Tag: اسد قیصر

  • اسد قیصر  نے رکنیت معطل ہونے پر شیر افضل مروت کو کیا  مشورہ دیا؟

    اسد قیصر نے رکنیت معطل ہونے پر شیر افضل مروت کو کیا مشورہ دیا؟

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے رکنیت معطل ہونے پر شیر افضل مروت کو صبر کا مشورہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر پارٹی رکنیت معطل ہونے پر شیر افضل مروت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ 29سال پارٹی میں رہے، کبھی صدر تو کبھی ورکرز بن گئے، نشیب وفرازآتے رہتے ہیں،شیرافضل مروت احتجاج نہ کریں۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پارٹی پرآزمائش کاوقت ہے، غیرذمہ دارانہ بیان نہ دیں کہ پارٹی اوربانی کےکازکونقصان پہنچے، ایسی بیان بازی نہ کی جائےکہ شکوک وشبہات جنم لیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ شیرافضل کو احتجاج نہیں کرنا چاہیے،ڈسپلن میں رہے تو اچھا وقت آئے گا۔

    گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی ہدایت پر شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کر دی گئی تھی۔

    بانی پی ٹی آئی نے پارٹی قیادت کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا اختیار دیا تھا جس کے بعد پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزیوں پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

    سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے شیر افضل کی رکنیت معطلی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا، جس میں بتایا گیا تھا کہ انھوں نے کسی بھی شوکاز نوٹس کا اطمینان بخش جواب نہیں دیا جبکہ ان کے پارٹی رہنماؤں کے خلاف دیے گئے بیانات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

  • اس دفعہ اگر این او سی نہ دی تو ہم پرواہ نہیں کریں گے، اسد قیصر نے خبردار کردیا

    اس دفعہ اگر این او سی نہ دی تو ہم پرواہ نہیں کریں گے، اسد قیصر نے خبردار کردیا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے خبردار کیا کہ اس دفعہ اگر این او سی نہ دی تو ہم پرواہ نہیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ ملک آئین کے تحت چلنا ہے یانہیں،بنانا ری پبلک بنایا ہوا ہے، ملک کو آئین و قانون کے تحت چلائیں۔

    رہنما نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیں کہا ہے این او سی کے بغیر جلسہ نہیں کرنا، اس دفعہ اگر این او سی نہ دی تو ہم پرواہ نہیں کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک کوقائداعظم کاپاکستان بناناچاہتے ہیں، ملک تب چلے گا جب ادارے اپنی حدود میں کام کریں گے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے، عوام کو بتاناچاہتے ہیں ہم آئین کو قانون کے تحت لڑیں گے،اسدقیصر

    انھوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اپوزیشن لیڈر کو ملاقات کرنے نہیں دی گئی، ہم کسی سے ڈریں نہیں ہیں آئینی وقانونی جنگ جاری رکھیں گے۔

    پیپلز پارٹی کے حوالے سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پی پی کاڈبل اسٹینڈرڈ ہے بجٹ کی مخالفت کرتے ہیں ووٹ بھی دیتے ہیں۔

  • عمر ایوب اس وقت تک پارٹی  کے جنرل سیکریٹری ہیں، اسد قیصر

    عمر ایوب اس وقت تک پارٹی کے جنرل سیکریٹری ہیں، اسد قیصر

    پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ عمر ایوب اس وقت تک پارٹی کے جنرل سیکریٹری ہیں، استعفیٰ ابھی تک منظور نہیں ہوا۔

    اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ عمر ایوب کا استعفیٰ ابھی تک منظور نہیں کیا گیا، بانی چیئرمین سے درخواست کی ہے عمر ایوب کا استعفیٰ منظور نہ کیا جائے، عمر ایوب کی پارٹی کے لیے مشکل وقت میں بہت خدمات ہیں۔

    اسدقیصر نے کہا کہ عمر ایوب کا موقف ہے کہ وہ اپوزیشن لیڈر ہیں ان پر لوڈ زیادہ ہے، وہ چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ میں بہتر کارکردگی دکھائیں۔

