Tag: اسرائیلی فضائی حملہ

  • اسرائیلی فضائی حملے میں سینئر ایرانی اہلکار شہید

    اسرائیلی فضائی حملے میں سینئر ایرانی اہلکار شہید

    شام میں اسرائیل کے فضائی حملے میں ایران کا سینئر اہلکار شہید ہوگیا، سید رضی موسوی جنرل قاسم کے قریب سمجھے جاتے تھے۔

    تفصیلا کے مطابق غزہ کے ساتھ ساتھ اطراف کے مسلم ممالک میں بھی اسرائیل کے فضائی حملے جاری ہیں۔ اسرائیلی کی جانب سے شام کی سرزمین پر کیے گئے تازہ فضائی حملے میں ایران کے سینئر اہلکار سید رضی موسوی شہید ہوگئے ہیں۔

    غیرملکی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کے سینئر مشیر سید رضی موسوی شام میں شہید پوگئے ہیں۔

    سید رضی شام اور ایران کے درمیان فوجی اتحاد کو مربوط کرنے کے ذمہ دار تھے۔ سیدرضی موسوی جنرل قاسم سلیمانی کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کو 2020 میں عراق میں امریکی ڈرون حملے میں شہید کیا گیا تھا۔

  • غزہ: جنگ بندی ختم، اسرائیلی فضائی حملہ، 10 سالہ بچہ شہید

    غزہ: جنگ بندی ختم، اسرائیلی فضائی حملہ، 10 سالہ بچہ شہید

    غزہ:  تین روزہ جنگ بندی کے بعد ایک بار پھر اسرائیلی بمباری سے گونج اٹھا، صیہونی فوج نے نہتے فلسطینیوں پر فضائی حملے شروع کردئیے، حملے میں دس سالہ بچہ شہید ہوگیا۔

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی درندگی ایک بار پھر شروع ہوگئی، اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں تین دن سے جاری جنگ بندی ختم ہونے کے بعد اسرائیلی رہنماؤں نے فوج کو غزہ پر بمباری کرنے کی ہدائت جاری کردیں، صیہونی فوج نے غزہ پر فضائی بمباری کرکے لوگوں میں خوف ہراس پیدا کردیا۔

    غزہ کی سرزمین پر اسرائیلی فوجیوں کا مکمل محاصرہ ختم نہ کرنے اور حماس کے جائز مطالبات پورے نہ ہونے پر حماس کے رہنماؤں نے جنگ بندی میں توسیع کرنے سے انکار کیا تھا۔

    حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی ناجائز غنڈہ گردی نا قابل قبول ہے، غزہ میں آٹھ جولائی سے شروع ہونے والی صیہونی فوج کی پر تشدد کاروائیوں میں اب تک انیس سو سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