Tag: اسد عمر

  • لانگ مارچ روکنے کا حکومتی فیصلہ:  صورتحال سے نمٹنے کیلئے پی ٹی آئی کے 3 پلان تیار

    لانگ مارچ روکنے کا حکومتی فیصلہ: صورتحال سے نمٹنے کیلئے پی ٹی آئی کے 3 پلان تیار

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں آزادی مارچ ہوکر رہے گا، صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمارے پلان اے بی سی تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے حکومت کی جانب سے لانگ مارچ روکنے کے فیصلے پر اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمارے پلان اے بی سی بنے ہوئے ہیں، عمران خان کی قیادت میں آزادی مارچ ہوکر رہے گا۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ کھلم کھلا آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، ہم سب نے آئین کی پاسداری کرنی ہے کسی حکومت کی نہیں، فضل الرحمان بھی بہت سارے لوگ ہمارے دورمیں لیکر آئے تھے۔

    انھوں نے بتایا کہ ہمارے دور میں حکومت گرانے کا کہہ کر دو بار لانگ مارچ کئےگئے، غیرفطری ، بیرونی مداخلت سے مسلط حکومت کا رویہ دیکھ لیں، بیرونی مداخلت سے مسلط حکومت آئین وقانون کی دھجیاں اڑارہی ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ منتخب حکومت کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کے بعد معیشت کا پہیہ رکا ہے، طاقت کےاستعمال سے پاکستان بند کرسکتے ہیں مگر چلا نہیں سکتے۔

    اسد عمر نے سوال کیا کہ کیا اس وقت آپ کو پاکستان چلتا ہوا نظرآرہاہے ، ملک کی اہم شاہراہوں پر راستے بند کئےجارہےہیں ، میڈیا چینلز کو تو پیمرا کے قانون کو سامنے رکھ کر بات کرنا ہوتی ہے، کسی چینل کو بند کردینگے تو معاشرہ انتشار کی طرف جائے گا۔

    ان کا مزیدکہنا تھا کہ پاکستان کو ہر لحاظ سے انتشار کی طرف لے جانے کی کوشش ہورہی ہے ، اےآروائی نیوز کو بند کرنےسے سچ نہیں رکے گا۔

  • اسد عمر اور بابر اعوان کی گرفتاری کے لیے گھروں‌ پر چھاپے

    اسد عمر اور بابر اعوان کی گرفتاری کے لیے گھروں‌ پر چھاپے

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں اسد عمر اور بابر اعوان کی گرفتاری کے لیے ان کے گھروں‌ پر بھی چھاپے مارے گئے، تاہم ان کی گرفتاری نہ ہو سکی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بابر اعوان کے بیٹے عبداللہ بابر اعوان نے بتایا کہ ان کے گھر پر پولیس آئی اور ملازمین کو ہراساں کیا، والد نے صبح (آج) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونا ہے، انھوں نے گورنر پنجاب کو غیر آئینی طریقے سے ہٹانے سے متعلق مقدمہ لڑنا ہے۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے گھر پر پولیس نے چھاپا مارا، تاہم سابق وفاقی وزیر گھر پر موجود نہیں تھیں، ان کے ترجمان نے بتایا کہ پولیس سیڑھیاں لگا کر ان کے گھر میں داخل ہوئی، پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، پولیس نے گھر میں موجود ملازمین سے بدتمیزی کی۔

    کریک ڈاؤن: پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری سیف الرحمان محسود گھر سے گرفتار

    راولپنڈی میں سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کے گھر بھی چھاپا مارا گیا، پولیس اہل کار دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوئے، تاہم راجہ بشارت حسین اور ان کے بھائی راجہ ناصر گھر پر موجود نہیں تھے، اہل کاروں نے ملازمین سے پوچھ گچھ کی، پولیس کی 6 موبائل گاڑیاں دھمیال ہاؤس چھاپے کے لیے آئی تھی۔

    رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل کے گھر پر بھی پولیس کا چھاپا پڑا، انھوں نے بتایا کہ پولیس نے بغیر وارنٹ کے گھر پر چھاپا مارا۔

