Tag: اسد قیصر

  • پی ٹی آئی نے تشدد کے خلاف دنیا بھر کے پارلیمانی و انسانی حقوق فورمز کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

    پی ٹی آئی نے تشدد کے خلاف دنیا بھر کے پارلیمانی و انسانی حقوق فورمز کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

    اسلام آباد: پی ٹی آئی نے تشدد کے خلاف دنیا بھر کے پارلیمانی و انسانی حقوق فورمز کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے اراکین پارلیمنٹ اور سیاسی کارکنوں پر تشدد کو عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، اسد قیصر نے خطوط لکھ کر عمران خان، اراکین پارلیمنٹ اور کارکنوں پر تشدد کے خلاف دنیا بھر کی پارلیمان سے نوٹس لینے کی اپیل کر دی ہے۔

    سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دنیا بھر کے پارلیمانی و انسانی حقوق کے فورمز کو خطوط لکھ کر کہا ہے کہ پاکستانی عوام کی سیاسی نسل کشی، جمہوریت کی تباہی کو روکنے میں کردار ادا کریں۔

    پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے یورپی یونین، آئی پی یو، سی پی اے، امریکی ایوان نمائندگان، ہاؤس آف لارڈز اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو خطوط ارسال کیے گئے ہیں۔

    انھوں نے خطوط میں لکھا کہ پاکستان متعدد عالمی انسانی حقوق کنونشن پر دستخط کر چکا ہے، میں بطور سابق اسپیکر پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں علم میں لانا چاہ رہا ہوں۔

    انھوں نے لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے، سیاسی ہارس ٹریڈنگ کے بعد پارٹی نے فریش مینڈیٹ کا فیصلہ کیا اور ایوان سے مستعفی ہوئے، لیکن کے پی، پنجاب میں نگران حکومتوں نے کارکنوں کی آواز دبانے کے لیے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں۔

    اسد قیصر نے لکھا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو سیاست سے نکالنے کے لیے جھوٹے فوجداری مقدمات قائم کیے گئے، عمران خان کو قاتلانہ حملے میں 11 گولیاں ماری اور 127 مقدمات درج کیے گئے، سابق وزیر اعظم عمران خان کے گھر پر متعدد حملے اور کارکنان پر تشدد کیا گیا، صحافی ارشد شریف کو قتل کیا گیا، ان کی ماں کو ابھی تک انصاف نہیں ملا۔

    مراسلے میں مزید لکھا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کو پنجاب پولیس حراست کے دوران تشدد سے قتل کیا گیا، عمران خان پر اپنے ہی کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔

    اسد قیصر نے لکھا کہ پی ڈی ایم اعلیٰ عدلیہ پر جعلی آڈیوز اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میلنگ کے حملے کر چکی ہے، پی ٹی آئی پر غیر آئینی طور پر پابندی عائد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود انتخابات ملتوی کیے۔

    مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ شہباز شریف نے تشدد کے خلاف مزاحمت کرنے والے کارکنوں کو عسکریت پسند کہا، اور وزیر اعظم کی بھتیجی مریم نواز نے سیاسی کارکنوں کو تعصب اور نسل پرستانہ قرار دیا، گزارش ہے کہ پاکستانی عوام کی سیاسی نسل کشی، جمہوریت کی تباہی کو روکنے میں کردار ادا کریں۔

  • اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر عمران خان کیلئے ٹریپ بنایا گیا تھا، اسد قیصر

    اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر عمران خان کیلئے ٹریپ بنایا گیا تھا، اسد قیصر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر عمران خان کیلئے ٹریپ بنایا گیا تھا۔

    پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں غیر قانونی گرفتاریوں کیخلاف پٹیشن دائر کی ہے، عدالت سے توقع ہے کہ وہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرے گی اب غیر قانونی گرفتاریوں کا سلسلہ رکنا چاہیے۔

    اسد قیصر نے کہا کہ اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر عمران خان کیلئے ٹریپ بنایا گیا تھا، گاڑی پر شیلنگ کی گئی، میں بطور سابق اسپیکر تمام ممالک کے اسپیکرز اور یو این کو خط لکھ رہا ہوں، خط میں بتایا جائے گا کہ پاکستان میں جمہوریت خطرے میں ہے۔

    اسد قیصر نے مزید کہا کہ چیف جسٹس کی ذمہ داری ہے آئین بچانے کیلئے ذمہ داری ادا کریں، الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تمام بار ایسوسی ایشن نے مذمت کی ہے، الیکشن کمیشن کی حیثیت کٹھ پتلی کی ہے۔

