Tag: اسد مجید خان

  • پاک امریکہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، اسد مجید خان

    پاک امریکہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، اسد مجید خان

    واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹراسد مجید خان نے کہا کہ امریکا میں مقیم پاکستانی کشمیر سے متعلق لوگوں کا آگاہ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا میں پاکستان ڈے میلے کا انعقاد ہوا جس میں ریاست بھر سے پاکستانی امریکیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    ڈاکٹراسد مجید خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، امریکا میں مقیم پاکستانیوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

    امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹراسد مجید خان نے کہا کہ امریکا میں مقیم پاکستانی کشمیر سے متعلق لوگوں کا آگاہ کریں۔

    پاکستان ڈے سے پاک پیک کے بورڈ ممبر اسفند یار چوہدری نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی امریکا میں سیاسی میدان میں متحرک ہو، پاکستانی نوجوان امریکی سیاسی میدان میں قدم رکھیں۔

    اسفند یار چوہدری نے کہا کہ کشمیریوں کو حق دلانے کے لیے امریکا میں آگاہی پیدا کرنا ہوگی، متعلقہ ارکان کانگریس کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کریں۔

    امریکا سمیت عالمی برادری کشمیر کو متنازع علاقہ تسلیم کرتی ہے، اسد مجید خان

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں مکمل طور پرلاک ڈاؤن ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں فوج کی تعداد میں حالیہ اضافہ کیا، 12ملین کشمیریوں پر9 لاکھ بھارتی فوج تعینات ہے، بھارت نے مقبوضہ وادی کودنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے۔

  • وقت آگیا ہے کہ صدرٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش پرآگے بڑھا جائے،اسد مجید خان

    وقت آگیا ہے کہ صدرٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش پرآگے بڑھا جائے،اسد مجید خان

    واشنگٹن : امریکا میں پاکستان کے سفیراسد مجید خان کا کہنا ہے کہ کشمیر پر بھارتی اقدام سے صورتحال انتہائی کشیدہ ہے، وقت آگیا ہے کہ مسئلہ کشمیرپر صدرٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش پرآگے بڑھا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستان کے سفیراسد مجید نےامریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں آرٹیکل میں کہا بھارت کشمیر میں بحران پیداکررہاہے ، وقت آگیا ہے امریکا آگے آئے بھارت کو خطے کے امن وسلامتی کی کوئی پرواہ نہیں، ماضی میں اتحادیوں کی کوششوں سے کشیدگی کم ہوئی۔

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کےایجنڈے میں سب سے پرانا تنازع ہے، بھارت نے بتا دیا وہ عالمی معاہدوں کو بالکل اہمیت نہیں دیتا، صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش پر کوشش کرنے کا وقت آگیا ہے ، امریکی کوششیں کشمیری عوام کے لئے کی جائیں۔

    اسدمجیدخان نے کہا کہافغانستان میں امن عمل کی کامیابی کیلئے ضروری ہےکہ امریکا بھارت کوکوئی نیا تنازعہ کھڑا کرنے سے باز رکھے ،  امریکی صدرکی ثالثی کی پیشکش کوکشمیریوں نےسراہاتھا، کشمیری عوام 72 برس سے حق خودارادیت کے منتظر ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت نےسلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی، قراردادیں بھی کشمیرمیں حق خودارادیت پر زور دیتی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن ہے،اشیائے ضرور یہ تک رسائی نہیں۔

    پاکستانی سفیر نے کہا بھارت نےایک کروڑ20لاکھ کشمیریوں کادنیاسےرابطہ منقطع کردیا ہے ، متعددعالمی کنونشنز بھارت کو آبادی کا تناسب نہ بدلنے کا پابند کرتے ہیں، بھارت کشمیر پر ناجائز قبضے اور بھیانک جرائم سے توجہ ہٹانے میں ناکام رہا۔

    اسدمجیدخان کا کہنا تھا کہ بی جے پی دلتوں،عیسائیوں،کشمیریوں کی حیثیت ختم کرناچاہتی ہے، بھارت مسئلہ کشمیر یکطرفہ طور پر حل کرنا چاہتا ہے، وزیراعظم عمران خان خبردارکرچکے دونوں ملک ہتھیاروں سے لیس ہیں۔

  • امریکا سمیت عالمی برادری کشمیر کو متنازع علاقہ تسلیم کرتی ہے، اسد مجید خان

    امریکا سمیت عالمی برادری کشمیر کو متنازع علاقہ تسلیم کرتی ہے، اسد مجید خان

    واشنگٹن : امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹراسد مجید خان نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے انٹرویو میں کہا کہ کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں شامل ہے، بھارت نے یکطرفہ طورپر کشمیرکی خصوصی حیثیت کو ختم کیا۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں مکمل طور پرلاک ڈاؤن ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں فوج کی تعداد میں حالیہ اضافہ کیا، 12ملین کشمیریوں پر9 لاکھ بھارتی فوج تعینات ہے، بھارت نے مقبوضہ وادی کودنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے۔

