Tag: اسد قیصر

  • ملک کو اندرونی و بیرونی خطرات سمیت بیشتر چیلنجز کا سامنا ہے، اسد قیصر

    ملک کو اندرونی و بیرونی خطرات سمیت بیشتر چیلنجز کا سامنا ہے، اسد قیصر

    چکوال: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک کو اندرونی و بیرونی خطرات سمیت بیشتر چیلنجز کا سامنا ہے مگر اللہ کے فضل و کرم اور دیانت دار مخلص قیادت کی بدولت ہمارا مستقبل روشن اور محفوظ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایسا ملک بنانا ہے جس پر ہر پاکستانی فخر کرے، خارجہ پالیسی میں حکومت کو حاصل ہونے والی کامیابیاں عالمی برادری کا پاکستان پر اعتماد کا مظہر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار غربت سے پسے طبقات کے بارے میں کسی حکومت نے سنجیدگی سے ناصرف سوچنا شروع کیا ہے بلکہ عملی اقدامات کا بھی آغاز کردیا ہے، اس سلسلے میں وزیراعظم نے غربت کے خاتمے کے لیے جامع پروگرام کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔

    مزید پڑھیں: حکومت کی اوّلین ترجیح ملک کو معاشی بحران سے نکالنا ہے، اسپیکر اسد قیصر

    اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہم نے اب یہ عہد کرنا ہے کہ ہم نے معاشرے کے محروم طبقات کو بے آسرا نہیں چھوڑنا بلکہ ان کا سہارا بننا ہے تاکہ وہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے محروم طبقوں کے لیے ماڈل ولیجز کے لیے کام کی ابتدا کردی ہے جہاں تعلیم، خوراک، رہائش جیسے بنیادی حقوق سے محروم طبقوں کو ایک ہی چھت کے نیچے تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

    اسد قیصر نے کہا کہ کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے کے لیے اسپیشل کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں ان کے مسائل حل کیے جائیں گے، کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہمارا فرض ہے۔

  • اسپیکر قومی اسمبلی سے اختر مینگل کی ملاقات

    اسپیکر قومی اسمبلی سے اختر مینگل کی ملاقات

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں بی این پی کے رہنما سینیٹر جہانزیب جمالی دینی بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں ملکی اور بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ بلوچستان کےعوام کی محرومی کے خاتمے کے لیے اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ماضی میں بلوچستان کو نظر انداز کرنے سے مسائل میں اضافہ ہوا، مؤثر قانون سازی سے پسے ہوئے طبقات کو حق دلایا جا سکتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل نے افغان مہاجرین کو شہریت دینے کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

    بعد ازاں سردار اختر مینگل سے ملاقات میں جہانگیر ترین نے ان کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی، جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے افغانیوں کی شہریت سے متعلق قومی اسمبلی میں جامع تقریر کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مل کر تمام مسائل حل کیے جائیں، میں آپ کی بات وزیر اعظم تک پہنچاؤں گا۔

  • نیوزی لینڈ کے اسپیکر اسمبلی کو تعزیتی خط بھیجا ہے: اسد قیصر

    نیوزی لینڈ کے اسپیکر اسمبلی کو تعزیتی خط بھیجا ہے: اسد قیصر

    صوابی: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے خوف ناک واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے نیوزی لینڈ کے ہم منصب کو تعزیتی خط لکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ’میں نیوزی لینڈ میں دہشت گردانہ واقعے کی مذمت کرتا ہوں، نیوزی لینڈ کے اسپیکر اسمبلی کو تعزیتی خط بھیجا ہے۔‘

    اسد قیصر کا کہنا تھا کہ دنیا پر یہ واضح ہونا چاہیے کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، خطرہ ہے یورپ میں لوگ انتہا پسندی کی طرف بڑھ رہے ہیں، عالمی رہنماؤں کو اس بارے میں سوچنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ ڈپٹی ہائی کمشنر معظم شاہ کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعے میں 6 پاکستانی شہید، ایک زخمی، اور 3 لاپتا ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  کرائسٹ چرچ حملہ: بین الاقوامی میڈیا کی متعصبانہ رپورٹنگ

