Tag: اسد قیصر

  • سیلاب کے باوجود وفاقی حکومت کی غفلت سمجھ سے بالاتر ہے، اسد قیصر

    سیلاب کے باوجود وفاقی حکومت کی غفلت سمجھ سے بالاتر ہے، اسد قیصر

    صوابی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آتا کے پی میں اتنی تباہی کے باوجود وفاقی حکومت اتنی غفلت کیوں برت رہی ہے؟

    صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب میں نقصانات اٹھانے والوں سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔

    اسد قیصر نے کہا کہ صوبائی حکومت سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی کا کام احسن طریقے سے کررہی ہے، جانوں کا ضیاع ناقابل تلافی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز درپیش ہیں جس کے باعث مسلسل آفات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ ورلڈ بینک نے کلاؤ ڈبرسٹ کے پیش نظر موسمی ریڈارز کیلئے فنڈز فراہم کیے تھے، 3سال سے موسمی ریڈارز کے ٹینڈرز ہی مکمل نہیں ہوسکے۔

    اسد قیصر نے کہا کہ سمجھ نہیں آتا وفاقی حکومت اتنی غفلت کیوں برت رہی ہے، اس معاملے پر اسمبلی میں سوال اٹھاؤں گا اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کروں گا۔

    ہمارے صوبے کو دہشت گردی کا بھی سامناہے، یہاں کے لوگ معاشی بدحالی کا شکار ہورہے ہیں، کاروبار بند ہورہے ہیں، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ وفاق صوبے کو نیٹ ہائیڈل منافع اور بقایاجات فوری ادا کرے، فاٹا انضمام پر این ایف سی میں3فیصد شیئر کا وعدہ اب تک پورا نہیں ہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ فاٹا فنڈز نہ ملنے سے صوبہ شدید معاشی مشکلات کا شکار ہے، واجب الادا بقایا جات فوری طور پر ریلیز کیے جائیں۔

    اسد قیصر نے مزید کہا کہ سیلاب کے بعد بحالی کے کام مکمل کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکتا ہے، ہمیں سیاست سے بالاتر ہوکر قومی ایجنڈے پر متحد ہونا ہوگا۔

  • ’’خواجہ آصف کی قسمت میں صرف ڈیسک بجانا لکھا ہے‘‘ اسد قیصر کا ابھینندن کی واپسی پر اعتراض پر جواب

    ’’خواجہ آصف کی قسمت میں صرف ڈیسک بجانا لکھا ہے‘‘ اسد قیصر کا ابھینندن کی واپسی پر اعتراض پر جواب

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے ابھینندن کی واپسی پر اعتراض پر ن لیگی رہنما کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’خواجہ آصف کی قسمت میں صرف ڈیسک بجانا لکھا ہے، ابھی نندن کی واپسی کا فیصلہ پارلیمنٹ نے کیا تھا۔‘‘

    اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسد قیصر نے اپنے خطاب میں کہا خواجہ آصف کی جماعت میں ایک سیاسی نسل تیار کی گئی، نواز شریف کے بعد مریم نواز اور اب جنید کو تیار کیا جا رہا ہے، خواجہ کی قسمت میں صرف ڈیسک بجانا لکھا ہے۔

    انھوں نے وزیر دفاع کو مخاطب کر کے کہا آپ کبھی پارٹی کے سربراہ نہیں بن سکتے، 2019 میں بھارتی حملے کا بھرپور جواب دیا گیا تھا، اور ابھینندن کی واپسی کا فیصلہ پارلیمنٹ نے کیا تھا، تحریک انصاف حکومت نے ہر ایشو پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا، جب کہ پاک بھارت کشیدگی میں نواز شریف کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔


    ایران اسرائیل کشیدگی: مسلم امہ متحد نہ ہوئی تو سب کی باری آئے گی، خواجہ آصف


    واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ بھارتی پائلٹ ابھینندن کو واپس کیا جانا ایک سرنڈر تھا، باجوہ اور اُس وقت کے وزیر اعظم نے قومی وقار کو ٹھیس پہنچائی، بھارتی پائلٹ کو گرفتار کرنے کے بعد ہم نے 24 گھنٹے میں سرنڈر کیا، سرنڈر کی کیا وجوہ تھیں تفصیل میں نہیں جانا چاہتا، اسی ایوان میں ٹانگیں کانپنے کی بات ہوئی تھی، ہم اس تاریخ پر اس وقت بھی شرمندہ ہوئے آج بھی ہیں۔

