Tag: اسرائیلی جارحیت

  • یہود وہنود اور امریکا کا اتحاد مسلمانوں کے خلاف متحد ہوچکا ہے: سراج الحق

    یہود وہنود اور امریکا کا اتحاد مسلمانوں کے خلاف متحد ہوچکا ہے: سراج الحق

    لاہور: جماعت اسلامی کے امیر اور سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ یہود وہنود اور امریکا کا اتحاد مسلمانوں کے خلاف متحد ہوچکا ہے، امت مسلمہ اس وقت سخت آزمائش سے دوچار ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماہِ رمضان کی مناسبت سے اپنے جاری کردہ خصوصی بیان میں کیا، سراج الحق کا کہنا تھا کہ اس ماہ مبارک میں مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعاکی جائے، فلسطین میں نہتے شہریوں کا قتل عام جاری ہے، کشمیر میں بھی بھارتی جارحیت انتہا پر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ رمضان پریشانیوں کو بانٹنے، بھائی چارے کے فروغ کا مہینہ ہے، غربا ومساکین، بیواؤں، یتیموں کی دل کھول کر امداد کرنی چاہیے، اللہ کی خوشنودی کے لیے باہمی محبتوں کو بڑھانا، نفرتیں ختم کرنا چاہیے، اسی سے ہی دوریاں ختم ہوں گی۔


    عالمی برادری فلسطینیوں کے قتل عام کا نوٹس لے، سراج الحق


    خیال رہے کہ دو روز قبل جماعت اسلامی پاکستان کے اعلامیے کے مطابق سراج الحق نے فلسطینیوں پر اسرائیلی فائرنگ و گولہ باری کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی برادری فلسطینیوں کے قتل عام کا نوٹس لے، فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم قابل مذمت ہے اور امریکا کا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنا ظلم ہے۔


    نواز شریف نے ممبئی واقعات پر بے وقت کی راگنی چھیڑی، سراج الحق


    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اسرائیلی ظالمانہ کارروائی سے عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں، اقوام متحدہ قتل عام روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے انہوں نے اسلامی ممالک کے تعاون کی تنظیم او آئی سی سے بھی مطالبہ کیا تھا کہ فلسطین کا مسئلہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے، اس پر ہنگامی اجلاس بلایا جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عالمی میڈیا پر اسرائیل کو مظلوم بنا کر پیش کیا جاتا ہے،عمران خان

    عالمی میڈیا پر اسرائیل کو مظلوم بنا کر پیش کیا جاتا ہے،عمران خان

    لندن: فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خالف عمران خان کا لندن سے مذمتی ویڈیو بیان آیا ہے جس میں انہوں نے عالمی میڈیا کی جانب سے اسرائیل کو مظلوم بنا کر پیش کرنے پر سخت تنقید کی ہے۔

    اپنے ویڈیو بیان میں سربراہ پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ ظلم کی انتہا یہ ہے کہ میڈیا پر ایسا تاثر دیا جارہا ہے کہ فلسطین میں دو برابر کی قوتوں کے درمیان جنگ جاری ہے جب کہ حقیقت یہ ہے کہ فلسطین میں ایک طرف دینا کی سب سے طاقت ور فوج ہے اور دوسری جانب نہتے عوام ہیں جن پر ایف 16 طیاروں سے بمباری کی جا رہی ہے، درحقیقت فلسطین میں ریاستی دہشت گردی ہو رہی ہے۔

    سربراہ پی ٹی آئی عمران خان نے کہا میں بحثیت پاکستانی اس ریاستی دہشت گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں،اسرائیل کا نہتے عوام پر ظلم اپنی حدیں پار کررہا ہے مجھ سے ٹی وی پر ظلم و بربریت کی داستان نہیں دیکھی جا رہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایسی انتہا پسندی کوئی اور کرتا تو عالمی میڈیا ایک طوفان اُٹھا دیتی اور عالمی ادارے اُس کے خلاف نہ جانے کون کون سی پابندیاں عائد کر دیتے مگر اسرائیل کے خلاف سب خاموش ہیں۔

    آخر میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دعا کی کہ اللہ فلسطینیوں کو صبر دے اور طاقت دے کہ اسرائیلی جبر سے آزاد ہو سکیں۔

  • غزہ کی تعمیرنوکیلئے بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس قاہرہ میں ہوگی

