اسرائیل کو آئینہ دیکھانے پر کانگریسی رہنما پریانکا گاندھی کو تنقید کا نشانہ پر کانگریسی رہنماؤں پاون کھیڑا اور گورو گوگوئی نے بھارت میں تعینات اسرائیلی سفیر رووین آزار کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
کانگریسی رہنما پاون کھیڑا نے ایکس پر لکھا کسی ملک کا سفیر برسرِ اقتدار رکنِ پارلیمنٹ پر اس انداز میں تنقید کرے، یہ ’ناقابلِ برداشت اور غیر معمولی‘ ہے۔
کانگریسی رہنما کا کہنا تھا کہ جس ملک پر دنیا نسل کشی کے الزامات عائد کر رہی ہے، اس کے سفیر کا موجودہ رکنِ پارلیمنٹ کو نشانہ بنانا بھارتی جمہوریت کی توہین ہے۔
ایک اور رکن گورو گوگوئی نے بھی اسرائیلی سفیر کے بیان کو پارلیمانی استحقاق کی سنگین خلاف ورزی دیا، پریانکا گاندھی نے کہا تھا اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہی ہے، بھارتی حکومت کا اس تباہی پر خاموش رہنا شرمناک ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں اسرائیل کے سفیر ریوین آزر نے پریانکا گاندھی کے بیان کو شرمناک قرار دیا تھا، ریوین آزر کا حالیہ بیان بھارت پر اسرائیلی اثر و رسوخ کی واضح جھلک ہے، بھارت اور اسرائیل کے درمیان صرف دفاعی یا تکنیکی تعاون نہیں بلکہ نظریاتی ہم آہنگی کا گٹھ جوڑ بھی واضح ہوگیا۔
مودی کے نئے بھارت میں اسرائیلی سفیر ’’وائسرائے‘‘ کی حیثیت رکھنے لگا ہے۔ اسرائیلی سرپرستی اور دباؤ پر مبنی پالیسیوں پر بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں۔