Tag: اسرائیلی بمباری

  • قطر نے بھی رفح میں اسرائیلی بمباری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دی

    قطر نے بھی رفح میں اسرائیلی بمباری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دی

    دوحہ: قطر نے بھی رفح میں اسرائیلی بمباری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دی۔

    اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات کے لیے اہم ثالثی کردار ادا کرنے والا ملک قطر بھی اسرائیل کے خلاف بول پڑا ہے، قطر نے رفح میں اسرائیلی بمباری کو بین الاقوامی قوانین کی خطرناک خلاف ورزی قرار دے دیا۔

    قطری وزارت خارجہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ رفح پر فضائی حملہ جنگ بندی کے مذاکرات میں رکاوٹ بن سکتا ہے، اسرائیلی بمباری ہماری ثالثی کی جاری کوششوں کو پیچیدہ بنا دے گی۔

    اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب

    واضح رہے کہ قطر، امریکا اور مصر کے ساتھ غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے لیے کئی مہینوں سے کوشش میں مصروف ہے۔ قطری وزارت خارجہ نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کے منصوبوں پر عمل درآمد سے روکنے کے لیے فوری کارروائی کرے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فورسز نے رفح میں بے گھر لوگوں کے خیموں پر جان بوجھ کر بمباری کی، جس سے کم از کم 40 فلسطینی زندہ جل کر شہید ہو گئے، ان میں کئی بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ متعدد ممالک اور عالمی تنظیموں نے خیموں پر اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

    فلسطینی ایوان صدر نے پیر کے روز کہا کہ اسرائیل جان بوجھ کر بے گھر لوگوں کو نشانہ بنا رہا ہے، اسرائیلی قابض افواج کی طرف سے اس وحشیانہ قتل عام کا ارتکاب تمام بین الاقوامی قانونی قراردادوں کے لیے ایک چیلنج ہے۔ اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزین ایجنسی (UNRWA) نے X پر ایک بیان میں کہا کہ رفح سے ملنے والی تصاویر اس بات کا ایک اور ثبوت ہیں کہ غزہ کو زمین کا جہنم بنا دیا گیا ہے۔

  • اسرائیلی بمباری سے بے گھر ہوئے جوڑوں کی شادی، کراچی میں بھی شادی کی منفرد تقریب

    اسرائیلی بمباری سے بے گھر ہوئے جوڑوں کی شادی، کراچی میں بھی شادی کی منفرد تقریب

    غزہ: اسرائیلی بربریت بھی غزہ میں زندگی کے رنگوں کو مٹا نہیں سکی ہے، اسرائیلی بمباری میں بے گھر ہونے والے جوڑوں کی شادی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔

    آہوں، سسکیوں اور چیخوں میں اُس وقت خوشی کے چند لمحے بھی فلسطینیوں کو میسر آ جاتے ہیں جب نوجوان شادی کے بندھن میں بندھتے ہیں، غزہ میں جہاں اسرائیلی بمباری کی وجہ سے اموات کا سلسلہ جاری ہے تو وہیں رفح پناہ گزین کیمپ میں 3 فلسطینی جوڑوں کی شادی کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔

    رفح کے ایک اسکول میں بے گھر فلسطینیوں کے لیے قائم پناہ گزین کیمپ میں ہونے والی اس تقریب میں روایتی انداز میں خوشیاں منائیں گئیں۔⁣ ویڈیو میں بڑی تعداد میں فلسطینیوں کو شادی کی خوشی میں شریک دیکھا جا سکتا ہے۔

    دوسری طرف غزہ میں نہتے مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے منفرد انداز اپناتے ہوئے کراچی میں شادی کی ایک تقریب میں پھولوں کے ہار کی بجائے فلسطینی مفلر پہنائے گئے، اور سلامی لینے کی بجائے ایک باکس میں فنڈ کے طور پر سلامیاں ڈالی گئیں، یہ ایک نیا قسم کا احتجاج تھا جس میں اُن مظلومین کو یاد رکھا گیا جن کی خوشیاں ناپید ہو چکی ہیں۔

    واضح رہے کہ غزہ میں 199 ویں دن بھی صہیونی فورسز کی بمباری جاری رہی، رفح میں بمباری سے ایک ہی خاندان کے 17 بچوں سمیت 22 فلسطینی شہید ہوئے، جب کہ اسرائیلی فوج کے انخلا کے بعد خان یونس کے النصر اسپتال سے اجتماعی قبر سے 210 فلسطینیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

    7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 34,097 فلسطینی شہید اور 76,980 زخمی ہو چکے ہیں۔