    انھوں نے کہا کہ ایک بات واضح کردوں پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے، پارٹی سے بغاوت اور اختلاف رائے میں فرق ہوتا ہے، کوئی فاروڈ بلاک نہیں، ہمارے ایک ہی لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں، سیاسی پارٹیوں میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں کوئی پریشانی کی بات نہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پارٹیوں میں اختلاف اور گلے شکوے ہوتے ہیں تو دور بھی ہوجاتے ہیں، جنید اکبر کے کوئی گلے شکوے ہیں تو سنے جائیں گے اور حل کیے جائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ بانی جیل میں ہیں پارٹی کو چیلنجز ہیں اسے متحد رکھنا ہے، ملک کو مشکلات کا سامنا ہے، پی ٹی آئی کی ذمہ داری ہے کہ عوام کی آواز بنے۔

    اسد قیصر کا کہنا تھا کہ جو دوست پارٹی سے چلے گئے تھے ان سے متعلق بانی پی ٹی آئی خود فیصلہ کرینگے، بیان بازی نہیں ہونی چاہیے ملک مشکلات میں ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں کردار ادا کرنا چاہیے، ملک میں اس وقت آئین و قانون معطل ہے، بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، ہمیں بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالنے کیلئےاقدامات کرنا چاہئیں۔

  • یہ حکومت زیادہ عرصہ چلتی دکھائی نہیں دے رہی، اسد قیصر

    یہ حکومت زیادہ عرصہ چلتی دکھائی نہیں دے رہی، اسد قیصر

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ حکومت سے اتحادی سنبھالے نہیں جا رہے، یہ حکومت زیادہ عرصہ چلتی دکھائی نہیں دے رہی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نےبجٹ میں ظلم کیاہے ان کے ایم این ایز بجٹ کے حق میں بولنا نہیں چاہتے۔

    حکومت اور پی پی کے درمیان معاملات پر رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت اورپیپلزپارٹی کاآپس میں ڈرامہ لگاہواہے، ان سےاتحادی سنبھالے نہیں جارہے، یہ حکومت زیادہ عرصہ چلتی دکھائی نہیں دے رہی۔

    سی پیک سے متعلق انھوں نے کہا کہ سی پیک قومی منصوبہ ہے،کسی پارٹی کانہیں، فارن پالیسی کسی پارٹی کی نہیں، قوم کی ہوتی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہمارے تحفظات کو حکومت تسلیم ہی نہیں کرتی تو مذاکرات کیسے ہو سکتے ہیں؟

    انھوں نے کہا تھا کہ ہم سیاسی انتقام کا نشانہ بنے حکومت پہلے ہماری شکایات دور کرے، ایک طرف کہتے ہیں کہ بات کریں جبکہ دوسری طرف گرفتاریاں اور مقدمات بنائے جاتے ہیں، مسلم لیگ (ن) کی مذاکرات کی پیشکش صرف ٹاک شوز اور عوام کو دکھانے کیلیے ہے عملی طور پر نہیں۔

  • اسد قیصر اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف

    اسد قیصر اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف

    اسلام آباد : سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان دو سے تین خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف سامنے آیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت مخالف تحریک کیلئے پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف کے درمیان رابطے جاری ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی مولانا فضل الرحمان سے دو سے تین خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف ہوا ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں میں اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمان کو ساتھ چلنے کی دعوت دی، بانی پی ٹی آئی کی خصوصی ہدایت پر اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات بھی کی۔

    اسد قیصر اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات کو آف دی ریکارڈ رکھا گیا جبکہ پی ٹی آئی اور اور اپوزیشن رہنماؤں کی فضل الرحمان سے آن ریکارڈ ملاقات بھی شیڈول ہیں

    آئندہ 3سے 4روز میں پی ٹی آئی ،اپوزیشن وفد فضل الرحمان سے انکی رہائشگاہ پر ملےگا، ملاقات میں حکومت مخالف تحریک کا ایجنڈا اور مل کر تحریک چلانے پر غور ہوگا۔

