Tag: اسرائیلی دہشت گردی

  • اسرائیلی دہشت گردی،  اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کے منہ سے سچ  نکل گیا

    اسرائیلی دہشت گردی، اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کے منہ سے سچ نکل گیا

    نیویارک : سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکی سفیر کی زبان پھسل گئی اور کہا اسرائیل ’دہشت پھیلا رہا ہے‘۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک ہنگامی اجلاس کے دوران امریکا کی سفیر ڈورتھی شیا کی زبان پھسلنے سے سچ منہ سے نکل گیا۔

    امریکی سفیر نے کہا کہ اسرائیل پورے خطے میں دہشت گردی کررہا ہے اور افراتفری پھیلا رہا ہے۔ تاہم انہوں نے اپنے جملے کی فوری تصحیح بھی کردی۔

    امریکی سفیر نے اسرائیل کے ساتھ تنازعہ کے لیے ایران کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک معاہدے پر رضامند ہونا چاہیے تھا۔

    مزید پڑھیں : سلامتی کونسل کا اجلاس ایک بار پھر عملی فیصلہ کیے بغیر ملتوی

    خیال رہے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران اسرائیل جنگ سے متعلق کوئی عملی فیصلہ نہ ہو سکا، اجلاس میں ایران اور اسرائیل سمیت 22 ممالک نے تقاریر کیں، اور کشیدہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔

    ایرانی مندوب نے خطاب میں کہا اسرائیل نے ایران پر حملوں میں شہریوں کو نشانہ بنایا، اب تک 5 اسپتالوں پر حملہ کیا جا چکا ہے۔ عراق نے اسرائیل کی جانب سے عراق کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کی شکایت بھی کی۔

  • شہید فلسطینیوں کی تعداد21 ہزار سے تجاوز کرگئی

    شہید فلسطینیوں کی تعداد21 ہزار سے تجاوز کرگئی

    اسرائیلی فوج کے غزہ پر جاری وحشیانہ حملوں کا آج 82واں روز تھا، پچھلے 24 گھنٹوں دوران اسرائیلی بمباری سے 200سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے فلسطینیوں پر مظالم کے حوالے سے غزہ کے سرکاری میڈیا نے اب تک حملوں میں شہداء اور زخمیوں کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔

    رپورٹ کے مطابق اسرائیلی دہشت گردی سے شہید فلسطینیوں کی تعداد21ہزار110ہوگئی، شہید فلسطینیوں میں8ہزار800بچے،6ہزار300خواتین شامل ہیں۔

    فلسطینی شہداء

    اسرائیلی حملوں میں3ہزار111طبی عملہ،40شہر دفاع کاعملہ شہید ہوا، اسرائیلی بربریت وجارحیت، حملوں میں100سے زائد صحافی بھی شہید ہوئے۔

    فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں7ہزار فلسطینی لاپتہ اور ملبے تلے دبے ہیں،
    اسرائیلی حملوں میں55ہزار243فلسطینی زخمی ہوئے۔

    اس کے علاوہ اسرائیلی حملوں میں92اسکول اور یونیورسٹیاں تباہ ہوچکی ہیں، اسرائیل نے حملے کرکے115مساجد کو شہیداور3گرجا گھروں کو تباہ کیا۔

    اسرائیلی حملوں میں65ہزار سے زائد گھر مکمل طور پر، 23اسپتال اور53طبی مراکز بھی تباہ ہوچکے ہیں
    اسرائیلی فوج نےحملے کرکے102ایمبولینسز کو نشانہ بنایا۔

  • اگر اسرائیل نےغزہ جنگ بند نہیں کی تو……. مظاہرین کی جوبائیڈن کو دھمکی

    اگر اسرائیل نےغزہ جنگ بند نہیں کی تو……. مظاہرین کی جوبائیڈن کو دھمکی

    شگاگو : امریکی شہرشگاگو میں فلسطینی پرچم اٹھا کر مظاہرین نے امریکی صدر جوبائیڈن کو دھمکی دی کہ اگراسرائیل نےغزہ جنگ بند نہیں کی تو آپ کوہمارے ووٹوں سے محروم ہوجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی دہشت گردی اور غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف دنیا بھرکےعوام سڑکوں پر ہے مگراسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرارہے۔

    امریکی شہرشگاگو میں فلسطینی پرچم اٹھا کر مظاہرین نے احتجاج کیا اور اسرائیل کے خلاف نعرےلگائے، مظاہرین نے امریکی صدربائیڈن کو دھمکی دی کہ اگر اسرائیل نےغزہ جنگ بند نہیں کی تو آپ کوہمارے ووٹوں سے محروم ہوجائیں گے۔

    نیویارک ٹائم کا اسٹاف بھی اپنے ہی ادارے خلاف سڑک پر آگیا، ان کا کہنا تھا نیویارک ٹائم کی پالیسی یک طرفہ ہے، ہم غزہ میں ہونے والے اسرائیل ظلم کے خلاف چپ نہیں رہے سکتے۔