    خیال رہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی قائدین اور کارکنان کے گھروں پر چھاپے جاری ہیں، پولیس پی ٹی آئی کے متعدد مقامی رہنماؤں اور کارکنان کو گرفتار کر چکی ہے، پولیس نے لاہور، سیالکوٹ، راولپنڈی، اسلام آباد، جڑانوالہ، ڈسکہ، گوجرانوالہ، چشتیاں، حافظ آباد، نارووال، کمالیہ، پیر محل، راجن پور، ملتان، لیہ، وہاڑی، خان پور، نورے والا، ساہیوال، کبیر والا، میاں چنوں، ظاہر پیر، وزیر آباد، شیخوپورہ میں بھی پولیس نے چھاپے مارے۔

    پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے گھر پولیس کا چھاپہ

    تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف پولیس کے کریک ڈاؤن کے دوران مختلف تھانوں کی حدود میں رہنے والے رہنماؤں کی لسٹیں بھی سامنے آ گئی ہیں، ان لسٹوں میں سرگرم کارکنان اور سابق بلدیاتی نمائندوں کے نام شامل ہیں، لسٹوں میں کے پی کے ایم پی ایز کے اسلام آباد کے گھروں کے پتے بھی شامل ہیں۔

    سی سی پی او دفتر کی جانب سے کارکنوں کی فہرستیں متعلقہ تھانوں کو فراہم کی گئیں، پولیس ذرائع کے مطابق تمام ڈویژنل ایس پیز کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کریں گے، کارکنوں کو پکڑ کر متعلقہ پولیس اسٹیشن میں نہیں رکھا جائے گا، کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کا مقصد 25 مئی کے لانگ مارچ کو روکنا ہے، لاہور کے خارجی راستوں پر بھی پولیس کی نفری بڑھا دی گئی، کارکنوں کو شہر کے خارجی راستوں پر پکڑا جائے گا۔

  • "مریم نواز کو سیکیورٹی دی جاسکتی ہے تو عمران خان کو کیوں نہیں؟”

    "مریم نواز کو سیکیورٹی دی جاسکتی ہے تو عمران خان کو کیوں نہیں؟”

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ مریم نوازکوسیکیورٹی دی جاسکتی ہے توعمران خان کوکیوں نہیں؟ حکومت عمران خان کی حفاظت کی ذمے داری لے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اسدعمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حفاظت کی پہلی ذمےداری حکومت کی ہے، عمران خان کی حفاظت کے لیے جن اقدامات کی ضرورت ہےکیےجائیں، مریم نوازکوسیکیورٹی دی جاسکتی ہے تو عمران خان کوکیوں نہیں؟

    اسدعمر کا کہنا تھا کہ عمران خان کوحراست میں یا نقصان پہنچانے کی کوشش کی ذمےدارحکومت ہوگی، صورتحال سےنکلنےکاواحدراستہ الیکشن کی تاریخ کااعلان ہے، الیکشن کراؤعمران خان نےالیکشن کےذریعےواپس آنا ہے۔

    سابق وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا بس چلے تو الیکشن کبھی نہ ہوان کےپاس عوامی حمایت نہیں ہے شہبازشریف کےپاس ٹرمپ کارڈ موجود ہے، اگر وہ اعلان کردیں ہر شخص کے مقصود چپراسی دیا جائے گا ، جس کے اکاؤنٹ سے اربوں نکلیں گے تو وہ الیکشن جیت جائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سزا یافتہ کےلیے حکومت سیکیورٹی انتظامات کر سکتی ہے، حکومت عمران خان کی حفاظت کی ذمےداری لے، کل ایک افسر کافون آیا اور کہا ملتان میں بلٹ پروف جلسے کے انتظامات کریں، کیا سیکیورٹی کا جائزہ لینے آنے والے ہمیں بے وقوف بنا رہے ہیں۔

