Tag: اسد عمر

  • اسد عمر کی 7 دن کے لئے حفاظتی ضمانت منظور

    اسد عمر کی 7 دن کے لئے حفاظتی ضمانت منظور

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے 25 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی حفاظتی ضمانت کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

    عدالت نے7 روز کیلئے اسدعمر کی حفاظتی منظورکر لی اور 25 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

    عدالت کی جانب سے اسد عمر کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی بھی ہدایت کی، میمونہ انور منصور نے بتایا کہ اسد عمر کیخلاف 6 مئی کو عدلیہ کے حق میں اسلام آباد میں ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کیا گیا۔

    یاد رہے اسد عمر نےمارگلہ پولیس اسٹیشن میں درج مقدمےکیخلاف سندھ ہائیکورٹ سےرجوع کیا تھا ، جس پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نےدرخواست کی آج ہی سماعت کی اجازت دی تھی۔

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ پولیس نے ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کیا، اسد عمر کومتعلقہ عدالت میں پیش ہونے کیلئے حفاظتی ضمانت دی جائے۔

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایات کے باوجود کہ ریلی نکالنا آئینی حق ہے، اسد عمر

    اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایات کے باوجود کہ ریلی نکالنا آئینی حق ہے، اسد عمر

    لاہور: تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی واضح ہدایات کے  باوجود کہ ریلی نکالنا آئینی حق ہے لیکن صبح ڈی سی نے اجازت معطل کردی۔

    پاکستان تھریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد عمر نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا  آئینی مطالبہ ہے الیکشن کا اس سے پیچھے ہٹانےکی کوشش ہے۔

    اسد عمر نے کہا کہ جو لوگ کہتے تھے کہ اگر ایک دن الیکشن نہ ہوا توپتہ نہیں کیا ہو جائے گا، انکے سامنے  یہ بات رکھی گئی کہ الیکشن اگلے مالی سال میں ہو گا اور ایک ہی دن ہوگا لیکن یہ وہ بھی ماننے کو تیار نہیں، اسکی وجہ یہ ہے کہ یہ عوام کا سامنا نہیں کر سکتے۔

    انکا کہنا تھا کہ یہ قانون کیا آئین توڑنے کو بھی تیار ہیں، دیکھتے ہیں سپریم کورٹ کا فیصلہ کیا آتا ہے، عجیب سیاسی اور جمہوری لیڈر ہیں جو اپنی قوم سے ڈرتے ہیں۔

    اسد عمر کنے کہا کہ بلاول بھارت سے سوائے ذلت کمانے کے اور کیا لے کر آیا ہے، وہاں پہنچ کر بھی بھارت نے ہاتھ نہیں بڑھایا یہ نمستے کر کے آ گئے، یہ صرف بیرونی آقاؤں کو خوش کرنا چاہ رہے ہیں کہ دیکھیں ہم کتنے تابعدار ہیں۔

    تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اب تک جتنے فیصلے دیے سب آئینی دیے، ہم نے پہلے بھی کسی جج پر ذاتی حملہ نہیں کیا، یہ جو 22کروڑ سے زیادہ عوام کا ملک ہے یہ آئین کے بغیر نہیں چلے گا۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے واضح ہدایت دیں کہ ہمارا آئینی حق ہے ہمیں ریلی کی اجازت دی جائے، آج صبح ڈی سی نے اجازت معطل کر دی، طاقت کا زور ہے، یہ خود بھی ڈوبیں گے ساتھ ملک کو بھی لے کر ڈوب رہے ہیں، اب انکے اپنے اندر بھی دراڑیں پیدا ہو گئی ہیں۔

    اسد عمر نے کہا کہ آج عمران خان کی کال پر پورے پاکستان میں بشمول لاہور کے لوگ نکلیں گے، ایک پر امن طریقے سے اپنا پیغام پہنچائیں گے، پاکستان کے عوام آئین اور عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

  • ‘حکومت سے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی تھی لیکن نتیجہ نہیں نکل سکا’

    ‘حکومت سے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی تھی لیکن نتیجہ نہیں نکل سکا’

