Tag: اسرائیلی جارحیت

  • ایران پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف مسلم ممالک یک زبان، مشترکہ اعلامیہ جاری

    ایران پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف مسلم ممالک یک زبان، مشترکہ اعلامیہ جاری

    ایران پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف مسلم ممالک کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں پاکستان سمیت 21 ممالک نے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مسترد کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مشترکہ اعلامیہ اسرائیل کی ایران کیخلاف فوجی جارحیت اور خطے میں کشیدگی کے تناظرمیں جاری کیا گیا ہے۔

    جن ممالک نے اعلامیہ کی توثیق کی ان میں پاکستان، عراق، سعودی عرب، قطر، کویت، مصر، اردن،الجزائر،بحرین، برونائی، چاڈ، جبوتی، لیبیا،صومالیہ، سوڈان، ترکیہ، عمان اور یواےای شامل ہیں۔

    تمام مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ اعلامیہ کی توثیق کی اور اپنے بیان میں کہا کہ 13جون کے بعد ایران پر اسرائیلی حملوں کو مسترد کرتے ہیں، مشترکہ اعلامیے میں اسرائیل کےحملوں کی شدید مذمت کی گئی۔

    مشترکہ اعلامیہ میں بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزی کے ہراقدام کی مخالفت کی گئی، ریاستی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور حسن ہمسائیگی پر زور دیا گیا۔

    اس کے علاوہ مشترکہ اعلامیہ میں اسرائیلی جارحیت فوری روکنے پر زور دیتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے تناظرمیں جنگ بندی اور امن کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    خطے کے امن واستحکام میں بگاڑ پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا، مشرق وسطیٰ کو مہلک ہتھیاروں سے پاک علاقہ بنانے کی فوری ضرورت پر زور دیا گیا۔

    اعلامیہ میں تمام ممالک کی این پی ٹی میں شمولیت پر زور دیتے ہوئے آئی اے ای اے کی نگرانی میں جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے سےگریز کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

    مسلم ممالک کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات جنیوا کنونشن اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، ایرانی جوہری معاملے پر پائیدار معاہدے کے لیے فوری مذاکرات کی اپیل کرتے ہیں۔

    مشترکہ اعلامیہ میں آبی گزرگاہوں میں جہاز رانی کی آزادی یقینی بنانے پر زور دیا گیا اور کہا گیا ہے کہ سفارتی راستہ ہی واحد قابل عمل حل ہے،

    خطے کے مسائل کا حل صرف سفارت کاری، مذاکرات اور ہمسائیگی کے اصولوں میں ہے، فوجی ذرائع سے بحران کا پائیدار حل ممکن نہیں۔

  • سیکریٹری جنرل خلیج تعاون کونسل کا ایران کے حق میں بڑا بیان

    سیکریٹری جنرل خلیج تعاون کونسل کا ایران کے حق میں بڑا بیان

    سیکریٹری جنرل خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) جاسم البدیوی نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی جارحیت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکریٹری جنرل خلیج تعاون کونسل نے کہا کہ عالمی برادری ایران اسرائیل کشیدگی روکنے کے لیے کردار ادا کرے۔

    سیکریٹری جنرل خلیج تعاون کونسل کا کہنا تھا کہ فریقین تنازع کو مزید ہوا نہ دیں، اس سے معاملات مزید خراب ہوں گے، ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

    دوسری جانب فلسطینی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے ایران اسرائیل جنگ کے تناظر میں ایران سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاع کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے ایران اسرائیل جنگ سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم ایران کی قیادت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    القسام بریگیڈز کی جانب سے اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے ایرانی فوجی کمانڈرز اور شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور فلسطینی کاز اور مزاحمت کی حمایت میں ایرانی رہنماؤں کے ”تاریخی اور اہم”کردار کو سراہا گیا۔

    حماس نے ایرانی فوجی ردعمل کو اسرائیل کے لیے ایک زبردست جھٹکا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے عوام، خاص طور پر غزہ میں، فخر کے ساتھ ان طاقتور حملوں کو دیکھ رہے تھے جو اسرائیل میں تباہی پھیر رہے ہیں۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں

    حماس کے اس بیان کو ایران اور فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے درمیان اتحاد کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے جو اسرائیل کے خلاف خطے میں مزاحمت کی نئی جہت کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

  • قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ایران پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف مذمتی  قرارداد منظور

    قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ایران پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

    اسلام آباد : قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ایران پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سید نوید قمر کی جانب سے ایران پراسرائیلی جارحیت کیخلاف قرارداد پیش کی گئی۔

