Tag: اسد عمر

  • حکومت میں آنے کے بعد بڑے پیمانے پر نجکاری کی جائے گی: اسد عمر

    حکومت میں آنے کے بعد بڑے پیمانے پر نجکاری کی جائے گی: اسد عمر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ 200 کمپنیاں حکومتی تحویل سے نکالی جائیں گی اور بڑے پیمانے پر نجکاری کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے غیر ملکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت میں آنے کے بعد بڑے پیمانے پر نجکاری کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف پر غور کر رہا ہے۔ 200 کمپنیاں حکومتی تحویل سے نکالی جائیں گی۔ کارپوریشنز کو نجی شعبے کے زیر انتظام ویلتھ فنڈ کے حوالے کیا جائے گا۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ پہلے 100 دن میں کمپنیز کو ویلتھ فنڈ کے حوالے کیا جائے گا۔ فنڈ کا مقصد کارپوریشنز کے نقصانات اور قرضوں کو کم کرنا ہوگا۔

    اپنے انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ نئی حکومت کو یہ حکمت عملی اقتدار میں آتے ہی بنانی ہوگی۔ ویلتھ فنڈ کے قیام سے آئی ایم ایف کو قائل کرنے میں مدد ملے گی۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے بھی قرضے لینے پر غور کر رہے ہیں۔ ’سکوک بانڈز کے اجرا اور سعودی عرب سے خام تیل کی قیمتیں مؤخر کرنے پر بھی غور ہوگا‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اسد عمر نے ابھی سے تیاریاں شروع کردیں، نعیم الحق

    ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اسد عمر نے ابھی سے تیاریاں شروع کردیں، نعیم الحق

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت شدید بحران کا شکار ہے، جس کی بہتری کیلئے اسد عمر نے ابھی سے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، نعیم الحق نے کہا کہ الیکشن کے بعد پی ٹی آئی سندھ کی دوسری بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے، عمران خان کی خواہش ہے حکومت میں آکرعوامی مسائل حل کریں، حکومت میں آکر عوامی مسائل کےحل کیلئےانقلابی اقدامات کرینگے۔

    نعیم الحق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت شدید بحران کاشکار ہے، ملکی معیشت کو بحران سے نکالنے کیلئے اسدعمر مشاورت کررہے ہیں، عوام کیلئے خوشخبری ہے کہ قومی وسائل ان پر ہی خرچ ہوں گے، اسد عمر نےابھی سےمعیشت کی بہتری کیلئےتیاریاں شروع کردی ہیں،5سال میں ایک کروڑنوکریوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔حکومت فوری طور پر ایسے اقدامات اٹھائے گی کہ جس سے مسائل میں کمی واقع ہو۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تقریب حلف برداری کی تیاری موجودہ حکومت کرے گی، حلف برداری میں غیرملکی سربراہان کی شرکت پرابھی کچھ نہیں کہہ سکتا، تاہم سارک ممالک کے سربراہان کی شرکت متوقع ہے۔

    نواز شریف نے اپنی تقریب حلف برداری میں کسی کو نہیں بلایاتھا، عمران خان جلد وفاقی،صوبائی وزرا کےحوالے سےآگاہ کرینگے، بیرون ملک سے پاکستانی سرمایہ کاری کیلئے آرہےہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شکریہ این اے 54، شکریہ اسلام آباد، شکریہ پاکستان، اسد عمر

    شکریہ این اے 54، شکریہ اسلام آباد، شکریہ پاکستان، اسد عمر

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے این اے 54 پر کامیابی پر کہا کہ اسلام آباد اور پاکستان پر شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراین اے 54 میں فتح پر اپنے پیغام میں کہا شکریہ این اے 54، شکریہ اسلام آباد، شکریہ پاکستان۔

    خیال رہے کہ این اے 54 اسلام آباد کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے اسد عمر 56 ہزار 945 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے جب کہ مسلم لیگ ( ن ) کے انجم عقیل خان 32 ہزار 991 ووٹ حاصل کرسکے۔

    گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ ن لیگ کامسئلہ یہ ہے کہ ان کو فیئر الیکشن جیتنے کی عادت نہیں، جن ووٹرز کا ن لیگ انتظار کررہی تھی، انھیں پتا نہیں تھا کہ اب وہ ان کا نہیں رہا.

    ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو سب سے زیادہ جو پریشانی ہے، وہ ان کی ہار ہے، ن لیگ کے بیانیے پر بھارتی میڈیا کا واویلا قابل فہم ہے، بھارتی میڈیا کے واویلا کے باوجود پاکستانی قوم کو مقابلہ کرنا آتا ہے۔


    مزید پڑھیں : الیکشن 2018: تحریک انصاف وفاق اور کے پی میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں


    واضح رہے کہ 25 جولائی کو پاکستان کے دس کروڑ سے زائد افراد نے حق رائے دہی استعمال کیے، اب تک کے ٹرینڈز کے مطابق تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ن لیگ کو فیئرالیکشن جیتنے کی عادت نہیں، بھارت کا واویلا قابل فہم ہے: اسد عمر

    ن لیگ کو فیئرالیکشن جیتنے کی عادت نہیں، بھارت کا واویلا قابل فہم ہے: اسد عمر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ن لیگ کامسئلہ یہ ہے کہ ان کو فیئر الیکشن جیتنے کی عادت نہیں.

    تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جن ووٹرز کا ن لیگ انتظار کررہی تھی، انھیں پتا نہیں تھا کہ اب وہ ان کا نہیں رہا.

    ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو سب سے زیادہ جو پریشانی ہے، وہ ان کی ہار ہے، ن لیگ کے بیانیے پر بھارتی میڈیا کا واویلا قابل فہم ہے.

    پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا کے واویلا کے باوجود پاکستانی قوم کو مقابلہ کرنا آتا ہے.

    اسد عمر نے کہا کہ الیکشن تحریک انصاف نے نہیں کرائے، الیکشن کمیشن نے کرائے ہیں، ہمیں تو نظام بالکل درست نظر آیا ہے.

    اسدعمر نے کہا کہ ہمیں کسی چیز کے پیچھے چھپنے کی ضرورت نہیں ہے، پوری قوم کو مبارک باد دیتا ہوں.

    واضح رہے کہ 25 جولائی کو پاکستان کے دس کروڑ سے زائد افراد نے حق رائے دہی استعمال کیے۔ اب تک کے ٹرینڈز کے مطابق تحریک انصاف کو  واضح برتری حاصل ہے۔


    سیکریٹری الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں‌ کے تحفظات رد کردیے


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ’عمران خان کی جدوجہد کل کامیاب ہوگی‘

    ’عمران خان کی جدوجہد کل کامیاب ہوگی‘

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ عمران خان کی جدوجہد رنگ لائے گی اور کل ہم انشاء اللہ اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے امیدوار اور ہر کارکن ووٹرز کو پولنگ اسٹیشنز تک پہنچانے کو یقینی بنائیں، انتخابات کے روز ووٹرز کی موبائلائزیشن بہت اہم ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ انصافیو! اس آخری کوشش کی ضرورت ہے، عمران خان کی جدوجہد کل کامیابی کی صورت میں ہمیں ملے گی اور ہم اکثریت سے فتح حاصل کریں گے۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ایک ماہ سے زیادہ کی مہم ختم، ایک ماہ کی دوڑ اور دھوپ آدھا الیکشن ہے باقی نصف انتخابی دن ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں اکثریتی ووٹ عمران خان کاہے، اب ووٹ کو ڈلوانا اور پولنگ کے بعد اس کی حفاظت کرنا بھی بے حد ضروری ہے۔

    قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر قوم کو پیغام دیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ عوام کل باہرنکلیں اورتاریخی الیکشن میں ووٹ ڈالیں کیونکہ یہ اسٹیٹس کو کو شکست دینے کا وقت ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: عوام کل باہرنکلیں اور تاریخی الیکشن میں ووٹ ڈالیں، عمران خان

    پی ٹی آئی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ چار دہائیوں میں پہلی بار قوم کو ایسا اہم موقع ملا کہ جس کے ذریعے وہ روایتی سیاستدانوں کو شکست دے سکتے ہیں، قوم اس اچھے موقع کو کسی صورت ضائع نہ کرے،