    معظم شاہ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے عوام کی جانب سے بہت مدد کی جا رہی ہے، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے حکام سے پاکستانی ہائی کمشنر کا مسلسل رابطہ ہے، شہدا کے لواحقین کے لیے ویزا سسٹم میں آسانی کریں گے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دیکھنا یہ ہوگا اس دہشت گردی کے واقعے کے پیچھے کیا محرکات ہیں، پاکستان اور ترکی او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلائیں گے۔

  • نہتے شہریوں پر بھارتی فائرنگ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، آزاد کشمیر میں اسد قیصر کی گفتگو

    نہتے شہریوں پر بھارتی فائرنگ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، آزاد کشمیر میں اسد قیصر کی گفتگو

    میرپور: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ نہتے شہریوں پر بھارتی فائرنگ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، امن کے لیے حکومتِ پاکستان نے جو کرنا تھا وہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق میرپور آزاد کشمیر میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایل او سی پر بھارت نہتے شہریوں کو نشانہ بنا کر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

    اسد قیصر کا کہنا تھا کہ بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا مقصد پاک بھارت کشیدگی کو کم کرنا تھا، ہم مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔

    انھوں نے پاکستان کے واضح اور منصفانہ مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا ایشو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، آپ کسی کو زبردستی اپنا غلام بنا کر اس کے حقوق نہیں چھین سکتے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بہتر ہے کشمیری عوام کی رائے کے مطابق استصواب رائے کرایا جائے، بھارت جس گیم کا حصہ بن رہا ہے وہ دونوں ممالک کے فائدے میں نہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارتی ریاستی دہشت گردی سے 22ہزار8 سو 99 کشمیری خواتین بیوہ ہوئیں، رپورٹ

    انھوں نے کہا کہ پاکستان ایک نیو کلیئر ملک ہے اور پاکستان کو اس بات کا احساس ہے اس لیے اس نے ہمیشہ ذمہ دار ریاست کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

    واضح رہے کہ یوم خواتین پر جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے بھارتی فورسز کی دہشت گردی کے باعث 22 ہزار 899 کشمیری خواتین بیوہ ہو چکیں، 11 ہزار 113 خواتین سے زیادتی کی گئی جب کہ 8 ہزار کشمیری لاپتا ہوئے۔

  • اسپیکر قومی اسمبلی کا بھارتی جنگی جنون سے دنیا کو آگاہ کرنے کا فیصلہ

    اسپیکر قومی اسمبلی کا بھارتی جنگی جنون سے دنیا کو آگاہ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: بھارت کا مکروہ چہرا اب مزید بے نقاب ہوگا، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھارتی جنگی جنون سے دنیا کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے دنیا بھر کی ایک سوستاسی پارلیمان میں اپنے ہم منصب کو خط لکھ دیا، تمام اسپیکرز کو بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانی پارلیمنٹ کی منظور کردہ مشترکہ قرارداد ارسال کردی۔

    خط میں چھبیس اور ستائیس فروری کو بھارت کی ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی سے آگاہ کیا گیا ہے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے خط میں لکھا ہے کہ بحیثیت منتخب عوامی نمائندے آپ اپنے رائے دہندگان کے حقوق، امن اور سلامتی کے نگہبان ہیں۔

    خطے کے متن میں کہا گیا ہے کہ مظلوم کشمیری عوام پر بھارتی غصب اور بربریت کا نوٹس لیجئے، دنیا کو جنگ کی ہولناکی سے محفوظ بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کیجیئے۔

    خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ عالمی امن کی خاطر پاکستان ضبط اور تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے، بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، بھارتی طیاروں کی تباہی نئی دہلی کے لیے واضح پیغام ہے۔

    بھارتی پائلٹ کی رہائی پر تمام جماعتوں کا اتفاق تھا، اسد قیصر

    خیال رہے کہ مودی سرکار نے انتخابات میں اپنی جیت کے لیے پاکستان کے ساتھ کشیدگی کو ہوا دے کر خطے میں جنگ کے شعلوں کو بھڑکانے کی کوشش کی، جس کی وجہ سے خود انڈیا میں انھیں شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    پاکستان کے ساتھ سرحدوں پر فائرنگ اور گولہ باری کے علاوہ جنگی طیارے بھیج کر دراندازی کی مذموم کوششیں بھی کی گئیں، جس کے نتیجے میں پاکستانی شاہینوں نے دو بھارتی جہاز بھی مار گرائے اور ایک پائلٹ کو زندہ پکڑا، جسے بعد ازاں رہا کر دیا گیا۔