    اسدعمر نے مزید کہا کہ خان کو ڈرانا دور کی بات، ہمارے کارکنان تک کو نہیں ڈرایا جا سکتا، ہم پر امن سیاست اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتےہیں، پیپلز پارٹی کا بس چلے تو کبھی الیکشن نہ ہونے دیں ، پیپلز پارٹی چلا ہوا کارتوس ہے ملکی سیاست کا فیصلہ کیسے کرسکتی ہے۔

  • عمران خان کیخلاف شرانگیز حرکت ، اسد عمر نے حکومت کو خبردار کردیا

    عمران خان کیخلاف شرانگیز حرکت ، اسد عمر نے حکومت کو خبردار کردیا

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ عمران خان کیخلاف شرانگیزحرکت کی تو نتائج کی ذمےدار مکمل طور پر حکومت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق رات گئے پولیس کے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ کے محاصرے پر رہنما اسد عمر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا امپورٹڈ سرکار طاقت کی بجائے عقل کےاستعمال کی کوشش کرے، افاقہ ہوگا، خوف و ہراس پھیلا کر پرامن جمہوری تحریک دبانا کٹھ پتلیوں کےبس کی بات نہیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ رات گئے پولیس قیدیوں کی گاڑی کے ہمراہ بنی گالہ پہنچی، اس قسم کی حرکتیں خود کٹھ پتلی سرکار کےسیاسی مستقبل پرتاریکیاں طاری کریں گی، نوجوانوں کی بڑی تعداددیکھ کرپولیس کی نفری نےواپسی کی راہ لی۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ امپورٹڈسرکار ہوش کےناخن لے اور کسی قسم کےمس ایڈونچر سےگریز کرے، عمران خان کیخلاف شرانگیز حرکت کی تو نتائج کی ذمے دار مکمل طور پر حکومت ہوگی۔

    انھوں نے خبردار کیا طاقت کے بل بوتے پرفیصلے کرا لو گے، یہ تمہاری غلط فہمی ہے، خلق خداکی آواز سنو ،جمہوری و آئینی حقوق پرڈاکہ ڈالنےکی منصوبہ بندی سے گریز کرو۔

    اسد عمر نے مزید کہا کہ گلو گردی میں نہیں معاملات کا بہترین حل انتخابات کے فوری اعلان میں ہے، اخلاقی و جمہوری جوازکھو دینےوالی کٹھ پتلی سرکار ہمت کرےاور انتخابات کی تاریخ دے، پرامن احتجاج تشدد میں بدلنے کی کوشش کٹھ پتلیوں کی سیاست ہمیشہ کیلئےدفن کرے گی۔

  • ‘پاکستان کو سری لنکا بنانے کی گھناؤنی سازش ایک نیا سنگ میل عبور کرگئی’

    ‘پاکستان کو سری لنکا بنانے کی گھناؤنی سازش ایک نیا سنگ میل عبور کرگئی’

    اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سری لنکا بنانے کی گھناؤنی سازش ایک نیا سنگ میل عبور کرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ابتر معاشی صورتحال پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کوسری لنکابنانےکی گھناؤنی سازش ایک نیاسنگ میل عبورکرگئی، ڈالر200کی حد سے تجاوز کرگیا، جاگو پاکستان، نکلو پاکستان کی خاطر، ملک بچانے کا وقت ہے۔

    خیال رہے ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے ، اوپن مارکیٹ کے بعدانٹربینک میں بھی ڈالر نے ڈبل سنچری کرلی ، انٹربینک میں ڈالر ایک روپے اکسٹھ پیسے مہنگا ہو کر دوسو تک پہنچ گیا۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 202 سے 205 روپے تک فروخت ہورہاہے، گیارہ اپریل سے اب تک ڈالر سولہ روپے پچاسی پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

    فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان کا کہنا ہے کہ کمرشل بینک انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت ایک روپے کم کریں تو ہم اوپن مارکیٹ میں دو روپے کم کر دیں گے۔

  • ‘عمران خان کے تاریخی جلسوں سے امپورٹڈ حکومت گھبراگئی’

    ‘عمران خان کے تاریخی جلسوں سے امپورٹڈ حکومت گھبراگئی’