    خیال رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے، کل دس کروڑ پچپن لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔

    قومی اورصوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کےلیےآزادامیدواروں سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کےگیارہ ہزارسےزائد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے، پولنگ صبح آٹھ بجے سے بلا تعطل شام 6بجے تک جاری رہے گی جبکہ نتائج کا سلسلہ 7 بجے سے شروع ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نوازشریف اور اسحاق ڈار نے معیشت کو تباہ کر دیا: اسد عمر

    نوازشریف اور اسحاق ڈار نے معیشت کو تباہ کر دیا: اسد عمر

    لاہور: پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور اسحاق ڈار معیشت کو تباہ کرکے چلے گئے، حکومت ملک کو قرضوں میں ڈوبتی چھوڑ کر جارہی ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ آج برآمدات گرتی جارہی ہیں، درآمدات بڑھ رہی ہیں، حکومت نے ٹیکس لگا کر بجلی اور گیس مہنگی کردی، حکومت نے غلط فیصلے کرکے پاکستان کی جڑیں کاٹ دی ہیں.

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ چار ماہ میں روپے کی قدر کم ہونے سے ایک ہزار ارب کاقرضہ بڑھ گیا ہے، جب سے ن لیگ حکومت آئی ہے، 10ہزارارب روپے تک قرضے بڑھ چکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔

    انھوں‌ نے کہا کہ یہ لوگ ملک کو قرضوں میں ڈبو رہے ہیں، جس سے سلامتی کا خطرہ بھی پیدا ہوگا، کوئی حکومت قرضوں کا بوجھ اتنا کردے، تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ غلطی ہے یا جان بوجھ کر یہ کیا گیا.


    مغلیہ خاندان کا تاریخ میں پہلی بار احتساب ہو رہا ہے: اسد عمر


    حکمران اپنی ہی حکومت سے کاروبار کر رہے ہیں، بزنس پارٹنر کو وزیراعظم کا مشیر بنانا زیادتی ہے، استثنیٰ اسکیم کی ناکامی یہ ہے کہ حکومت بے بس نظر آرہی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں‌ انھوں نے کہا کہ علی جہانگیر صدیقی بہت محنتی ہیں مگر انھیں خود منع کردینا چاہیے تھا، آج ہمیں‌ انتخابی مہم چلانے کی ضرورت نہیں معاشی حالات کی سب کو خبر ہے. وہ خود فیصلہ کریں گے۔

    اسد عمر نے کہا کہ تمام کرپٹ افراد کو سزا دینے کی ضرورت نہیں، صرف بتایا جائے کہ سزا دی جارہی ہے، صرف 10 بڑے لوگ پکڑیں، باقی سب سامنے آجائیں گے.


    زرمبادلہ ذخائر میں مزید 20کروڑ ڈالر کی کمی ہوگئی‘ اسد عمر


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مغلیہ خاندان کا تاریخ میں پہلی بار احتساب ہو رہا ہے: اسد عمر

    مغلیہ خاندان کا تاریخ میں پہلی بار احتساب ہو رہا ہے: اسد عمر

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے کہا ہے کہ مغلیہ خاندان کا تاریخ میں پہلی بار احتساب ہو رہا ہے جو انہیں برداشت نہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ عدالت کے فیصلوں کو ماننے سے انکار کر رہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی کے پروگرام ’پاور پلے‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، اسد عمر کا کہنا تھا کہ شریف خاندان سے وفاداری پر افسران کو ترقیاں دی گئیں، مغلیہ خاندان نے جن کو نوازا ہے آج ان سے وفاداری کا ثبوت مانگ رہے ہیں۔

    شریف خاندان کی منی ٹریل کا تعلق اسحاق ڈارسے ہے، اسد عمر

    انہوں نے کہا کہ کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) افسران نے اسلام آباد میں تباہی مچا رکھی ہے، ہم تو چار سال سے کہہ رہے ہیں کہ شریف خاندان کی جانب سے ڈی ایم جی (ن) بنا لی گئی ہے۔

    رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ شہباز شریف (ن) لیگ کے قائم مقام صدر بن چکے ہیں، اب اداروں کے خلاف جو بھی زہر اگلے گا اس کا مطلب اس کے پشت پر شہباز شریف ہیں۔

    پروگرام میں نادرا سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ نادرا ایک انتہائی حساس ادارہ ہے لیکن لگتا ہے اس ادارے میں بہت ہی کمزور قسم کا ترجمان لگا رکھا ہے، آئندہ الیکشن میں نادرا کا کردار بنیادی ہوگا۔

    حکمران جماعت جعلی دستاویزات جمع کراکے پھنس گئی ان کیخلاف فوجداری مقدمہ بنتاہے، اسد عمر

    خیال رہے آج راجہ ظفرا لحق کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عامہ کا اجلاس ہوا جس میں نوازشریف کو تاحیات قائد جبکہ شہباز شریف کو قائم مقام پارٹی صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • علی ترین نے حلقہ این اے154میں ڈٹ کر مقابلہ کیا، اسدعمر

    علی ترین نے حلقہ این اے154میں ڈٹ کر مقابلہ کیا، اسدعمر

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے حلقہ این اے154میں میدان میں اتر کر مقابلہ کیا ہے، ہوسکتا ہے کہ ان کی ناتجربہ کاری کے باعث نتیجہ مختلف آیا ہو۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں میزبان ارشد شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، لودھراں الیکشن میں شکست کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ موروثی سیاست کسی کو مفت میں کوئی چیز دینا ہوتی ہے۔

    اسد عمر نے کہا کہ لوگ سوچتے ہیں کہ علی ترین صرف ساڑھے3ماہ ایم این اے بن کرعلاقے کی کیا خدمت کرپائے گا اس لیے شاید لودھراں کے عوام نے سوچا3ماہ میں حکومت سے کچھ کام ہی کروالیں۔

    انہوں نے کہا کہ ادارے مفلوج کرنا میاں صاحب کا طریقہ واردات ہے، شریف خاندان کی خدمت کرنے والےلوگ اداروں میں بیٹھے ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افسران کوترقیاں دی گئیں، کرپٹ افراد کےخلاف ایکشن کی پہلی ذمہ داری نیب کی ہے۔

    نیب نےایکشن نہ لیا تو سپریم کورٹ کو ایکشن لینا پڑتاہے، صرف نوٹسز یا بیانات سے نہیں، مقدمات منطقی انجام تک پہنچیں گے تو بات بنے گی، شریف خاندان نے ادارے مفلوج کردیئے، اسی لیے فیصلے اب عدالتوں میں ہورہےہیں۔

    اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ پورٹ قاسم پر قطری شہزادے کا پروجیکٹ ہے، فواد حسن فواد نےقواعد سے ہٹ کرمنظوریاں دلوائیں۔

    پاکستان میں جمہوریت کی بنیادیں ن لیگ نےکھوکھلی کی ہیں، اسحا ق ڈاراشتہاری ہے،عدالتی حکم موجود ہے کہ اشتہاری الیکشن نہیں لڑسکتا۔

    متحدہ قومی موومنٹ کی موجودہ صورتحال پر ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم 32سال میں بھی کراچی کیلئے کچھ نہ کرسکی، اس کےجتنے بھی ٹکڑے ہوئے ہیں وہ کبھی کراچی کو انصاف نہیں دلاسکتے۔

    ایم کیوایم بہادرآباد ہیڈکوارٹر سے چند گز دور ہمارا ممبرسازی کیمپ موجود ہے، ہزاروں لوگ کیمپ پر آکر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں، اندروں سندھ بہت بڑاسیاسی خلاموجودہے اسے صرف عمران خان ہی پُرکرسکتےہیں۔