  • ‘پاکستان معاشی طور پر ڈیفالٹ کے قریب ہے’

    اسلام آباد : سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ملک معاشی طور پر ڈیفالت کےقریب ہے ، آئی ایم ایف پروگرام میں جائے بغیرصورتحال نہیں سنبھل سکتی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک معاشی طورپرڈیفالت کےقریب ہے، ہرگزرتےدن کےساتھ معیشت بدسےبدترہورہی ہے۔

    اسد قیصر کا کہنا تھا کہ عوام کی منتخب کردہ لیڈرشپ زیادہ پاورفل ہوتی ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں جائے بغیرصورتحال نہیں سنبھل سکتی، مسئلہ ملک کوموجودہ کرائسز سے نکالنا ہے۔

    سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اس ملک کادیوالیہ موجودہ حکومت نےکیاہے، ملک میں مختلف شعبوں میں تنزلی ہوتی جارہی ہے، ہماری ایکسپورٹ کم ہوتی جارہی ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ ہمارے دور حکومت میں کوروناکےباوجودمعیشت مستحکم تھی، ہم حالات کامقابلہ کریں گے، الیکشن ہوئےتو ہمارے کارکنان متحرک ہوجائیں۔

    شاہد خاقان عباسی کے بیان پر اسد قیصر نے کہا کہ یہ کس قانون کےتحت حکومت کی مدت میں توسیع کریں گے ، قانون میں ایسی کوئی چیزنہیں کہ مدت میں توسیع کی جائے، ملک کاقانون بھی آئین کے پابند ہے،آئین میں ایسا کچھ نہیں ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ صورتحال جب ہوتی ہےکہ تب جنگ ڈکلیئرہوجائے، ہمارےپاس قانون راستےموجودہیں، ہم چاہتےہیں سب کچھ آئین وقانون کےمطابق ہو۔

  • ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے متعلق فیصلہ: عمران خان کے بعد اسد قیصر نے بھی نظرثانی اپیل دائر کردی

    ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے متعلق فیصلہ: عمران خان کے بعد اسد قیصر نے بھی نظرثانی اپیل دائر کردی

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم کے بعد سابق اسپیکر اسد قیصر نے بھی ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے متعلق فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر اسد قیصر نے بھی ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے متعلق فیصلے پر سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کردی۔۔

    جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قوم کی نظریں عدالت پر لگی ہیں، امید ہے بیرونی مراسلے پر جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے گا۔

    اسد قیصر نے کہا کہ سپریم کورٹ جلد الیکشن کیلئے بھی کردار ادا کرے گی اور مراسلے پر جوڈیشل کمیشن بناجائے۔

    سابق اسپیکر کا کہنا تھا کہ عدالت کا پارلیمان کی اندرونی معاملات میں مداخلت دستور پاکستان کے تحت کسی حد تک اجازت ہے یا نہیں ؟ کیا آرٹیکل95 بالا تر ہے آرٹیکل 65سے؟ اُس وقت وزیر قانون نے جو پوائنٹ آف آرڈر دیا تھا اگر اسے مسترد کیا جاتا،تو کیا سپریم کورٹ اس پر بھی مداخلت کرتی؟اگر نہیں تو منظور ہونے پر کیوں کیا؟

    بعد ازاں اسد فیصر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے وہ مراسلہ خود پڑھا تھا، جب مراسلہ پڑھا تو فیصلہ کیا اس صورتحال میں کسٹوڈین نہیں رہ سکتا، بیرونی سازش کے مراسلے کی بنیاد پر اسمبلی سے استعفیٰ دیا۔

  • قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، ملوث ارکان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، ملوث ارکان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    اسلام آباد: اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے ہنگامہ آرائی کا نوٹس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ہنگامہ آرائی کا نوٹس لیتے ہوئے اسمبلی کی کارروائی کی فوٹیجز طلب کر لیں۔

    ہنگامہ آرائی میں ملوث ارکان کے خلاف ضابطے کی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسپیکر اسد قیصر نے تحقیقات کے لیے 8 فروری کو اجلاس طلب کر لیا۔

    اسد قیصر کا کہنا تھا کہ طلب کر دہ اجلاس میں ہنگامہ آرائی کے معاملے کی تفتیش کی جائے گی، ایوان کی بے توقیری کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

    قومی اسمبلی میں “سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ” سے کرانے کا ترمیمی بل پیش

    انھوں نے واضح کیا کہ ایوان میں موجود تمام ارکان قابل عزت ہیں، کسی کی بھی بے توقیری برداشت نہیں کی جائے گی، ویڈیو ریکارڈ دیکھنے کے بعد ہنگامہ آرائی کے لیے ذمہ دار ارکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    قومی اسمبلی اجلاس، عوامی نمائندے بچوں کی طرح لڑتے رہے