    اسد قیصر نے اپنے خطاب میں کہا حکومت جو کر سکتی ہے کر لے ہم ڈٹے رہیں گے، بانی پی ٹی آئی کے عزم میں کوئی کمی نہیں آئی۔ این ایف سی ایوارڈ سے متعلق انھوں نے کہا حکومت کے پی کا حصہ نہیں دے رہی ہے، جو 19 اعشاریہ 46 فی صد ہے، خیبر پختونخوا کا این ایف سی ایوارڈ کے تحت حصہ 381 ارب بنتا ہے۔

    اسد قیصر نے کہا 6 سال کے دوران سابقہ فاٹا کے حصہ کے 478 ارب بھی وفاق کے ذمہ واجب الادا ہیں، خیبر پختونخوا کا نیٹ ہائیڈل کی مد میں منافع 123 ارب بنتا ہے۔ انھوں نے کہا اپوزیشن کو پارلیمنٹ میں بھی ان کا حق نہیں مل رہا ہے۔

  • اسد قیصر کا وزیراعلیٰ گنڈاپور کے بیانات کی تحقیقات کا مطالبہ

    اسد قیصر کا وزیراعلیٰ گنڈاپور کے بیانات کی تحقیقات کا مطالبہ

    سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے بیانات کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔

    سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مطالبہ کیا ہے کہ پارٹی قیادت وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے بیانات کی مکمل تحقیقات کرے اور علی امین کے بیانات پر بانی پی ٹی آئی کا موقف قوم کے سامنے لایا جائے۔

    اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان موجودہ حالات میں ایسی باتوں سےگریز ضروری سمجھتے ہیں، ہماری توجہ بانی پی ٹی آئی اور ساتھیوں کی رہائی پر مرکوز ہونی چاہیے۔

    کے پی حکومت کسی بھی افغان شہری کو زبردستی واپس نہیں بھیجےگی، علی امین گنڈاپور

    سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ اپارٹی کے اندرونی معاملات کو ہوا دے کر بانی کی رہائی کی جدوجہد کمزور نہیں کرنا چاہتے، علی امین اپنی توانائیاں صوبے میں گورننس اور امن و امان کی بحالی پر صرف کریں، بانی اور ساتھیوں کی رہائی کی جد وجہد پر توجہ دیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغان شہریوں کی واپسی سے متعلق ہماری پالیسی بالکل واضح ہے کہ انہیں بے سرو سامانی کی حالت میں نہیں بلکہ اپنی روایت کے مطابق با عزت طریقے سے واپس بھیجیں گے۔

    وزیر اعلیٰ کے پی نے مزید کہا تھا کہ ہتھیار اٹھانے والوں سے نمٹنےکی وفاقی حکومت کی حکمت عملی ٹھیک نہیں، ہمیں دیکھنا چاہیے کہ ہمارے لوگوں نے ہتھیار کیوں اٹھائے، ہوسکتا ہے کہ ہماری غلطیاں یا پالیسی کے مسائل ہوں، اب اگر ہمارے لوگوں نے ہتھیار اٹھا لیے ہیں تو ان سے بات کرنی چاہیے۔

  • وزیر دفاع کے دماغ پر بلوچستان کی بجائے پی ٹی آئی سوار ہے، اسد قیصر

    وزیر دفاع کے دماغ پر بلوچستان کی بجائے پی ٹی آئی سوار ہے، اسد قیصر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے خواجہ آصف کے بیان پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’وزیر دفاع کے دماغ پر بلوچستان کی بجائے پی ٹی آئی سوار ہے۔‘‘

    سابق اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی میں اپنے ردعمل میں کہا کہ وزیر دفاع ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے استعفیٰ دیتے، لیکن ان کے دماغ پر بلوچستان کی بجائے پی ٹی آئی سوار ہے، یہ جعلی پارلیمنٹ ہے، بلوچستان اور قومی اسمبلی میں جعلی نمائندے ہیں، جعلی لوگ اسمبلی میں لائے گئے جوعوام کے نمائندے نہیں۔

    اسد قیصر نے کہا ہم نے فوری نئے انتخابات کا مطالبہ کیا تاکہ پارلیمنٹ کو طاقت ملے، بلوچستان کے عوام کو حقوق نہیں دیے گئے، خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہوگی، ایران اور افغانستان کے ساتھ آپ کے تعلقات ٹھیک نہیں ہیں، آج جو کچھ ہو رہا ہے یہ صرف آپ کی نااہلی کی وجہ سے ہو رہا ہے۔