  • غزہ پر اسرائیلی بمباری، 24 گھنٹوں میں مزید 52 فلسطینی شہید

    غزہ پر اسرائیلی بمباری، 24 گھنٹوں میں مزید 52 فلسطینی شہید

    غزہ پر اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران بمباری سے مزید 52 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے نصیرات کیمپ پر رات گئے حملے کیے، شہید ہونے والوں میں عورتوں اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق غزہ میں ہر طرف تباہی اور گند ہے،کوئی عمارت اورسڑک نہیں بچی ہے، اسرائیلی بمباری سے اسپتال اور اسکول بھی تباہ ہوگئے ہیں۔

    العمل، الخیر اور النصیر اسپتال مکمل غیر فعال ہوچکے ہیں، النصیر اسپتال کا ویئر ہاوس بھی حملے میں تباہ ہوچکا ہے۔

    دوسری جانب اسرائیل پر ممکنہ ایرانی حملے کے پیش نظر امریکا نے اسرائیل میں اپنے سفارتکاروں پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔

    ایرانی فورسز نے اسرائیلی جہاز قبضے میں لے لیا، غیر ملکی میڈیا

    امریکی عہدیدار کے مطابق ایران اسرائیل میں فوجی اہداف کونشانہ بنا سکتا ہے، ممکنہ ایرانی حملے میں 100سے زیادہ ڈرون استعمال ہوسکتے ہیں، جبکہ ایران درجنوں کروز میزائل یاشاید بیلسٹک میزائل بھی استعمال کرسکتا ہے۔

  • عالمی عدالت انصاف کے حکم کے باوجود غزہ پر اسرائیلی بمباری، مزید 183 فلسطینی شہید

    عالمی عدالت انصاف کے حکم کے باوجود غزہ پر اسرائیلی بمباری، مزید 183 فلسطینی شہید

    عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے باوجود غزہ پر اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہادتوں کی تعداد 183 سے تجاوز کرگئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق النصیرات کیمپ پر اسرائیلی حملے میں فلسطینی صحافی ایاد الرواغ سمیت کم از کم 11 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

    خان یونس میں الاقصیٰ یونیورسٹی، النصر، الامل اور الخیر اسپتالوں کے قریب شدید لڑائی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں اسرائیلی فوج کی جانب سے شدید گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

    اسرائیلی فورسز کی جانب سے الامل اسکول کو گھیر لیا گیا ہے، جبکہ جبکہ امداد ملنے کے منتظر فلسطینیوں پر بمباری کی گئی ہے،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز دی ہیگ میں عالمی عدالت انصاف کے 17ججز پر مشتمل پینل نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں بڑے پیمانے پر آپریشن کیا۔

    حماس کے حملے کے بعد اسرائیل نے حملہ کیا جس سے متعدد فلسطینی شہید ہوئے یہ علم میں ہے کہ غزہ میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، اسرائیلی حملوں میں غزہ میں بڑی تعدادمیں سویلین انفرااسٹرکچر تباہ ہوا جس پر جنوبی افریقہ نے آرٹیکل 36 اور 39 کے تحت درخواست دی۔

    فلسطینیوں کی نسل کشی پر عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ

    فیصلے کے مطابق غزہ کے معاملے پر اقوام متحدہ کے کئی اداروں نے قراردادیں بھی پیش کی ہیں جنوبی افریقہ نے الزام لگایا اسرائیل نے جینوسائیڈ سیکشنز کی خلاف ورزی کی، جینوسائیڈ کے حوالے سے جنوبی افریقہ نے اسرائیلی دستاویز پیش کیں۔

    جب کہ اسرائیل نے جینوسائیڈ سیکشنزکی خلاف ورزی کے الزامات کی تردید کی، غزہ میں مسلسل جانی نقصان باعث تشویش ہے جنوبی افریقہ نے الزام لگایا کہ اسرائیل نے نسل کشی پر جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کی، بظاہر اسرائیل کیخلاف جنوبی افریقہ کا مقدمہ چلایا جاسکتا ہے۔

  • غزہ: خان یونس میں اسرائیل کی بمباری، 23 فلسطینی شہید

    غزہ: خان یونس میں اسرائیل کی بمباری، 23 فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، خان یونس میں اسرائیل کی جانب سے شدید بمباری کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں مزید 23 فلسطینی شہید ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صیہونی فورسز کی جانب سے العمل اورالنصیراسپتال کے اطراف شدید بمباری کی گئی، اسرائیلی فورسز نے ایمبولنس کو بھی نشانہ بنایا۔ جبکہ شمالی غزہ میں مزید 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر کے بعد سے اپنی جارحیت کو غزہ پر جاری رکھا ہوا ہے جس کے نتیجے میں اب تک شہید بچوں کی تعداد 10 ہزار سے زائد جب کہ اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 24 ہزار 285 ہوگئی ہے۔

