔

  • کیا اسد عمر نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے ؟ اہم خبر

    کیا اسد عمر نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے ؟ اہم خبر

    اسلام آباد : پاکستان تحریک اںصاف کے اہم اسد عمر آج شام 5 بجے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے اہم گفتگو کریں گے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج انھیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف میں ایک کے بعد ایک رہنما 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کررہے ہیں۔

    پاکستان تحریک اںصاف کے رہنما اسد عمر آج شام 5 بجے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے اہم گفتگو کریں گے، جس سے سوال اٹھتا ہے کہ کیا کیا اسد عمر نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے؟

    یاد رہے آج صبح اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دیتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ وہ تو آپ کو نہیں چھوڑیں گے جب تک آپ پریس کانفرنس نہیں کریں گے۔

    گذشتہ روز تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیریں مزاری نے سیاست سے کنارا کشی اختیار کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ آج سے پی ٹی آئی سمیت کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔

    شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ 12دن مسلسل گرفتاری اور رہائی کی وجہ سے صحت خراب ہوگئی ہے، اس دوران میری بیٹی کو بھی تکلیف اور آزمائش سے گزرنا پڑا، اب میں نے متحرک و سیاست چھوڑنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔

    انھوں نے 9مئی کے واقعات کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے قبل بھی میں نے ہمیشہ ہر قسم کی انتشار کی شدید مذمت کی ہے۔

  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا اسد عمر کو رہا کرنے کا حکم

    اسلام آباد ہائی کورٹ کا اسد عمر کو رہا کرنے کا حکم

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ وہ تو آپ کو نہیں چھوڑیں گے جب تک آپ پریس کانفرنس نہیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اسد عمر کی کیسوں کی تفصیلات فراہمی اور گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

    اسد عمر کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اسد عمر کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ تو آپ کو نہیں چھوڑیں گے،جب تک آپ پریس کانفرنس نہیں کریں گے، اسد عمر کے دو ٹویٹس ہیں وہ تو فوراً ڈیلیٹ کروائیں۔

    جس پر اسد عمر کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ پریس کانفرنس تو ہم نہیں کریں گے، اگرچہ یہ خبر ہے لیکن ہم آپ کے حکم کی تعمیل کریں۔

    بابر اعوان نے اسد عمر کو عدالت میں پیش کرنے کی استدعا کی تو جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ اسد عمر کے خلاف کیسز میرے سامنے ہیں ، اگر میں کوئی آرڈر کر دوں تو کل کیا ہوگا مجھے نہیں معلوم۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ ہم نے کیسوں کی تفصیلات فراہمی اور حفاظتی ضمانت کی درخواست دی تھی، ہم چاہتے ہمیں دو دن دے دیں تاکہ اگر رہائی ہو تو ہم متعقلہ عدالت میں سرینڈر کر دیں،جو کریمنل کیس درج ہیں ہم ان میں حفاظتی ضمانت چاہتے ہیں۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے شاہ محمود قریشی کو بھی بیان حلفی جمع کرانے کا کہا تھا ، اس میں یہی تھا کہ 144 سیکشن کی خلاف ورزی نہ ہو۔

    بابر اعوان نے کہا کہ اس سے قبل لوگ عدالتوں کو دھمکیاں دیتے رہے، احتجاج ہمارا حق ہے، جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ جن دو کیسوں میں ضمانت مانگ رہے ہیں وہ فیصلہ محفوظ کر رہے ہیں۔

    بعد ازاں عدالت نے اسد عمر کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دیتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔

  • ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سیل کا پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو نوٹس

    ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سیل کا پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو نوٹس