    واضح رہے کہ  اوپن بیلٹ کے لیے جب حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں بل پیش کیا گیا تھا تو اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ایوان اکھاڑہ بن گیا، قانون سازی کا ایوان میدان جنگ میں تبدیل ہو گیا، ایوان میں خوب نعرے بازی اور شور مچایا گیا اور ہاتھا پائی ہوئی۔

  • سینیٹ الیکشن: اسپیکر قومی اسمبلی نے اوپن بیلٹ کی حمایت کر دی

    سینیٹ الیکشن: اسپیکر قومی اسمبلی نے اوپن بیلٹ کی حمایت کر دی

    اسلام آباد: سینیٹ الیکشن کے سلسلے میں اسپیکر قومی اسمبلی نے بھی اوپن بیلٹ کی حمایت کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اوپن بیلٹ سے سینیٹ الیکشن کرانے کے صدارتی ریفرنس کی حمایت کر دی۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنا تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ انتخابات شفاف ہونے چاہیئں، سینیٹ انتخابات کی شفافیت اوپن بیلٹ کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

    انھوں نے اپنے جواب میں کہا کہ آئین سازی یا آئین میں ترمیم پارلیمنٹ کا کام ہے اور آئین کی تشریح کرنا سپریم کورٹ کا استحقاق ہے، عدالت جو بھی فیصلہ کرے اسمبلی اس کی حمایت کرے گی۔

    جواب میں ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے سپریم کورٹ سے آرٹیکل 226 کی تشریح کا ہی کہا ہے، سینیٹ انتخابات کے شفاف انعقاد سے ہارس ٹریڈنگ ختم ہوگی، افسوس کی بات ہے ماضی میں ووٹوں کی خرید و فروخت کے الزامات سامنے آئے۔

    سندھ حکومت نے سینیٹ الیکشن کا طریقہ کار تبدیل کرنے کی مخالفت کر دی

    یاد رہے کہ پنجاب، خیبر پختون خوا اور بلوچستان کی حکومت نے اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ الیکشن کرانے کی حمایت کی ہے، تاہم سندھ حکومت کی جانب سے اس کی مخالفت کی گئی ہے۔

    سیاسی جماعتوں میں پاکستان پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی پاکستان نے اوپن بیلٹ کی مخالفت کی ہے، ادھر سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے لیے الیکشن کمیشن نے بھی صدارتی ریفرنس کی مخالفت کی ہے، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کراتے ہوئے کہا تھا کہ سینیٹ انتخابات آئین کے تحت ہی ہوتے ہیں، آئین کے آرٹیکلز 59، 219 اور 224 میں سینیٹ انتخابات کا ذکر ہے۔

    جواب میں کہا گیا کہ آرٹیکل 226 سے واضح ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے سوا الیکشن خفیہ رائے شماری سے ہوں گے، آئین میں کل 15 انتخابات کا ذکر ہے، آئین پاکستان اوپن بیلٹ کی اجازت نہیں دیتا، آئین میں صرف وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم کے انتخابات کو ہی اوپن کیا گیا ہے۔

  • ’’اپنے خلاف عدم اعتماد کا علم نہیں، کوئی لانا چاہتا ہے تو اس کا حق ہے‘‘

    ’’اپنے خلاف عدم اعتماد کا علم نہیں، کوئی لانا چاہتا ہے تو اس کا حق ہے‘‘

    لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اپنے خلاف عدم اعتماد کا علم نہیں، کوئی لانا چاہتا ہے تو اس کا حق ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خورشید شاہ کا پروڈکشن آرڈر کبھی نہیں روکا، وہ بیماری کی وجہ سے ایوان میں نہیں آتے، مجھ سے زیادہ پروڈکشن آرڈر کس اسپیکر نے جاری کیے۔

    اسد قیصر نے کہا کہ وزیراعظم، قائد حزب اختلاف دونوں کو ایوان میں زیادہ آنا چاہئے، پارلیمان چلے گا تو جمہوریت چلے گی، عوامی مسائل حل ہوں گے، اپوزیشن کو ہمیشہ زیادہ وقت دیا، کبھی حکومت ناراض تو کبھی اپوزیشن کو شکوہ رہتا ہے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ یہ سال قانون سازی کا سال ہوگا، پرائیویٹ بلز کے معاملے پر جلد کمیٹی نوٹیفائی کردی جائے گی۔

