Tag: اسرئیلی فضائی حملہ

  • اسرائیلی فوج کا چلتی گاڑی پر فضائی حملہ، 5 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج کا چلتی گاڑی پر فضائی حملہ، 5 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شمال میں طوباس شہر میں ایک چلتی گاڑی پر فضائی حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 5 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹیلی گرام ایپ پر جاری ایک پوسٹ میں اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے اسرائیلی فوجیوں کے خلاف خطرہ بننے والے مسلح افراد پر تین فضائی حملے کیے۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے طوباس میں الفارعہ پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملہ کیا ہے، شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

    فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ اس فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے اب تک 40 فلسطینیوں کو شہید کیا جاچکا ہے، جبکہ 140سے زائد زخمی ہیں۔

    دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنانی علاقوں سے گزشتہ 8 ماہ کے دوران اسرائیل پر 6 ہزار 611 راکٹ داغے گئے، لبنان سے اسرائیلی علاقوں پر کم سے کم راکٹ جنوری میں اور زیادہ تر اگست کے ماہ کے دوران فائر کئے گئے۔

    اسرائیلی فوج کے اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ لبنان سے اسرائیل پر جنوری 2024 میں 334 راکٹ داغے گئے۔

    اسرائیلی فوج کے مطابق فروری میں 534، مارچ 746، اپریل میں 744، مئی 1000، جون 855 اور جولائی میں ایک ہزار 90 راکٹ حملے کئے گئے۔

    برطانیہ میں رائل نیوی کا ہیلی کاپٹر سمندر میں گرکر تباہ

    ماہ اگست کے دوران لبنان سے 40 راکٹ یومیہ کے تناسب سے داغے گئے، یہ تعداد ایک ماہ میں 1 ہزار 307 بنتی ہے۔

  • اسرائیلی فضائی حملے میں تین دن کی بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی

    اسرائیلی فضائی حملے میں تین دن کی بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی

    اسرائیلی افواج کے فضائی حملے میں تین دن کی نومولود بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی، تباہ شدہ عمارت کا ملبہ ہٹایا گیا تو بچی زندہ موجود تھی۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق بچے کو بچانے والوں میں سے ایک شخص نے بتایا کہ ب اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے تین دن کے بچے کو زندہ سلامت نکالا گیا ہے۔

    امین المیسری نامی شخص کا کہنا تھا کہ وہ جس عمارت میں موجود تھے اس سے دو راکٹ ٹکرائے تھے۔ عمارت کے ملبے سے جنھیں نکالا گیا ان میں ایک خاتون اور ان کی بچی بھی شامل ہے، مذکورہ خاتون نے حال ہی میں بچی کو جنم دیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ہم نے ملبے سے بچی اور اس کی ماں کو بڑی مشکلوں سے باہر نکالا، دنوں کو ملبے کی وجہ سے سانس لینے میں بھی رکاوٹ پیش آرہی تھی۔

    گود میں بچے کو لیے انھوں نے کہا کہ ہم نے آخری لمحات میں اس کی جان بچائی۔ راکٹ لگنے کے بعد عمارت میں دھواں بھر گیا تھا جس کی وجہ سے ہم ماں بیٹی کو نہیں دیکھ پائے تھے۔

    ہم نے انھیں ملبے سے ڈھونڈ کر باہر نکالا اس کے بعد میری کزن انھیں باہر لے گئی تاکہ وہ اچھی طرح سے سانس لے سکیں۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے یہ حملے کویتی اسپتال رفاح کے قریب ہوئے ، جس میں کئی گھر اور ایک مسجد تباہ ہو گئی۔