    غزہ کی تعمیرنوکیلئے بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس قاہرہ میں ہوگی

    قاہرہ: جنگ سے تباہ حال غزہ کی تعمیر نو کے لئے بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس اتوار کو قاہرہ میں ہو رہی ہے۔

    اسرائیلی جارحیت کے باعث تباہ حال غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کیلئے مصر اور ناروے کی مشترکہ سربراہی میں ہونے والی کانفرنس میں اقوام متحدہ سمیت پچاس سے زائد ممالک شرکت کریں گے۔

    کانفرنس میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات پیش کی جائیں ‌گی۔

    کانفرنس میں فلسطینی صدر محمود عباس، مصری صدر عبدالفتاح السیسی، ناروے اور امریکہ کے وزرائے خارجہ، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون بھی شریک ہونگے۔

  • غزہ پر اسرائیلی جارحیت، تحقیقات کے لئے تین رکنی کمیشن قائم

    غزہ پر اسرائیلی جارحیت، تحقیقات کے لئے تین رکنی کمیشن قائم

    غزہ: اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسانی حقوق نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی تحقیقات کے لئے تین رکنی کمیشن قائم کردیا ہے۔

    اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسانی حقوق کونسل نے یہ فیصلہ فلسطین کی جانب سے اسرائیل پرجنگی جرائم کے الزامات عائد کئے جانے بعد کیا۔ تین رکنی کمیشن غزہ میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کریگا۔

    کمیشن میں لبنانی نژاد برطانوی خاتون وکیل امل عالم الدین، اقوام متحدہ کےنمائندے ڈوڈو ڈینی اور بین الاقوامی قوانین کے ماہر ولیم شباس شامل ہیں، تحقیقاتی کمیشن مارچ دو ہزار پندرہ تک اپنی رپورٹ کونسل میں جمع کروائے گا۔

  • کوئٹہ:اسرائیلی جارحیت کیخلاف جماعتہ الدعوۃ کی احتجاجی ریلی

    کوئٹہ:اسرائیلی جارحیت کیخلاف جماعتہ الدعوۃ کی احتجاجی ریلی

    کوئٹہ :فلسطینی عوام پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور اسرائیلی پرچم نذر آتش کیا گیا،جماعتہ الدعوۃ کی اپیل پر ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کےلئے یوم احتجاج منایا گیا اور جامع مسجد تقویٰ ڈبل روڈ سے یکجہتی فلسطین کارواں ریلی نکالی گئی اور میزان چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،

    جماعت الدعوۃ کے مرکزی رہنماء انجیئنر نوید قمر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم فلسطینی مسلمانوں کو غاصب اسرائیل کے ظلم سے نجات دلانا پوری مسلم امہ پر فرض ہےفلسطینی عوام 6 دہائیوں سے قربانیاں پیش کر رہے ہیں لیکن آج تک ظلم و جبر سےمرعوب نہیں ہوئے مظاہرین نے اسرائیل پرچم نذر آتش کرتے ہوئے اسرائیلی مصنوعات سے بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔

  • اسرائیلی جارحیت کاسلسلہ جاری ہے، فلسطینی سفیر

    اسرائیلی جارحیت کاسلسلہ جاری ہے، فلسطینی سفیر

    اسلام آباد: پاکستان میں تعین فلسطینی سفیر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بربریت اور جنگی جرائم کا سلسلہ جاری ہے،اسرائیلی ظلم کیخلاف آواز اٹھانے پر پاکستانی میڈیا کا شکرگزار ہوں ۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فلسطینی سفیر ولید ابوعلی نے کہا کہ اسرائیلی بربریت کیخلاف حکومت پاکستان ،پارلمنٹ ،سیاسی جماعتوں سمیت میڈیا کا مشکور ہوں ، جوفلسطینی مسلئے کو عالمی سطح پر موثر انداز میں پیش کررہے ہیں،کیونکہ اسرائیل اس وقت مغربی میڈیا کا سہارا لے کر خود کو مظلوم ثابت کررہا ہے،انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہداء کی تعداد اٹھارہ سو سے تجاوز کرگئی ، جبکہ اسرائیلی بمباری میں اسکولز ،مساجد،اسپتال اور کیمپوں کو نشانہ بنا گیا ۔انہوں کہا کہ غذائی قلت کے باعث فلسطینی عوام مشکلات کا شکارہیں ۔

