Tag: اسد قیصر

  • اسد قیصر کو  جوڈیشل لاک اپ میں رکھنے کا حکم

    اسد قیصر کو جوڈیشل لاک اپ میں رکھنے کا حکم

    اسلام آباد: مقامی عدالت نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو جوڈیشل لاک اپ میں رکھنے کا حکم دیتے ہوئے اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا کو ایک ہفتے کے اندر اندر قانونی کارروائی مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو تھانہ بنی گالا اسلام آباد پولیس کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

    ایس ایچ او تھانہ بنی گالا اشفاق وڑائچ نے موقف اپنایا کہ اسد قیصر کو کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے تاکہ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا اپنی قانونی کارروائی مکمل کرکے اسد قیصر کو اپنی تحویل میں لے سکیں۔

    اسد قیصر کےوکیل شعیب شاہین نے کہا اسلام آباد پولیس کو کیا جلدی ہے؟ کسی اور کے مقدمے میں گرفتار کرنے کا اختیار اسلام آباد پولیس کو کس نے دیا؟ کل الیکشن کا اعلان ہوا اور اسد قیصر کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسد قیصر کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، انہیں اس کیس میں رہا کیا جائے۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ اسد قیصر حفاظتی ضمانت بھی اپلائی کررہے ہیں ، اینٹی کرپشن نے اسلام آباد پولیس سے مدد مانگی ہوتی تو الگ بات تھی، کچھ دن کا وقت دے دیتے ہیں ملزم کی منتقلی میں کچھ وقت بھی درکار ہوتا ہے، اسد قیصر خیبرپختونخوا جاتے رہتے ہیں، اینٹی کرپشن نے وہاں انہیں گرفتار نہیں کیا، اسلام آباد پولیس کو لکھ دیا کہ اسد قیصر کو گرفتار کیا جائے۔

    شعیب شاہین نے عدالت سے استدعا کی اسد قیصر کو رہا کیا جائے، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اسد قیصر کو جوڈیشل لاک اپ میں رکھنے کا حکم دیا ۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا اسد قیصر کی تحویل سے متعلق ایک ہفتے کے اندر اندر قانونی کارروائی مکمل کرے۔

  • فضل الرحمان ہمارے سیاسی حریف ہیں اوران سے انتخابات میں بھرپور مقابلہ ہوگا، اسد قیصر

    فضل الرحمان ہمارے سیاسی حریف ہیں اوران سے انتخابات میں بھرپور مقابلہ ہوگا، اسد قیصر

    اسلام آباد : سربراہ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان ہمارے سیاسی حریف ہیں اوران سے انتخابات میں بھرپور مقابلہ ہوگا اور شکست دے کر اس کی جگہ پر لائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اسد قیصر نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کے حوالے سے سوال پر کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والوں سےبات نہیں ہوتی لیکن ان سب نے اپنی سیاست ختم کرلی۔

    اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ایک بات سب لوگ سمجھ لیں ہم کسی سے انتخابی الحاق کا ارادہ نہیں رکھتے، پی ٹی آئی ملک کی مقبول جماعت ہےتوپھر ہمیں کسی سےالحاق کی کیا ضرورت ہے۔

    سربراہ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی نے کہا کہ فضل الرحمان ہمارے سیاسی حریف ہیں اوران سے انتخابات میں بھرپور مقابلہ ہوگا اور ہم انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام کو شکست دے کر اسکی جگہ پر لائیں گے۔

    مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مولانا کی طرف جانے کے فیصلے کو پارٹی قیادت کی تائید حاصل تھی، دوسری جماعتوں سے ملاقات سے متعلق ہم نے سفارشات چیئرمین کو دےدی ہیں۔

    اسد قیصر نے بتایا کہ دوسری جماعتوں سےملاقات میں ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا شفاف و آزادانہ انتخابات ہوگا اور ملاقاتیں پارٹی چیئرمین اور کور کمیٹی کی منظوری سےمشروط ہیں، بہت سختیاں ہوگئیں اب مس انڈراسٹینڈنگ کو ختم ہونا چاہیے۔