    اس کے علاوہ غزہ کا طویل ترین مواصلاتی بلیک آؤٹ بھی پانچویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔

    تیونس میں کشتی ڈوب گئی، درجنوں تارکین وطن لاپتا

    ادھر اسرائیلی فوجیوں پر حماس کے جنگجوؤں نے جوابی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، حماس کی جانب سے خان یونس میں اسرائیلی فوج اور گاڑیوں پر حملے کیے گئے جس میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

  • غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری، مزید 125 فلسطینی شہید

    غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری، مزید 125 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج کی جانب سے رہائشی علاقوں پر بمباری میں مصری میڈیا کے صحافی اور مواصلاتی کمپنی کے دو اہلکاروں سمیت مزید 125 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے، جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصری ٹی وی کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ ان کے صحافی یزان الزویدی غزہ میں اپنی صحافتی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے اسرائیلی فورسز کی بمباری کا نشانہ بن گئے۔

    اپنے بیان میں مصری ٹی وی نے انسانی حقوق اور صحافیوں کی عالمی تنظیموں سے اسرائیل کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اسرائیلی فوج نے یزان الزویدی کو غزہ میں ٹارگٹ بنا کر شہید کیا ہے۔

    غزہ میں مواصلاتی نظام کا بلیک آؤٹ اب بھی جاری ہے، مواصلاتی اور انٹرنیٹ سروسز دو روز سے معطل ہیں۔

    صحافیوں کی عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے کہا ہے کہ اسرائیلی افواج کے ہاتھوں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 82 ہو چکی ہے جس میں 75 فلسطینی صحافی شامل ہیں۔

    اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران مزید 5 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا گیا، صیہونی فوج کی جانب سے گزشتہ 100 روز کے دوران 5 ہزار 875 فلسطینیوں کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔

    وقت ہمارے ہاتھوں سے نکلتا جا رہا ہے، اسرائیلی وزیر نیتن یاہو پر آگ بگولہ

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں مختلف کارروائیوں کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 16 سالہ خالد ہمیدات اور 17 سالہ سلیمان کنان سمیت 5 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

  • اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری، مزید 151 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری، مزید 151 فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیلی مظالم کا سلسلہ تاحال جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 151 فلسطینی شہید اور 248 زخمی ہوگئے۔

    عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ غزہ میں رفح کراسنگ کے قریب گھر پر اسرائیلی حملے میں 12 فلسطینی جام شہادت نوش کر گئے، جبکہ اسرائیلی فوج نے خان یونس میں بھی المنار ایریا پر فضائی حملے کئے۔

    اسرائیلی فوج نے البریج اور مغازی کیمپ کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔ علاوہ ازیں غزہ میں الاقصیٰ اسپتال کے قریب دھماکوں اور شدید جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں، غزہ میں الاقصیٰ اسپتال میں ایندھن بھی ختم ہوگیا ہے۔

    غزہ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں 23 ہزار 708 فلسطینی شہید اور 60 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

    دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے یمن کے خلاف امریکی اور برطانوی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حماس نے کہا ہے کہ خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہراتے ہیں۔

    حماس کے بیان میں کہا گیا کہ امریکا اور برطانیہ صہیونی قبضے کو بچانے اور اسرائیلی جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے آئے ہیں۔ امریکی حملہ جرم ہے، یمن کیخلاف جارحیت اور سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

    کولمبیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 18 افراد جان سے گئے

    حماس نے کہا کہ جنگ میں فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے پر یمن اور اس کے عوام کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

  • اسپتال کی بجائے بچے غزہ کے خیموں میں پیدا ہونے لگے

    اسپتال کی بجائے بچے غزہ کے خیموں میں پیدا ہونے لگے

    غزہ: صہیونی فورسز کی درندگی اور مسلسل وحشیانہ بمباری کے باعث فلسطین کے محصور شہر غزہ میں بچوں کی پیدائش اب خیموں میں ہو رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق غزہ میں اسرائیلی بمباری نے سب کچھ تباہ کر دیا ہے، گزشتہ روز غزہ کے آخری اسپتال کو بھی اسرائیلی فورسز نے ناقابل استعمال بنا دیا، اور اب اسپتال کے بجائے خیموں میں بچوں کی پیدائش ہو رہی ہے۔