  • پوری پارلیمنٹ مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، صادق سنجرانی

    پوری پارلیمنٹ مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، صادق سنجرانی

    اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پوری پارلیمنٹ اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں مگر ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ان کیمرہ بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عسکری اور سول قیادت کی اجلاس میں شرکت پر شکر گزار ہیں۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سفارتی اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے دفاعی امور پر بریفنگ دی، سب نے یک آواز ہوکر متحد ہونے کا پیغام دیا ہے۔

    صادق سنجرانی کا مزید کہنا تھا کہ اوآئی سی کے ممبر ممالک کو خطوط لکھ کر تحفظات سے آگاہ کردیا ہے، پارلیمانی ڈپلومیسی پربھی کام کررہے ہیں، پوری پارلیمنٹ اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ آج کے اجلاس کا مقصد اتحاد کا پیغام دینا تھا، کل قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس بلایا ہے، جس میں بھارتی جارحیت کیخلاف متفقہ قرارداد منظور کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم امن چاہتے ہیں مگراپنی سلامتی پرسمجھوتہ ہرگز نہیں کریں گے، پوری دنیا کو پرامن ہونے کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔

  • کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے ٹاسک فورس بنائی ہے: اسپیکر قومی اسمبلی

    کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے ٹاسک فورس بنائی ہے: اسپیکر قومی اسمبلی

    کراچی: قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے ٹاسک فورس بنائی گئی ہے، شہر میں پانی اور دیگر مسائل حل ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ایک ٹاسک فورس بنائی گئی ہے جو کراچی میں پانی و دیگر مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات کرے گی۔

    [bs-quote quote=”جس کے پاس جو مینڈیٹ ہے اس کا احترام کرنا چاہیے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”اسد قیصر” author_job=”اسپیکر قومی اسمبلی”][/bs-quote]

    اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ کراچی نے پی ٹی آئی پر اعتماد کیا ہے، جواب میں ہم وفا کریں گے۔

    اسد قیصر نے کہا ’وزیرِ اعظم کراچی کے لیے پیکج کا اعلان کرنے والے ہیں، ٹرانسپورٹ، پانی اور سیوریج کےمسائل حل کریں گے۔‘

    اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جس کے پاس جو مینڈیٹ ہے اس کا احترام کرنا چاہیے، سیاسی پارٹیاں ایک دوسرے کا مینڈیٹ تسلیم کریں، فوجی عدالتوں سے متعلق بات ہوگی، تاہم ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، فوجی عدالتوں پر ٹاسک فورس بنائیں گے جو سب کو اعتماد میں لے گی۔

    یہ بھی پڑھیں:  ساہیوال واقعے پر ابھی تک صدمے کی کیفیت میں ہوں‘ وزیراعظم

    اسد قیصر نے ساہیوال واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی، کہا جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے وزیرِ اعظم اور گورنر پنجاب سے بات کروں گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ساہیوال میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے ایک جعلی مقابلے میں ایک بچی اور ایک خاتون سمیت چار افراد کو بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔

    دوسری طرف آج وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ساہیوال واقعے پر وہ بہت پریشان ہیں، بچوں کی آنکھوں کے سامنے ان کے والدین کو گولیاں ماری گئیں، ابھی تک صدمے کی کیفیت میں ہوں۔

  • حکومت کی اوّلین ترجیح ملک کو معاشی بحران سے نکالنا ہے، اسپیکر اسد قیصر

    حکومت کی اوّلین ترجیح ملک کو معاشی بحران سے نکالنا ہے، اسپیکر اسد قیصر

    لندن : اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملکی معیشت دہشت گری کی وجہ سے تباہ ہوئی، سب سے اہم مسئلہ معاشی بحران سے نکلنا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی صورتحال آپ سب کے سامنے ہے، بجٹ میں خسارہ 30ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گری کی پے در پے کارروائیوں کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہوئی، حکومت اپنے اہداف سامنے رکھ کر کام کر رہی ہے، سب سے اہم مسئلہ پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنا ہے، درآمدات اوربرآمدات میں توازن حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ برطانیہ کی ترقی میں پاکستانیوں کا اہم کردار ہے، اوورسیز پاکستانیوں نے تحریک انصاف کو بھی بہت زیادہ سپورٹ کیا۔

