Tag: اسرائیلی درندگی

  • غزہ میں اسرائیلی درندگی کے 9 ماہ مکمل، فلسطینیوں کی نسل کشی اور ’صفائی‘ عروج پر

    غزہ میں اسرائیلی درندگی کے 9 ماہ مکمل، فلسطینیوں کی نسل کشی اور ’صفائی‘ عروج پر

    غزہ میں اسرائیلی درندگی کے 9 ماہ مکمل ہو گئے، 276 ویں دن بھی فلسطینی شہریوں پر بمباری نہ ر ک سکی، دنیا چیختی رہ گئی لیکن بنجمن نیتن یاہو کی وحشیانہ سوچ میں کوئی فرق نہیں آ سکا، چناں چہ فلسطینیوں کی نسل کشی اور علاقے سے ان کی ’صفائی‘ عروج پر ہے۔

    اسرائیل کی جانب سے دی گئی غزہ چھوڑنے کی دھمکی پر غزہ سٹی سے فلسطینوں کی نقل مکانی پھر شروع ہو گئی ہے، بے سروسانی میں فلسطینی بچے اور عورتیں دربدر ہیں، الجزیرہ کے مطابق نقل مکانی کے دوران دل خراش مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

    ان حالات میں بھی حماس کے جانبازوں کا بہانہ بنا کر درندہ صفت صہیونی فوج مسلسل زمینی و فضائی حملے کر رہی ہے، غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں کم از کم 40 افراد کو شہید کیا ہے۔

    نئے اعداد و شمار کے مطابق شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 38,193 ہو گئی ہے، غزہ میں اسرائیل کے حملوں میں مزید 75 افراد زخمی ہوئے، جس سے 7 اکتوبر سے اب تک زخمیوں کی کل تعداد 87,903 ہو گئی ہے۔

    انکشاف: اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر کو اپنے ہی لوگوں کو ختم کرنے والے ’ہانیبل پروٹوکول‘ کا حکم دیا

    فلسطینی شہدا میں 16 ہزار بچے اور 10 ہزار خواتین شامل ہیں، اسرائیلی حملوں میں اقوامِ متحدہ کے اداروں کے مطابق غزہ میں اسپتال مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں، اور 90 فی صد آبادی بے گھر ہو کر بھوک کا شکار ہے۔

    نامور طبی جریدے لینسیٹ جرنل نے ایک رپورٹ شائع کی ہے کہ ایک اسرائیلی سمیت 3 ریسرچرز کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں حملے اور بیماریوں سے مجموعی اموات کی اصل تعداد ایک لاکھ 86 ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by AbdalQader Sabbah (@abd.sabbah)

  • غزہ میں اسرائیلی درندگی جاری، شہداء کی تعداد 18 ہزار 682  تک پہنچ گئی

    غزہ میں اسرائیلی درندگی جاری، شہداء کی تعداد 18 ہزار 682 تک پہنچ گئی

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج نے 2 صحافیوں سمیت مزید 200 سے زائد فلسطینیوں کو موت کی نیند سلادیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی درندگی کے باعث شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 18 ہزار 682 سے بڑھ چکی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

    فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 7 ہزار 729 سے زائد بچے اور 5 ہزار 153 زائد خواتین شہید ہوچکی ہیں، جبکہ زخمیوں میں 8 ہزار 663 سے زائد بچے اور 6 ہزار 327 سے زائد خواتین شامل ہیں اور 7 ہزار 780 سے زائد افراد کا کچھ پتہ نہیں۔

    خان یونس میں اسرائیلی فوج کو حماس کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فوج کی سڑکوں پر دوبدو لڑائی کے دوران متعدد اسرائیلی ٹینکوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔

    گزشتہ رات سے اب تک حماس کے جنگجوؤں سے جھڑپوں کے دوران 10 سے زیادہ اسرائیلی فوجی واصل جہنم ہوچکے ہیں۔

    حماس کی جانب سے اسرائیلی شہر اشدود میں غزہ سے میزائل حملہ کیا گیا جس میں ایک اسرائیلی شاپنگ سینٹر کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔ غزہ میں زمینی آپریشن میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 115 تک پہنچ چکی ہے۔

    دوسری جانب یورپی یونین کی سربراہ نے ’انتہا پسند‘ اسرائیلی آباد کاروں پر پابندیوں کی حمایت کر دی۔

    یورپی یونین کی چیف ارسلا وان ڈر نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر حملوں کے ذمہ دار ”انتہا پسند”اسرائیلی آباد کاروں کے خلاف اقدامات کی حمایت کی ہے۔

    یورپی کمیشن کی صدر نے یورپی یونین کے قانون سازوں کو بتایا کہ میں مغربی کنارے میں حملوں میں ملوث افراد کو سزا دینے کے حق میں ہوں ان کا احتساب ہونا چاہیے اس تشدد کا حماس کے خلاف لڑائی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اسے روکنا چاہیے۔

    امریکی ایوان نمائندگان نے بائیڈن کے مواخذے کیلئے تحقیقات کی اجازت دیدی

    یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے پیر کے روز کہا تھا کہ بلاک ”مغربی کنارے میں انتہا پسند آباد کاروں کے تشدد سے گھبرا گیا ہے اور اسرائیلی حکومت کے یروشلم میں مزید 1,700 ہاؤسنگ یونٹس کی منظوری کے فیصلے کی مذمت کرتا ہے جو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

  • اسرائیلی درندگی کیخلاف دنیا بھر کے عوام سراپا احتجاج

    اسرائیلی درندگی کیخلاف دنیا بھر کے عوام سراپا احتجاج

    اسرائیلی درندگی کیخلاف پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ملکوں میں عوام سراپا احتجاج ہے۔

    غزہ کو چین سے جینے دو، معصوم فلسطینیوں پر بمباری روکو، غزہ کو بچاؤ، نہتے فلسطینیوں کا ساتھ دو، یہ آواز دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کی جو اسرائیلی جارحیت کیخلاف دنیا بھر میں سراپا احتجاج ہیں۔

    امریکا سمیت یورپ بھر میں ہزاروں افراد غزہ کے حق میں ریلیاں نکال رہے ہیں، مظاہرین نے اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے فلسطین میں جاری جارحیت کیخلاف نعرے لگائے اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔،

    فرانس میں پابندی کے باوجود ہزاروں لوگوں نے اسرائیل کیخلاف احتجاج کیا، مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھائے رکھے تھے، جن میں اسرائیل کیخلاف نعرے درج تھے، بھارت میں فلسطینی شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

    ترکی،برسلز، اردن سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں، مظاہرین نے فلسطین میں جاری اسرائیلی کاروائیوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