    امریکا میں تعینات پاکستان کے سفیر ڈاکٹراسد مجید خان نے کہا کہ امریکا سمیت عالمی برادری کشمیرکو متنازع علاقہ تسلیم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کا موقف ہے مسئلہ کشمیرکا حل درکار ہے۔

    اسد مجید خان نے کہا کہ امریکی صدرنے وزیراعظم کی موجودگی میں ثالثی کی پیشکش کی، مسئلہ ہوتو تب ہی ثالثی کی پیشکش کی جاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی نفی ہے، کشمیر پربھارتی اقدام عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے، مقبوضہ کشمیر میں بنیادی حقوق پامال کیے جا رہے ہیں۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ امریکا میں ہرطرح سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا جا رہا ہے، سفارتی ذرائع کے ذریعے مسئلہ کشمیر پر امریکا سے کوششیں جاری ہیں۔

    اسد مجید خان نے کہا کہ امریکی میڈیا کی نیوزکوریج میں حالیہ بھارتی اقدام پرتنقید ہوئی، دنیا کی توجہ ایک بار پر پھر کشمیر کی طرف مبذول ہوگئی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کے بغیرکسی مسئلے کا حل ممکن نہیں، ہم مسئلہ کشمیرپرمذاکرات کے لیے تیارتھے اورتیار ہیں۔

    آرٹیکل370 کا خاتمہ مقبوضہ کشمیر کے لئے تباہ کن ہے ، امریکی اخبار

    امریکی اخبار نیورک ٹائمز کے مطابق مودی، بی جے پی مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی میں اکثریت چاہتی ہے، آرٹیکل 370 کا خاتمہ مقبوضہ کشمیر کے لیے تباہ کن ہے۔

    یاد رہے کہ پانچ روز قبل مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔ بھارتی اقدام کے خلاف کشمیری عوام سڑکوں پر نکل آئے اور مختلف مقامات پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 6 کشمیری شہید اور 100 کے قریب زخمی ہوگئے۔

  • نیپ میں کالعدم تنظیموں کے حوالے سے ہمارا موقف واضح ہے، اسد مجید خان

    نیپ میں کالعدم تنظیموں کے حوالے سے ہمارا موقف واضح ہے، اسد مجید خان

    ہیوسٹن: امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید خان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض لے کر چین کا قرضہ اتارنے کا تاثرقطعی طورپرغلط ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹراسد مجید خان نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عافیہ صدیقی کیس میں کافی قانونی پیچیدگیاں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امید ہےعافیہ صدیقی کیس میں کوئی صورت نکل آئے گی، شکیل آفریدی کا ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے کیس سے کوئی تعلق نہیں۔

    ڈاکٹراسد مجید خان نے کہا کہ نیپ میں کالعدم تنظیموں کے حوالے سے ہمارا موقف واضح ہے۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں، آئی ایم ایف سے قرض لے کر چین کا قرضہ اتارنے کا تاثرقطعی طورپرغلط ہے۔

    پاکستان کا کالعدم تنظیموں‌ کے حوالے سے اہم قدم

    یاد رہے کہ پاکستان کالعدم تنظیموں کے خلاف عالمی قوانین کے تحت کام کر رہا ہے۔ کالعدم تنظیموں کے اثاثہ جات سے متعلق بھی سخت اقدام کیے گئے ہیں۔

    اسی باعث فنانشل ایکٹ ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی بلیک لسٹ میں پاکستان کا نام شامل نہیں کیا گیا۔

  • کشمیریوں کوحق خودارادیت دیے بغیرخطے کا امن خطرے میں رہے گا‘ پاکستانی سفیر

    کشمیریوں کوحق خودارادیت دیے بغیرخطے کا امن خطرے میں رہے گا‘ پاکستانی سفیر

    واشنگٹن: امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید خان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن کے لیے امریکا سے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفیرڈاکٹر اسد مجید خان نے چیئرمین امورخارجہ ذیلی کمیٹی برائے جنوبی ایشیا سینیٹرمٹ رومنی سے ملاقات کی۔

    اسد مجید خان نے ملاقات کے دوران ری پبلکن سینیٹرمٹ رومنی کو جنوبی ایشیا کے حالات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ بھارتی پائلٹ کی رہائی کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم تھی، انہوں نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے کردارکو سراہا۔

    ڈاکٹراسد مجید خان نے کہا کہ کشمیریوں کوحق خودارادیت دیے بغیرخطے کا امن خطرے میں رہے گا، خطے کے اہم مسئلے پر مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے امریکا سے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، پاکستان افغان امن کے لیے پُرعزم ہے۔

    ری پبلکن سینیٹرمٹ رومنی نے بریفنگ پر پاکستانی سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے متواتر رابطے اہم ہیں۔