    حکومت مخالف تحریک پی ٹی آئی پلیٹ فارم گرینڈ الائنس یا نئے پلیٹ فارم سے چلانے کا فیصلہ کیا جائے گا، پی ٹی آئی اور جے یوآئی کے درمیان مختلف تجاویز پر اتفاق رائے بھی قائم ہوچکا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کےساتھ گفتگوجاری ہےامیدہےمولانافضل الرحمان جلد ہمارے اتحاد کاحصہ بن جائیں گے۔

  • حالات ایک جیسے نہیں رہتے، ایک ایک کو یاد رکھیں گے اور بدلہ لیں گے، اسد قیصر

    حالات ایک جیسے نہیں رہتے، ایک ایک کو یاد رکھیں گے اور بدلہ لیں گے، اسد قیصر

    اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے خبردار کیا ہے کہ حالات ایک جیسے نہیں رہتے،ایک ایک کو یاد رکھیں گے اور بدلہ لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے سب سے پہلے وکلابرادی کے پاس جائیں گے۔

    اسد قیصر کا کہنا تھا کہ یہ صرف پی ٹی آئی کی جنگ نہیں ،قانون اور آئین کو رونداجارہا ہے، جہاں آئین کی بالادستی نہیں ہوتی وہ معاشرے ٹوٹ جاتے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ڈیل کرتے تو آج صورتحال کچھ اور ہوتی ، بانی پی ٹی آئی نے کہا آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے کھڑاہوں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے کسان روڈ پر بیٹھے اوررور ہے ہیں ،ذمہ دارکون ہے؟ نگراں حکومت اورموجودہ حکومت ایک دوسرےپرذمہ داری ڈال رہی ہے، اٹارنی جنرل اور وزیرقانون کےبیانات کی مذمت کرتا ہوں۔

    اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے مشن کو آگے بڑھائیں گے اور پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہمیں جلسے کی اجازت نہیں مل رہی لیکن حالات ایک جیسےنہیں رہتے،ایک ایک کویادرکھیں گےاوربدلہ لیں گے۔

  • پی ٹی آئی عید کے بعد سڑکوں پر نکلے گی،  اسد قیصر

    پی ٹی آئی عید کے بعد سڑکوں پر نکلے گی، اسد قیصر

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ہم خیال جماعتوں کے ساتھ عید کے بعد سڑکوں پر نکلے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے  پروگرام خبر میں مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارےخلاف جس طرح فیصلےہورہےہیں اس پربہت افسوس ہے، الیکشن کمیشن اپنی آئینی وقانونی حدودمیں پوری طرح ناکام رہا ہے۔

    اسد قیصر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پاکستان تحریک انصاف کیخلاف ایک پارٹی بن گیاہے الیکشن کمیشن کی بس ایک کوشش ہے کسی طرح پی ٹی آئی کو باہر رکھا جائے، عوام نےپاکستان تحریک انصاف کومینڈیٹ دیاجوہم سےچھیناگیاگیاہے، الیکشن کمیشن نے جو کچھ بھی کیا ہے قابل مذمت ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جہاں ہمارامینڈیٹ چوری کیا گیا ہے وہاں دوبارہ گنتی نہیں کرائی جارہی، جہاں ہم کامیاب ہوئےہیں وہاں دوبارہ گنتی کراکرن لیگ کو جتوایا جا رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج ایک پی پی کےدوست نےکہاکہ کوشش کی جارہی ہےکہ ہماری سیٹیں کم کی جائیں، پی پی کے دوست نے کہا کہ نشستیں کم اس لیےکی جائیں تاکہ پی پی کی ضرورت ہی نہ رہے، ایسے ہی ن لیگ کو جتوانا تھا تو الیکشن کرانے کی کیا ضرورت تھی، نوٹیفکیشن نکال لیتے۔

