Tag: اسرائیلی بمباری

  • فلسطینی صحافی نے اپنی موت کی ویڈیو ریکارڈ کرلی

    فلسطینی صحافی نے اپنی موت کی ویڈیو ریکارڈ کرلی

    غزہ : فلسطینی صحافی خالد نے اسرائیلی بمباری کے وقت جان دیتے ہوئے بھی اسرائیلی بربریت دنیا کو دکھا گیا اور شہید ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق فلسطینی صحافی نے اپنی موت کی وڈیو ریکارڈ کرلی، اسرائیلی بمباری کے وقت صحافی خالد اپنے ڈاکٹر ساتھی کے ساتھ جائے پناہ ڈھونڈ رہاتھا اور کیمرا آن تھا کہ اچانک ایک اسرائیلی میزائل نے دونوں کی زندگی کا چراغ گل کر دیا۔

    فلسطینی صحافی خالد جان دیتے ہوئے بھی اسرائیلی سربریت دنیا کو دکھا گیا۔

    اس سے قبل الجزیرہ ٹی وی کے غزہ میں بیوروچیف کی رہائش گاہ پراسرائیلی فضائی حملےمیں اُن کی اہلیہ، بیٹا اور سات سال کی بیٹی شہید ہوگئی تھی۔

    رپورٹر وائل الدحدوح کے خاندان کے کچھ افراد غزہ کے جنوب میں واقع نصیرات پناہ گزین کیمپ میں مقیم ہونے کی وجہ سے حملے میں بال بال بچ گئے، جس وقت واقعہ پیش آیا وائل الدحدوح اپنے پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

    خیال رہے اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری میں مزید آٹھ سو فلسطینی شہید ہوگئے ہیں اور بیس دنوں میں شہدا کی تعداد 6 ہزار چھ سو چون ہوگئی جبکہ 19 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہین ، جس میں دو ہزار پانچ سو ننھے پھول بھی شامل ہیں۔

  • معصوم فلسطینی یوٹیوبر بھی اسرائیلی بمباری میں شہید

    معصوم فلسطینی یوٹیوبر بھی اسرائیلی بمباری میں شہید

    اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں ہزاروں بچے اور خواتین زندگی کی بازی ہار چکی ہیں، ایسے میں 12 سالہ فلسطینی یوٹیوبر عونی الدوس بھی شہادت کے مرتبے پر فائز ہوچکے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی رضاکاروں نے معصوم یوٹیوبر عونی الدوس کی شہادت کی اطلاع سوشل میڈیا پر دی۔

    غزہ پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے کچھ عرصہ قبل 12 سالہ عونی الدوس نے یوٹیوب پر اپنا چینل متعارف کرایا تھا، جس پر وہ گیمنگ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرتے تھے اور ان کی خواہش تھی کہ وہ معاشرے میں اپنا مقام بنائیں۔

    12 سالہ عونی الدوس کے یوٹیوب چینل پر 31 ہزار سے زائد سبسکرائبرز موجود ہیں، جن میں صرف 11ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں۔

    عونی الدوس کا خواب تھا کہ ان کے ایک لاکھ سے زائد فالوورز ہو جائیں لیکن وہ غزہ پر ہونے والے تازہ ترین اسرائیلی حملوں میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

    شہید ہونے والے معصوم یو ٹیوبر کے قریبی دوست نے اپنے فیس بک پیج پر سورۃ الفجر کی آیت نمبر 27، 28، 29 اور 30 کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ‘اے نفس مطمئن چل اپنے رب کی طرف، اس حال میں کہ تو (اپنے انجام نیک سے) خوش (اور اپنے رب کے نزدیک) پسندیدہ ہے‘۔

    واضح رہے کہ اسرائیل فوج کی جانب سے غزہ میں بربریت کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ اسپتالوں، شہری آبادیوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، شہداء کی تعداد 4300 سے تجاوز کرچکی ہے۔

    اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے قدیم ترین گرجا گھر پر بھی بمباری کی گئی ہے، جس کے باعث چرچ میں پناہ لینے والے 10 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی پر اسرائیلی بمباری میں 30 فیصد سے زیادہ مکانات منہدم ہوچکے ہیں، اسرائیلی ظلم کے باعث بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بھی 10 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

    اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں 15 سو سے زائد بچوں سمیت شہدا کی مجموعی تعداد 4 ہزار 300 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک تقریباً 14 ہزار شہری زخمی ہیں، اسپتالوں میں سہولیات ختم ہوچکی ہیں۔

  • اسرائیل کی رہائشی عمارتوں اور اسپتالوں پر بمباری ،  شہید فلسطنیوں کی تعداد 3500 سے تجاوز کرگئی

    اسرائیل کی رہائشی عمارتوں اور اسپتالوں پر بمباری ، شہید فلسطنیوں کی تعداد 3500 سے تجاوز کرگئی

    غزہ : اسرائیلی کی وحشیانہ بمباری سے شہید فلسطنیوں کی تعداد ساڑھے تین ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ تیرہ ہزار سے زائد زخمی ہیں اور سیکڑوں فلسطینی اب بھی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سفارتی کوششیں غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی نہ روک سکیں، اسپتال اور رہائشی عمارتیں اسرائیلی فورسز کے نشانے پر ہیں۔

    صبح سویرے اسرائیل فضائیہ نے ابراج کے علاقہ میں تین رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا، جس سے عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، خان یونس میں آبادی پر میزائل برسائے جبکہ نورشمس کیمپ پر بمباری کی۔

    اسرائیلی فوج نے غزہ کی بندرگاہ کے قریب بارہ فلسطینیوں کو بھی نشانہ بنایا، غزہ میں القدس اسپتال کےاطراف بمباری کی اور الشفا اسپتال کے نواحی علاقے کوبھی نشانہ بنایا گیا،

    اسرائیلی جارحیت میں شہید فلسطنیوں کی تعداد ساڑھے تین ہزارسے تجاوز کرگئی جبکہ زخمیوں کی تعداد تیرہ ہزار سے زائد ہے۔

    دیرالبلاح میں اسرائیلی گولہ باری میں مکانات اور اسکول کو نشانہ بنایا گیا جبکہ ایک مسجدبھی گولہ باری سے شہید ہوگئی، فلسطینی وزارت صحت کے مطابق سیکڑوں فلسطینی اب بھی تباہ شدہ عمارتوں کےملبےتلے ہیں، اسرائیلی جارحیت کے ستر فیصد متاثرین میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔

    اسرائیلی فضائیہ نے الزیتون نامی علاقے میں گھروں پر بموں کی بارش کرکے ملبے کا ڈھیر بنا دیا لیکن ملبے تلے اشیاء کو جمع کرتے بچوں کا حوصلہ پھر بھی بلند ہے اور کہتے ہیں خوفزدہ نہیں ہیں ۔صرف اللہ پر بھروسہ ہے۔

    اسرائیل نے تازہ حملوں میں ایک اور حماس کمانڈر کو مارنے کا دعوی کیا ہے جبکہ غزہ کی سرحد کے قریب اسرائیلی ٹینکوں اور فورسز میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

    ڈاکٹروں کا کہنا ہے زخمیوں میں چالیس فیصد تعداد بچوں کی ہے، میڈیکل ٹیم میں کام کرنے والی لڑکی نے شہدا میں بھائی کی لاش دیکھی تو دھاڑیں مار کر رونے لگی، لوگ اپنے پیاروں کوتلاش کررہے ہیں، زخمی باپ کے ہاتھوں میں نومولود بچہ دیا گیا تو وہ زاروقطار رو پڑا۔

