Tag: اسد عمر

  • چیف جسٹس سے عمران خان کو جوڈیشل کمپلیکس پہنچنے سے روکنے کی کوششوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

    چیف جسٹس سے عمران خان کو جوڈیشل کمپلیکس پہنچنے سے روکنے کی کوششوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

    اسلام آباد: اسد عمر نے چیف جسٹس سے عمران خان کو جوڈیشل کمپلیکس پہنچنے سے روکنے کی کوششوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا، جس میں انھوں نے کہا کہ عدالت نے عمران خان کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے، چیف جسٹس انھیں جوڈیشل کمپلیکس پہنچنے سے روکنے کی غیر قانونی کوششوں کا نوٹس لیں۔

    اسد عمر نے لکھا کہ پی ڈی ایم حکومت عمران خان کو انتقام کا نشانہ بنانا چاہتی ہے، عدالت نے حکام کو عمران خان کے خلاف ظالمانہ انتقامی کارروائیوں سے منع کیا لیکن پولیس نے عدالتی احکامات کو پیروں تلے روندتے ہوئے ان کی رہائش گاہ پر دھاوا بولا، حملے کے دوران گھر کے دروازے توڑے گئے اور دیواریں منہدم کر دی گئیں۔

    انھوں نے مزید لکاھ کہ اسلام آباد میں پولیس نے بدترین خوف و ہراس کا ماحول قائم کر رکھا ہے، میڈیا اور وکلا سمیت اہم لوگوں کو عدالت میں داخلے سے روک دیا گیا، عمران خان کو نامعلوم مقدمے میں گرفتار کرنے کے عزائم واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی زندگی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے معزز عدالت فوری از خود نوٹس لے، عمران خان عدالت میں پیشی کے لیے اسلام آباد آ رہے ہیں، انھوں نے کل لاہور ہائیکورٹ سے 9 مقدمات میں ضمانت بھی حاصل کی۔

  • جیل میں کپڑے استری کرنے کیلئے فرائنگ پین نہیں دیا، اسد عمر کی  جیل حکام سے شکایت

    جیل میں کپڑے استری کرنے کیلئے فرائنگ پین نہیں دیا، اسد عمر کی جیل حکام سے شکایت

    اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما اسدعمر نے جیل حکام سے شکایت کی کہ کپڑے استری کرنےکیلئے فرائنگ پین نہیں دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ جیل حکام سے ایک شکایت ہے،کپڑےاستری کرنےکیلئے فرائنگ پین نہیں دیا۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ان ورکرز کو سلام جنہوں نے جیل کی صعوبتیں برداشت کی، ان کے حوصلے اب بھی بلند ہیں، تحریک انصاف ورکرز زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔

    اس سے قبل رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ابھی 9 دن کی قیدتنہائی کے بعد راجن پور جیل سے نکلا ہوں، سب سےزیادہ خوشی کارکنان کےحوصلےکو دیکھ کر ہوئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ جیل میں کارکنان نےزبردست نعرےبازی کی ایسالگاجیل نہیں کرکٹ اسٹیڈیم ہے، 12گھنٹےمیں ہم قیدی وین میں راجن پور آئے، جہاں نہ راستے میں روکا گیانا کھانےکاموقع ملا۔

    رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پولیس والے بھی کہتےتھےیہ کمال کےلوگ ہیں، ملک میں حقیقی آزادی کو اب کوئی روک نہیں سکتا، بند کمروں کےفیصلےختم ہونے جارہےہیں،عوام کے فیصلے ہونےجارہےہیں۔

  • بند کمروں  کے فیصلے ختم ہونے جارہے ہیں، اسد عمر

    بند کمروں  کے فیصلے ختم ہونے جارہے ہیں، اسد عمر

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ بند کمروں  کے فیصلے ختم ہونے جارہے ہیں اب عوام کے فیصلے ہوں گے۔

    پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے رہنما اسد عمر نے رہائی کے بعد پیغام میں کہا کہ ابھی 9 دن کی قید تنہائی کے بعد راجن پور جیل سے نکلا ہوں، 12گھنٹےمیں ہم قیدی وین میں راجن پور آئے، جہاں نہ راستے میں گاڑی کو  روکا گیا نا کھانےکا موقع ملا۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ لیکن ان سب میں سب سے زیادہ خوشی کارکنان کے حوصلے کو دیکھ کر ہوئی، جیل میں کارکنان نے زبردست نعرے بازی کی ایسا لگا جیل نہیں کرکٹ اسٹیڈیم ہے۔

    شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنماؤں کو جیل سے رہا کردیا گیا

    پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا راجن پور جیل میں پی ٹی آئی کےکارکنان میں جذبہ دیکھا، پولیس والے بھی کہتے تھے یہ کمال کے لوگ ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے رہنما اسد عمر  نے مزید کہا کہ ملک میں حقیقی آزادی کو اب کوئی روک نہیں سکتا، بند کمروں کے فیصلے ختم ہونے جارہے ہیں، عوام کے فیصلے ہونے جارہے ہیں۔

  • غیر مشروط معافی مانگنے پر  اسد عمر کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس خارج

    غیر مشروط معافی مانگنے پر اسد عمر کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس خارج

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے غیر مشروط معافی مانگنے پر پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس خارج کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں سیکٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر کو جاری توہین عدالت نوٹس پر سماعت ہوئی۔

    کیس کی سماعت جسٹس جواد حسن نے کی ، اسدعمر اپنے وکیل ایڈووکیٹ چوہدری فیصل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

    جج نے استفسار کیا آپ کے موکل کہاں ہیں، انہیں پیش کریں، اسد عمر نے روسٹرم پر آکر کہا کہ میرا مقصد کسی بھی جج یا عدلیہ کو نشانہ بنانا نہیں تھا۔ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ اگر میری تقریر سے کوئی لائن کراس ہوئی ہے تو میں عدالت سے معافی مانگتا ہوں۔

    جس پر جسٹس جواد حسن نے کہا مسئلہ توہین عدالت کا نہیں اداروں اور ان کی شخصیات پر الزامات کا ہے تو اسدعمر کا کہنا تھا کہ میری تقریر میں کسی جج کا نام نہیں تھا۔

    جسٹس جواد حسن نے کہا عدالت کے پاس آپ کا وڈیو بیان موجود ہے، آئین کے آرٹیکل پچاس اور ساٹھ رائٹ ٹو ڈیموکریسی اور رائٹ ٹو موومنٹ کی اجازت دیتے ہیں لیکن اداروں پر تنقید کی نہیں۔

    اسد عمر نے عدالت سے اپنی تقریر پر غیر مشروط معافی مانگ لی، جس پر عدالت نے اسد عمر کو جاری توہین عدالت نوٹس کیس نمٹا دیا۔

  • عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی، اسد عمر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھنے کا فیصلہ

    عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی، اسد عمر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی پر پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل اسدعمر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطانق توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی کا آغاز کیا۔

    پی ٹی آئی ذرائع نے عمران خان کے نام نوٹس موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل اسدعمرنےچیف الیکشن کمشنرکوخط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ خط لکھ کر پوچھا جائے گا کہ عمران خان کو نوٹس کیوں جاری کیاگیا اور نوٹس کیساتھ تحریری طورپرآگاہ کریں کہ 13 دسمبر کو کیوں بلایا گیا۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کس بنیاد پر پارٹی سربراہی سے ہٹانے کےلیےخودکارروائی کرسکتاہے۔ یہ کسی کی ذاتی خواہش یا ایجنڈا ہوسکتا ہے، یہ قانونی طور پر ممکن نہیں۔