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت سے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی تھی لیکن نتیجہ نہیں نکل سکا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات ختم ہو گئے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے، مذاکرات میں پیشرفت ہوئی تھی لیکن نتیجہ نہیں نکل سکا۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ الیکشن کی ایک تاریخ پرمان کرعمران خان نےبڑا لیڈر ہونے کاثبوت دیا لیکن دوسری طرف بہت پارٹیاں ہیں اورایک پارٹی میں ایک سے زیادہ رائے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جب ایک تاریخ پر مان گئے ہیں تو تاریخ پربحث کرنےکی کیا ضرورت ہے۔

    گذشتہ روز پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہے، رپورٹ میں مذاکرات کی تفصیلات سے عدالت کو آگاہ کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے، جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ حکومتی ٹیم کے ساتھ مذاکرات میں ان باتوں پر اتفاق ہوگیا ہے کہ ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات ہونے چاہئیں۔

    انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کے ماتحت شفاف الیکشن ہوں تاکہ کل اس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے، ہمارا اس بات پر اتفاق نہیں ہو سکا کہ عام انتخابات کس دن ہوں۔

  • ‘عمران خان نے حکومت کو  ایک ہی دن الیکشن کرانے کا موقع دے دیا’

    ‘عمران خان نے حکومت کو ایک ہی دن الیکشن کرانے کا موقع دے دیا’

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے حکومت کو ایک ہی دن الیکشن کرانے کا موقع دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین کہتا ہے 90 دن میں الیکشن کرانے ہیں، مذاکرات کے 2 راؤنڈ ہوچکے،آج آخری راؤنڈ ہے، جسے مشکل بنا دیا گیا ہے کہ وہ مشکل ہے ہی نہیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ کسی وکیل یا جج نے یہ نہیں کہاکہ90دن کےاندرالیکشن کراناضروری نہیں اور یہ بحث کرتے ہیں کہ ملک میں ایک ہی دن الیکشن ہوں، عمران خان نے انکو ایک ہی دن الیکشن کرانے کا موقع دے دیا۔

    پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف کے ورکرز کا جذبہ ٹھنڈا نہیں ہو رہا، مزدوروں کےدن پر ریلی کا اعلان کیا تو کنٹینر لگ گئے۔

    حکومتی بیانات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اب یہ آئین توڑنے پر آچکے ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلوں پر بغاوت کا اعلان ہو چکا ہے، طاقت کا راج چل رہا ہے، ذاتی خواہشات کیلئے ملک کو داؤ پر لگایا جارہا ہے۔

    اسد عمر نے حکومت کو خبردار کیا کہ آخری موقع ضائع کیا توملک کے ساتھ سیاسی جماعتوں کیلئےبھی نقصان ہے ، آخری غلطی نہ کرنا کہ جہاں سے واپسی کا راستہ نہ ہو۔

    انھوں نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور کو ضمانتوں کے باوجود نہیں چھوڑا جارہا، پرویز الٰہی کے گھر پر حملہ کیا گیا، یہ12مہینے غلطی پر غلطی کرتے آرہے ہیں، انہوں نےاپنی سیاست کابیڑہ غرق کروایاہے، اب آئینی ترمیم کرنا ناممکن ہے،کوشش کے باوجود یہ ترمیم نہیں کر سکے۔

  • پرویز الٰہی کے گھر حملہ کر کے عوام میں اپنے لیے نفرت بڑھائی گئی: اسد عمر

    پرویز الٰہی کے گھر حملہ کر کے عوام میں اپنے لیے نفرت بڑھائی گئی: اسد عمر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کے گھر رات کو حملہ کر کے عوام میں اپنے لیے نفرت بڑھانے کے علاوہ اور کیا حاصل کیا؟

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پرویز الٰہی کے گھر رات کو حملہ کر کے چادر اور چار دیواری کو پامال کیا گیا۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ حملہ کر کے عوام میں اپنے لیے نفرت بڑھانے کے علاوہ اور کیا حاصل کیا؟

    خیال رہے کہ گزشتہ رات گئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کے گھر چھاپہ مارا گیا، پولیس نے 3 بار ان کے گھر کی مکمل تلاشی لی۔

    پولیس نے گھر میں موجود ملازمین پر تشدد بھی کیا، اس دوران خواتین اور بچے خوف و ہراس کا شکار رہے، رات گئے مزید 8 افراد کو حراست میں لیا گیا، جس کے بعد سرچ آپریشن کے دوران حراست میں لیے گئے افراد کی تعداد 25 ہوگئی۔