    انھوں نے بلاول بھٹو زرداری کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں ان سے کہوں گا ابھی میں سندھ گیا تھا، ایسا لگا وہاں حکومت نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے، سندھ تو چھوڑیں کراچی کا حال دیکھ لیں، پورا انفرا اسٹرکچر ہی تباہ حال ہے۔

    جعفر ایکسپریس پر حملے کے دوران افغانستان سے رابطوں کا سراغ ملا، ترجمان دفتر خارجہ

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے خطاب میں کہا تھا کہ جعفر ایکسپریس واقعے کے بعد پی ٹی آئی کے سوا ساری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، یہ لوگ دہشت گردوں کے خلاف جنگ سے انکاری ہیں، حملے کے بعد پی ٹی آئی سوشل میڈیا نے منفی کردار ادا کیا اور دہشت گردوں کو کریڈٹ دیا۔

  • جوڈیشل کمیشن کے مطالبے میں کہیں نہیں کہا ہمارے نامزد ججز لگائیں، اسد قیصر

    جوڈیشل کمیشن کے مطالبے میں کہیں نہیں کہا ہمارے نامزد ججز لگائیں، اسد قیصر

    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ کہیں نہیں کہا کہ کسی ایگزیکٹیو آرڈر یا کسی اور طریقے سے لوگوں کو رہا کریں۔

    اے آر وائی کے پروگرام سوال یہ ہے میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق اسپیکر پارلیمنٹ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے مطالبے میں کہیں نہیں کہا کہ ہمارے نامزد ججز کو لگائیں، ہم نے تو مطالبہ کیا کہ ایسے ججزہونے چاہئیں جن پر کسی کو اعتراض نہ ہو۔

    اسد قیصر نے کہا کہ ہم نے کسی ممبر کی عدالت کے بغیر رہائی کا مطالبہ نہیں کیا، واضح مطالبہ ہے کہ عدلیہ پر جو دباؤ ہے اسے فوری طور پر ختم کریں۔

    ہم تو شروع سے کہتے ہیں عدالتوں کے ذریعے باہر آئیں گے، میٹنگ میٹنگ نہیں کھیلیں گے واضح اقدامات چاہتے ہیں، ان لوگوں کی حیثیت یہ تھی کہ ایک ملاقات تک نہیں کراسکے تھے۔

    انھوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ متنازع ترامیم پر تو عوام کیساتھ میڈیا کو بھی آواز اٹھانی چاہیے، 26ویں ترمیم کے ذریعے عدلیہ پر قدغن لگائی گئی اب میڈیا کو مفلوج کیا جارہا ہے، عوام سے کہوں گا یہ وقت باہر نکلنے کا ہے اور اپنا حق حاصل کرنا ہے۔

    ’’بانی پی ٹی آئی کو رہائی کی پیشکش‘‘ اسد قیصر نے کیا کہا؟

    اسد قیصر نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کے ممبر حامد رضا کے گھر اور مدرسے پر چھاپے مار رہے ہیں، پریس کانفرنس تک نہیں کرنے دی جاتی اور کہا جاتا ہے کہ سنجیدہ نہیں۔

    رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ایک طرف کہتے ہیں مذاکرات کریں اور دوسری طرف چھاپے مارتے ہیں، اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتوں کو متحد کریں گے، میڈیا کو اعتماد میں لیں گے، ایک دو ہفتے میں لائحہ عمل طے کریں گے اور میمورنڈم عوام کے سامنے لائیں گے۔

    اسد قیصر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے بھی پیر والے دن ملاقات ہوگی، فضل الرحمان، محمود اچکزئی سمیت تمام اپوزیشن رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ محمود اچکزئی اختر مینگل کیساتھ بات کریں گے، آئین پر تمام سیاسی جماعتوں کو متحد کریں گے اور آگے بڑھیں گے۔

  • ’پوری پاکستانی قوم اپنے حقوق کیلئے اٹھ کھڑی ہو‘

    ’پوری پاکستانی قوم اپنے حقوق کیلئے اٹھ کھڑی ہو‘

    اسد قیصر نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم اپنے حقوق کیلئے اٹھ کھڑی ہو، آئین پر ڈاکا ڈالا گیا، 26ویں ترمیم نے رہی سہی کسر بھی ختم کردی۔

    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ آئین تمام سیاسی جماعتوں نے مشترکہ طور پر بنایا تھا، 26ویں ترمیم کے ذریعے عدلیہ کے اختیارات بھی ایگزیکٹیو کو دے دیے گئے، عدالتیں اپاہج ہورہی ہیں، وکلا اور بار سے پوچھتا ہوں کیا ضمیر نہیں جاگ رہا۔