    انہوں ںے کہا کہ عثمان بزدار کو وزیراعظم کا اعتماد حاصل ہے، وزیراعلیٰ پنجاب ڈیلیور کریں گے، اراکین قومی اسمبلی نے عثمان بزدار کو حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا ہے۔

    اسد قیصر نے کہا کہ اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ معیشت کا تھا، ملک معاشی طور پر مستحکم ہورہا ہے، وہ دن قریب آگیا ہے جب افغانستان میں امن ہوگا، ہم چاہتے ہیں افغان عوام اپنے فیصلے خود کرے۔

  • انشا اللہ بہت جلد پاکستان میں سود کے کاروبارکو بند کریں گے،اسد قیصر

    انشا اللہ بہت جلد پاکستان میں سود کے کاروبارکو بند کریں گے،اسد قیصر

    صوابی: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ انشا اللہ بہت جلد پاکستان میں سود کے کاروبارکو بند کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پنج پیر ضلع صوابی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موڈیز نے رپورٹ جاری کی پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

    اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ایکسپورٹ الحمدللہ مزید بہتری کی طرف جا رہی ہے،بہتر پالیسیاں وزیراعظم عمران خان کی سیاسی بصیرت کا مظہر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ضلع صوابی کے لیے ایک ارب 70 کروڑ روپے کا پیکج منظور کیاگیا ہے،نوجوانوں کے لیے 58 اسپورٹس گراؤنڈ تعمیر کیے جائیں گے،سڑکیں،تعلیمی ادارے اور اسپتال ترجیحی بنیاد پرقائم کیے جا رہے ہیں،ہر علاقے میں گھرگھر تک سوئی گیس کی سہولیت پہنچا کر دم لوں گا۔

    اسد قیصر کا کہنا تھا کہ سود کے کاروبار کے خلاف بھی ایک بل پر کام جاری ہے،انشا اللہ بہت جلد پاکستان میں سود کے کاروبار کو بند کریں گے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ یکساں نصاب تعلیم کو بھی بہت جلد پائیہ تکمیل تک پہنچایاجائے گا،مدارس میں بھی طلبہ کو انگلش اورسائنسی تعلیم دی جائےگی۔

  • زرعی ملک ہوتے ہوئے اناج باہر سے منگوانا قابل افسوس ہے،اسد قیصر

    زرعی ملک ہوتے ہوئے اناج باہر سے منگوانا قابل افسوس ہے،اسد قیصر

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ زرعی ملک ہوتے ہوئے اناج باہر سے منگوانا قابل افسوس ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی زیر صدارت خصوصی زرعی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فہمیدہ مرزا، یوسف تالپور، ارباب شیر علی سمیت ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ زرعی ملک کے باوجود بہت مشکلات ہیں،ہمیں ایسےاقدامات کرنے ہیں کہ زراعت بہتر ہو۔

    اسد قیصر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان زراعت کی بہتری کے لیے اقدامات کرنا چاہتے ہیں،خوشی ہے تمام جماعتیں سیاسی اختلافات سے بالا زراعت کی بہتری پر کام کر رہی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ زراعت کی بہتری کے لیے ٹاسک فورس بنائی جائے گی،زراعت کے حوالے سے مسائل کا سائنسی بنیادوں پر حل چاہتے ہیں،زرعی ملک ہوتے ہوئے اناج باہر سے منگوانا قابل افسوس ہے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے زراعت پالیسی بنانے کے لیے جامع رپورٹ طلب کی ہے۔

  • ٹیکس نظام کو عوام دوست بنایا جائے، اسد قیصر

    ٹیکس نظام کو عوام دوست بنایا جائے، اسد قیصر

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ٹیکس نظام کو عوام دوست بنایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی نے ملاقات کی جس میں ایف بی آر کی کارکردگی بہتر بنانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ٹیکس کلیکشن کے اہداف حاصل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں،ملک کی ترقی کے لیے ایف بی آر کو خاص اہمیت حاصل ہوتی ہے، ایف بی آر کی کارکردگی بہتر ہونے سے ملک کی اکنامی بہتر ہوگی۔

    اسد قیصر نے کہا کہ ٹیکس نظام کو عوام دوست بنایا جائے،ایف بی آر میں اصلاحات لا کر کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

    چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اصلاحات پر کام ہو رہا ہے،ٹیکس وصولی کے نظام کو مزید آسان بنایا جا رہا ہے،ایف بی آر کے نظام کو ڈیجیٹل کیا جا رہا ہے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے چیئرمین ایف بی آر کو افغان بارڈز پر درپیش مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے ایکسپورٹرز کو ہرممکن سہولت دینی ہے،عوام کی زندگیوں سےمشکلات کو کم کرنا ہے۔