    پاکستان نے بھارتی جارحیت پرامریکی ردعمل کوناکافی قراردے دیا

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں پاکستانی سفیرڈاکٹراسد مجیدخان نے پریس کانفرنس کے دوران بھارتی جارحیت پرامریکی ردعمل کوناکافی قراردیا تھا۔

  • پاکستان نے بھارتی جارحیت پرامریکی ردعمل کوناکافی قراردے دیا 

    پاکستان نے بھارتی جارحیت پرامریکی ردعمل کوناکافی قراردے دیا 

    واشنگٹن: امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ امریکا کے بھارتی اسٹرائیک کی مذمت نہ کرنے کوحکومت دیکھ رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفیرڈاکٹراسد مجیدخان نے پریس کانفرنس کے دوران بھارتی جارحیت پرامریکی ردعمل کوناکافی قراردے دیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان حکومت امریکی ردعمل کا اندازہ لگا رہی ہے، امریکا کے بھارتی اسٹرائیک کی مذمت نہ کرنے کوحکومت دیکھ رہی ہے۔

    اسد مجید خان نے کہا کہ پاکستان بھارت کشیدگی میں شدید اضافہ ہوچکا ہے، امریکی ردعمل کو بھارتی ایئراسٹرائیک کی توثیق سمجھا گیا۔

    پاکستانی سفیراسد مجید خان نے کہا کہ امریکی رد عمل نے بھارت کومزید حوصلہ دیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات چاہتا ہے، وزیراعظم عمران خان نے فوج کو جارحیت سےنمٹنے کا حکم دیا ہے۔

    پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی طیارے مارگرائے، آئی ایس پی آر

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھارت کو بھرپور جواب دیتے ہوئے 2 طیارے مار گرائے تھے جبکہ ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا تھا۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارتی طیاروں کو پاکستانی فضائی حدود میں نشانہ بنایا گیا، ایک بھارتی طیارہ آزاد جموں کشمیر اور دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا۔

  • پاکستان چاہتا ہے افغان بحران کے حل میں امریکا کی مدد کرے‘اسد مجید خان

    پاکستان چاہتا ہے افغان بحران کے حل میں امریکا کی مدد کرے‘اسد مجید خان

    واشنگٹن : امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹراسد مجید خان نے کہا کہ خطےمیں امن کے لیے وزیراعظم عمران خان اورصدرٹرمپ ایک پیج پرہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے کمیونٹی عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے افغان بحران کے حل میں امریکا کی مدد کرے۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا ہمارا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، پاک امریکا تعلقات کبھی آسان نہیں رہے لیکن انتہائی اہم بھی ہیں۔

    اسد مجید خان نے کہا کہ خطےمیں امن کے لیے وزیراعظم عمران خان اورصدرٹرمپ ایک پیج پرہیں، خطےمیں خوشحالی کے لیے امن ضروری ہے۔

    امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ بھارتی عدم دلچسپی کے باوجود پاکستان نے کرتار پور راہداری کھولی۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان صورتحال انتہائی خطرناک ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

    یاد رہے کہ دو روز قبل امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انتہائی کم وقت میں پاکستان سے تعلقات بہتر ہوئے ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مسقبل میں بھی پاکستانی حکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا امن افغانستان سے جڑا ہے، امریکا سے تعلقات میں بہتری خطے کے استحکام کے لیے اہم ہے۔

  • امریکا میں پاکستان کے نئے سفیراسد مجید خان نے ٹرمپ کو سفارتی اسناد پیش کردیں

    امریکا میں پاکستان کے نئے سفیراسد مجید خان نے ٹرمپ کو سفارتی اسناد پیش کردیں

    واشنگٹن : امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر ڈاکٹراسد مجید خان نے  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سفارتی اسناد پیش کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر نے امریکی صدر کو اسناد پیش کیں، دوسری جانب بھارت اور افغانستان کے سفرا بھی اسناد پیش کریں گے۔

    ڈاکٹراسد مجید خان رواں ہفتے 8 جنوری کو عہدے کا چارج سنبھالنے کے لیے واشنگٹن پہنچے تھے، وہ 14 جنوری سے امریکا میں پاکستانی سفیر کا عہدہ سنبھالیں گے۔

    امریکا کے لیےنامزد پاکستانی سفیرڈاکٹراسدمجید خان واشنگٹن پہنچ گئے

    امریکا میں نئے پاکستانی سفیر ڈاکٹراسد مجید خان سبکدوش سفیر علی جہانگیر صدیقی کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے۔علی جہانگیر صدیقی نے گزشتہ ماہ 25 دسمبر کو اپنے عہدے کا چارج چھوڑا تھا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈاکٹراسد مجید خان کے تقرر کا اعلان کیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 29 مئی کو علی جہانگیرصدیقی نے اعزاز احمد چوہدری کی جگہ امریکا میں پاکستان کے سفیر کے طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

    سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 8 مارچ 2018 کو علی جہانگیرصدیقی کو امریکا میں پاکستان کا سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