    سربراہ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی نے جے یو آئی کی جانب سے نماز کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت کی تائید سے مولانافضل الرحمان سے ملنے گئے تھے نماز کا وقت ہوا تو کھڑی جماعت میں شریک ہوگئے، نماز کی ویڈیو بنا کر جاری کرنا غیراخلاقی تھا۔

  • ‘پہلی بار سب کو پتہ ہے کس کو وزیراعظم بنایا جارہا ہے’

    ‘پہلی بار سب کو پتہ ہے کس کو وزیراعظم بنایا جارہا ہے’

    لاہور : سربراہ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ پہلی بار سب کو پتہ ہے کس کو وزیراعظم بنایا جارہا ہے، اب نوازشریف ووٹ سے وزیراعظم بنے گا یا اس کو باکس بھر کردیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اسد قیصر نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پہلی بار سب کو پتہ ہے کس کو وزیراعظم بنایاجارہا ہے، لگتا ہے اس بار انتخابات میں تاریخی دھاندلی کی جائےگی، شفاف ،آزادانہ انتخابات ہوگئے تو پھر تو نوازشریف مکمل فارغ ہیں۔

    اسد قیصر کا کہنا تھا کہ کون اس جمہوریت اور انتخابات کو مانے گا، اس سے استحکام نہیں آئےگا، کیا نوازشریف ووٹ سے وزیراعظم بنے گا یا اس کو باکس بھر کردیں گے، اس سے تحریکیں اٹھیں گی ، معیشت پر اثر پڑےگا اور خدانخواستہ انار کی ہوگی۔

    سربراہ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف ڈیل کےبغیر کوئی کام نہیں کرتے، نوازشریف بتائیں اب کہاں ہے ان کا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ، انھوں نے کیریئرکے آغاز سے آج تک ڈیلز ہی کی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانتیں منسوخ دوسری جانب مجرم کوریلیف مل رہاہے، مفاہمت چاہتے ہیں ، مفاہمت کا مطلب آئین وقانون کی عملداری اور لیول پلیئنگ فیلڈ ہے۔

    اسد قیصر نے کہا کہ نگراں حکومت تو عملی طور پرن لیگ کی ہے، کیا الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لے گا کہ نگراں حکومت نے کیسے نوازشریف کی سزا معطل کی، نوازشریف کےپاس کون سا فارمولا ہے جو 16 ماہ اپنے بھائی کو نہیں بتاسکے۔

  • ہمارے ساتھ جوہورہا ہے اس کے پیچھے ن لیگ ہے، اسد قیصر

    ہمارے ساتھ جوہورہا ہے اس کے پیچھے ن لیگ ہے، اسد قیصر

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے سربراہ اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ جوہورہا ہے اس کے پیچھے ن لیگ ہے، جوکچھ عثمان ڈار کے ساتھ ہوا وہ خواجہ آصف نے کرایا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے سربراہ اسد قیصر نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم کافی سیکھ چکے ہیں،ہم چاہتےہیں لیول پلیئنگ فیلڈہو ،شفاف انتخابات ہوں، عوام کوفیصلہ کرنے دیں،اگرعوامی مینڈیٹ چوری ہواتوملک کےساتھ ظلم ہوگا۔

    مسلم لیگ سے متعلق سوال پر رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ن لیگ کاووٹ کوعزت دوکانعرہ کہاں گیا،ہمارے ساتھ جوہورہا ہےاسکےپیچھےن لیگ ہے، جوکچھ عثمان ڈار کے ساتھ ہوا وہ خواجہ آصف نے کرایا اور پھر جو فرخ حبیب کےساتھ ہورہاہے، لوگ دوسروں کانام بھی لیتےہیں لیکن میں کہتاہوں اس سب کے پیچھے ن لیگ ہے۔

