Tag: اسرائیلی خواتین

  • حماس نے رہا کی گئی اسرائیلی خواتین کو تحفے میں کیا دیا؟

    حماس نے رہا کی گئی اسرائیلی خواتین کو تحفے میں کیا دیا؟

    غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہوگیا، حماس کی جانب سے معاہدے کے تحت 3 اسرائیلی خواتین کو رہا کردیا گیا ہے جس کے بدلے اسرائیلی جیل سے 90 فلسطینی قیدیوں کو بھی رہائی نصیب ہوگئی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 3 اسرائیلی خواتین قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔

    ریڈ کراس کی ٹیم نے رہائی پانے والی اسرائیلی خواتین کو غزہ میں اسرائیل کے خصوصی فوجی یونٹ پہنچایا جہاں سے انہیں فوجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    حماس کی جانب سے رہائی کے موقع پر تینوں اسرائیلی خواتین کو یادگاری تحفے میں ایک بیگ دیا گیا۔

    جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ اسرائیلی خواتین جیسے ہی رہائی پانے کے بعد گاڑی میں بیٹھیں تو حماس کے اہلکاروں کی جانب سے انہیں بظاہر بھورے رنگ کا ایک کاغذ کا بیگ تحفے میں دیا جاتا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اس بیگ میں حماس نے اسرائیلی خواتین کو تحفے میں گریجویشن کی سند، عربی زبان کے سرٹیفکیٹ، فلسطین کا نقشہ اور قید کے دوران کی ان کی تصاویر دیں۔

    اس سے قبل حماس کی قید سے جنگ بندی معاہدے کے تحت رہائی پانے والی اسرائیلی خواتین کی اہلخانہ سے ملاقات کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

    اسرائیلی میڈیا کی جانب سے قیدیوں کے تبادلے کے مناظر بڑی اسکرینوں پر براہ راست دکھائے گئے۔

    اسرائیلی میڈیا نے حماس سے رہائی پانیوالی خواتین قیدیوں کی ملاقات کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل کردی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے جس میں قیدیوں کے اہلخانہ کو اپنے پیاروں سے گلے مل کر ملاقات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

  • حماس کی جانب سے رہا کی گئی اسرائیلی خواتین کی اہلخانہ سے ملاقات کی ویڈیو

    حماس کی جانب سے رہا کی گئی اسرائیلی خواتین کی اہلخانہ سے ملاقات کی ویڈیو

    حماس کی قید سے جنگ بندی معاہدے کے تحت رہائی پانے والی اسرائیلی خواتین کی اہلخانہ سے ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے تحت گزشتہ روز دونوں جانب سے قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا، پہلے حماس نے 3 اسرائیلی خواتین یرغمالیوں کو رہا کیا جس کے جواب میں اسرائیل نے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا۔

    اسرائیلی میڈیا کی جانب سے قیدیوں کے تبادلے کے مناظر بڑی اسکرینوں پر براہ راست دکھائے گئے جبکہ حماس کی جانب سے رہا کی گئی اسرائیلی خواتین کو تحفہ بھی دیا گیا جسے انہوں نے خوشی سے قبول کرلیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zvi Cole (@therealzvi)

    رہائی پانے والی اسرائیلی خواتین کو ریڈ کراس کی ٹیم نے اسرائیلی فوجی اہلکاروں کے حوالے کیا جہاں سے انہیں پہلے فوجی یونٹ اور پھر اسپتال منتقل کیا گیا۔

    حماس کی قید سے رہائی پانے والی خواتین کو اسرائیل نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جہاں ان کی اہلخانہ سے ملاقات ہوئی۔

    اسرائیلی میڈیا نے حماس سے رہائی پانیوالی خواتین قیدیوں کی ملاقات کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل کردی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے جس میں قیدیوں کے اہلخانہ کو اپنے پیاروں سے گلے مل کر ملاقات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ حماس کی جانب سے 3 یرغمالی خواتین رہا کرنے کے چند گھنٹے بعد اسرائیلی جیل سے 90 فلسطینی قیدیوں کو بھی رہائی مل گئی۔

    غزہ جنگ بندی معاہدے کی کامیابی اسرائیلی عمل پر منحصر ہوگی، القسام بریگیڈ

    رپورٹ کے مطابق فلسطینی قیدیوں کو ہلال احمر کی ٹیم نے اسرائیل کی عوفر جیل سے مغربی کنارے تک منتقل کیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جیل سے رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کا مغربی کنارے پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