    اسد قیصر نے کہا کہ عدالتوں کی حفاظت کیا ہم سب کی ذمہ داری نہیں ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر کا شکریہ کہ وہ آئین کی بحالی کیلئے ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے۔

    تمام اسٹیک ہولڈرز، سیاستدان، مزدوروں اور طلبہ سمیت سب کو متحد کررہے ہیں، آئین کی حکمرانی ہوگی تو کوئی قانون سے بالاترنہیں ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ افغانستان کیساتھ سرحد پر جو ہو رہا ہے بہت تشویشناک ہے، کسی کو احساس ہی نہیں ہے کہ افغانستان کیساتھ سرحد پر کیا ہورہا ہے،خیبر پختونخوا حکومت کو ناکام کرنے کیلئے تمام حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔

    اسد قیصر نے کہا کہ کےپی کی عوام سے انتقام لیا جارہا ہے کیونکہ انھوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، بانی پی ٹی آئی آئین و قانون کی بالادستی کیلئے جیل میں ہیں۔

  • خواجہ آصف، مریم نواز کی کوشش ہے مذاکرات کو ناکام بنایا جائے، اسد قیصر

    خواجہ آصف، مریم نواز کی کوشش ہے مذاکرات کو ناکام بنایا جائے، اسد قیصر

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ خواجہ آصف اور مریم نواز کی کوشش ہے مذاکرات کو ناکام بنایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا خواجہ آصف، مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مذاکرات سے متعلق حکومت کے مختلف دعوے سامنے آرہے ہیں، دونوں مذاکرات کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، ہم نے پاکستان کی خاطرایک قدم آگے بڑھنے کی کوشش کی۔

    انھوں نے کہا کہ مریم نواز اور خواجہ آصف جو باتیں کررہے ہیں اس پر انتہائی افسوس ہے، اس سب کے باوجود اپنے تحفظات اور مطالبات میں کمی کی تاکہ ملک آگے بڑھے، پوری قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے۔

    اسد قیصر نے کہا کہ ہم جو کچھ کررہے ہیں پاکستان کے لیے کررہےہیں، معیشت کے جوحالات ہیں اس سے ملک میں مایوسی ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ واضح کرنا چاہتا ہوں نہ ہم کسی خوف میں مبتلا ہیں نہ کسی سے ڈر رہے ہیں، اگر ہم نے اپنے تحفظات کو پیچھے کیا ہے تو صرف پاکستان کی خاطر، حکومت نے وعدہ کیا تھا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے گی۔

    اسد قیصر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اب مختلف حیلے بہانے کیے جارہے ہیں، چاہتے ہیں ملک میں آئین کی حکمرانی ہو،عدلیہ آزاد ہو۔

    انھوں نے کہا کہ چاہتے ہیں ملک میں سول سپرمیسی ہو اور مضبوط پارلیمنٹ ہو، ملک کو حقیقی معنوں میں عوام کی مرضی کے مطابق چلایا جائے، ہم ہرصورت میں اپنے مؤقف پرقائم ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان نہیں دنیا بھر میں بڑے لیڈر بن کر ابھر رہے ہیں، بانی جیل میں جوصعوبتیں برداشت کررہے ہیں وہ ملک کیلئے ہیں۔

  • ’’بانی پی ٹی آئی کو رہائی کی پیشکش‘‘ اسد قیصر نے کیا کہا؟

    ’’بانی پی ٹی آئی کو رہائی کی پیشکش‘‘ اسد قیصر نے کیا کہا؟

    اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کو رہائی کی آفر ہوئی یا نہیں اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے بتا دیا۔

    اس وقت ملک میں وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہائی کے لیے آفرز سے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ اس حوالے سے جب اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے سوال کیا گیا تو انہوں نے اس کا دوٹوک جواب دیا۔

    اسد قیصر سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا وزیر داخلہ محسن نقوی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہائی کی آفر کی تھی۔ اس پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے دوٹوک جواب دیا کہ نہیں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے مذاکرات اس لیے ڈیڈ لاک کا شکار ہوئے کیونکہ اب تک ہماری عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔ جب تک ان سے ملاقات نہیں ہوگی، تب تک بات چیت آگے نہیں بڑھ سکتی، ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت سنجیدگی دکھائے اور جلد از جلد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ملٹری کورٹ میں سویلین کے ٹرائل کیسے ہو سکتے ہیں۔ اس حوالے سے کیس سپریم کورٹ میں چل رہا ہے، جہاں ہم اپنا موقف رکھیں گے کہ آپ عوام کے لیے انصاف کے دروازے بند کر رہے ہیں۔ اس وقت عوام کو کوئی امید ہے تو عدالتوں سے ہے، اگر انصاف کے دروازے بند کر دیں گے تو عوام کہاں جائیں گے۔