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان کے تاریخی جلسوں سے امپورٹڈ حکومت گھبراگئی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سیالکوٹ میں پولیس گردی پر درعمل دیتے ہوئے کہا عمران خان کے تاریخی جلسوں سے امپورٹڈ حکومت گھبرا گئی، سیالکوٹ میں عثمان ڈار اور دوسروں کو گرفتار کیا ہے۔

    اسد عمرکا کہنا تھا کہ قوم اب ڈرنے والی نہیں. سیالکوٹ تیار ہو جاؤ، کپتان آج شام سیالکوٹ آ رہا، پاکستان دیکھ لے گا آج کہ سیالکوٹ اپنے کپتان کے ساتھ کھڑا ہے۔

    یاد رہے آج صبح پولیس نے سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کی جلسے کی تیاری میں مصروف کارکنوں پر دھاوا بول دیا اور اسٹیج سے کرسیاں سمیت دیگرسامان اٹھا کر پھینک دیا۔

    تحریک انصاف کے کارکنوں سے پنڈال خالی کرانے کیلئے پولیس کی آنسو گیس اورلاٹھی چارج کیا، جس کے باعث کئی کارکن زخمی ہوگئے۔

    پولیس نےکرین کی مدد سےاسٹیج ہٹانے کی کوشش کی تو کارکنان سامنےآگئے اور مزاحمت پر عثمان ڈارسمیت متعدد کارکنان کو گرفتار کرکے ساتھ لے گئے۔

  • کیا شہباز حکومت نے پاکستان کو اگلا سری لنکا بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے؟ٓ

    کیا شہباز حکومت نے پاکستان کو اگلا سری لنکا بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے؟ٓ

    اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ  کہ کیا شہباز حکومت نے پاکستان کو اگلا سری لنکا بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے؟ٓ

    تفصیلآت کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملک میں جاری غیر یقینی صورتحال کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ اسٹیٹ بینک ذخائر میں گزشتہ ہفتے 190 ملین ڈالر کی کمی ہوئی ، عدم اعتماد کے ووٹ کے بعد کل کمی $6 بلین سے تجاوز کر گئی ہے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ روپےنے2 دن پہلے 190کوعبورکیا ،193 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے ، کیا انہوں نے پاکستان کو اگلا سری لنکا بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے؟ٓ

    خیال رہے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر تئیس ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے جبکہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔

    انٹربینک میں ڈالر192 روپے90 پیسے پرٹریڈکررہاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر194روپےکے قریب فروخت ہورہا ہے۔

  • کیا سپریم کورٹ اور عدلیہ میں تمام فیصلے اچھے ہوتے ہیں؟ اسد عمر کا سوال

    کیا سپریم کورٹ اور عدلیہ میں تمام فیصلے اچھے ہوتے ہیں؟ اسد عمر کا سوال

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے سپریم کورٹ کا فیصلہ پارلیمنٹ کے معاملے میں دخل اندازی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے اگر غلط فیصلہ کیا تو کیا سپریم کورٹ اور عدلیہ میں تمام فیصلے اچھے ہوتے ہیں؟

    تفصیلات کے مطابق آج سپریم کورٹ کے حکم پر وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے بلائے گے قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے فوری ووٹنگ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے تاہم ووٹنگ تاخیر کا شکار ہے۔

    اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا سپریم کورٹ کی بہت عزت ہے، یہ جمہوری نظام کا اہم ستون ہے، ہم جمہوریت کے ماننے والے ہیں تو پارلیمانی سپریمسی کو بھی ماننے والے ہیں، ان کی بات اگر مان لیتے ہیں کہ ڈپٹی اسپیکر نے غلط فیصلہ کیا، کیا سپریم کورٹ اور عدلیہ میں تمام فیصلے اچھے ہوتے ہیں؟

    اسد عمر نے کہا کیا سپریم کورٹ کے فیصلوں کو جوڈیشل مرڈر نہیں کہاگیا، کیا یہ درست ہوتا کہ پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے کام میں مداخلت کرے، سپریم کورٹ کا فیصلہ پارلیمنٹ کے معاملے میں دخل اندازی ہے۔