    انھوں نے سوال کیا کہ کیا شہبازشریف نے کوئی کارکردگی دکھائی یہ تمام تباہی کے ذمہ دارہیں، مریم نواز فارمولےکی بات کرتی ہیں تو30سال توآپ حکومت میں رہے کیا فارمولاتھا، آپ جلسے کررہی ہیں ،ہمیں جلسے کی اجازت نہیں ، کنونشن پرہمارے لوگ گرفتار ہوگئے۔

    اسد قیصر نے چیف الیکشن کمشنر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان سے پوچھنا چاہتاہوں کہ کیا یہ پری پول دھاندلی کا آغاز نہیں، ملک کےساتھ کھلواڑ نہ کریں ،ہم کسی سےتصادم نہیں چاہتے، الیکشن کمیشن بتائےکیامجرم کااستقبال اور دوسری طرف ملزمان کو روکنا لیول پلیئنگ فیلڈ ہے۔

  • ‘یقین ہے پی ٹی آئی کا مشکل وقت ختم ہونے والا ہے’

    ‘یقین ہے پی ٹی آئی کا مشکل وقت ختم ہونے والا ہے’

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے سربراہ اسد قیصر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور اس کے چیئرمین اداروں سے ٹکراؤ نہیں چاہتے، یقین ہے پی ٹی آئی کا مشکل وقت ختم ہونے والا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے سربراہ اسد قیصر نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن احترام کی بنیادپر ایک دوسرےکےحق کو تسلیم کیا جائے۔

    اسد قیصر کا کہنا تھا کہ محمد علی درانی سےملاقات ہوئی ،انہوں نےجوکہاوہ ہماری پارٹی کا بیانیہ ہے، محمد علی درانی کی کاوش اچھی ہے، ہم کسی صورت اداروں سے ٹکراؤ نہیں چاہتے، پی ٹی آئی چیئرمین سےہماری بات ہوئی وہ بھی کسی سےٹکراؤنہیں چاہتے، پاکستان، جمہوریت اور فوج کو تنازعات سے باہر رکھا جائے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ بات چیت کافیصلہ پہلےہماری کمیٹیوں نےکیاپھرچیئرمین سے منظوری لی، میں جوبات کررہا ہوں وہ پی ٹی آئی چیئرمین کے دیئے مینڈیٹ سے کر رہا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے پی ٹی آئی کا مشکل وقت ختم ہونیوالاہے، ہم کسی مائنس ون پر یقین نہیں رکھتے، پی ٹی آئی چیئرمین ہی تحریک انصاف ہیں،امیدہے چیئرمین پی ٹی آئی جلدعوام میں ہوں گے۔

    سربراہ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی نے بتایا کہ محمدعلی درانی کے سوا اور بھی کچھ لوگ مفاہمت کی کوششیں کررہے ہیں،جوکوششیں کررہےہیں وہ پرامید ہیں کہ سمجھداری غالب آجائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آپس میں مشاورت کے بعد فیصلہ کیا انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، پرویزخٹک نے اپنی زندگی کی سب سےبڑی سیاسی غلطی کی ہے۔

    اسد قیصر نے پارٹی کے حوالے سے کہا کہ تحریک انصاف اس وقت تاریخ کےمشکل ترین دورسےگزررہی ہے، جس طرح ہمارےلیڈرکےخلاف من گھڑت جھوٹے کیسز بنائے گئے یہ افسوسناک ہے، پی ٹی آئی کےساتھ جوکچھ ہورہاہےیہ ناسمجھی اورمس انڈراسٹینڈنگ پرہورہاہے، یہ زیادتی صرف پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں بلکہ پاکستان کےساتھ ہورہی ہے۔