    اسد قیصر نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں کوئی آئین اور قانون نہیں ہے۔ اسمبلیوں میں فارم 47 کی حکومت بیٹھی ہے جو عوام کی ترجمانی نہیں کرتی اور اسمبلیوں سے عوامی مفاد کے خلاف قانون سازی ہو رہی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/rana-sana-ullah-program-khabar/

  • بانی سے ملاقات کرائیں ورنہ مذاکرات بھول جائیں ، اسد قیصر کا دو ٹوک بیان

    بانی سے ملاقات کرائیں ورنہ مذاکرات بھول جائیں ، اسد قیصر کا دو ٹوک بیان

    اسلام آباد : تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اسد قیصر نے دو ٹوک بیان میں کہا کہ بانی سے ملاقات کرائیں ورنہ مذاکرات بھول جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اسد قیصر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا عمل جاری ہے اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جارہی، اس کا مطلب حکومت سنجیدہ نہیں۔

    سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم سنجیدگی سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں، جو رویہ نظر آرہا ہے وہ سنجیدہ نہیں ہے، طے شدہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے۔

    انھوں نے کہا کہ حکومت کوخدشہ ہےکہ بانی پی ٹی آئی حکومت میں آئے تو انتقام لیں گے، بانی پی ٹی آئی نے کہا پاکستان کیلئے کسی صورت کسی سے انتقام نہیں لوں گا، ہمارادوٹوک مؤقف ہے کہ ہم کسی سے انتقام نہیں لیں گے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کوئی غلط کام نہیں ہوگا کسی نے جرم کیا ہے تو وہ اس کا جوابدہ ہوگا، کسی نے کرپشن کی ہے یا جو کچھ کیا ہے تو عدالت اس کا فیصلہ کرے گی۔

    انھوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیں کہا تھا کہ واضح کردیں انتقام کوئی نہیں ہوگا، جو انتقام کا نظام چل رہا ہے یہ بالکل نہیں ہوگا، اندازہ لگالیں ملک کس طرف جارہاہے، 8 فروری کو ووٹ کسی کو پڑا اور 9 فروری کو کسی اور کو جتوا دیا گیا۔

    رکن کمیٹی نے بیان میں واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جاتی تو پھر مذاکرات کا مطلب نہ ہی سمجھیں، بانی سے ملاقات نہیں کرائی جاتی تو حکومت کا مطلب ہے مذاکرات آگے نہ بڑھیں، آپس میں مشاورت ہوئی ہے ہم تحریری طور پر مطالبات پیش کریں گے تاہم حکومت نے کوئی ڈیمانڈ نہیں رکھی۔

  • ’9 مئی کیسز کا اوپن ٹرائل ہونا چاہیے‘

    ’9 مئی کیسز کا اوپن ٹرائل ہونا چاہیے‘

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مطالبہ کیا ہے کہ 9 مئی کیسز کا اوپن ٹرائل ہونا چاہیے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ 9 مئی کیسز کا اوپن ٹرائل ہونا چاہیے۔

    اسد قیصر نے بتایا کہ حکومت سے مذاکرات میں ہم نے گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان واضح کر چکے ہیں کہ وہ تب جیل سے نکلیں گے جب تمام کارکن رہا ہوں گے۔ گیند اب حکومت کے کورٹ میں ہے، دیکھتے ہیں کہ اب وہ کیا ردعمل دیتی ہے۔

    سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پوری مغربی دنیا نے آواز اٹھائی ہے۔ چیف جسٹس کو انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لینا چاہیے۔ اس معاملے پر وکلا کو کھڑا ہونا ہوگا، مگر افسوس ہے کہ وکلا بھی تقسیم ہیں۔

    اسد قیصر نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم نےعدالتی نظام کومفلوج کر دیا ہے۔ اس پر سب کو آواز اٹھانی ہو گی اور عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں خارجہ پالیسی پرنظرثانی کرنی ہو گی۔ افغانستان سے معاملات مذاکرات کے ذریعے حل ہونے چاہئیں۔ اس معاملے پر ایک جرگہ بنایا جائے۔

    https://urdu.arynews.tv/dg-ispr-press-conference-9-may/