Tag: اسد عمر

  • ’کیا نئی حکومتی پالیسی کی وجہ سے حالات تیزی سے بگڑ رہے ہیں؟‘

    ’کیا نئی حکومتی پالیسی کی وجہ سے حالات تیزی سے بگڑ رہے ہیں؟‘

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما اسد عمر نے فوجی قافلے پر حملے میں جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ کیا نئی حکومتی پالیسی کی وجہ سے حالات تیزی سے بگڑ رہے ہیں؟

    اسد عمر نے ٹوئٹ میں کہا کہ انھیں شمالی وزیرستان میں خود کش حملے میں 4 فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس ہے، اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ملک کا دفاع کرنے والے بہادر سپوتوں پر قوم کو فخر ہے۔

    انھوں نے لکھا کہ تیزی سے بڑھتی دہشت گردی کے واقعات انتہائی تشویش کا باعث ہیں، قوم کو بتایا جائے کہ کن عوامل کی وجہ سے صورت حال خطرناک رخ اختیار کر رہی ہے۔

    نشریات کی بندش: اے آر وائی کی لائیو ٹرانسمیشن یہاں دیکھیں

    اسد عمر نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ نئی حکومتی پالیسی ہے جس کی وجہ سے حالات تیزی سے بگڑ رہے ہیں؟

    انھوں نے لکھا کہ بند کمروں میں خفیہ فیصلے جن کی قیمت عوام کے جان و مال سے دینی پڑے، ایسے فیصلے کسی صورت قوم کو قبول نہیں، ہم پہلے ہی ایسے فیصلوں کی بحیثیت قوم بہت بھاری قیمت ادا کر چکے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما کا موجودہ حالات میں پی ٹی آئی کی جدوجہد کے حوالے سے کہنا تھا کہ حق پر کھڑے چند افراد باطل کے سامنے جھکنے کو تیار نہ ہوں تو انھیں صدیوں یاد رکھا جاتا ہے، اور آنے والی نسلیں ان سے سبق سیکھتی ہیں۔

  • ملک میں تباہ کن صورتحال ہے اور حکومت کو کوئی پروا نہیں: اسد عمر

    ملک میں تباہ کن صورتحال ہے اور حکومت کو کوئی پروا نہیں: اسد عمر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت کو صرف اقتدار سے چمٹے رہنا ہے، پاکستان کے لیے تباہ کن صورتحال پیدا ہو رہی ہے جس کی حکومت کو کوئی پروا نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ گزشتہ 2 ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر 1.2 بلین ڈالر کم ہوگئے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ چین سے حاصل کردہ 2.3 بلین میں سے 2 بلین ڈالر گزشتہ 4 ہفتے میں استعمال کیے جا چکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ روپیہ زوال پذیر ہے جبکہ حکومت کا ردعمل صرف اقتدار سے چمٹے رہنا ہے، پاکستان کے لیے تباہ کن صورتحال پیدا ہو رہی ہے جس کی حکومت کو کوئی پروا نہیں۔

  • ‘عمران خان کی حکومت ختم کرنے کا فیصلہ دینے والے بینچ  میں یہ تینوں ججز بھی تھے’

    ‘عمران خان کی حکومت ختم کرنے کا فیصلہ دینے والے بینچ میں یہ تینوں ججز بھی تھے’

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ تینوں جج اس بینچ میں تھے جس کے فیصلے سے عمران خان کی حکومت ختم ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ تینوں جج اس بینچ میں تھے جس کے فیصلے سے عمران خان کی حکومت ختم ہوئی، عمران خان نے ڈائری اور پین اٹھایا اور عوام میں چلا گیا، وہ ان کے دل میں رہتا ہے، ان کا ماتم اس لیے شروع ہے ان کے لئے جانے کی جگہ نہیں جہاں عزت اور پیار ملے۔

    یاد رہے گذشتہ روز سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں حکومتی اتحاد کی فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کردی تھی۔

    بعد ازاں حکمران اتحاد نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں فل کورٹ نہ بنانے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے دھمکیوں پر اتر آئے تھے۔

  • ‘سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے’