    اسد قیصر نے بتایا کہ ہم احتجاجاً اسمبلی گئے ہیں اور تمام آپشنزاستعمال کریں گے، عید کے بعد ہم سڑکوں پرنکلیں گے، آج کور کمیٹی میں فیصلہ ہوا ہے، کور کمیٹی میں لائحہ عمل طے کیا ہے، پشین میں 13 تاریخ کوجلسہ کررہے ہیں۔

    سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم، سنی اتحاد کونسل، اختر مینگل، اچکزئی سمیت کئی رہنماؤں سےبات ہوئی، لیاقت بلوچ مولانافضل الرحمان سےبھی بات کریں گے، جن جماعتوں کے تحفظات ہیں ان کوآن بورڈ رکھیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ 12 تاریخ کو دوبارہ میٹنگ ہوگی جس میں احتجاج کےطریقہ کارپرفیصلہ کیاجائیگا، کراچی،اندرونی سندھ، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں بھی جلسےکریں گے، عید کے بعد ملک بھرمیں جلسے کریں گے۔

  • پی ٹی آئی کے کارکن اگلے الیکشن کی تیاری کریں، اسد قیصر

    پی ٹی آئی کے کارکن اگلے الیکشن کی تیاری کریں، اسد قیصر

    اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکن اگلے الیکشن کی تیاری کریں ، یہ حکومت اگر چھے مہینے بھی چل جائے تو بڑی بات ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کارکنان سے خطاب میں کہا کہ جعلی صدر، جعلی وزیراعظم جعلی وزیراعلیٰ پنجاب مسلط ہے پی ٹی آئی کے کارکن اگلے الیکشن کی تیاری کریں۔

    اسد قیصر کا کہنا تھا کہ وفاق کی حکومت اگر 6 مہینے بھی چلی تو یہ بہت بڑی بات ہوگی، ہمارے میڈیٹ کو چھیننے کیلئے انہوں نے ہر حربہ ہر طریقہ استعمال کیا، ہم عدالتوں سے امید لگا کے بیٹھے ہوئے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ واپس نہیں ملا تو اس جعلی حکومت کو چلنے نہیں دیں گے، بانی پی ٹی آئی دنیا میں سب سے بڑا لیڈر بن کر ابھر رہا ہے، عوام کے پاس اختیار ہونا چاہیں کہ وہ جس کا انتخاب کریں، ہم قانون کی حکمرانی اور عوام کی بالادستی کیلئے جدوجہد کرں گے۔

    جوبائیڈن کے خط کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ امریکا سے آئے خط میں حکومت کو مبارکباد تک نہیں دی گئی لیکن یہ اسے اپنی بڑی کامیابی بنا کر پیش کررہے ہیں۔

  • بانی پی ٹی آئی جلد جیل سے نکلیں گے اور وزیراعظم بنیں گے، اسد قیصر

    بانی پی ٹی آئی جلد جیل سے نکلیں گے اور وزیراعظم بنیں گے، اسد قیصر

    پشاور: پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جلد جیل سے نکلیں گے اور وزیراعظم بنیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے ایک بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پرواہ نہیں کی وہ ملک اور عوام کے لیے جیل میں ہے۔

    اسد قیصر نے کہا کہ جو بھی ملک کو بری نظر سے دیکھے گا وہ آنکھیں نکال لیں گے، جس لیڈر نے ملک کو متحد کیا اس کو جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے کہا آئین و قانون کے تحت چلوں گا ان سے بڑی امید ہے، چیف جسٹس سے درخواست ہے آئین و قانون کے مطابق فیصلے کریں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جب قوم مقصد کے لیے جدوجہد نہیں کرتی تو آگے نہیں بڑھتی، ملک میں آئین و قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے، خواتین جیلوں میں ہے جلسے جلوسوں کی اجازت نہیں، آپ اپنی مرضی سے کسی جماعت میں شامل نہیں ہوسکتے۔

    اسد قیصر نے کہا کہ کوئی سوچتا ہے کہ اپنی مرضی سے ملک چلائے گا، فیصلے کرے گا تو وہ وقت چلا گیا، لیڈر شپ کو کہوں گا ضمنی الیکشن ہیں پنجاب میں جلسوں کا شیڈول بنائیں، ضمنی الیکشن میں عوام کے پاس جائیں گے جلسے کریں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جن کے پاس مینڈیٹ نہیں وہ کس بنیاد پر اسمبلی میں بیٹھیں ہیں، جب تک عوام کا مینڈیٹ نہیں لیتے آپ کو چین سے بیٹھنے نہیں دیں گے۔