    انھوں نے واضح کہا کہ مقدمات کا عدالتوں میں سامنا کریں گے،کوئی حمایت نہیں چاہیے، پاکستان کے شہری ہیں، انتخابات میں بھرپورحصہ لینا ہمارا حق ہے انتخابات کیلئےٹکٹوں کی تقسیم ،امیدواروں کےچناؤ کی حکمت عملی بنائی ہوئی ہے۔

  • صوابی میں اسد قیصر اور شہرام ترکئی کے حجرے پر ایکسائز کا چھاپہ

    صوابی میں اسد قیصر اور شہرام ترکئی کے حجرے پر ایکسائز کا چھاپہ

    صوابی: ایکسائزاہلکاروں نے سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصراورسابق وزیر تعلیم کے پی شہرام ترکئی کےحجرے پر چھاپہ مار کر حجرے سے 4 گاڑیاں برآمد کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوابی میں سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصراورسابق وزیر تعلیم کے پی شہرام ترکئی کے حجرے پر ایکسائز نے چھاپہ مارا۔

    چھاپے کے دوران اہکاروں نے اسد قیصر کےحجرے سےدو گاڑیاں اور سابق وزیرتعلیم شہرام ترکئی کے حجرے سے دونان کسٹم پیڈ اور غیر رجسٹرڈگاڑیاں برآمد کرلی گئیں۔

    ایکسائز نے گاڑیاں قبضے میں لے کر تفتیش کاآغازکردیا ہے، گاڑیوں کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے، شہرام ترکئی، لیاقت ترکئی اور محمدعلی ترکئی کیخلاف تفتیش جاری ہے۔

    ایکسائز حکام کا کہنا تھا کہ چھاپے کے وقت شہرام ترکئی گھر میں موجود نہیں تھے، اس لئے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

  • کیا اسد قیصر کا ابھی پریس کانفرنس کا موڈ نہیں بنا؟ جسٹس ارباب طاہر کے ریمارکس پر کمرۂ عدالت میں قہقہے

    کیا اسد قیصر کا ابھی پریس کانفرنس کا موڈ نہیں بنا؟ جسٹس ارباب طاہر کے ریمارکس پر کمرۂ عدالت میں قہقہے

    اسلام آباد :اسلام آباد ہائی کورٹ میں  دوران سماعت جسٹس ارباب طاہر نے استفسار کیا ہے کہ کیا اسد قیصرکا ابھی پریس کانفرنس کا موڈ نہیں بنا؟ جس پر کمرۂ عدالت میں قہقہے لگ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔

    اسلام آباد پولیس نے چھ ایف آئی آرز کا ریکارڈ عدالت میں پیش کردیا، جسٹس ارباب طاہر نے اسد قیصر کے وکیل سےاستفسار کیا ۔۔۔ کیا اسد قیصرکا ابھی پریس کانفرنس کا موڈ نہیں بنا؟ پریس کانفرنس کریں اور معاملے کو ختم کریں۔

    جسٹس اربابِ محمد طاہر کے ریمارکس پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے۔

    گذشتہ روز عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دیتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا۔

    دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اسد عمر کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ تو آپ کو نہیں چھوڑیں گے،جب تک آپ پریس کانفرنس نہیں کریں گے، اسد عمر کے دو ٹویٹس ہیں وہ تو فوراً ڈیلیٹ کروائیں۔

  • پی ٹی آئی چھوڑنے کے سوال پر اسد قیصر کا جواب

    پی ٹی آئی چھوڑنے کے سوال پر اسد قیصر کا جواب

    اسلام آباد: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پی ٹی آئی چھوڑنے کے سوال پر کہا کہ ان پر کسی نے کوئی دباؤ نہیں ڈالا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں وسیم بادامی نے جب ان سے سوال کیا کہ کیا ان پر پچھلے دنوں کسی نے دباؤ ڈالا ہے کہ پارٹی چھوڑیں اور ایک پریس کانفرنس کریں؟ اسد قیصر نے جواب دیا ’’مجھے نہ کسی نے فون کیا نہ کوئی ایسی جرات کر سکتا ہے۔‘‘

