Tag: اسد عمر

  • منی بجٹ 23 جنوری کو پیش کیا جائے گا‘ اسد عمر

    منی بجٹ 23 جنوری کو پیش کیا جائے گا‘ اسد عمر

    کراچی: وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ٹیکس پرکوئی بھی مسئلہ ہوگا توپارلیمنٹ لے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسد عمر نے کراچی چیمبرآف کامرس میں تاجروں سے ملاقات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ 21 جنوری کومنی بجٹ پیش کرنے کا پلان تھا لیکن وزیراعظم نے بیرون ملک جانا ہے جس کے باعث اب منی بجٹ 23 جنوری کو پیش کیا جائے گا۔

    وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ٹیکس پرکوئی بھی مسئلہ ہوگا توپارلیمنٹ لے جائیں گے۔

    دوسری جانب سراج قاسم تیلی نے کہا کہ ہمارافوکس آنے والا منی بجٹ ہے، کچھ ایسے مسائل ہیں جنہیں ترجیحی بنیادوں پرحل کرنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں گیس بحران کے معاملےکومکمل حل کیا جائے، صنعتوں کواتوارکوبھی گیس سپلائی بند نہیں ہونی چاہیے۔

    تاجروں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ 21ویں صدی میں میں معیشت کا شعبہ نجی سیکٹرچلاتا ہے، نجی شعبےکی سہولت کے لیے ماحول بنایا جاتا ہے تاکہ معیشت بہترہو۔

    اسد عمر نے کہا کہ ماضی میں نجی شعبے کے لیے مسائل پیدا کیے گئے، کاروبارمشکل بنایا گیا، کاروبار کے لیے سازگارماحول ہمارے منشورکا حصہ ہے۔

    وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ کاروبار کے لیے سازگارماحول سے متعلق وزیراعظم کی زیرصدارت ماہانہ میٹنگ ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کاروبارکے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے کچھ فیصلے 23 جنوری کوپتہ چلیں گے، 23جنوری کوفنانس بل پیش کرنے جا رہے ہیں۔

    اسد عمر نے بتایا کہ فنانس بل سمیت دیگراقدامات بھی کیے جا رہے ہیں، سرمایہ کاری ہوگی تو معیشت بہترہوگی اوربرآمدات بڑھیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ فنانس بل میں سرمایہ کاری کے لیے بھی اہم مراعات شامل ہیں، غریب طبقے کی مدد کرناحکومت کی بنیادی ذمہ داریوں میں سے ہے۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ بجلی وگیس کی قیمت، ٹیکس وصولی میں غریب طبقے کو سامنے رکھ کر فیصلے کیے، غریب طبقے پرکم سے کم بوجھ ڈالنے کی کوشش کی گئی۔

    اسدعمر نے کہا کہ پاکستان میں بچت اورسرمایہ کاری کارحجان دنیا کے مقابلے بہت کم ہے، ایسے اقدامات کوماضی میں نہیں دیکھا گیا اس وجہ سے معیشت کونقصان پہنچا۔

    انہوں نے کہا کہ ایسی وجوہات سے ہی گزشتہ سال پاکستان کا تجارتی خسارہ خطرناک حد تک پہنچا۔

    حکومت نے قومی مالیاتی کمیشن کی دوبارہ تشکیل کردی

    صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے قومی مالیاتی کمیشن کی دوبارہ تشکیل کی ہے اور اس حوالے سے خزانہ ڈویژن کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    وزیرخزانہ اسد عمر قومی مالیاتی کمیشن کے چیئرمین ہوں گے اور چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ بھی اس کا حصہ ہوں گے۔ قومی مالیاتی کمیشن 10 ارکان پرمشتمل ہوگا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 5 ستمبر کو وفاقی وزیرخزانہ نے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ نویں نیشنل مالیاتی کمیشن میں قانونی سازی کی ضرورت ہے اور آئین کے آرٹیکل 160 کے تحت 5 سال کی معیاد میں این ایف سی ایوارڈ کا انعقاد ضروری ہے۔

  • آئی ایم ایف سے اچھا پروگرام فائنل ہونے پر ہی معاہدہ کریں گے: وزیرِ خزانہ

    آئی ایم ایف سے اچھا پروگرام فائنل ہونے پر ہی معاہدہ کریں گے: وزیرِ خزانہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ کوئی اچھا پروگرام فائنل ہونے کے بعد ہی معاہدہ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ خزانہ اسد عمر اسلام آباد میں اینکر پرسنز سے گفتگو کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ مسلسل مذاکرات جاری ہیں۔