  • وزیراعظم نوازشریف کی غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

    وزیراعظم نوازشریف کی غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے اوآئی سی کےسیکریٹری جنرل سے ملاقات کرتے ہوئے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی۔

    اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف نے اوآئی سی کےسیکریٹری جنرل سے ملاقات کی، نواز شریف نے سیکریٹری جنرل سے اسلامی ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو فروغ اور باہمی رابطوں کو بہتر بنانے کی حمایت کی ۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے کوششیں جاری ر ہیں گی، وزیراعظم نواز شریف نے دو طرفہ ملاقات میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی بمباری سے ہزاروں فلسطینیوں کی شہا دت پر افسوس کا اظہار کیا۔

  • اسرائیلی جارحیت پرعالمی برادری کی خاموشی جنگی جرم ہے،شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز

    اسرائیلی جارحیت پرعالمی برادری کی خاموشی جنگی جرم ہے،شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز

    ریاض :غزہ میں پندرہ سو سے زائد شہادتوں کے بعد سعودی عرب کے فرمانرواں شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کا بیان بھی سامنے آگیا۔۔ کہتے ہیں فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت پر عالمی برادری کی خاموشی جنگی جرم ہے۔

    ریاض میں علما کے وفد سے ملاقات میں سعودی فرمانرواں شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کا کہنا ہے بین االاقوامی برادری کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر خاموشی جنگی جرائم کے متراد ہے، فلسیطینیوں پر اسرائیلی حملوں کیخلاف موثر پالیسی اپنائی جائے۔

    سعودی فرمانروان کا بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب غزہ پر اسرائیلی یلغار کو پچیس دن ہوگئے ہیں اور پندر سو سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

  • غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھرمیں احتجاج

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھرمیں احتجاج

    غزہ:  نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، عوام سراپا احتجاج بننے اسرائیل سے بے گناہ فلسطینیوں پر حملے روکنے کا مطالبے کررہے ہیں۔

    اسرائیلی جارحیت کے خلاف عالمی قیادت توخاموش ہے لیکن دنیا بھرکے عوام مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے سڑکوں پرنکل آئے ہیں، فرانس کے دارالحکومت پیرس میں حکومت کے سخت اقدامات کے باوجود ہزاروں افراد نے اسرائیلی بربریت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ پولیس اورمظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔

    یورپ کے دیگر شہروں ویانا، ایمسٹرڈیم، اسٹاک ہوم میں بھی غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، بولیویا کے دارالحکومت لاپاز میں ہزاروں مظاہرین نے امریکی سفارت خانے کے باہر اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا، آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بھی اسرائیلی مظالم کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

    لندن میں بھی اسرائیلی جارحیت کی مذمت جاری ہے، ہزاروں افراد نے اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کیا، مظاہرین نے فلسطینی پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پرفلسطین کے حق میں اوراسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے۔

    بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں بھی اسرائیلی مظالم کے خلاف ریلی نکالی گئی، مظاہرین نے اسرائیل سے غزہ میں جاری آپریشن فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

  • غزہ:حماس تین گھنٹے کیلئے جنگ بندی کرنے پرآمادہ

    غزہ:حماس تین گھنٹے کیلئے جنگ بندی کرنے پرآمادہ

    غزہ :فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے پیش نظر بین الالقوامی ادارے ریڈکراس کی اپیل پر حماس تین گھنٹے کیلئے جنگ بندی کرنے پر تیار ہوگئی ،فلسطین میں جاری اسرائیلی درندگی شدت اختیار کر گئی ۔بین الالقوامی امدادی ادارے ریڈا کراس کی اپیل پر فلسطینی تنظیم حماس انسانی بنیادوں پر تین گھنٹوں کیلئے جنگ بند کرنے کیلئے تیار ہوگئ۔

    ذرائع کے مطابق اسرائیل نے جنگ بندی کی اپیل کو مسترد کردیا۔حماس کے ترجمان کے مطابق عالمی ادارے نے تین گھنٹوں کی جنگ بندی کی پیشکش کی تھی تاکہ مختلف علاقوں سے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا جاسکے ۔تاہم اسرائیل نے اسے تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ صہیونی حکومت کا کہنا اس پیشکش پر غور کیا جارہا ہے۔