    کراچی : ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سیل نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25مئی کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سیل نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو نوٹس بھیج دیا، جس میں اسد عمر کو 25مئی کو دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    نوٹس ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی منی لانڈرنگ سیل عبدالرؤف شیخ کی جانب سے بھیجا گیا ، نوٹس میں کہا گیا کہ 15 اپریل 2013 کواسدعمرکے گھر سے 3کروڑ روپے بینک عملے نے وصول کئے، بینک عملے کی جانب سے رقم پی ٹی آئی جناح ایونیو اسلام آباد برانچ میں ڈپازٹ کی گئی۔

    نوٹس میں کہا ہے کہ 5 مئی 2013 کو ایک کروڑ کے قریب رقم دوبارہ سے وصول کی گئی اور مزید رقم پی ٹی آئی اکاؤنٹ میں بے نامی اکاونٹ سے ڈپازٹ کی گئی۔

    ذرائع ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ اسد عمر کے گھر سے وصول رقم لیاقت حسین کے نام سےڈپازٹ ہوئی، رقم جمع کرنے میں لیاقت حسین کا شناختی کارڈ استعمال کیا گیا، حقائق مدنظر رکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ اسدعمر معاملے سے بخوبی واقف ہیں۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ اسدعمر25مئی کو ایف آئی اے میں تفتیش میں شامل ہوں اور اپنے ہمراہ 4 کروڑ روپےسےمتعلق دستاویزی کاغذات بھی لیکر آئیں۔

  • اسد عمر نے اپنی  گرفتاری اسلام آباد  ہائی کورٹ میں چیلنج کردی

    اسد عمر نے اپنی گرفتاری اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے ایم پی او کے تحت اپنی گرفتاری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے گرفتاری کو چیلنج کردیا گیا۔

    اسدعمر کی جانب سے بابراعوان اورآمنہ علی نے آئینی درخواست دائرکی ، درخواست میں سیکریٹری داخلہ،آئی جی پولیس اوردیگرکوفریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری غیر قانونی ہے ، سپریم کورٹ فیصلے کےمطابق ہائیکورٹ سےایسےگرفتارنہیں کیاجاسکتا۔

    عمر نے اپنی درخواست میں مزید کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے دوران میرے بنیادی انسانی حقوق متاثر ہوئے۔

    انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کی گرفتاری کو ختم کیا جائے اور رہائی کا حکم دیا جائے۔

    یاد رہے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کو 10 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

    پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کو آئی ایچ سی سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی درخواست دائر کرنے پہنچے تھے۔

    خیال رہے شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، جمشید اقبال چیمہ، مسرت چیمہ، فلک ناز چترالی اور ملیکہ بخاری، شیریں مزاری، قاسم سوری، علی محمد خان سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کو لوگوں کو تشدد پر اکسانے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

  • شاہ محمود قریشی ، اسد عمر اور فواد چوہدری  اڈیالہ جیل منتقل

    شاہ محمود قریشی ، اسد عمر اور فواد چوہدری اڈیالہ جیل منتقل

    اسلام آباد : گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی ، اسد عمر اور فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق نقص امن کے تحت پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کے معاملے پر شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری اور جمشید اقبال چیمہ کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ فلک نازچترالی، مسرت جمشید چیمہ اور ملیکہ بخاری بھی اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے۔

    یاد رہے اسلام آباد کیپٹل پولیس کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد مظاہروں پر اکسانے والوں کے خلاف کارروائیاں ہو رہی ہیں، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، جمشید اقبال چیمہ، مسرت چیمہ، فلک ناز، ملکیہ بخاری کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ تمام گرفتاریاں قانونی تقاضوں کو مکمل کر کے عمل میں لائی گئیں ہیں، مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں، عوام میں افواہ اور اشتعال پھیلانے سے گریز کریں۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں گلگت بلتستان ہاؤس سے گرفتار کیا گیا، اس سے پہلے فواد چوہدری کو سپریم کورٹ کے باہر سے اور اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