    ‘سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے’

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان اگلے   لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ آئین و قانون سے متصادم ہے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان پرچند خاندان مسلط ہیں، یہ نظام ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم ہورہا ہے اور پاکستان کےعوام اس نظام کوآئین کے مطابق اپنےہاتھوں میں لےرہےہیں۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان اگلے لائحہ عمل کی کال دیں گے۔

    گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی تھی، ووٹنگ کے بعد ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے چوہدری شجاعت کے خط کو جواز بنا کر مسلم لیگ ق کے 10 ووٹ مسترد کرتے ہوئے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

  • سندھ میں  بلدیاتی انتخابات کے التوا کے  فیصلے پر اسد عمر کا ردِعمل

    سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کے فیصلے پر اسد عمر کا ردِعمل

    لاہور : تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے سندھ میں بلدیاتی انتخاب ملتوی کرنے پر کہا کہ جب بھی الیکشن کروائیں گے ان کوعبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے التوا کے فیصلے پر درعمل دیتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن کا نیا فیصلہ سن کر حیرانی ہوئی، بلدیاتی انتخاب صرف 3دن پہلے ملتوی کردیے گئے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ الیکشن ملتوی کرنے کی وجہ بارش بتائی گی یہ ایک مضحکہ خیز بات ہے، الیکشن کمیشن مکمل طور پر جانبدار ہوچکا ہے۔

    سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے کہا کہ کسی پاکستانی کو یقین نہیں اس الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے شفاف انتخاب ہوگا، 17 جولائی کو پنجاب میں ہرطرف بلا چلا، پی ڈی ایم جماعتیں گھبرا گئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ قوم اب فیصلہ کر چکی ہے کہ وہ اپنی حقیقی آزادی لے کر رہےگی، جب بھی الیکشن کروائیں گےانکوعبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    اسد عمر نے مزید کہا پاکستان کے مستقبل کے فیصلے صرف پاکستانی عوام کریں گے، ضمیروں کی منڈی لگانے والوں کو کسی صورت عوام کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

  • پی ٹی آئی کی سندھ میں بھی دھاندلی کی کوشش  ناکام بنانے کی منصوبہ بندی

    پی ٹی آئی کی سندھ میں بھی دھاندلی کی کوشش ناکام بنانے کی منصوبہ بندی

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے سندھ میں بھی دھاندلی کی کوشش ناکام بنانے کی منصوبہ بندی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل اسد عمر کی زیر صدارت پی ٹی آئی کا اجلاس ہوا ، جس میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اجلاس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے دھاندلی کی کوشش کےپیش نظرحکمت عملی اور کراچی وحیدرآباد میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ مارنے کی اجازت نہ دینے کی تیاری کی گئی۔

    سندھ میں دھاندلی کی کوشش بھرپور طریقے سے ناکام بنانے کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے ووٹرزموبلائزیشن، انتخابی ٹیموں کی تشکیل اور تشہری مہم کے خدوخال طے کیے گئے۔

    اجلاس میں انتخاب لڑنے اور عوام کے ووٹوں کے بھرپور تحفظ کی حکمت عملی بھی تیار کی گئی۔

    اسد عمر نے کہا کہ سندھ میں بھی کرپٹ اور جرائم پیشہ گروہوں سے مقابلہ ہے، ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی عمران خان کا بیانیہ عوام میں مقبول ترین ہے۔

    سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں منصفانہ انتخاب کی دھجیاں اڑائی گئیں، الیکشن کمیشن کا کردار پہلے بھی مایوس کن رہا، اب بھی زیادہ توقعات نہیں۔

    انھوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان ہر پہلو سے بھرپور تیاری یقینی بنائیں، بلدیاتی انتخابات سندھ کے کرپٹ مافیا سے مستقل نجات کا پیش خیمہ ہوں گے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکے کی خواہاں ہر قوت کے عزائم کھوٹے کریں گے، کراچی وحیدرآباد کے بلدیاتی انتخاب میں فیصلہ کن عددی برتری حاصل کریں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ انتخاب جیت کرترقی کے اس سلسلے کا آغاز کیا جائے گا جس سے سندھ دہائیوں سے محروم ہے۔

  • ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ رہا ہے: اسد عمر

    ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ رہا ہے: اسد عمر

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں تیزی سے کمی ہورہی ہے، ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ روپے کی قدر میں تیزی سے کمی ہورہی ہے، ڈالر 221 سے 222 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ بیرونی مداخلت کا بھیانک تجربہ خود ختم کریں گے یا سری لنکا کے عوام کی طرح پاکستانیوں کو بھی خود یہ کام کرنا پڑے گا؟

    خیال رہے کہ آج کاروباری دن کا آغاز ہونے کے بعد چند گھنٹوں میں ڈالر کی قیمت میں 5 روپے 80 پیسے اضافہ ہوا۔

    5 روپے اضافے کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 221 روپے پر پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 221 سے 222 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

  • تحریک انصاف حکومت میں برآمدات میں 27 فیصد اضافہ ہوا: اسد عمر

    تحریک انصاف حکومت میں برآمدات میں 27 فیصد اضافہ ہوا: اسد عمر

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ جولائی میں تحریک انصاف حکومت کے دوران برآمدات میں 27 فیصد کا اضافہ ہوا، حکومت کی تبدیلی کے بعد برآمدات تیزی سے نیچے آرہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں برآمدات 25 بلین ڈالر پر رکی ہوئی تھی، وہ تحریک انصاف کے دور میں 31.76 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ اس سال ملک میں پہلی بار برآمدات 30 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد برآمدات تیزی سے نیچے آرہی ہیں، جولائی میں تحریک انصاف حکومت کے دوران برآمدات میں 27 فیصد کا اضافہ ہوا۔

    اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ جون 2022 میں برآمدات کی شرح نمو 5.8 فیصد تک گر گئی۔

  • ‘شہباز شریف کا کپڑے بیچ کرمہنگائی کم کرنیوالا منصوبہ کینسل، اب کیا کریں گے؟’

    ‘شہباز شریف کا کپڑے بیچ کرمہنگائی کم کرنیوالا منصوبہ کینسل، اب کیا کریں گے؟’

    اسلام آباد : سابق وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا کپڑے بیچ کرمہنگائی کم کرنیوالا منصوبہ کینسل اب وہ ساری رات جاگ کر مہنگائی کم کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صنعتوں پر سپر ٹیکس لگانے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا شہباز شریف نے آج کہا ہے ساری رات جاگ کراورجان لڑا کر مہنگائی کم کریں گے، اسکا مطلب کپڑے بیچ کرمہنگائی کم کرنیوالا منصوبہ اب کینسل سمجھیں؟

    یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کے ساتھ اجلاس کے بعد قوم سے خطاب میں کہا ہوئے بڑی صنعتوں پر سپر ٹیکس لگانے کا اعلان کیا۔

    وزیراعظم نے کہا تھا کہ میرا وعدہ ہے راتوں کو جاگوں گا ،اتحادیوں،اداروں سے ملکرپالیسی بنائیں گے، معاشی پالیسی پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کوئی سبز باغ نہیں دکھاؤں گا، مہنگائی کم کرنے کیلئے جان لڑائیں گے، دن رات محنت کریں گے اور ہچکولے لیتی کشتی کو پار لگائیں گے۔

  • 2 ماہ میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے: اسد عمر

    2 ماہ میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے: اسد عمر

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے 2 ماہ میں ملکی تاریخ کے مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے 2 ماہ میں ملکی تاریخ کے مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں مزید اضافے کی خبر آرہی ہے، وقت ہے آج رات نکلیں۔ غلامی کی قیمت کے خلاف آواز اٹھائیں ورنہ حالات اور خراب ہوں گے۔

    اس سے پہلے ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ بنیادی ضروریات کی اشیا کے افراط زر کی سطح ہوش ربا 27.8 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ابھی بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونا ہے، بیرونی آقاؤں کے سامنے گھٹنے ٹیک کر تمام بوجھ عوام پر ڈالا گیا ہے۔