Tag: اسرائیلی دہشتگردی

  • غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی جاری، فلسطینی شہدا کی تعداد 25 ہزار ہو گئی

    غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی جاری، فلسطینی شہدا کی تعداد 25 ہزار ہو گئی

    غزہ: فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں 107 دنوں سے اسرائیلی دہشت گردی جاری ہے، صہیونی فورسز کی مسلسل بمباری میں فلسطینی شہدا کی تعداد 25 ہزار ہو گئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی بمباری سے غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 165 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں، جب کہ وحشیانہ بمباری سے مزید 280 فلسطینی زخمی ہو گئے، 7 اکتوبر سے اسرائیل کے حملوں میں 62 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

    گزشتہ روز رفح کے ساتھ ساتھ جبالیہ اور البریج پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی حملوں میں متعدد فلسطینی شہید ہوئے، خان یونس پر بھی اسرائیلی فورسز کی بمباری جاری ہے۔

    غزہ جنگ میں حاملہ خواتین کی ناقابل یقین کہانیاں

    ادھر سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ گوتریس نے کہا ہے کہ ’’غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، غزہ میں فلسطینیوں کی اموات کا سلسلہ اب رکنا چاہیے، لوگ بموں اور گولیوں کے ساتھ ساتھ خوراک اور ادویات نہ ہونے سے بھی مر رہے ہیں۔‘‘

  • بس اب بہت ہوگیا معصوم فلسطینیوں کا قتل عام بندکیاجائے ، معروف فٹبالر محمد صلاح بھی بول پڑے

    بس اب بہت ہوگیا معصوم فلسطینیوں کا قتل عام بندکیاجائے ، معروف فٹبالر محمد صلاح بھی بول پڑے

    قاہرہ : مصر سے تعلق رکھنے والے معروف فٹبالر محمد صلاح نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی رہنمافلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت روکنےکیلئےکرداراداکریں ، بس اب بہت ہوگیا معصوم فلسطینیوں کا قتل عام بند کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف فٹبالر محمد صلاح نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلسطین میں جاری اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی رہنما فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت روکنےکیلئےکرداراداکریں، یقینی بنایاجائے کہ تشدداورمعصوم فلسطینیوں کاقتل عام بندہو، بس اب بہت ہوگیامعصوم فلسطینیوں کاقتل عام بندکیاجائے۔

    خیال رہے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر  فضائی بمباری کے نتیجے میں اب تک 35 افراد شہید اور 220 زخمی ہو چکے ہیں۔ شہدا میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

    منگل کی شب اسرائیلی فوج نے12 منزلہ رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا، جس کے نتئجے میں عمارت مکمل طور پر منہدم ہوگئی تھی۔