  • عدلیہ کے خلاف توہین آمیز الفاظ  کا استعمال:  اسد عمر 7 دسمبر کو عدالت میں طلب

    عدلیہ کے خلاف توہین آمیز الفاظ کا استعمال: اسد عمر 7 دسمبر کو عدالت میں طلب

    راولپنڈی : لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے عدلیہ کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر اسد عمر کو 7دسمبر کو طلب کرتے ہوئے ان کا ویڈیو بیان اور ٹرانسکرپٹ بھی طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں پی ٹی آئی کے احتجاجی دھرنوں کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی،
    جسٹس جواد حسن نے سماعت کی۔

    سی پی او، کمشنر، ڈپٹی کمشنر عدالت میں پیش ہوئے ، پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔

    عدالت نے کہا کہ عدالت پہلے اسد عمر کی 26 نومبر کے جلسے کی تقریر کو دیکھے گی، اسد عمر نے 26 نومبر کے جلسے میں عدالتوں کو اسکینڈلائز کیا اور عدلیہ کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کئے۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل رجسٹرار پنڈی بینچ کی درخواست پر خطاب پر جواب طلبی کی ہے۔

    لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے اسد عمر کو 7دسمبر کو طلب کرلیا اور کہا آرٹیکل 14 کے تحت کسی ادارے ،شخصیت کو متنازع نہیں بنایا جاسکتا، عدالت کو اختیار ہے کہ آرٹیکل 204بی کے تحت سزا دے سکتی ہے۔

    عدالت نے اسد عمر کا ویڈیو بیان اور ٹرانسکرپٹ بھی طلب کرتے ہوئے کہا دھرنوں پردرخواستوں اور اسد عمر کی تقریر پر پرسوں سماعت کریں گے۔

  • نئے آرمی چیف سےخدشات نہیں توقعات ہیں، اسد عمر

    نئے آرمی چیف سےخدشات نہیں توقعات ہیں، اسد عمر

    لاہور : تحریک اںصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف سےخدشات نہیں توقعات ہیں، آرمی چیف تو الیکشن کی تاریخ نہیں دے سکتے لیکن توقع ہے وہ اپنی رائے ضرور دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک اںصاف کے رہنما اسد عمر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان نے واضح کہا تھا کہ میرٹ پرتعیناتی کریں انہیں کوئی اعتراض نہیں، عمران خان نےکئی مرتبہ کہاکہ وہ میرٹ چاہتےہیں پسند نا پسند نہیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ مشاورت سے فائدہ ہوتا ہے، پوزیشن واضح ہوجاتی ہے، نئے آرمی چیف سےخدشات نہیں توقعات ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ گزشتہ 8 ماہ بہت بھاری گزرے ہیں توقعات ہیں کہ اس کی تحقیقات کرائی جائیں گی، توقع ہے گزشتہ 8 ماہ میں جو ہوا وہ ختم ہوگا اور پاکستان بہتری کی طرف جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف تو الیکشن کی تاریخ نہیں دے سکتے لیکن توقع ہے وہ اپنی رائے ضرور دیں گے۔

    اسد عمر نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان سیاسی اور معاشی بحران کا شکار ہے، سیاسی بحران ختم کیے بغیر معاشی بحران کوختم نہیں کیا جا سکتا ہے، سیاسی بحران ختم کرنے کیلئے الیکشن کے علاوہ کوئی دوسراراستہ نہیں ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ کیا پاکستان کی ریاست کو آج خطرہ پیدا ہوا ہے یا نہیں، یقیناً پیدا ہوا ہے، ہم تو کہتے ہیں پاکستان کی تمام اسٹیک ہولڈر کو بیٹھ کر ایک حل نکالنا چاہیے، اسٹیبلشمنٹ کو بطور اسٹیک ہولڈر خطرے سے نکلنے کیلئے رائے دینی چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ ہم تو آج بھی کہتے ہیں کہ ان کے پاس اگرکوئی دوسراحل ہے تو وہ بھی بتا دے، سیاست سے تعلق نہ رکھنے والے لوگ بھی آج الیکشن کے مطالبات کررہے ہیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ سب رائے رکھتے ہیں کہ فوج کا سیاست میں کردار نہیں ہونا چاہیے لیکن یہ حقیقت نہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ عمران خان 26 نومبر کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، کہہ چکے حقیقی آزادی کی تحریک الیکشن کے بعد بھی جاری رہےگی، عمران خان عوام میں رہیں گے، حقیقی آزادی کی تحریک جاری رہے گی۔

