Tag: اسرائیلی اخبار

  • ٹرمپ صدر بنے تو غزہ جنگ ۔۔ اسرائیلی اخبار نے بڑا دعویٰ کردیا

    ٹرمپ صدر بنے تو غزہ جنگ ۔۔ اسرائیلی اخبار نے بڑا دعویٰ کردیا

    اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی انتخابات میں سابق امریکی صدر ٹرمپ کی جیت غزہ جنگ ختم کرسکتی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر اسرائیلی انتظامیہ کو غزہ جنگ فوری نمٹانے کا مشورہ دے چکے ہیں۔

    اسرائیلی حکام کو خدشہ ہے کہ ٹرمپ کی غزہ جنگ سے متعلق تجویز سے انکار اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے لیے مشکل ہوگا، نتین یاہو کی حکومت میں شامل دائیں بازو کی جماعتیں نہیں چاہتیں کہ جنگ ختم ہو۔

    دوسری جانب اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں 7 یہودی باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار کئے گئے 7 اسرائیلی شہریوں میں ایک فوجی اور 2 نابالغ شامل ہیں۔

    اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حراست میں لئے گئے جاسوسوں نے اسرائیل کے فوجی ہوائی اڈوں اور فوجی مقامات کی تصاویر اور نقشے ایرانی ایجنٹوں کو فراہم کئے۔

    جاسوسوں کی جانب سے اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام کی تنصیب کے مقامات کی تفصیلات اور تصاویر بھی ایران کو فراہم کی گئی تھیں۔

    برکس میں شمولیت، ایران نے امریکی پابندیوں کے آگے دیوار کھڑی کر دی

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق گرفتار اسرائیلی یہودی 2 سال سے ایران کے لیے جاسوسی کر رہے تھے۔

  • پاکستان نے اسرائیل سے  موبائل فون ہیکنگ ٹیکنالوجی خرید لی،  اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

    پاکستان نے اسرائیل سے موبائل فون ہیکنگ ٹیکنالوجی خرید لی، اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

    اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نےاسرائیل سے سیل فون ہیکنگ ٹیکنالوجی خرید لی ، حاصل کی گئی فون ہیکنگ ٹیکنالوجی ایف آئی اے اور پولیس استعمال کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی نے اسرائیل سے موبائل فون ہیکنگ ٹیکنالوجی خرید لی اور اسرائیلی کمپنی سے ٹیکنالوجی کے آلات سنگاپور کے ذریعے حاصل کئے۔

    اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے حاصل کی گئی فون ہیکنگ ٹیکنالوجی ایف آئی اے اور پولیس استعمال کرتے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی اور ملک میں پولیس کے مختلف یونٹ دو ہزار بارہ سے اسرائیلی سائبر ٹیکنالوجی فرم سیلبرائٹ کی تیار مصنوعات استعمال کر رہے ہیں۔

    سیلبرائٹ کمپنی کے سی ای او کا کہنا ہے یہ آلات صرف سیکیورٹی اداروں کوفروخت کیے جاتے ہیں اور یہ ٹیکنالوجی دہشت گردی سمیت سنگین جرائم سے مقابلے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

    اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بیلاروس، چین، یوگنڈا، وینزویلا، انڈونیشیا، فلپائن، روس، ایتھوپیا اور بنگلا دیش اسرائیلی فرم کے کلائنٹس میں شامل ہیں۔

  • اسرائیلی اخبار کا نریندر مودی کی امریکی صدر سے ملاقات پر تبصرہ

    اسرائیلی اخبار کا نریندر مودی کی امریکی صدر سے ملاقات پر تبصرہ

    یروشلم: اسرائیلی اخبار نے بھی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے چہرے سے نقاب اتار کھینچ دیا ہے، اور مودی بائیڈن ملاقات کے حوالے سے ایسا تبصرہ کیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ بھارت جن ممالک کو خود سے قریب سمجھتا تھا، ان سے بھی اب مودی کی پالیسیاں نظر انداز نہیں ہو رہی ہیں۔

    اسرائیل میں 1918 سے نکلنے والے اخبار ہاریٹز نے اوپینئن کے صفحے پر ایک آرٹیکل چھاپا ہے، جس کا عنوان ہے: ‘ہندو بلوے، مسلم مخالف بائیکاٹ: مودی کے ہندوستان میں 1930 کی دہائی کے جرمنی کی بازگشت زور پکڑ رہی ہے۔’

    دیباشیش رائے چودھری نے اس آرٹیکل میں لکھا کہ نریندر مودی کا بھارت ہٹلر کے جرمنی جیسا لگنے لگا ہے، ایک طرف مودی مسلم شدت پسندی کے خدشات بتاتا پھر رہا ہے، دوسری طرف مودی کے بھارت میں اقلیتیں ہندو شدت پسندی سے دوچار ہیں۔

    اسرائیلی اخبار کے مطابق مودی افغانستان میں طالبان حکومت کو بھی خطے کے لیے خطرہ قرار دے رہا ہے، لیکن مودی کی اپنی جماعت مسلم کش واقعات میں ملوث ہے، مودی کے بھارت میں اقلیتوں کو شدت پسندی کا سامنا ہے اور مودی کے بھارت میں مسلمانوں پر تشدد عام ہوگیا ہے۔

    مودی کے بھارت کے اس تجزیے میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں پر تشدد اتنا عام ہو چکا ہے کہ خبر کی زینت بھی نہیں بنتا۔

  • فلسطینیوں کی میزائل ٹیکنالوجی کا معیار بہتر ہو چکا ہے، اسرائیلی اخبار

    فلسطینیوں کی میزائل ٹیکنالوجی کا معیار بہتر ہو چکا ہے، اسرائیلی اخبار

    تل ابیب : اسرائیلی حکام کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی دفاعی صلاحیت اور میزائل ٹیکنالوجی کے معیار میں بہتری آئی ہے جو انتہائی خطرناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے ایک کثیرالاشاعت عبرانی اخبارنے بتایا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کے مقامی سطح پر تیار کردہ میزائلوں کی رینج، ہدف کو نشانہ بنانے اور اسے تباہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ اور معیار میں بہت حد تک بہتری آئی ہے۔

    اسرائیلی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی دفاعی صلاحیت اور میزائل ٹیکنالوجی کے معیاری میں بہتری خطرناک ہے اور اس نے اسرائیلیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمت کاروں کے میزائلوں نے صہیونی ریاست کے سامنے طاقت کا نیا توازن قائم کیا ہے۔ اگرچہ اسرائیلی فوج دفاعی اعتبار سے فلسطینی مزاحمت کاروںسے آگے ہے مگر فلسطینیوں نے اس بار اپنی صلاحیت کا لوہا منوا لیا ہے۔

    اخبار کا کہنا تھا کہ صہیونی ریاست کو سنجیدگی سے سوچنا چاہیے کہ آیا فلسطینی مزاحمت کاروں کے راکٹوں اور میزائل کا کیا حل نکالا جا سکتا ہے۔ حکومت اور سیکیورٹی ادارے فلسطینی میزائلوں کو تباہ کرنے کے لیے تیار کردہ آئرن ڈون کی تعریف کرنے سے نہیں کتراتے مگر اس کی صلاحیت پر مسلسل سوال اٹھ رہے ہیں۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق آئرن ڈوم کی خراب کار کردگی ایک بار پھر ارباب اختیار کو گہرائی کےساتھ اس مسئلے کے حل پر غور کا موقع فرہم کرتی ہے۔