  • اسرائیلی مظالم : شہید فلسطینیوں کی تعداد 2000 سے تجاوز کرگئی

    اسرائیلی مظالم : شہید فلسطینیوں کی تعداد 2000 سے تجاوز کرگئی

    اسرائیلی فورسز کی جاب سے غزہ میں عام شہریوں پر کی جانے بمباری آٹھویں روز میں داخل ہوگئی، غزہ پر بمباری کے نتیجے میں اب تک شہداء کی تعداد2ہزار215 ہوگئی ہے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری سے گزشتہ24گھنٹے میں320فلسطینی شہید جبکہ 8714 زخمی ہوئے۔

    اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ غزہ میں اب تک اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 700بچے ہلاک ہوچکے ہیں۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ لبنان کی جنوبی سرحد پر حزب اللہ اور اسرائیلی فوج میں شدید جھڑپیں ہوئی ہیں، اسرائیلی فوج کی جانب سے گولہ باری کیلئے ٹینکوں کا استعمال کیا گیا۔

    خبر ایجنسی کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی سرحدی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جارہا ہے، غزہ میں اقوام متحدہ کے مہاجرین کیمپ محفوظ نہیں رہے۔

    دوسری جانب حزب اللہ ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ شیبا فارمزمیں قابض صیہونی افواج کی تنصیبات پرحملےکیے گئے ہیں، اسرائیلی فوجی تنصیبات کو گائیڈڈ میزائلوں اور مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا گیا۔

  • اسرائیلی بمباری کے بعد غزہ میں موت کے سائے، قیامت صغریٰ کے مناظر

    اسرائیلی بمباری کے بعد غزہ میں موت کے سائے، قیامت صغریٰ کے مناظر

    غزہ: اسرائیلی بمباری کے بعد غزہ میں ہر طرف موت کے سائے چھا گئے ہیں، قیامت صغریٰ کے مناظر دکھائی دے رہے ہیں اور شہر کھنڈرات کا سا منظر پیش کر رہا ہے۔

    اقوام متحدہ سمیت عالمی میڈیا رپورٹس میں بار بار فلسطینی محصور شہر غزہ میں بے رحم صہیونی فورسز کے ہاتھوں انسانی المیے کی طرف توجہ دلائی جا رہی ہے، لیکن فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی فضائی بمباری چھٹے روز بدستور جاری ہے۔

    حماس کے زیر انتظام غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی انسانی المیہ بن گئی ہے، مکمل محاصرے کی وجہ سے شہر میں پانی، بجلی، خوارک اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے، جب کہ ایندھن اور طبی سامان کی بھی ایک ہفتے کی سپلائی باقی رہ گئی۔

    حماس حملوں میں 22 امریکیوں سمیت 1300 اسرائیلی ہلاک، 1200 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں شہر کے رابطے کا نظام تباہ ہو چکا ہے، ہر طرف قیامت صغریٰ کے مناظر ہیں، اور شہر کھنڈر بن چکا ہے، ماؤں کی گود میں جگر گوشوں کے لاشے ہیں، ہنسنے کھیلتے بچے کفن میں لپٹے ہیں، جو بچے زندہ ہیں وہ عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ رہے ہیں، زخمی بچوں کی پکار اور ماؤں کی آہ و بکا غزہ کی فضا پر چھائی ہوئی ہے۔

    اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے شہر میں شہید ہونے والوں کی اجتماعی نمازِ جنازہ ادا کی جا رہی ہے، اور شہدا میں کمسن بچے بھی شامل ہیں، نمازِ جنازہ کے مواقع پر جو رقت آمیز مناظر سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں دیکھے گئے، لواحقین کی دُہائیوں نے ویڈیوز دیکھنے والوں کے دل دہلا دیے ہیں۔

  • اسرائیل کی غزہ پر بمباری، 200 سے زائد فلسطینی شہید، عالمی میڈیا

    اسرائیل کی غزہ پر بمباری، 200 سے زائد فلسطینی شہید، عالمی میڈیا

    اسرائیل کی جانب سے غزہ کے نہتے شہریوں پر وحشیانہ بمباری کی گئی ہے، اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ 200 سے زائد فلسطینی بمباری کے باعث شہید ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے غزہ پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔ عالمی میڈیا پر سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق بمباری میں 200 سے زائد فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