  • اسد عمر اور فواد چوہدری کو15 روز کے لئے نظربند کردیا گیا

    اسد عمر اور فواد چوہدری کو15 روز کے لئے نظربند کردیا گیا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اسد عمر اور فواد چوہدری کو 15 روز کے لئے نظربند کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں اسد عمر اور فوادچوہدری کو 15روز کے لئے نظربند کردیا گیا ہے، دونوں کوتھری ایم پی اوکے تحت نظر بند کیا گیا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز رہنما پی ٹی آئی اسدعمر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے اور فوادچوہدری کو سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

    انتظامیہ نے بتایا تھا کہ دونوں رہنماوں کو ایم پی اوکے تحت گرفتار کیا گیا۔

    خیال رہے مکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے فوادچوہدری صبح 11 بجے سے سپریم کورٹ میں موجود تھے۔ سپریم کورٹ کے پریس روم میں موجود فواد چوہدری کا ایس پی سکیورٹی سپریم کورٹ سے مکالمہ ہوا۔ ایس پی سکیورٹی نے کہا تھا کہ ہم نے عمارت خالی کر کے رپورٹ دینا ہوتی ہے۔

    فواد چوہدری کا جواب میں کہنا تھا کہ عدالتی حکم کا انتظار کر رہا ہوں اور ایس پی سکیورٹی سپریم کورٹ سے 45 منٹ کا وقت مانگ لیا۔

    بعد ازاں پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کا دفتر اندھیرے میں ڈوب گیا جبکہ دفاتر اور انٹرنیٹ بھی بند کر دیا گیا تھا۔

  • اسد عمر کے بعد پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ

    اسد عمر کے بعد پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کے بعد دیگر رہنماؤں کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کو گرفتارکرنےکافیصلہ کرلیا گیا ، رہنماؤں کو ایم پی اوکےتحت گرفتار کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سےٹیمیں تشکیل دےدی گئیں ہیں اور ضلعی انتظامیہ نےبھی پولیس کوایم پی اوکےتحت گرفتار کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

    اس سے قبل انسداد دہشتگردی اسکواڈ نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ اسدعمر کو 16 ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔

    گزشتہ روز سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے رینجرز نے گرفتار کیا تھا۔

    ان کی گرفتاری نیب کے القادر ٹرسٹ کیس میں عمل میں لائی گئی تھی اور گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین کو نیب راولپنڈی آفس منتقل کر دیا گیا تھا۔

  • ‘عمران خان اور آرمی چیف کو ایک کمرے میں بیٹھ کر غلط فہمیاں دور کرنی چاہیے’

    ‘عمران خان اور آرمی چیف کو ایک کمرے میں بیٹھ کر غلط فہمیاں دور کرنی چاہیے’

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے عمران خان اورآرمی چیف کو ایک کمرے میں بیٹھ کر غلط فہمیاں دور کرنی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے اے آر وائی نیوز پر مہر بخاری کے پروگرام میں عمران خان کے الزامات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری نے ٹی وی پر کہاتھااینٹ سےاینٹ بجانےکابیان دیاتھا، اب شہبازشریف،ان کے بھائی اور بھتیجی کیاکیابیانات دیتےرہے سب کوپتہ ہے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے غلط فہمیاں دورکرنی چاہئیں،جوصورتحال بن گئی ہےملک کیلئےاچھی نہیں، عمران خان اورآرمی چیف کوایک کمرے میں بیٹھ کرغلط فہمیاں دورکرنی چاہیے۔

    سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے کہا کہ ہوسکتاہےکچھ خبریں عمران خان کواورکچھ خبریں آرمی چیف کوغلط پہنچائی جارہی ہوں، میری ذاتی رائے کہ وقت آگیا ہے دونوں جانب سے غلط فہمیاں دور کی جائیں۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ آئی ایس پی آرسےاتفاق کرتاہوں الزامات پرقانونی راستہ اختیارکرنا چاہیے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ایف آئی آر درج کرانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنےکی کوشش کی، اس قانونی راستے کی حمایت کرنے والے ادارے کا یہ مثبت قدم ہو گا۔