    قومی اسمبلی اجلاس میں ایران پراسرائیلی جارحیت کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی۔

    قرارداد میں کہا گیا کہ ایران کی خود مختاری اور سلامتی پر حملہ کیاگیا، ایران کو اپنی خود مختاری کے تحفظ کا حق حاصل ہے، پاکستان ایرانی حکومت و عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

    قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ سیکیورٹی کونسل،اوآئی سی کافوری اجلاس طلب کیا جائے اور اسرائیلی جارحیت کو فوری روکا جائے۔

     مزید پڑھیں : اسرائیل کا ایران پر حملہ، پاکستان کا ردعمل 

    دوسری جانب سینیٹ میں ایران پر اسرائیل کے حملے کیخلاف مذمتی قرار داد منظورکرلی گئی۔

    قرارداد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پیش کی، جس میں کہا گیا کہ ایران پراسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

    یاد رہے پاکستان نے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایران سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے جانی نقصان پرایرانی عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

  • غزہ میں پناہ گاہ اسکول پر اسرائیلی بمباری، 40 فلسطینی شہید

    غزہ میں پناہ گاہ اسکول پر اسرائیلی بمباری، 40 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں شمالی علاقے بیت لاہیا سے لے کر جنوب میں موراج کی راہ داری تک پھیلی ہوئی سرحدی پٹی پر شدید بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا، جس کے نتیجے میں مزید 40 فلسطینی شہید ہوگئے۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں کے باعث تقریباً 40 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔ یہ حملے غزہ کے مختلف علاقوں میں کیے گئے، جن میں دیر البلح، النصیرات کیمپ اور شہر کے وسطی علاقے ”الدرج” خاص طور پر شامل ہے۔

    رپورٹس کے مطابق غزہ شہر کے مشرقی اور شمالی علاقے جبالیا البلد پر بھی اسرائیلی فضائی حملے ہوئے۔ اسی طرح خان یونس کے مغرب میں واقع علاقے ”المواصی” میں پناہ گزینوں کی خیمہ گاہ اور ایک ایندھن کے مرکز پر بھی بمباری کی گئی۔

    اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ شمالی غزہ میں جھڑپوں کے دوران اس کا ایک فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔ یہ ہلاکت ایسے وقت میں پیش آئی جب اسرائیل نے غزہ پر اپنا حملہ تیز کر دیا ہے، جو کہ ”مرکبات جدعون” نامی فوجی کارروائی کے تحت ہفتے کے دن سے جاری ہے۔

    ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کا دفتر اس وقت شدید دباؤ اور بے چینی کا شکار ہے، کیوں کہ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیل نے جنگ ختم نہ کی تو امریکا اسرائیل کی حمایت سے دست بردار ہو سکتا ہے۔

    دوسری جانب غزہ میں مزاحمت کاروں سے طویل جنگ نے اسرائیل فوجیوں کو تھکا دیا۔ صہیونی اہلکاروں کی غزہ میں لڑنے کے لیے ہمت جواب دینے لگی۔

    Yedioth Ahronoth کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام نے غزہ میں اسرائیل کے نئے آپریشن میں تھکاوٹ کی وجہ سے لڑنے سے انکار کرنے پر تین فوجیوں کو معطل قید کی سزا سنائی ہے۔

    اسرائیلی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ نہال بریگیڈ کی 50ویں بٹالین کے 11 فوجیوں نے علاقے میں 15 ماہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید تین ماہ کی لڑائی مکمل کرنے کے بعد دوبارہ غزہ میں خدمات انجام دینے سے انکار کردیا۔

    اسرائیلی فوج کی ’’زنانہ لباس‘‘ پہن کر یرغمالیوں کو آزاد کرانے کی ناکام کوشش

    جب کہ بعد میں آٹھ سپاہیوں نے اپنا انکار واپس لے لیا۔ان تین اہلکاروں نے سروس سے انکار جاری رکھا اور انہیں معطل سزائیں سنائی گئیں۔

  • پاکستان کا عالمی برادری سے شام میں اسرائیلی جارحیت روکنے کا مطالبہ

    پاکستان کا عالمی برادری سے شام میں اسرائیلی جارحیت روکنے کا مطالبہ

    پاکستان نے عالمی برادری سے شام میں اسرائیلی جارحیت روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکت علاقائی و بین الاقوامی امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔

    اقوام متحدہ کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا اسرائیل کو غیر قانونی فوجی اقدامات کی اجازت نہیں دینی چاہیے کیونکہ یہ خطرناک مثالیں قائم کر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کو ایک واضح اور متحد پیغام دینا چاہیے کہ شام کی خود مختاری کی خلاف ورزیوں کو معمول نہیں بنایاجا سکتا اور اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں کا مکمل احترام ہونا چاہیے۔