    انھوں نے کہا کیا یہ درست ہوتا پارلیمان سپریم کورٹ کے ججز کے آنے اور جانے کا فیصلہ کرتی، کیا یہ درست ہوتا کہ پارلیمان فیصلہ کرتا کون سا کیس کب لگنا ہے، یہ فیصلہ کرنا ہوگا پارلیمان کا اختیار کسی کو لینے کا اختیار نہیں، جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تو پارلیمان کی سپریمسی کا یقین ہونا ضروری ہے۔

  • ہمارے دور میں روزگار میں 62 فیصد اضافہ ہوا: اسد عمر

    ہمارے دور میں روزگار میں 62 فیصد اضافہ ہوا: اسد عمر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ہمارے دور میں مجموعی طور پر روزگار میں اضافے کی شرح 62 فیصد بہتر ہوئی، ہماری پالیسیز 5 سال چلتی رہیں تو یقین ہے 1 کروڑ نوکریوں کے قریب پہنچ جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 سال میں 55 لاکھ 50 ہزار کے قریب روزگار میں اضافہ ہوا، مسلم لیگ ن کے 5 سالہ دور میں 57 لاکھ کا اضافہ ہوا تھا، مسلم لیگ ن کی حکومت میں جتنا اضافہ ہوا اتنا ہی 3 سالوں میں ہم نے کیا۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ روزگار شعبہ زراعت میں ہے، مسلم لیگ ن کے دور میں 7 لاکھ 20 ہزار افراد کے روزگار کی کمی ہوئی، ہمارے 3 سالہ دور میں زراعت کے شعبے میں 14 لاکھ 20 ہزار افراد کے روزگار کا اضافہ ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ صنعت میں ن لیگ دور میں جتنا اضافہ ہوا اس سے زیادہ ہمارے دور میں ہوا، مجموعی طور پر روزگار میں اضافے کی شرح 62 فیصد بہتر ہے، ہمارے دور میں 11 لاکھ لوگوں کو بیرون ملک ملازمت ملی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی تمام پالیسی کو پیداواری شعبے پر مرکوز کیا، گندم، چاول، گنا اور مکئی کی فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئیں۔ مسلم لیگ ن نے 5 سال میں گندم میں 5 روپے فی من اضافہ کیا، ہم نے 3 سالہ دور میں گندم کی فی من قیمت میں 900 روپے کا اضافہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں سریے کے دام پر ٹیکسٹائل مشینری بک رہی تھی، ہمارے دور میں اربوں ڈالر کی نئی مشینری لائی جا رہی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پہلی بار جی ڈی پی مسلسل 2 سال گروتھ کر رہی تھی، ہماری پالیسیز 5 سال چلتی رہیں تو یقین ہے 1 کروڑ نوکریوں کے قریب پہنچ جائیں گے۔

  • خواتین کا معاشی سرگرمیوں میں بہت بڑا کردار ہے: اسد عمر

    خواتین کا معاشی سرگرمیوں میں بہت بڑا کردار ہے: اسد عمر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ہمیں بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینی ہے، خواتین کی محنت کے بغیر ملکی معیشت نہیں چل سکتی، خواتین کا معاشی سرگرمیوں میں بہت بڑا کردار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کے دوران پاکستان نے بہترین کام کیا، پاکستان کی 76 فیصد ہیلتھ کیئر ورکرز خواتین ہیں، پاکستان میں 55 فیصد خواتین ڈاکٹرز ہیں۔

    اسد عمر نے کہا کہ جب تک خواتین ترقی نہیں کریں گی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینی ہے، خواتین کی محنت کے بغیر ملکی معیشت نہیں چل سکتی، خواتین کا معاشی سرگرمیوں میں بہت بڑا کردار ہے۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی نصف آبادی کو پیچھے رکھ کر ہم ترقی نہیں کر سکتے، حکومت نے صنفی ایجنڈے کو آگے لے جانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