Tag: اسرائیلی جہاز

  • ایران: قبضے میں لیے گئے اسرائیلی جہاز سے بھارتی خاتون رہا

    ایران: قبضے میں لیے گئے اسرائیلی جہاز سے بھارتی خاتون رہا

    ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز سے قبضے میں لیے گئے اسرائیلی جہاز پر موجود عملے میں شامل ایک بھارتی خاتون کو رہا کر دیا گیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جہاز پر موجود باقی 16 بھارتی شہریوں کی رہائی کے لیے بات چیت جاری ہے۔

    بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے رواں ہفتے بھارتی عملے کی رہائی کیلیے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر سے بات کی تھی، بھارتی شہری خیریت سے اور اپنے گھر والوں سے رابطے میں ہیں۔

    یاد رہے کہ ایرانی بحریہ نے 13 اپریل کو آبنائے ہرمز میں متحدہ عرب امارات سے بھارت جانے والے اسرائیلی مال بردار جہاز کو قبضے میں لے لیا تھا۔

    اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قبضے میں لئے گئے جہاز میں عملے کے 17 بھارتی، 2 پاکستانی، 4 فلپائنی، 1 روسی اور 1 ایسٹونیا کا شہری شامل تھا۔

  • ایرانی فورسز نے اسرائیلی جہاز قبضے میں لے لیا، غیر ملکی میڈیا

    ایرانی فورسز نے اسرائیلی جہاز قبضے میں لے لیا، غیر ملکی میڈیا

    آبنائے ہرمز میں ایرانی فورسز نے اسرائیلی کمپنی کے پرتگالی جہاز پر قبضہ کرلیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی قبضے میں لیے گئے جہاز پر فلپائن کا 20 رکنی عملہ بھی موجود ہے۔ قبضے میں لیے گئے جہاز کا رخ فی الحال ایران کی طرف ہے۔

    دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اسرائیل پرممکنہ ایرانی حملے کا حقیقی خطرہ ہے، امریکا خطے کی صورتحال کو بہت قریب سے دیکھ رہا ہے۔

    امریکی صدر جوبائیڈن نے ایران کو اسرائیل پر حملہ نہ کرنے کی تنبیہ کی ہے، بائیڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے دفاع کیلئے پُرعزم ہیں۔

    ممکنہ ایرانی حملے کے پیش نظر امریکا نے اسرائیل میں اپنے سفارتکاروں پر سفری پابندیاں عائدکردی ہیں۔

    یہودیوں کیخلاف دشمنی میں اضافہ دیکھا ہے، امریکی محکمہ خارجہ

    امریکی عہدیدار کے مطابق ایران اسرائیل میں فوجی اہداف کونشانہ بنا سکتاہے، ممکنہ ایرانی حملے میں 100سے زیادہ ڈرون استعمال ہوسکتے ہیں، جبکہ ایران درجنوں کروز میزائل یاشاید بیلسٹک میزائل بھی استعمال کرسکتا ہے۔