    جبکہ پاکستان نے جمعرات کے روز بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ غزہ میں اسرائیل کی بربریت کا نوٹس لے، پاکستان نے یہ مطالبہ فائرنگ کے ایک واقعے میں 15 فلسطینی ایمرجنسی کارکنان کی ہلاکت کے واقعے پر کیا ہے جس کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

    پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت مختلف عالمی فورمز پر بارہا غزہ تنازعہ پر اظہارِ تشویش کیا ہے اور اسرائیل کے اقدامات کے لیے جنگ بندی اور جواب طلبی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • اسرائیلی جارحیت: ترکیہ، ایران، سعودیہ سے ملکر صورتحال کا مقابلہ کرنا چاہیے، حافظ نعیم کا وزیراعظم کوخط

    اسرائیلی جارحیت: ترکیہ، ایران، سعودیہ سے ملکر صورتحال کا مقابلہ کرنا چاہیے، حافظ نعیم کا وزیراعظم کوخط

    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کےخلاف وزیراعظم شہباز شریف کے نام خط لکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے امیر نے وزیراعظم کے نام خط میں لکھا کہ اسرائیلی جارحیت پورے مشرق وسطی اور اسلامی ممالک کیلئے خطرہ ہے، ترکیہ، ایران، ملائیشیا، سعودی عرب ودیگر اسلامی ممالک سے ملکرصورتحال کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے شہباز شریف سے آئی پی پیز کے فرانزک آڈٹ کا مطالبہ کردیا

    خط کے متن میں کہا گیا کہ یہ مسئلہ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر اٹھانا چاہیے، اسرائیل اور امریکا پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ فوری طور پر فلسطینیوں کیخلاف کارروائیاں بند کردیں۔

    غزہ کا وحشیانہ حصار فوری بند کیا جائے، امدادی کارروائیوں کی اجازت دی جائے، او آئی سی کا اجلاس فوری طلب کرکے فلسطینیوں کے تحفظ کا اعلان کیا جائے۔

    وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا کہ حکومت عالمی سطح پر آواز اٹھائے کہ فلسطین کی سرزمین پر فلسطینیوں کا حق تسلیم کیا جائے۔

    https://urdu.arynews.tv/swara-bhasker-angry-israeli-attack-on-gaza/

  • اسرائیلی جارحیت، لبنان میں چوبیس گھنٹوں میں 60 شہری شہید

    اسرائیلی جارحیت، لبنان میں چوبیس گھنٹوں میں 60 شہری شہید

    بیروت: لبنان میں اسرائیل کے فضائی اور زمینی حملے جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 60 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

    الجزیرہ کے مطابق جنوبی لبنان میں اسرائیلی طیاروں نے چوبیس گھنٹوں میں 57 حملے کیے، لبنان کی وزارت صحت حکام کا جمعہ کو کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز نے فوجی مرکز کو نشانہ بنایا، جس میں دو لبنانی فوجی جان سے گئے۔

    لبنانی وزیر اعظم نجیب مقاتی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے فوجیوں تک کو نہیں بخشا، اس جارحیت کو روکنے کے لیے بین الاقوامی برادری کو کرادر ادا کرنا ہوگا۔

    گزشتہ دو دنوں کے دوران جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کے امن فوجیوں پر اسرائیلی حملوں اور ان کے زخمی ہونے کے واقعات پر فرانس، اٹلی، اسپین اور دیگر ممالک نے سخت رد عمل دیا اور ان حملوں کو بلاجواز قرار دے کر ان کی مذمت کی۔

    اسرائیلی فوج کے اقوام متحدہ کے امن دستوں پر حملے

    لبنان کی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 2,229 لبنانی مارے جا چکے ہیں، جب کہ اب تک 10,380 زخمی ہو چکے ہیں۔ کرائسس ریسپانس یونٹ نے بھی اسی 24 گھنٹوں کی مدت میں 57 ہوائی حملے اور گولہ باری کے واقعات ریکارڈ کیے، زیادہ تر جنوبی لبنان، بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں اور وادی بیکا میں کیے گئے تھے۔

    ادھر 100 سے زائد ممالک نے ایک خط پر دستخط کیے ہیں جس میں اس اقدام کی مذمت کی گئی ہے جس میں اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو ’’ناپسندیدہ شخصیت‘‘ قرار دیا گیا تھا۔

    نکاراگوا کی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑ دیے ہیں، وسطی امریکی قوم نے اسرائیلی حکومت کو ’’فاشسٹ‘‘ اور ’’نسل کش‘‘ قرار دیا۔

  • لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت، پاکستانی دفترخارجہ کا اہم بیان

    لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت، پاکستانی دفترخارجہ کا اہم بیان

    اسلام آباد: پاکستان نے لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے اور اسے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان لبنان کیخلاف اسرائیل کی تازہ فوجی جارحیت کی شدید مذمت کرتاہے، اسرائیلی جارحیت بین الاقوامی قوانین اور یو این چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

    دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا یہ عمل انتہائی خطرناک ہے، اقدام نے پہلے سے ہی غیرمستحکم خطے میں امن و سلامتی کو مزید خطرے میں ڈال دیا ہے۔

    ترجمان پاکستانی دفترخارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیلئے مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

    دفترخارجہ ترجمان نے کہا کہ پاکستان لبنان کےعوام کیساتھ یکجہتی، امن و سلامتی کیساتھ رہنے کے حق کیلئے کھڑا ہے، عالمی برادری اسرائیل کی مہم جوئی، جارحیت اور نسل کشی کے محاسبہ کیلئے اقدامات کرے۔

  • غزہ میں غذائی قلت نے 6 بچوں کی جانیں لے لی

    غزہ میں غذائی قلت نے 6 بچوں کی جانیں لے لی

    شمالی غزہ کی پٹی کے اسپتالوں میں غذائی قلت، طبی سہولیات اور پانی کی کمی سے مرنے والے بچوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے جہاں لاکھوں افراد بے گھر اور اسپتال غیر فعال ہوچکے ہیں وہیں علاقے میں اسرائیل کی پابندیوں سے پیدا ہونے والی شدید غذائی قلت سے بڑی تعداد میں بچوں کی اموات کا خدشہ ہے۔

    رپورٹ کے مطابق شمالی غزہ میں پانی کی کمی خوراک نہ ملنے سے بچے موت کہ منہ میں چلے گئے، اب تک غذائی قلت نے 6 بچوں کی جان لے لی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں ماہر اطفال کا کہنا ہے کہ ماؤں کی صحت پہلے ہی خراب ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے بچوں کو دودھ پلانے سے قاصر ہیں جبکہ بچے ایسا کھانا کھا رہے ہیں جس میں ان کی نشوونما کے لیے ضروری غذائی اجزاء کی کمی ہے۔

    اسرائیل کی جانب سے مسلسل بمباری کے باعث اقوام متحدہ کی ایجنسی نے امدادی سرگرمیاں بند کر دی ہیں جس کے بعد اقوام متحدہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں قحط سے ہزاروں افراد جان سے جاسکتے ہیں۔

    اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں خوارک کی عدم فراہمی زندگی اور موت کا مسئلہ بن گیا ہے، بین الاقوامی برادری فوری غزہ میں امداد فراہم کرے۔

    رپورٹ کے مطابق امریکا اور کینیڈا نے طیاروں کے ذریعے خوراک فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے لیکن اسرائیلی فورسز کی درندگی اب بھی برقرار ہے۔

    دوسری جانب حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے دوطرفہ تبادلے کا معاہدہ رمضان المبارک سے پہلے ہونے کاامکان ہے، اسرائیلی میڈیا کے مطابق دوطرفہ معاہدے پر دستخط دس مارچ سے پہلے ہو جائیں گے۔

  • لبنان میں اسرائیلی جارحیت، حزب اللہ کے 8 ارکان شہید

    لبنان میں اسرائیلی جارحیت، حزب اللہ کے 8 ارکان شہید

    جنوبی لبنان کے علاقے نقورا میں عمارت پر اسرائیلی جارحیت کے سبب حزب اللہ کے سینئر رکن حسین یزبیک سمیت 8 افراد شہید ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے رہنماء حسن نصر اللہ کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ جنگ سے نہیں ڈرتے لیکن بڑے پیمانے پر کشیدگی سے باز رہیں گے۔

    دوسری جانب ایران میں آج کرمان دھماکے کے بعد ایک روزہ قومی سوگ ہے، جب کہ دشمن سے بدلہ لینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گرد حملے کا سخت جواب دیا جائے گا۔

    ایران میں سابق پاسداران انقلاب کمانڈر قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کے موقعے پر ان کے مزار پر ہونے والے بم دھماکوں میں ہلاکتوں کے بعد آج جمعرات کو ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

    ’اسرائیل جنگ کو پھیلاتا ہے تو اس لڑائی کی کوئی حد نہیں ہو گی‘

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران میں سابق پاسداران انقلاب کمانڈر قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کے موقع پر دو بم دھماکوں کے نتیجے میں 100 افراد شہید ہوگئے تھے۔