    امریکی شہرفی ڈیلفیا نے شعبہ صحت کے افراد نےبھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سڑک پر لیٹ کا کیا،احتجاج میں شامل ڈاکٹر، نرسز اور میڈیکل اسٹاف مصروف شاہراہ کے فٹ پاتھ پر لیٹ گیا اور مطالبہ کیاکہ اسرائیل نہتے شہریوں پرفوری بمباری بن کرے۔

    سڈنی میں بھی ہزاروں افراد نے احتجاج کیا، اس موقع پررقت آمیز مناظر میں دیکھنے کو ملے۔

  • نگراں وزیراعظم  کی فلسطینی صدر سے ملاقات ، اسرائیلی دہشت گردی پرعالمی خاموشی  شرمناک قرار

    نگراں وزیراعظم کی فلسطینی صدر سے ملاقات ، اسرائیلی دہشت گردی پرعالمی خاموشی شرمناک قرار

    جدہ : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے فلسطینی صدر محمودعباس سے ملاقات میں اسرائیلی دہشت گردی پرعالمی خاموشی کو شرمناک قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی فلسطین کے صدرمحمود عباس سے ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں غیرمشروط جنگ بندی اور اشیاضروریہ کی فراہمی کیلئےراہداری کا مطالبہ کردیا۔

    نگران وزیراعظم نے اصہیونی فوجوں کیجانب سےنہتےفلسطینیوں کے قتل عام پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطین کےلوگوں کی سفارتی و اخلاقی مدد جاری رکھے گا اور عالمی سطح پر فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کرتارہے گا۔

    نگران وزیراعظم نےعالمی قوتوں کی غزہ میں بربریت پرخاموشی کوشرمناک قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ عالمی قوتیں غزہ میں جنگ بندی ، نہتے فلسطینیوں اور بچوں کے قتل عام کو روکنے میں کردار ادا کریں۔

    فلسطینی صدر محمود عباس نےفلسطینیوں کا ساتھ دینے اور امداد بھیجنے پر شکریہ ادا کیا۔

    خیال رہے نگراں وزیراعظم فلسطین کی صورتحال پر آج ہونے والی عرب سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور کل اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

  • اسرائیلی دہشت گردی پر مغربی میڈیا کا جانبدرانہ کردار ، فاطمہ بھٹو پھٹ پڑیں

    اسرائیلی دہشت گردی پر مغربی میڈیا کا جانبدرانہ کردار ، فاطمہ بھٹو پھٹ پڑیں

    لندن : اسرائیلی دہشت گردی پر مغربی میڑیا کی خاموشی پر مصنفہ فاظمہ بھٹو نے سوال اٹھا دیئے اورکہا کہ جب اسرائیل الشفا اسپتال پر بمباری کرے گا تو کیا نیویارک ٹائمز ، بی بی سی ادر دیگر ادارے اس حقیقت کو مٹانے کیلئے تیار ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی دہشت گردی پر مغربی میڈیا کے جانبدرانہ کردار پر مصنفہ فاطمہ بھٹو پھٹ پڑیں ، سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ جب اسرائیل الشفا اسپتال پر بمباری کرے گا تو کیا نیویارک ٹائمز ، بی بی سی ادر دیگر ادارے اس حقیقت کو مٹانے کیلئے تیار ہوں گے یہ بمباری کرنے والی صہیونی تھے۔

    فاطمہ بھٹو کا کہنا تھا کہ انھوں نےغزہ میں مواصلاتی بلیک آؤٹ کردیا ہے تاکہ وہ بغیر کسی رکاوٹ فلسطینیوں کا قتل عام کرسکیں۔

    انھوں نے وائٹ ہاؤس سے سوال کیا کہ کیا اندھیرے میں کسی فلسطینی کو قتل نہیں کیا گیا؟ اسرائیل نے غزہ کو حراستی کیمپ بنا لیا ہے، جس پر وہ کارپٹ بمباری کررہے ہیں، ایسا حراستی کیمپ جو محاصرے میں ہے جسے کوئی چھوڑ نہیں سکتا، میں نے کبھی دنیا کو اتنا بیمار محسوس نہیں۔

  • ‘اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف اسلامی ممالک کوعملی اقدامات کرنا ہوں گے ، صرف مذمت کرنےسے کچھ نہیں  ہوگا’

    ‘اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف اسلامی ممالک کوعملی اقدامات کرنا ہوں گے ، صرف مذمت کرنےسے کچھ نہیں ہوگا’