  • عمران خان کو شدید سیکیورٹی خطرات ، اسد عمر نے بڑا مطالبہ کردیا

    عمران خان کو شدید سیکیورٹی خطرات ، اسد عمر نے بڑا مطالبہ کردیا

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے شدید سیکیورٹی خطرات کے پیش ںظر عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراونڈ میں اترنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ سب آگاہ ہیں کہ عمران خان کوشدیدسیکیورٹی خطرات ہیں، عمران خان کی حفاظت سے جلسہ گاہ آمد اورروانگی ضروری ہے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان کےہیلی کاپٹرکوپریڈگراؤنڈمیں اترنےکی اجازت دی جائے، انتظامیہ اس میں تاخیرکررہی ہے، امید ہے اسلام آبادہائی کورٹ اس سلسلے میں جلد فیصلہ کرے گا۔

    خیال رہے عمران خان 26 نومبر کو دوپہر ایک بجے راولپنڈی میں احتجاج کی قیادت کریں گے۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ عوام کا مطالبہ ہے کہ بحرانوں سے نکلنے کے لئے الیکشن کا اعلان کیا جائے، یہ پاکستان کا اور پاکستان کے غریب عوام کا مسئلہ ہے۔

  • ‘چیف جسٹس صاحب‌! اعظم سواتی، ارشد شریف کے ورثا اور عمران خان آپ سے سوال کررہے ہیں’

    ‘چیف جسٹس صاحب‌! اعظم سواتی، ارشد شریف کے ورثا اور عمران خان آپ سے سوال کررہے ہیں’

    لاہور: تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس صاحب‌! اعظم سواتی، ارشد شریف کے ورثا اور عمران خان آپ سے سوال کررہے ہیں، آپ کو اپنے منصب کی ذمہ داری نبھانا پڑے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسدعمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ باعث احترام چیف جسٹس صاحب،اعظم سواتی آپ کو دیکھ رہے ہیں، ارشدشریف کےورثا آپ کودیکھ رہے ہیں، عمران خان آپ سےسوال کررہےہیں،قوم آپ کودیکھ رہی ہے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ آپ کواپنےمنصب کی ذمہ داری نبھاناپڑےگی ، یا اعلان کر دیں طاقتورکیخلاف آوازاٹھانےوالوں کیلئےانصاف کے دروازے بند ہیں۔

  • حقیقی آزادی مارچ  :  اسد عمر کیلئے کراچی میں کنٹینر کی تیاری آخری مراحل میں

    حقیقی آزادی مارچ : اسد عمر کیلئے کراچی میں کنٹینر کی تیاری آخری مراحل میں

    کراچی : سیکریٹری جنرل اسد عمر کیلئے کراچی میں حقیقی آزادی مارچ کے کنٹینر کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا، سیکریٹری جنرل اسدعمرکیلئے کراچی میں کنٹینر کی تیاری آخری مراحل میں ہیں۔

    سابق ایم این اےاکرم چیمہ کی جانب سے کنٹینرتیار کرایا جا رہا ہے جبکہ سابق ایم پی اے فہیم خان اوراکرم چیمہ تمام کام کی نگرانی کررہے ہیں۔

    کنٹینر جلد سے جلد فیصل آبادکیلئے روانہ کر دیا جائے گا ، اسد عمر فیصل آباد سے اسی کنٹینر کے ہمراہ قافلہ لیکر اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

    خیال رہے اسدعمرکی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں بڑی ریلی کمالیہ کی جانب رواں دواں ہے۔

    تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کا آج گجرات سے آغاز ہوگا، عمران خان ویڈیو لنک پر خطاب کریں گے۔