    اسد قیصر نے کہا ’’جس طرح پی ٹی آئی میں عمران خان نے بنیادی کردار ادا کیا، میں نے بھی زندگی کے 27 سال اس پارٹی کو دیے ہیں، میرا اور عمران خان کا ’چولی دامن والا‘ تعلق ہے۔‘‘

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ ان کے قریبی تعلق کی وجہ سے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ کوئی دباؤ ڈالے گا اور وہ پارٹی چھوڑ دیں گے۔

    اس سوال پر کہ عاصم منیر جب ڈی جی آئی ایس آئی تھے تو انھیں عہدے سے برطرف کرنے کی کیا وجہ تھی؟ اسد قیصر نے کہا کہ اسپیکر ہونے کے ناطے انھیں کچھ معاملات کے بارے میں پتا نہیں ہے، عاصم منیر سے اچھی ملاقاتیں بھی ہوئی تھیں، لیکن عہدے سے برطرفی والے معاملے کی تفصیل کا مجھے علم نہیں ہے، اور میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔

    گرفتاری سے متعلق انھوں نے کہا ’’مجھ پر کوئی بیس بائیس ایف آئی آرز ہیں، لیکن میں نے ضمانت لی ہوئی ہے، مجھے اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریلیف دیا ہے کہ جب تک میرے خلاف تمام کیسز یک جا نہ ہوں، مجھے گرفتار نہ کیا جائے۔‘‘

  • شرپسند عناصر پرتشدد واقعات میں ملوث ہیں، ان کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں: اسد قیصر

    شرپسند عناصر پرتشدد واقعات میں ملوث ہیں، ان کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں: اسد قیصر

    پشاور: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ایدھی ایمبولینس تباہ کرنے کا واقعہ افسوسناک ہے۔

    سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ایدھی ایمبولینس تباہ کرنے کا واقعہ افسوسناک ہے، شرپسند عناصر  پرتشدد واقعات میں ملوث ہیں اس کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات کی ہم حوصلہ شکنی کرتے ہیں لیکن عمران خان کی رہائی، قانون کی حکمرانی تک ہم پرامن احتجاج کرتے رہیں گے۔

    سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے مزید کہا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے جو نہایت  تشویشناک بات ہے، اسی وجہ سے کارکنان میں اضطراب کی کیفیت پائی جاتی ہے۔

  • مسلم لیگ ن گن پوائنٹ پر سپریم کورٹ سے فیصلہ کروانا چاہتی ہے: اسد قیصر

    مسلم لیگ ن گن پوائنٹ پر سپریم کورٹ سے فیصلہ کروانا چاہتی ہے: اسد قیصر

    اسلام آباد: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن گن پوائنٹ پر سپریم کورٹ سے فیصلہ کروانا چاہتی ہے، ہم سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ ماننے کے لیے تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ ماننے کے لیے تیار ہیں، معاملات آگے بڑھانے کے لیے سپریم کورٹ نے اچھا موقع دیا ہے۔

    سابق اسپیکر کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جماعتیں حیلے بہانے کر رہی ہیں، مسلم لیگ ن نے ابھی تک ٹکٹ نہیں دیے، ن لیگ گن پوائنٹ پر سپریم کورٹ سے فیصلہ کروانا چاہتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم سنجیدہ ہیں اور آئین کے مطابق معاملات حل کرنا چاہتے ہیں، جو آئین کی بات کرتا ہے سب کو مذاکرات کے لیے ویلکم کرتے ہیں، ملک میں پھیلتی انارکی کو ختم کرنے کا واحد حل انتخابات ہی ہیں۔

    اسد قیصر نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد کے لیے ہم قانونی چارہ جوئی کے لیے تیار ہیں، زمان پارک میں عید کے دن 2 ہزار سے زائد کارکنان موجود تھے، نگران حکومتوں کا وقت ختم ہونے پر عدالت جانے پر مشورہ کر رہے ہیں۔