    [bs-quote quote=”متبادل ذرائع سے بھی فنڈز کے حصول کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”اسد عمر” author_job=”وزیرِ خزانہ”][/bs-quote]

    وزیرِ خزانہ اسد عمر نے کہا ’آئی یم ایف سے جیسے ہی اچھا پروگرام فائنل ہوگا، معاہدہ کر لیں گے، لیکن متبادل ذرائع سے بھی فنڈز کے حصول کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے اہم فیصلے کیے جا رہے ہیں، پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

    وزیرِ خزانہ نے بتایا کہ برآمدات و ترسیلاتِ زر میں اضافے سے تجارتی خسارے میں کمی ہوئی، جب کہ درآمدات میں کمی سے بھی تجارتی خسارہ کم ہو رہا ہے۔

    اسد عمر نے کہا ’جولائی تا دسمبر 2018 نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی میں 65 فی صد ریکارڈ اضافہ ہوا، سالِ گزشتہ کے دوران مجموعی طور پر نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی 21 فی صد بڑھی۔‘


    یہ بھی پڑھیںچین ہماری معیشت کی بہتری کیلئے اہم کردار ادا کررہا ہے، وزیر اعظم کا ترک ٹی وی کو انٹرویو


    انھوں نے بتایا ’پیپلز پارٹی کے پہلے 5 ماہ میں افراطِ زر کی شرح میں 11.2 فی صد اضافہ ہوا، جب کہ 2013 میں ن لیگ کے پہلے 5 ماہ میں افراطِ زر میں 4 فی صد اضافہ ہوا، دوسری طرف پی ٹی آئی کے پہلے 5 ماہ میں افراطِ زرمیں صرف 0.4 فی صد اضافہ ہوا ہے۔‘

    وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ ضمنی فنانس بل لایا جا رہا ہے جس میں سرمایہ کاری اور کاروبار میں آسانی اور فروغ کے لیے اقدامات تجویز کیے جائیں گے۔

  • حکومت کی زبردست معاشی پالیسی، نجی شعبے کو قرض کی ادائیگی میں ریکارڈ اضافہ

    حکومت کی زبردست معاشی پالیسی، نجی شعبے کو قرض کی ادائیگی میں ریکارڈ اضافہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ جولائی تا اکتوبر نجی شعبے کو قرض کی ادائیگی میں 227 فیصد اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی معاشی پالیسی کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات نمودار ہونا شروع ہوگئے جس کی سب سے بڑی نشانی یہ ہے کہ حکومت نے معیشت کو استحکام دینے کے لیے قرض ادا کرنا شروع کردیے۔

    وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ جولائی تااکتوبرنجی شعبےکوقرضوں کی ادائیگی میں 227فیصداضافہ ہوا جبکہ مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں نجی شعبےکو حکومت کی طرف سے 360ارب کےقرض دیےگئے۔

    انہوں نے بتایا کہ جولائی تانومبر 212 ارب روپےکے زرعی قرض دیےگئے جبکہ گزشتہ سال اسی عرٖ صےمیں نجی شعبےکو 110 ارب کےقرض دیےگئےتھے۔

    یہ بھی پڑھیں: مقررہ تاریخ کے بعد ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں پر کوئی جرمانہ نہیں‌ ہوگا، حکومتی اعلان

    اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال اسی عرصےمیں زرعی قرضوں کاحجم156ارب روپےتھا جبکہ رواں سال زرعی قرضوں میں 36 فیصدکا اضافہ ہوا۔

    وفاقی وزیر خزانہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کی تعداد میں 34 فیصد اضافہ ہوا، 17 دسمبر 2018 تک چودہ لاکھ 92 ہزار 507 لوگوں نے ریٹرن جمع کرائے۔

    اسد عمر نے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والے تاجروں، تنخواہ داروں اور سرمایہ کاروں کا تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا۔

  • سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر مل چکے، یو اے ای سے مذاکرات آخری مراحل میں ہیں: اسد عمر

    سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر مل چکے، یو اے ای سے مذاکرات آخری مراحل میں ہیں: اسد عمر