    ان خیموں میں پانی ہے نہ بجلی، جس کی وجہ سے بچوں کو جنم دینی والی مائیں شدید مشکلات سے دوچار ہیں، پیدائش کے دوران بچوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں، غیر محفوظ حالات میں پیدائش کے سبب شرح اموات میں اضافے کا شدید خدشہ ہے۔

    اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں ہر دن 180 بچے پیدا ہو رہے ہیں، موجودہ حالات میں خواتین کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ جنگ زدہ غزہ میں پیدا ہونے والے ان شیر خوار بچوں کی دیکھ بھال کے لیے انھیں مناسب سامان بھی دستیاب نہیں ہے۔

    غزہ جنگ بندی مذاکرات کے لیے اسماعیل ہنیہ مصر جائیں گے

    مائیں اپنے بچوں کو دودھ بھی نہیں پلا سکتیں کیوں کہ انھیں دودھ پیدا ہونے کے لیے درکار غذائیت میسر نہیں ہے، گندے خیموں میں صفائی ستھرائی کے لیے اور بچوں کو صاف کرنے کے لیے بھی انھیں پانی دستیاب نہیں ہے، دوسری طرف سردی بھی زوروں پر ہے۔

  • غزہ 74 ویں روز بھی اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے گونجتا رہا

    غزہ 74 ویں روز بھی اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے گونجتا رہا

    فلسطین کا محصور شہر غزہ 74 ویں روز بھی اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے گونجتا رہا اور بچا کھچا شہر بھی کھنڈرات میں تبدیل ہوتا رہا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں صہیونی فورسز کی بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈیڑھ سو سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں، جب کہ رفح میں ایک اور صحافی شہید ہو گیا ہے۔

    الجزیرہ کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 19,453 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ دوسری طرف جنوبی غزہ میں حماس کے لڑائی میں مزید 9 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

    اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، جنگ بندی کے لیے مذاکرات کا عمل پیچیدہ اور طویل ہو سکتا ہے۔ حماس نے کہا ہے کہ جنگ بندی پر مصر اور قطر کے کسی بھی اقدام پر مذاکرات کے لیے ہم تیار ہیں، تاہم مذاکرات اس وقت تک نہیں ہوں گے جب تک اسرائیل اپنا حملہ بند نہیں کر دیتا۔

    حماس کے جنگجوؤں کے حملوں میں 7 اسرائیلی فوجی ہلاک

    حماس ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اسپتالوں پر بمباری اور طبی عملے کو گرفتار کرنے کا سلسلہ بدستور جاری رکھے ہوئے ہے۔

  • اسرائیلی درندوں نے 9 ماہ کے احمد کو زندگی بھر کیلئے معذور کردیا

    اسرائیلی درندوں نے 9 ماہ کے احمد کو زندگی بھر کیلئے معذور کردیا

    غزہ : اسرائیلی درندوں نے نو ماہ کے احمد کو زندگی بھر کیلئے معذور کردیا،احمد کو کئی گھنٹوں بعد ملبے سے نکالا گیا تو اس کی ایک ٹانگ کٹ چکی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق غزہ میں نو ماہ کا احمد اسرائیلی بمباری سے تو بچ گیا لیکن زندگی بھر کیلئے معذور ہوگیا، خان یونس میں اسرائیلی درندگی نے احمد سے چلنے کا حق بھی چھین لیا، احمد کو کئی گھنٹوں بعد ملبے سے نکالا گیا تو اس کی ایک ٹانگ کٹ چکی تھی۔

    احمد کی والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹے نے ابھی چلنا بھی نہیں شروع کیا تھا اور بمباری میں ایک ٹانگ کھودی، اس کا علاج کہاں کراؤں، عالمی برادری سے اپیل ہے ہمارے بچوں کا مستقبل بچالیں۔

    دوسری جانب اسرائیلی فوج مغربی کنارے میں فلسطینی بچوں کو بھی گرفتار کرنے لگی، سات اکتوبر سے اب تک مغربی کنارے میں سڑسٹھ بچوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔

    خیال رہے غزہ میں اسرائیل کی بمباری کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے، محفوظ زون بھی ڈیتھ زون میں تبدیل ہوگیا ہے۔

    جبالیہ میں گھروں پر چوبیس گھنٹے میں ڈھائی سو حملے کئے گئے ، جس کے نتیجے میں بائیس فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ کئی ملبے تلے دبے ہیں۔

    سات اکتوبر سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد اٹھارہ ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ پچاس ہزار سے زائد زخمی ہیں۔