Tag: اسد کھرل

  • اسد کھرل کی دو مقدمات میں ضمانت منظور، جیل سے رہائی

    اسد کھرل کی دو مقدمات میں ضمانت منظور، جیل سے رہائی

    سکھر : سابق صوبائی وزیرداخلہ سہیل انور سیال کے بھائی طارق سیال کے فرنٹ مین اسد کھرل کی دو مقدمات میں ضمانت منظور کرنے کے بعد جیل سے رہا کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے اسد کھرل کو دونوں مقدمات میں ضمانت منظور ہونے کے بعد جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

    رینجرز اور سندھ حکومت کے درمیان وجہ تصادم بننے والے اسد کھرل کو دو مقدمات پر ضمانت پر رہا کردیا گیا، غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیس میں دو لاکھ روپے کے مچلکے اور سرکار میں مداخلت کے مقدمات میں ضمانت منظور ہوگئی۔

    اکیس جولائی کو حساس اداروں کے تعاون سے رینجرز نے حیدرآباد سے گرفتار کیا تھا۔ اسد کھرل کو کار سرکار میں مداخلت اور ٹی ٹی پستول رکھنے کے مقدمات درج کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

    عدالت نے اسد کھرل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔ چند روز قبل پولیس نے دونوں مقدمات کا حتمی چالان عدالت میں پیش کیا۔ آج عدالت نے دونوں مقدمات میں ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو آزاد کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں، جس کے بعد اسد کھرل کو سینٹرل جیل سے آزاد کر دیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اسد کھرل رہائی کے بعد کراچی روانہ ہو گیا ہے۔ یاد رہے کہ اسد کھرل سابق وزیرداخلہ سہیل انور سیال کے بھائی طارق سیال کا قریبی ساتھی ہے۔

    اس سے قبل جب رینجرز نے اسد کھر ل کو گرفتار کیا تھا تو بااثر افراد نے اسد کھرل کو رینجرز کی تحویل سے آزاد کرالیا تھا جس پر رینجرز اور سندھ حکومت کے درمیان ٹھن گئی تھی۔

     

  • سکھر: اسدکھرل کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا

    سکھر: اسدکھرل کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا

    سکھر : اسدکھرل کوسیشن کورٹ میں جوڈیشل میجسٹریٹ کے سامنے پیش کیاگیا،عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا.

    تفصیلات کے مطابق اسد کھرل کو پولیس کی سخت سیکورٹی میں سیشن کورٹ لایاگیا،ملزم کوعدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیاگیا،عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا.

    عدالت کی جانب سے ملزم اسدکھرل کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا،اسد کھرل کو کچھ دیر بعد سینٹرل جیل منتقل کیا جائےگا.

    پولیس کی جانب سے اسد کھرل کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور اسلحہ برآمدگی پر دو مقدمات ایس ایچ او خالد میمن کی مدعیت میں آباد تھانے میں درج کیے گئے.

    *رینجرز نے اسد کھرل کو گرفتار کر لیا

    یاد رہے دو روز قبل رینجرز کی حیدرآباد کے قریب کارروائی میں مبینہ مفرور ملزم اسد کھرل کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کیاگیا تھا.

    واضح رہے کہ اسد کھرل کو چار اگست کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا.

  • اسد کھرل کی گرفتاری کوئی بڑی بات نہیں، مولا بخش چانڈیو

    اسد کھرل کی گرفتاری کوئی بڑی بات نہیں، مولا بخش چانڈیو

    کراچی: مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ اسد کھرل کی گرفتاری کوئی بڑی بات نہیں، اسد کھرل کی گرفتاری جیسی کارروائیاں سندھ بھر میں ہوتی رہتی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آر میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ اسد کھرل کی گرفتاری کوئی بڑی بات نہیں،اسدکھرل کوئی اتنابڑاآدمی نہیں ایک عام آدمی ہے، اس گرفتاری جیسی کارروائیاں سندھ بھرمیں ہوتی رہی ہیں۔

    مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ سندھ اسمبلی سے منظوراختیارات رینجرز کی صرف کراچی تک کارروائی ہے، دیہات میں بااثرشخص کو پکڑا جائیگا تو لوگ گھیراؤ کرینگے۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی رینجرزکے اختیارات کےمعاملےپرباتیں ہوئی ہیں، ماضی میں بھی وفاق نےصوبائی معاملات میں مداخلت کی ہے، رینجرزاختیارات کے معاملے پر مشاورت جاری ہے، رینجرزاختیارات کی توسیع پرمعاملات جلد طے ہوجائیں گے۔

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن کا کریڈٹ پولیس کےعلاوہ کسی کو نہیں دیں گے۔

    خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ رینجرزکواختیارات میں قواعد کی پابندی کرنی چاہیے، ایسا تاثرنہیں ملنا چاہئے ریاست کے اندر ریاست کام کر رہی ہے۔

  • رینجرز نے اسد کھرل کو گرفتار کر لیا

    رینجرز نے اسد کھرل کو گرفتار کر لیا

    کراچی : رینجرز کی حیدرآباد کے قریب چھاپہ مار کارروائی میں مبینہ مفرور ملزم اسد کھرل کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں اُن سے تفتیش جاری ہے۔