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ برادر اسلامی ملک سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر مل چکے ہیں، یو اے ای سے مذاکرات آخری مراحل میں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں فاروق نائیک کی زیرِ صدارت قائمہ کمیٹی فنانس کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیرِ خزانہ نے کمیٹی کو سعودی تعاون کے حوالے سے بریفنگ دی۔

    [bs-quote quote=”سعودی عرب سے آئل فیسلیٹی جنوری سے شروع ہو جائے گی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”اسد عمر” author_job=”وزیرِ خزانہ”][/bs-quote]

    اسد عمر نے بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر مل چکے ہیں، جب کہ آئل فیسلیٹی جنوری سے شروع ہو جائے گی۔

    وزیرِ خزانہ نے کمیٹی کو بتایا کہ آئندہ 3 سال ماہانہ 27 کروڑ ڈالرز کا تیل سعودی عرب سے ادھار ملتا رہے گا، اور سعودی عرب سے قرض کی مجموعی رقم 6 ارب ڈالر ہوگی۔

    اسد عمر نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات سے مذکرات بھی آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں، اور آئندہ چند دنوں میں معاملات خوش اسلوبی سے طے پا جائیں گے۔


    یہ بھی پڑھیں:  گیس بحران، وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر ہنگامی دورے پر قطر پہنچ گئے


    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے حکومت سنبھالنے کے بعد ملک کی تباہ حال معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے وزیرِ اعظم نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے قرض لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس سلسلے میں سعودی عرب کو سی پیک منصوبے میں بھی پارٹنر کی حیثیت سے شامل کیا گیا۔

    دوسری طرف ملک میں گیس بحران نے بھی سر اٹھایا ہے، جس سے نمٹنے کے لیے وزیرِ خزانہ اسد عمر کو پانچ دن قبل برادر اسلامی ملک قطر کا ہنگامی دورہ کرنا پڑا، جہاں انھوں نے قطر حکام سے ملاقات کر کے ایل این جی جہازوں میں اضافے کی درخواست کی۔

  • پاکستان کوآئی ایم ایف کے پاس جانے کی جلدی نہیں، وزیرخزانہ اسدعمر

    پاکستان کوآئی ایم ایف کے پاس جانے کی جلدی نہیں، وزیرخزانہ اسدعمر

    اسلام آباد : وزیر خزانہ اسد عمر کہنا ہے کہ پاکستان پر آئی ایم ایف سے پروگرام لینے کیلئے دباؤ ختم ہوچکا ہے۔ پروگرام لینے کی کوئی جلدی نہیں ،آئی ایم ایف سےملکی مفاد مد نظر رکھ کربات کی جائےگی، سی پیک سے متعلق امریکہ اور آئی ایم ایف کے تمام سوالات کا تسلی بخش جواب دے دیا ہے

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر نے عرب اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے واضع کردیا کہ پاکستان کوآئی ایم ایف کےپاس جانےکی جلدی نہیں، مالیاتی مسائل کو دوست ممالک سے ملنے والی رقم اور سخت حکومتی فیصلوں سے حل کر لیا ہے، آئی ایم ایف سےمذاکرات جاری ہیں، ایساپروگرام بناجوپاکستانی معیشت کےمفادمیں ہوا توہی لیاجائے گا۔

    [bs-quote quote=”ئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں تاہم ایسا پروگرام بناجو ملکی معیشت کے مفاد میں ہو، وہ ہی لئے لیا جائےگا” style=”style-6″ align=”left” author_name=”وزیر خزانہ "][/bs-quote]

    وزیر خزانہ نے کہا آئی ایم ایف پروگرام لینےکیلئے جودباؤتھا وہ ٹل گیاہے، حکومت کےسخت فیصلوں سےمعیشت کوکچھ فائدہ پہنچاہے، سخت فیصلوں سےجاری کھاتوں کاخسارہ کم ہواہے، جاری کھاتوں کاخسارہ6سے7ارب ڈالر رہنےکاامکان ہے ، جاری کھاتوں کاخسارہ کم ہونےسےفنانسنگ کی ضروت میں کمی ہوگی۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ دوست ممالک سےملنےوالی مدد زرمبادلہ ذخائرمیں اضافےکاباعث بنےگی، سعودی عرب،چین اوریواےای سےفنانسنگ حاصل کرلی ہے، تاہم جزویات پر بات چیت جاری ہے، کم ہوتے زمبادلہ ذخائر کو دوست ممالک سے ملنے والی رقم سےفوری مدد ملے گی۔یہ رقم بزنس ٹرانزیکشنز ہیں۔ پاکستان اب امداد نہیں لےگا۔

