Tag: اسرائیلی افواج

  • جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر حملے، 78 شہادتیں

    جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر حملے، 78 شہادتیں

    اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے باوجود لبنان پر بربریت کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں مزید 78 شہری جام شہادت نوش کرگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی فوج نے اسرائیلی افواج پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

    جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج نے مبینہ طور پر حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے، جس کے باعث 70 سے زائد لبنانی شہری شہید اور 266 زخمی ہوگئے۔

    رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے لبنان میں کی جانے والی بربریت کے نتیجے میں مجموعی طور پر شہدا کی تعداد 4 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ جبکہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں رات کے اوقات میں کرفیو نافذ کردیا۔

    دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ایران کو جوہری بم حاصل کرنے سے روکنے کے لیے جو ہوسکا وہ کریں گے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری طاقت بننے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا، وہ تمام وسائل استعمال کروں گا جو کیے جا سکتے ہیں کہ ایران جوہری طاقت نہ بنے۔

    ایران کا اسرائیل پر حملے سے متعلق بڑا بیان

    اُن کا کہنا تھا کہ حزب اللّٰہ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو شدید جنگ شروع کر دیں گے۔

  • غزہ :اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 3 فلسطینی زخمی

    غزہ :اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 3 فلسطینی زخمی

    مذاکراتی عمل شروع ہونے کے باوجود اسرائیلی افواج کی جارحیت جاری ہے، فائرنگ سے تین فلسطینی زخمی ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ اسرائیلی فوج کی جانب سے فصلوں کو تباہ کرکے شاہراہ بنانے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ کی گئی، جس کے باعث تین فلسطینی زخمی ہوگئے۔

    زخمی ہونے والے مظاہرین کو فوری طورپر قریبی اسپتال بھیج دیا گیا، یاد رہے کہ تین روزقبل بھی اسرائیلی فضائیہ نے پانچ مختلف مقامات پر فضائی حملے کئے تھے، جن میں پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے، جن میں تین بچے بھی شامل تھے۔