    اسرائیلی حملوں میں ہزار کے قریب فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جب کہ غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں متعدد عمارتیں بھی ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں۔

    اس سے قبل آنے والی خبروں میں بتایا گیا تھا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر ایک بڑا حملہ کیا ہے جس میں فلسطینی شہریوں کے شہید اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    دوسری طرف فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے بھی دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور صہیونی فوج کے ٹھکانوں اور یہودی کالونیوں پر ہزاروں کی تعداد میں راکٹ داغے ہیں۔

    مزاحمتی فورسزکی طرف سے صبح کے اوقات سےغزہ کے قریبی علاقوں میں بنائی گئی یہودی بستیوں اور اسرائیلی علاقوں کی طرف مسلسل اور شدید میزائل داغے جانے کے نتیجے میں متعدد آباد کار ہلاک اور دیگر زخمی ہو گئے۔

    اسرائیلی چینل 14 نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کی پٹی سے فائر کیے گئے میزائل کے نتیجے میں تل ابیب میں ایک 70 سالہ خاتون آباد کار ہلاک ہو گئی، جب کہ دیگر علاقوں میں دیگر افراد زخمی ہوئے۔

    دوسری جانب اسرائیلی وزارت دفاع کا دعویٰ ہے کہ عسکریت پسند غزہ سے اسرائیلی علاقوں میں گھس آئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے جنگی حالات کا الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔

    اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی زیرِ صدارت ملٹری ہیڈ کوارٹرز میں ہنگامی اجلاس جاری ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے2007ء سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

  • اسرائیلی بمباری سے خوفزہ ننھا فلسطینی بچہ انتقال کرگیا

    اسرائیلی بمباری سے خوفزہ ننھا فلسطینی بچہ انتقال کرگیا

    بیت المقدس: غزہ پر اسرائیل کی خوفناک بمباری سے خوف کا شکار ہوکر ننھا فلسطینی بچہ جاں بحق ہوگیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ تمیم داؤد نامی بچہ دل کے عارضے میں مبتلا تھا، یہ ان شہدا میں شامل ہے جو اسرائیلی بربریت میں جاں بحق ہوئے، صہیونی فورسز کی کارروائیوں میں چالیس سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے تھے۔

    داؤد تمیم کی والدہ نے مقامی میڈیا کو اپنی درد ناک داستان سنائی کہ میرے پانچ سالہ بیٹے کا علاج بہتر چل رہا تھا اور وہ بحالی کی جانب گامزن تھا وہ اسکول جا رہا تا کہ اس پر گھبراہٹ کا حملہ ہوا۔Tamim Dawood, the 5-year-old Palestinian boy who died of a panic attack during an Israeli air strike on Gaza. (Screengrab)غم سے نڈھال تمیم کی والدہ نے بتایا کہ منگل کی شام جب غزہ پر صہیونی فورسز کی جانب سے شدید حملہ کیا گیا تو داؤد پر شدید خوف و ہراس کا حملہ ہوا ،اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے آئی سو یو میں شفٹ کیا،ایک رات زندگی اور موت کے کشمکش میں رہنے کے بعد داؤد بدھ کے روز ہمیں روتا چھوڑگیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے بتایا کہ داؤد کا دل خوف برداشت نہیں کرسکتا تھا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ ایک ہفتے سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 40 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

  • اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر بمباری میں 12 فلسطینی شہید ہو گئے

    اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر بمباری میں 12 فلسطینی شہید ہو گئے

    غزہ: اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے فلسطین کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر 12 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

    عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر بمباری میں بچوں سمیت بارہ فلسطینی شہید ہو گئے، قابض افواج نے غزہ کی کراسنگ بھی بند کر دی۔

    عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے حملے غزہ، رفاح اور خان یونس میں کیے، شہدا میں اسلامی جہاد کے سینئر کمانڈرغنم اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں، فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حملے میں اسلامی جہاد کے سینئر کمانڈرز کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