  • ہم شہباز شریف کو کسی طور پر وزیراعظم نہیں مانتے، اسد قیصر

    ہم شہباز شریف کو کسی طور پر وزیراعظم نہیں مانتے، اسد قیصر

    اسلام آباد : سنی اتحاد کونسل کے رکن اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہم شہباز شریف کو کسی طور پر وزیراعظم نہیں مانتے، جس کےپاس مینڈیٹ ہے، وہ اسمبلیوں میں بیٹھیں۔

    تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے رکن اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کیخلاف غیرقانونی طور پر مقدمات بنائے گئے ہیں، بانی پی ٹی آئی کیخلاف جتنےمقدمات ہیں فی الفورواپس لئےجائیں اور شاہ محمودقریشی سمیت ہمارے جو رہنما قید ہیں انہیں رہاکیاجائے۔

    نو مئی کے حوالے سے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ 9 مئی کی ہم نےہمیشہ مذمت کی ہے، مطالبہ ہے9مئی پرجوڈیشل ،اعلیٰ تحقیقاتی کمیشن بنایاجائے، تحقیقات ہونی چاہیے کہ 9مئی کےذمہ دارکون ہیں اور جوذمہ دارہیں ان کیخلاف سخت سےسخت کارروائی کی جائے۔

    رہنما سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ حکومت وقت سے پوچھتے ہیں ہماری لیڈرشپ کے کیسز کی کیا بنیاد ہے، دنیاکی تاریخ میں ایسی مثالیں نہیں ملتی ، سزاؤں میں اتنی جلدی ہوتی ہے کہ ایک دن میں 2 بار عدالتیں لگتی ہیں، انصاف کےتقاضے پورے نہیں ہوئےیہ صرف بدنیتی پرمبنی ہے۔

    الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ان کا کہنا تھا کہ کل جو فیصلہ ہوا ہماری خواتین کی نشستوں کو ہم سے چھینا گیاہے، تحریک انصاف کو 3 کروڑ سے زیادہ ووٹ پڑے اسے عزت نہیں دے رہے،نواز شریف کا نعرہ تھا ووٹ کوعزت دو اور اس نے ووٹ کو بے عزت کیا ہے۔

    اسد قیصر نے واضح کہا کہ ہم شہبازشریف کوکسی طورپروزیراعظم نہیں مانتے، جولوگ جیتے ان کے بچوں،بیویوں کوبھی پتاہےوہ ایم این اےنہیں ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ ہم تمام سیاسی قوتوں کواکھٹا کریں گے ، قانون اورآئین کےاندررہتےہوئےتحریک چلائیں گے، ہمیں حق نہیں ملتاتوکوئی راستہ نہیں ہم سڑکوں پرنکلیں گے، اس کےلئےہم منصوبہ بندی کررہےہیں یہ ہماراحق ہے۔

    رہنما سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ لوگوں نےپی ٹی آئی کومینڈیٹ دیاہے الیکشن کمیشن پارٹی بناہواہے، مطالبہ ہےچیف الیکشن کمشنر سمیت پورا الیکشن کمیشن مستعفیٰ ہو، قانونی ٹیم مشورہ کررہی ہےاسلام آبادہائیکورٹ ودیگرعدالتوں میں جائیں گے۔

    اسد قیصر نے مزید کہا کہ ہم اس حکومت کوکسی طورنہیں مانتے جس کےپاس مینڈیٹ ہےوہ اسمبلیوں میں بیٹھیں،عوام کامینڈیٹ چوری کرنے میں جو بھی ملوث ہوا سب کیخلاف قانونی کارروائی کریں گے اور جس نےعوام کےحقوق پرڈاکاڈالاوہ اس قابل نہیں کہ بات کی جائے۔