    انھوں نے کہا روپےکی قدر میں کمی سےآئی ایم ایف کاکوئی تعلق نہیں ، روپےکی قدرمیں کمی آئی ایم ایف کےکہنےپرنہیں کی گئی، آئی ایم ایف سےصرف معاشی اصلاحات کےبارے میں بات ہوئی۔

    [bs-quote quote=” روپےکی قدرمیں کمی آئی ایم ایف کےکہنےپرنہیں کی گئی” style=”style-6″ align=”left” author_name=”وزیر خزانہ”][/bs-quote]

    وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ معاشی اصلاحات میں تیزی معیشت کیلئےنقصان دہ ہوتی ہے ، سی پیک معاہدوں کاازسرنوجائزہ نہیں لیاجائےگا،آئی ایم ایف کوبھی آگاہ کردیا، پاکستان کی جانب سے ہر معاملے میں شفافیت مہیاکی جائےگی۔

    اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف اورامریکاکےسی پیک سےمتعلق بہت سوالات تھے، ہم نےتمام سوالات کےجواب دےکران کو مطمئن کردیا ہے، سعودی عرب،چین اوریواےای سےامداد نہیں لےرہے، تینوں ممالک سےبزنس ٹرانزیکشنزہیں،قرضےاورکاروباری مراعات شامل ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک سےتجارتی معاملات پربات چیت کیلئےتیارہیں، تجارتی تعلقات یک طرفہ نہیں ہوسکتے، بھارت کوپسندیدہ ملک کادرجہ نہیں دیں گے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے بانڈز کی منظوری کابینہ سے ہوگئی ہے ۔دسمبر کے اختتام یا جنوری میں بانڈز کا اجراء ہوجائےگا۔

    مزید پڑھیں : پاکستان کو آئی ایم ایف سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں ، وزیرخزانہ اسدعمر

    یاد رہے 2 روز قبل وزیرخزانہ اسدعمر نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا اکستان کو آئی ایم ایف سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں، سخت فیصلے پہلے سو دن میں ہی کر لیے ہیں، معیشت درست سمت میں ہے اور آئندہ آئی ایم ایف کے پاس جانا نہیں پڑے گا۔

    وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ جب حکومت میں آئےتوپتہ چلامالیاتی بیل آوٹ پیکج کی ضرورت ہے اس آئی ایم ایف پروگرام کوآخری بنانےکے لئےحکمت عملی طےکرلی، درآمدات پرمبنی پالیسوں کےباعث قرض کےبوجھ میں اضافہ ہوا، مقامی طورپرتیارمصنوعات اوربرآمدسےمعیشت کوفائدہ پہنچاسکتےہیں۔

  • اسد عمر کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں: شیخ‌ رشید کا انکشاف

    اسد عمر کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں: شیخ‌ رشید کا انکشاف

    اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ‌ رشید نے کہا ہے کہ اسد عمر کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں، وہ بہترین انداز میں کام کر رہے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے خلاف سازشیں جاری ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ماضی میں عمران خان کہتے رہے کہ افغان مسئلے کا حل عسکری نہیں، مذاکرات ہیں، امریکا نے بھی اس بات کو مانا کہ عمران خان کی سوچ ٹھیک تھی.

    شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان آئندہ سوموار کو صبح سے شام تک بیٹھ رہے ہیں، تمام امور زیر بحث آئیں گے، کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ وزیراعظم کو کرنا ہے.


    مزید پڑھیں: اسد عمرکا قلمدان کی تبدیلی سے متعلق خبروں پراظہارِلاعلمی


    انھوں نے مزید کہا کہ 7 دسمبر سے بعض ٹرینوں کے کرایوں میں 12 فیصد اضافہ کیا، 100 ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا، رحمان بابا ٹرین 23 دسمبر سے شروع کر رہے ہیں، کابینہ اجلاس میں ریلوے کرایوں میں اضافے کا معاملہ زیرغور آیا.