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف اسلامی ممالک کوعملی اقدامات کرنا ہوں گے ، صرف مذمت کرنےسےکچھ نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسرائیلی دہشت گردی کی ویڈیوشیئر کرتے ہوئے کہا مظلوم فلسطینیوں پراسرائیلی دہشت گردی دیکھ کردل خون کےآنسوروتاہے، اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف اسلامی ممالک کوعملی اقدامات کر نا ہونگے ، اسلامی ممالک کےصرف مذمت کرنےسےکچھ نہیں ہوگا اسرائیلی دہشت گر دی پرخاموشی بھی کسی جرم سےکم نہیں ہوگی‌۔

    چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کےعالمی ادارےخاموش تماشائی بنےہوئےہیں، پاکستانی عوام اورحکومت اپنےفلسطینی بہن بھائیوں کیساتھ متحدکھڑےہیں، 20سے زائد فلسطینیوں کا قتل بدتر ین اسرائیلی دہشت گردی کا ثبوت ہے، جب تک مسئلہ فلسطین حل نہیں ہوگا دنیا میں کبھی امن قائم نہیں ہوسکتا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ان کا آزادی کے لیے جرات کیساتھ دشمن کا مقابلہ کر نیوالی فلسطینی عوام کو سلام پیش کرتے ہیں۔

  • ‘انسانی حقوق کے عالمی ادارے اسرائیلی دہشت گردی کا نوٹس لیں’

    ‘انسانی حقوق کے عالمی ادارے اسرائیلی دہشت گردی کا نوٹس لیں’

    لاہور : گورنرپنجاب چوہدری سرور نے فلسطین میں اسرائیلی افواج کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا انسانی حقوق کےعالمی ادارے اسرائیلی دہشت گردی کا نوٹس لیں، دنیا میں امن کیلئے مسئلہ فلسطین کا حل بھی لازم ہوچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور سے پارٹی وفودکی ملاقاتیں ہوئیں ، دوران ملاقات میں گورنر پنجاب نے کہا کہ ہربات میں کیڑے نکالناحکومتی مخالفین کی عادت بن چکی ہے، وزیر اعظم ملک کو آگے اور مخالفین پیچھے لیکرجانا چاہتے ہیں۔

    وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ 5سوملین روپےکی سعودی سر مایہ کاری حکومتی پالیسوں پراعتمادہے، پاک سعودی عرب تعلقات خطے میں امن کیلئےاہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ کامیاب حکومتی پالیسوں سےپاکستان مشکل وقت سےنکل رہاہے ، کوروناکےباوجودملکی بر آمدت میں اضافہ معاشی استحکام کاثبوت ہے۔

    اس موقع پر گورنرپنجاب نے فلسطین میں اسرائیلی افواج کے مظالم کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا انسانی حقوق کےعالمی ادارے اسرائیلی دہشت گردی کا نوٹس لیں، دنیامیں امن کیلئے مسئلہ فلسطین کا حل بھی لازم ہوچکا ہے، 22 کروڑ پاکستانی فلسطینی بہن بھائیوں کےساتھ ہیں۔

  • فرعون صفت صہیونیوں نے غزہ میں چھ ماہ کے دوران 16 بچے شہید کر ڈالے

    فرعون صفت صہیونیوں نے غزہ میں چھ ماہ کے دوران 16 بچے شہید کر ڈالے

    غزہ: فلسطین میں قابض اسرائیل فوج نے بربریت کی تمام حدیں پار کردیں، فرعون صفت صہیونیوں نے غزہ میں چھ ماہ کے دوران 16 بچے شہید کر دیے۔

    تفصلات کے مطابق فلسطین میں اسرائیلی فوجی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ چھ ماہ کے دوران قابض صہیونی فوج نے غزہ کے علاقے میں ریاستی دہشت گردی میں 16 فلسطینی بچوں کو شہید کردیا۔

    مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم’المیزان مرکز برائے انسانی حقوق’ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں سال کی پہلی شش ماہی کے دوران غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں 16 بچے شہید اور 1233 زخمی ہوگئے۔

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں اسکولوں، طبی مراکز اور دیگر داروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ صہیونی حکام فلسطینی بچوں کے حقوق کی پامالیوں، بچوں کے قتل عام اوران کے حوالے سے عالمی معاہدوں کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے زیرانتظام تنظیم برائے سائنس وثقافت آئسیسکو نے مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان قصے کو زیرزمین راستے سے ایک سرنگ کے ذریعے مسجد اقصیٰ اور اس کے اطراف کو ملانے کی سرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

    اسرائیلی فورسز نے جون 2019 میں انسانی حقوق کی 2017 خلاف ورزیاں کیں

    آئسیسکو کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ سلوان میں مسجد اقصیٰ کے قریب یہودیوں کے لیے سرنگ کھودا جانا بین الاقوامین، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور آسمانی مذاہب کی تعلیمات کی کھلی خلاف ورزی ہے، اس اقدام سے القدس شریف میں موجود اسلامی اور مسیحی عبادت گاہوں کو غیرمعمولی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