  • ایکسپورٹرز کو 4 سال میں 22 ارب کا نقصان ہوا: اسد عمر

    ایکسپورٹرز کو 4 سال میں 22 ارب کا نقصان ہوا: اسد عمر

    کراچی: تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ سالانہ 5 سے 6 ارب ایکسپورٹ کا نقصان ہوا۔ ایکسپورٹرز کو 4 سال میں 22 ارب کا نقصان ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے ایف پی سی سی آئی سے خطاب کیا۔۔ خطاب میں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی معاشی پالیسی کے نکات بیان کیے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے صنعتکاروں اور تاجروں کو ہاتھ باندھ کر رنگ میں اتار دیا گیا ہے۔ کاروباری لاگت میں کمی کرنا ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ اداروں کو ٹهیک کریں گے، کاروبار کے لیے سازگار ماحول بنائیں گے، ملک میں کاروبار کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اکنامک اور بزنس ایڈوائری کونسل بنائے گی۔ ان دونوں کونسلز کی صدارت وزیر اعظم کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیکس ریٹ بہت زیادہ ہے۔ پاکستان میں بہت سے شعبوں میں ٹیکس نہیں ہے، ٹیکس دینے والوں سے بوجھ منتقل کر دیا گیا ہے۔ سی پیک کے انفرا سٹرکچر سے فائدہ اٹهانے کی پالیسی بنانا ہوگی۔

    اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ سالانہ 5 سے 6 ارب ایکسپورٹ کا نقصان ہوا۔ ایکسپورٹرز کو 4 سال میں 22 ارب کا نقصان ہوا۔ ماضی میں ایمنسٹی اسکیم بری طرح ناکام ہوئی۔ ہم بیرون ملک پیسہ لانے کے لیے ایک پالیس بنائیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • خواتین کارکنان سے بدتمیزی ناقابل قبول ہے،شاہ محمود قریشی

    خواتین کارکنان سے بدتمیزی ناقابل قبول ہے،شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یوتھ کنونشن چار دیواری کے اندر ہو رہا تھا وہاں سے کارکنان کی گرفتاری غیر قانونی عمل اور حکومت کی بوکھلاہٹ کا آئینہ دارہے۔

    تفصیلات کے مطابق وائس چیرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کوئی قانون شکنی نہیں کی تھی،یوتھ کنونشن چار دیواری کے اندر جاری تھا،پبلک مقام پر نہیں تھا لیکن پھر بھی پولیس نے لاٹھی چارج کی خواتین سے بدتمیزی کی اور کارکنان کو عادی مجرموں کی گھسیٹتے ہوئے موبائل میں ڈال کر لے گئے۔

    انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ میری آنکھوں کے سامنے خواتین کو مرد اہلکاروں نے شرمناک طریقے سے گرفتار کیا،ہاتھ اٹھایا گیا ہے،خاتون کارکن کو مرد پولیس اہلکار نے ہاتھ لگایا،اس قسم کی بد اخلاقی کسی طور سے برداشت نہیں کی جائے گی۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پولیس کا محاصرہ توڑ کربنی گالا پہنچے ہیں اور یہاں لیڈر شپ کے ساتھ مشاورت کے بعد آئندہ کی حکمت عملی طے کریں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میرے آنکھوں کے سامنے مرد اہلکاروں نے شرمناک طریقے سے خواتین کارکنان کو گرفتار کیا وہ چلاتی رہی ،لاٹھیاں برسائی گئیں،بال گھسیٹے گئے،ہاتھ اٹھایا گیا ہے،آج ہماری بیٹیوں پر ہاتھ اٹھایا گیا ہے،جو بھی نظریاتی کارکن ہے وہ 2نومبر کو باہرنکلے اور اسلام آباد پہنچے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے آئی جی سے کہا کہ مجھے اور اسد عمر کو بٹھا لو ، کارکنوں کو چھوڑ دو ،جو پوچھنا ہے مجھ سے پوچھو لیکن پولیس ہمارے 140 کارکنان کو لے گئی، تحریک انصاف کے وکلاء کو کارکنان سے ملنے نہیں دیا جارہا ہے۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ کسی شخص کو احتجاج پر گرفتار نہ کیا جائے،لیکن ہائی کورٹ کے احکامات کی دھجیاں بکھیر دیں گئیں،انتظامیہ کارکنوں کو کمرے نہ دینے کے لیے گیسٹ ہاوسز کودھمکیاں دے رہی ہے جب کہ اسلام آباد کی طرف آنے والے لوگوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