    ذرائع کے مطابق رینجرز نے سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرٓباد میں کارروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم اور سندھ حکومت کے ایم شخصیت کے دست راست اسد کھرل کو گرفتار کر لیا ہے، اسد کھرل اس سے قبل  گرفتاری کے دوران فرار ہو گئے تھے جن کی تلاشی کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے تھے تا ہم آج سندھ رینجرز کو اہم کارروائی اہم کامیابی حاصل  ہوئی اور کرپشن سمیت دیگر سنگین جرائم میں مطلوب اسد کھرل کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے لاڑکانہ میں ایک کارروائی کے دوران وزیر داخلہ سندھ انور سیال کے بھائی طارق سیال اور اُن کے دست راست طارق کھرل کو حراست میں لے لیا گیا جنہیں بعد ازاں مقامی افراد نے رینجرز اہلکاروں سے چھڑا کر واپس لے گئے تھے اور مبینہ رینجرز اہلکاروں کو سندھ پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا جہان ایس ایس پی اور ایک کرنل کے درمیان مزکرات کے نتیجے میں رینجرز اہلکاروں کی کو بازیاب کرالیا تھا۔

    تفصیلات کے لیے کلک کیجیے : لاڑکانہ : طارق سیال اور اسد کھرل کے ساتھی سمیت دس افراد گرفتار

    اس واقعے کے بعد سے رینجرز نے لاڑکانہ میں وزہر داخلہ سندھ انور سیال کے گھر داخلی اور خارجی راستوں پر نفری تعینات کردی تھی اور آنے جانے والی گاڑیوں کی سخت چیکینگ کی جا رہی تھی جب کہ ایک موقع پر رینجرز کی بھاری نفری نے انور سیال کے گھر کی جانب پیش قدمی بھی کی تھی جسے وزیر اعلٰی سندھ کی جانب سے کرائی گئی یقین دہانی پر موخر کرادیا گیا تھا۔

    مزید جانیے: رینجرز کی وزیر داخلہ کے حلقہ انتخاب میں کارروائی، 20 ملزمان گرفتار

    یاد رہے اسد کھرل کی رینجرز اہلکاروں سے چھڑانے کے بعد سے سندھ حکومت اور رینجرز کے درمیان کشیدگی کی صورتِ حال پیدا ہو گئی تھی،سندھ حکومت صوبے میں امن کے قیام کے لیے رینجرز کو درکارآئینی اختیار دینے سے لیل و حجت سے کام لے رہی ہے،رینجرز نے اختیارات میں توسیع نہ کرنے پر تمام چوکیاں خالی کروادیں ہیں اور سڑکوں پر گشت بھی ختم کردیا تھا۔

    اسی سے متعلق : چوہدری نثار کی ڈی جی رینجرز کو وی آئی پی سیکورٹی سے نفری واپس بلانے کی ہدایت

    دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے فون کر کے سندھ حکومت کی جانب سےاختیارات نہ دینے ہر ڈی جی رینجرز سے بات چیت کی اور سندھ رینجرز کی قیام امن کے لیے کی گئی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز کو آئینی و قانونی اختیارات میں توسیع دینے کی یقین دہانی بھی کرائی ۔

  • کراچی : اسد کھرل اور طارق سیال کو رینجرز کےحوالے کیا جائے،ڈی جی رینجرز

    کراچی : اسد کھرل اور طارق سیال کو رینجرز کےحوالے کیا جائے،ڈی جی رینجرز

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت اجلاس میں ڈی جی رینجرز نے وزیرداخلہ سندھ پرعدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن میں ملوث اسد کھرل اور طارق سیال کو رینجرز کے حوالے کیاجائے.

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیرصدارت لاڑکانہ کی صورتحال پر اجلاس ہوا،اجلاس میں ڈی جی رینجرز،وزیرداخلہ سندھ،سینئروزیر مراد علی شاہ سمیت آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی لاڑکانہ نے شرکت کی.

    ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران ڈی جی رینجرز نے وزیرداخلہ سندھ پرعدم اعتماد کا اظہار کیا،ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ اسد کھرل اور طارق سیال کو رینجرز کے حوالے کیاجائے،انہوں نے کہا کہ اداروں کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی گئی،اس طرح سے وزارتیں اور محکمے نہیں چلتے ہیں.

    واضح رہے کہ اجلاس میں ذرائع کے مطابق لاڑکانہ سے کرپشن میں ملوث ملزم اسدکھرل کے فرار کی تحقیقات کافیصلہ کیا گیا ہے،ڈی پی او لاڑکانہ اورمتعلقہ پولیس افسران کےخلاف تحقیقات کی جائے گی،جبکہ رینجرز نے بھی اسد کھرل کے فرار کی تحقیقات شروع کردی.

    واضح رہے کہ گزشتہ روز رینجرز نے وزیر داخلہ سہیل انور سیال کے گھر کی جانب جانے والے راستوں کی پر بھی ناکہ بندی کر دی تھی لیکن وزیراعلیٰ سندھ کےرابطے کے بعد ڈی جی رینجرز نےناکہ بندی ختم کرادی.