    مزید پڑھیں: احتساب قانون کے مطابق سب کا ہونا چاہیے، عام انتخابات وقت پرہی ہوں گے، اسد قیصر

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان یورپ اور چین میں رابطے کا کردار ادا کرسکتا ہے، مدینے کی ریاست کی بنیاد انصاف ہے، ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے وزیراعظم عمران خان صبح نو سے رات آٹھ بجے تک کام کرتے ہیں۔

  • احتساب قانون کے مطابق سب کا ہونا چاہیے، عام انتخابات وقت پرہی ہوں گے، اسد قیصر

    احتساب قانون کے مطابق سب کا ہونا چاہیے، عام انتخابات وقت پرہی ہوں گے، اسد قیصر

    مانچسٹر : اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ قانون اور میرٹ کے مطابق احتساب سب کا ہونا چاہیے، جو نیب مقدمات چل رہے ہیں وہ سابقہ حکومت کے دورمیں بنے، عام انتخابات وقت پرہی ہوں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانچسٹر میں اوورسیز پاکستانیوں سے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا، اسد قیصر نے کہا کہ فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا جائزہ لے کے قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

    آصف زرداری، شاہد خاقان عباسی اور دیگر رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا تو ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے متعلق فیصلہ قانون کے مطابق کریں گے، انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بحیثیت اسپیکر سیاست سے بالاتر ہوکر آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کروں گا۔

    احتساب سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ نیب میں جو احتساب کے کیسز چل رہے ہیں وہ سابقہ حکومت کے دور میں بنے، ہم نے کسی پر کیس نہیں بنایا، احتساب سب کا ہونا چاہیے مگر قانون اور میرٹ کے مطابق ہونا چاہیے، ہم باتوں کی حد تک نہیں ہیں بلکہ عملی کام کررہے ہیں۔

    اسپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی اقدامات اٹھارہے ہیں، آپ لوگ ملک کے سفیر ہیں، ملک کی عزت ہوگی تو آپ کی عزت ہو گی۔

    ملک اس وقت بحران میں ہے،ہم سب نےمل کرکام کرناہے، قومی ادارے اس وقت خسارے میں ہیں جس کی بنیادی وجہ مس مینجمنٹ ہے، پاکستان سےلینےکی بات ہم تب کرسکتےہیں جب ہم پاکستان کوکچھ دیں گے۔

    اسد قیصر نے کہا کہ ہم نے ملک کو اوپراُٹھانا ہے، غربت ختم کرنی ہے، سرمایہ کاری لانی ہے اور یہ ہم سب نےمل کر کرنا ہے، ضیا اورمشرف کےدورمیں سب سےزیادہ امدادآئی مگرسب ضائع کی گئی۔

    اوورسیزپاکستانی ملک میں آئیں تمام سہولتیں مہیاکریں گے، گوادرمیں جوسرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں وہ اب یورپ میں بھی نہیں۔

  • اسپیکرقومی اسمبلی نے خواجہ سعد رفیق کےپروڈکشن آرڈرجاری کردیے

    اسپیکرقومی اسمبلی نے خواجہ سعد رفیق کےپروڈکشن آرڈرجاری کردیے

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے مسلم لیگ ن کے گرفتار رکن اسمبلی خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے۔

    قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر قومی اسمبلی میں کارروائی اور طریقہ کار کے قواعد 2007 کے قائدہ 108 کے تحت جاری کیے گئے۔

    اس قانون کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے زیرحراست رکن اسمبلی کی موجودگی ضروری سمجھے تواجلاس کے لیے طلب کرسکتا ہے۔

    پردوڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتار رکن اسمبلی کو اجلاس کے دوران قومی اسمبلی میں لانے کے پابند ہوں گے۔

    یاد رہے کہ چار روز قبل جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر رکوانے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا تھا۔

    نیب نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو حراست میں لے لیا


    واضح رہے کہ رواں ماہ 11 دسمبر کو نیب نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو گرفتار کیا تھا۔