    شیخ رشید نے کہا کہ گذشتہ دورحکومت میں خریدے گئے چار لوکوموٹیو خراب ہیں، باقی 69 لوکو موٹیو کا کیس نیب میں ہے، غیرفعال لوکوموٹیوز کی وجہ سے ریلوے کو  نقصان ہو رہا ہے، گذشتہ حکومت میں ریلوے پر غیرذمے دارانہ منصوبہ بندی ہوئی.

    گناہ ٹیکس

    اس دوران شیخ رشید نے سگریٹ پر عائد ہونے والے گناہ ٹیکس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں گناہ ٹیکس سے بچ گیا ہوں، گناہ ٹیکس کا نفاذ سگار پر نہیں، بیڑی والوں پر ہوتا ہے.

  • اسد عمرکا قلمدان کی تبدیلی سے متعلق خبروں پراظہارِلاعلمی

    اسد عمرکا قلمدان کی تبدیلی سے متعلق خبروں پراظہارِلاعلمی

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ اسد عمر نے قلمدان تبدیل ہونے سے متعلق خبروں سے لاعلمی کا اظہار کردیا ، ان کا کہنا ہے کہ ابھی بھی اجلاس کی صدارت کررہا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے اپنے قلمدان کی تبدیلی سے متعلق خبروں پرلاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمشاد اختر سے کل ہی ملاقات ہوئی ہے، وزیرِ خزانہ کی تبدیلی سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔

    اسد عمر نے ان خبروں سے لاعلمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی بھی بطور وزیرِ خزانہ ایک اجلاس کی صدارت کررہا ہوں۔

    یاد رہے کہ کچھ دیر قبل ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ وزارتِ خزانہ کی ناقص کارکردگی کے سبب وفاقی حکومت اسد عمر کا قلمدان تبدیل کرنے پر غور کررہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹی وی انٹرویو میں بھی ناقص کارکردگی والےوزراء کی تبدیلی کا عندیہ دیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے وزیرخزانہ کے لئے نئے ناموں پر غور شروع کردیا ہے ،جن میں شمشاد اختر کا نام سرفہرست ہے جبکہ مزید 2 ناموں پربھی غور کیا جارہا ہے۔شمشاد اختر نگراں وزیرخزانہ اور گورنر اسٹیٹ بنک کے عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں۔

  • قبل ازوقت انتخابات ہوئے بھی تو پی ٹی آئی اکثریت سے کامیاب ہوگی، جہانگیر ترین

    قبل ازوقت انتخابات ہوئے بھی تو پی ٹی آئی اکثریت سے کامیاب ہوگی، جہانگیر ترین

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ حکومت چلے گی کوئی پریشانی والی بات نہیں ہے، قبل از وقت انتخابات ہوئے بھی تو پی ٹی آئی اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ایک سیکنڈ میں صوبہ نہیں بنتا اس کے لیے تمام اقدامات کرنا ہوتے ہیں، جنوبی پنجاب صوبہ ضرور بنائیں گے اپنا وعدہ پورا کریں گے۔

    [bs-quote quote=”اسد عمر سے کسی قسم کا تنازع نہیں، ایسی خبریں مخالفین پھیلا رہے ہیں” style=”style-6″ align=”left” author_name=”جہانگیر ترین”][/bs-quote]

    انہوں نے کہا کہ سیکریٹریٹ بنایا جارہا ہے اس کے بعد دیگر اقدامات بھی کیے جائیں گے، گزشتہ حکومتوں نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا تھا، ملکی حالات ایسے چھوڑ کر گئے تھے اس کو ٹھیک کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔

    اسد عمر سے اختلافات کی خبروں پر جہانگیر ترین نے کہا کہ غلط خبر ہے میرے کسی کے ساتھ اختلافات نہیں ہیں، اسد عمر سے کسی قسم کا تنازع نہیں، ایسی خبریں مخالفین پھیلا رہے ہیں، گزشتہ دنوں ایسی کوئی میٹنگ بھی نہیں ہوئی جس میں اسد عمر سے تلخی ہوئی ہو۔

    جہانگیر ترین نے کہا کہ پانی کے مسائل، انتظامی امور کے بعد الگ صوبہ بنایا جاتا ہے، پانی اور خزانے کی تقسیم کیسے ہوگی اس کے بعد نیا صوبہ بنایا جائے گا، ملک کو بے دردی سے لوٹا گیا مسائل حل ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔

    رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ ڈالر سے متعلق وضاحت دینا وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کا کام ہے، عوام سے جو بھی وعدے کیے گئے وہ سب پورے کریں گے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات: اوگرا کی قیمتیں بڑھانے کی سمری، وزیر خزانہ کا نرخ کم کرنے کا عندیہ

    پیٹرولیم مصنوعات: اوگرا کی قیمتیں بڑھانے کی سمری، وزیر خزانہ کا نرخ کم کرنے کا عندیہ

    اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی جس میں قیمتیں 9 روپے 91 پیسے تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے، وزیر خزانہ اسد عمر نے نرخ کم کرنے کا عندیہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا نے اگلے ماہ دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی جس کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی گئی ہے۔

    اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 9 روپے 91 پیسے تک مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    سمری میں پیٹرول کی قیمت 5 روپے 21 پیسے تک بڑھانے جبکہ ڈیزل 2 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے علاوہ ازیں مٹی کے تیل کی قیمت 9 روپے 9 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 7 روپے 79 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری دیں گے۔

    دوسری جانب وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پیٹرول مہنگا نہیں سستا کیا جائے گا، پیٹرول کی قیمت میں دسمبر تک کمی ہوگی۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے اگر سمری مسترد کردی گئی تو پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمتیں برقرار رہیں گی جبکہ منظوری کی صورت میں نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔

  • پانچ سال میں ایک کروڑ نوکریاں ضرور دیں گے، وزیرِ خزانہ اسد عمر

    پانچ سال میں ایک کروڑ نوکریاں ضرور دیں گے، وزیرِ خزانہ اسد عمر

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پانچ سال میں ایک کروڑ نوکریاں ضرور دیں گے، روزگار کی فراہمی آئینی ذمہ داری سمجھ کر پوری کریں گے۔

    جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں پی ٹی آئی حکومت کے ابتدائی سو دن پورے ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ نے کہا کہ ہم نے پہلے 100 دن میں معیشت کی سمت کا تعین کر دیا ہے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ بیرونی خسارہ تین ماہ میں آدھا رہ گیا، ہم آئی ایم ایف کے پیچھے نہیں چھپیں گے، آئی ایم ایف سے وہ معاہدہ کریں گے جو عوام کی بہتری کے لیے ہو، عوام کی بہتری دیکھیں گے پھر آئی ایم ایف سے معاہدہ کریں گے۔

    انھوں نے کہا کہ پہلے 100 دنوں میں ماہانہ بیرونی خسارے کو نصف کر دیا، پاکستان میں 6 ہزار ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گنجائش پیدا کی جا رہی ہے، کسان پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، نئے پاکستان میں ریاستی ادارے بھی کام کر کے دکھائیں گے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم مجھ سے ہمیشہ یہی پوچھتے ہیں، اسد بتاؤ! غریبوں کے لیے کیا کیا، غریب کو سر پر چھت اور نوجوان کے لیے روزگار چاہیے، غریب کو چھت اور روزگار کے لیے پروگرام ترتیب دیے جا چکے ہیں، جلد شروع ہوں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ وسیلہ تعلیم اور صحت کارڈ کا دائرہ پورے پاکستان پر پھیلائیں گے، پاکستان کے کمزور طبقے کو اوپر لے کر آنا ہے، کم زور طبقے کو پیچھے چھوڑ کر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔

    وزیرِ خزانہ نے کہا کہ حکومت سنبھالی تو قرض بڑھ رہے تھے، زرمبادلہ کے ذخائر گر رہے تھے، عمران خان نے ٹاس جیت کر مجھے بیٹنگ کے لیے بھیج دیا، ہم نے مشکل وکٹ پر بیٹنگ کرنے کا آپشن چنا ہے، لیکن نیت ٹھیک ہو تو اللہ کام یابی دیتا ہے۔

    گزشتہ حکومت بیواؤں کا پیسا روک کر بیٹھی تھی، کابینہ نے آج بیواؤں کے لیے ایک ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی، عمل درآمد کمیٹیاں بنا رہے ہیں، ڈیڈ لائن سیٹ کر رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم کو بیرونی دوروں کے لیے میں نے قائل کیا، اپوزیشن لیڈر کہتے ہیں فلاں کا پیٹ پھاڑ کر پیسا نکالوں گا، سڑکوں پر گھسیٹوں گا، آج یہ اپوزیشن لیڈر کہتے ہیں کہ وہ میرے بھائی ہیں۔