  • اسد عمر نے حکومت سے مذاکرات کے آج کے دور کو گرفتار کارکنان کی فوری رہائی سے مشروط کردیا

    اسد عمر نے حکومت سے مذاکرات کے آج کے دور کو گرفتار کارکنان کی فوری رہائی سے مشروط کردیا

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے حکومت سے مذاکرات کے آج کے دور کو عمران خان کی پیشی پر گرفتار کارکنان کی فوری رہائی سے مشروط کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی عدالت میں پیشی کے موقع پر پرامن کارکنان کی گرفتاری کے معاملے پر رہنما اسد عمر نے حکومت سے مذاکرات کے آج کے دور کو گرفتار کارکنان کی فوری رہائی سےمشروط کردیا۔

    اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آج پھر اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر سے بے گناہ شہریوں کو گرفتار کیا جارہا ہے، حکومت سے آج مذاکرات کا دور تب تک شروع نہیں ہونا چاہئے جب تک بے گناہ لوگوں کوچھوڑا نہ جائے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان کا سیشن جج سے متعلق جملہ کہ ہم کارروائی کریں گےتو پرچہ کٹ گیا، وارنٹ جاری ہو گئے اور حکومت چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ ججز پر حملے، دھمکیاں دے رہی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں، ان لاڈلوں اور لاڈلیوں کو کھلی چھٹی کیوں؟اسدعمر کاٹوئٹ

  • ملک کی صنعتی بنیاد تباہ کر دی گئی ہے: اسد عمر

    ملک کی صنعتی بنیاد تباہ کر دی گئی ہے: اسد عمر

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ فروری 2023 میں صنعتوں کی پیدوار پچھلے سال کے مقابلے میں 11.6 فیصد کم رہی، انہوں نے ملک کی صنعتی بنیاد کو تباہ کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ فروری 2023 میں صنعتوں کی پیدوار پچھلے سال کے مقابلے میں 11.6 فیصد کم رہی۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت کی تبدیلی کے وقت یہ پیداوار تقریباً 12 فیصد بڑھ رہی تھی، ایک سال میں رفتار گر رہی ہے، انہوں نے ملک کی صنعتی بنیاد کو تباہ کر دیا ہے۔

  • ‘آئین سے اعلانیہ بغاوت ہوچکی جس کا بہت نقصان ہوگا’

    ‘آئین سے اعلانیہ بغاوت ہوچکی جس کا بہت نقصان ہوگا’

    رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کا کہنا ہے کہ اس وقت آئین سے اعلانیہ بغاوت ہوچکی ہے جس کا بہت نقصان ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ اس وقت آئین سے اعلانیہ بغاوت ہوچکی ہے مگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ آئین سےبغاوت پرمنفی اثرنہیں ہوگا تو خام خیالی ہوگا، اتنا ضرور ہے کہ ملک کو جس طرح لےکرجارہےہیں اس سےبہت نقصان ہوگا۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ اگر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوتا تو ظاہر ہے کہ توہین عدالت کی کارروائی ہوگی، اب یہ دیکھنا ہوگا کہ توہین عدالت کی کارروائی صرف وزیراعظم پر لگتی ہے یا پوری کابینہ پر۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم آئین پر عملدرآمد کرانے کے لئے سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں، کئی باردہراچکے کہ سنجیدہ اورمعنی خیزگفتگوہوتو بات چیت ہوسکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان شدید ترین معاشی بحران سےگزررہا ہے سیاسی، معاشی بحران کے ساتھ ساتھ آئینی اور سماجی بحران بھی دیکھ رہا ہوں، کئی بار کہہ چکے کہ ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھیں اور ملک کاسوچیں، آئین سےماورا کوئی بھی راستہ نہیں نکالاجاسکتا،آئین میں رہ کرمسئلہ حل کرناہوگا۔

    میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر اسد عمر نے کہا کہ سیاسی مخالفین سے بدلہ لینے کی باتیں صرف کہانی ہے پی ٹی آئی ایسا کچھ نہیں سوچتی، عمران خان ذاتی طورپر کسی سےانتقام لیں گےوہ ایسی شخصیت نہیں، کسی نےقانون توڑاہےتو اسےقانون کاسامناکرناپڑےگا۔