    اسرائیلی وزیر کی اشتعال انگیزی؛ یورپی یونین نے پروگرام منسوخ کر دیا

    حماس میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے غزہ شہر میں 2 مقامات کو نشانہ بنایا، فضائی حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، شہریوں کا کہنا تھا کہ بمباری کے بعد غزہ دھماکے سے لرز اٹھا۔

  • غزہ میں فلسطینی بچوں اور خواتین پر بزدلانہ اسرائیلی بمباری کی دل دہلا دینے والی ویڈیو

    غزہ میں فلسطینی بچوں اور خواتین پر بزدلانہ اسرائیلی بمباری کی دل دہلا دینے والی ویڈیو

    غزہ سٹی: غزہ میں فلسطینی بچوں اور خواتین پر بزدلانہ اسرائیلی بمباری کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے فضائی حملے دوسرے روز بھی جاری رہے، جس سے شہادتیں 24 ہو گئی ہیں۔

    فلسطینی وزارت صحت کے حکام نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک چوبیس افراد جاں بحق، 203 زخمی ہو چکے ہیں، جاں بحق افراد میں 6 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

    غزہ پر فضائی حملوں کا دوسرا روز، اسرائیل نے 24 فلسطینی شہید کر دیے

    الجزیرہ کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جیٹ طیاروں کی جانب سے دوسرے روز بھی محصور فلسطینیوں پر بمباری کے نتیجے میں متعدد بچے شہید ہو گئے ہیں۔

    اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے رہائشی علاقوں پر بمباری کے باعث غزہ میں فلسطینی خوف و ہراس کی زندگی گزار رہے ہیں، گزشتہ روز رہائشی علاقے پر ایسا ہی ایک خوف ناک اور دل دہلا دینے والا حملہ کیا گیا، جس کی ویڈیو ٹویٹر پر وائرل ہو گئی ہے۔

    ویڈیو میں فلسطینی شہریوں، بچوں اور خواتین کی چیخ و پکار سنائی دے رہی ہے، لوگ جانیں بچانے کے لیے دوڑ رہے ہیں، سڑک پر ایک بلی بھی محفوظ ہونے کے لیے دوڑتی نظر آتی ہے۔

  • پاکستان نے فلسطین میں اسرائیلی فوج کی بمباری کی مذمت کر دی

    پاکستان نے فلسطین میں اسرائیلی فوج کی بمباری کی مذمت کر دی

    اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ فلسطین میں نہتے شہریوں پر اسرائیلی افواج کی جانب سے بم باری کی مذمت کر دی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے فلسطین میں اسرائیلی فوج کی بم باری کی مذمت کی ہے، عالمی برادری فلسطین میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا بھی نوٹس لے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کا مستقل بنیادوں پر حل چاہتا ہے، اسرائیلی افواج معصوم فلسطینیوں پر بم باری کر رہی ہیں، جس سے کئی معصوم فلسطینی شہید ہوئے۔

    واضح رہے کہ فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی افواج کے حملوں میں شدت آ گئی ہے، رہایشی علاقوں پر بم باری میں 32 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، غزہ میں بے رحم صہیونی فورسز آبادیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، فورسز کی جانب سے فضائی حملے بھی جاری ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  اسرائیلی فورسز کے حملوں میں تیزی، فلسطینی شہدا کی تعداد 32 ہو گئی

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فورسز کے حملوں میں زخمی فلسطینیوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے۔

    یاد رہے کہ تین روز قبل اسرائیلی فوجیوں نے فلسطین کی حریت پسند اسلامی جہاد کے اہم کمانڈر بہا ابوالعطا کے گھر کو اس وقت فضائی حملے کا نشانہ بنایا تھا جب وہ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہم راہ گھر میں موجود تھے۔ اس حملے میں سپریم رہنما بہا ابوالعطا اور ان کی اہلیہ موقع ہی پر شہید ہو گئے تھے جب کہ 4 بچے اور ایک ہمسایہ زخمی ہوئے تھے۔