  • ‘پاکستان میں مہنگائی کا 75  سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا’

    ‘پاکستان میں مہنگائی کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا’

    لاہور : تحریک اںصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ مارچ میں پاکستان کی 75سالہ تاریخ کا ماہانہ مہنگائی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا اور شرح 35.4فیصد پر پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک اںصاف کے رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ادارہ شماریات کی مہنگائی کے حوالے سے رپورٹ پر کہا کہ مارچ میں پاکستان کی75سالہ تاریخ کاماہانہ مہنگائی کاریکارڈٹوٹ گیا،افراط زرکی شرح 35.4فیصد پر پہنچ گئی، مہنگائی سےقوم کی کمرتوڑ دی لیکن ان کو جبر اورفسطائیت سےفرصت نہیں۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ،تحریک انصاف کے آخری ماہ میں مہنگائی کی شرح 12.7 تھی، اب مہنگائی کی شرح بڑھ کر35.4 ہو چکی ہے۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ مہنگائی کھانے پینے کی اشیا میں ہے، کھانےپینے کی اشیا میں ایک سال کےدوران قیمتوں میں47فیصد اضافہ ہوا، موجودہ حکومت نے ملک کو گہرے معاشی بحران میں دھکیل دیا ہے۔

    خیال رہے ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صرف مارچ کے دوران ماہانہ مہنگائی 35.4فیصد پر پہنچ گئی جبکہ فروری میں مہنگائی کی شرح 31.5 فیصد پر تھی گزشتہ سال مارچ 2022میں مہنگائی کی شرح 12.7فیصد پر تھی۔

    رپورٹ کے مطابق ملک کے شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 33فیصد رہی، مارچ میں دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 38.9 فیصد پر پہنچ گئی۔

  • آنے والا ہفتہ پاکستانی تاریخ میں اہم موڑ ثابت ہوگا، پی ٹی آئی رہنماؤں کی نیوز کانفرنس

    آنے والا ہفتہ پاکستانی تاریخ میں اہم موڑ ثابت ہوگا، پی ٹی آئی رہنماؤں کی نیوز کانفرنس

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ آنے والا ہفتہ پاکستانی تاریخ میں اہم موڑ ثابت ہوگا، امید ہے عدلیہ آئین کا دفاع کرتی نظر آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں اسد عمر اور فواد چوہدری نے کہا کہ اب پاکستان میں آئینی حکومت بہت زیاہ دور نہیں، آئین پر عمل درآمد کے علاوہ پاکستان میں کوئی راستہ نہیں، امید ہے عدلیہ آئین کا دفاع کرتی نظر آئے گی، عدلیہ کو پتا ہے پوری قوم ان کے پیچھے کھڑی ہے۔

    اسد عمر نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں پاکستان بنا تھا اور اسی مہینے میں بہتری کا سفر بھی شروع ہوگا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ اظہر مشوانی کو اغوا ہوئے 3 دن گزر گئے ان کا کچھ پتا نہیں، شاہد حسین لندن چھوڑ کر پاکستان آئے وہ بھی تین دن سے غائب ہیں، عامر مغل کے گھر چھاپا مارا گیا لیکن وہ نہیں تھے تو 10 سال کے بچوں کو پولیس لے گئی، پاکستان کے لوگوں کی اس طرح سے بے عزتی برداشت نہیں کر سکتے۔

    انھوں نے کہا جس طرح حکومت چل رہی ہے یہ دوبارہ فیٹف لسٹ میں ڈلوائیں گے، 72 گھنٹوں میں اب تک آٹے کی قطاروں میں 6 لوگ مر چکے ہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ ہم سوچتے ہیں اگر ہم اقتدار میں آئے تو آپ کو سیاست کا پورا موقع دیں گے، عمران خان نیشنل پارٹی اور نیشنل ایجنڈے پر چل رہے ہیں، آج ہم سری لنکا نہیں بنے تو صرف اور صرف عمران خان کی وجہ سے، لوگ تنگ ہیں چاہتے ہیں کہ اب انقلاب کی طرف بڑھا جائے۔