Tag: اسرائیلی فوجیوں

  • اسرائیلی فوجیوں کا امداد کے منتظر فلسطینیوں کے قتل عام کا اعتراف

    اسرائیلی فوجیوں کا امداد کے منتظر فلسطینیوں کے قتل عام کا اعتراف

    اسرائیلی فوجیوں نے غزہ میں ہیومنٹیرین فاؤنڈیشن کے امدادی مراکز میں فلسطینیوں کے قتل عام کا اعتراف کرلیا۔

    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے اسرائیلی اخبار  نے انکشاف کیا ہے کہ، اسرائیلی اخبار’ہاریٹز‘نے اسرائیلی فوجیوں کے اعترافی بیانات شائع کردیئے۔

    اسرائیلی فوجیوں نے غزہ میں بھوکے فلسطینیوں پر جان بوجھ کر فائرنگ کی، اسرائیلی فوجیوں نے بتایا آئی ڈی ایف افسران فائرنگ کرنے کےاحکامات دیتے ہیں، امداد کےانتظار میں کھڑے افراد پر بغیر کسی خطرے کے گولیاں چلاتے ہیں۔

    امدادی مراکز نہیں یہ قتل گاہ ہیں ہرروز کئی افراد مارے جاتے ہیں، آنسو گیس سے ہجوم کنٹرول نہیں ہوتا، دوسرا کوئی طریقہ نہیں، ٹینکوں، مارٹرزاور گرینیڈز سے بھی عوام کو روکنےکی پالیسی ہے۔

    ایک واقعےمیں دھند میں آگے بڑھنےوالوں پرغلطی سے گولہ داغ دیاتھا، فلسطینیوں کوامداد کیلئے بلایا جاتاہے پھرخود ہی گولہ باری کر دیتے ہیں۔

    ستائیس مئی سے اب تک امدادی مراکز پر پانچ سو انچاس فلسطینیوں کو شہید اور چارہزار سے زائد زخمی کیے ہیں۔ اسرائیلی اخبار کے انکشافات کے بعد اسرائیلی فوجی پراسیکیوٹرکا جنگی جرائم کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

     

  • اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 17 سالہ فلسطینی نوجوان شہید

    اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 17 سالہ فلسطینی نوجوان شہید

    مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ کارروائیاں نہیں رکیں، صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کر کے سترہ سالہ فلسطینی لڑکا کو شہید کر دیا۔

    فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 17 سالہ محمودکو نابلس شہر کے شمال میں واقع الفارع پناہ گزین کیمپ میں نشانہ بنایا گیا، اس کی موت سر میں گولیاں لگنے سے ہوئی۔

    مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے رواں برس اب تک سینتالیس فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

    اسرائیل نے فلسطین کے مغربی کنارے پر انیس سو سڑسٹھ میں قبضہ کیا تھا۔تب سے اب تک اسرائیل کی فلسطین میں جارحانہ کارروائیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے۔

  • اسرائیلی فوجی ایک بار پھرنہتے فلسطینیوں کے گھرمنہدم کرنے لگے

    اسرائیلی فوجی ایک بار پھرنہتے فلسطینیوں کے گھرمنہدم کرنے لگے

    بیت المقدس : مقبوضہ بیت المقدس کی وادی الحمص کے سربراہ نے بتایا ہے کہ اسرائیلی عدالت نے متاثرہ خاندانوں کو 18 جولائی تک مکانات مسمار کرنے کی مہلت دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے دارالحکومت یروشلم میں اسرائیلی بلدیہ کے عملے نے پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب میں صور باھر قصبے کے ساتھ واقع وادی الحمص پر دھاوا بولا اور گھروں کو مسمار کرنے کی دھمکی کے ساتھ گھروں کی پیمائش کی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کا کہنا تھا کہ وادی الحمص کمیٹی کے سربراہ حمادہ حمادہ نے کہا کہ مکانات مسماری کی منصوبہ بندی میں 237 رہائشی اپارٹمنٹس شامل ہیں جہاں 500 لوگ آباد ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حمادہ نے کہا کہ یروشلم کی بلدیہ نے رہائشیوں سے اپنے مکانات خود مسماری کرنے کا کہا نہیں تو انہیں مسمار کر دیا جائے گا اور زبردستی جرمانہ بھی وصول کیا جائے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی عدالت نے خاندانوں کو 18 جولائی تک کی مہلت دی ہے کہ وہ اپنے مکانات مسمار کر دیں۔ مطلوبہ مکانات کو دیوار علیحدگی کے ساتتھ واقع ہونے اور سکیورٹی کے لیے خطرہ ہونے کا بہانہ بنا کر مسمار کای ھا رہا ہے۔

    اسرائیلی قانون کے مطابق فلسطینیوں کے گھر دیوار سے 250 میٹر دور ہوں۔وادی الحمص میں 6000 فلسطینی آباد ہیں، مسماری کے بعد 500 لوگوں کو زیردستی وہان سے نکال دیا جائے گا۔

  • فلسطینیوں کاقتلِ عام، ندامت کاشکار3اسرائیلی فوجیوں کی خودکشی

    فلسطینیوں کاقتلِ عام، ندامت کاشکار3اسرائیلی فوجیوں کی خودکشی

    تل ابیب: غزہ پراسرائیلی جارحیت میں شریک اسرائیلی فوجیوں کی بڑی تعداد احساسِ ندامت کا شکار ہے، نفسیاتی دباؤ میں مبتلا تین فوجیوں نے خودکشی کرلی ہے۔

    غزہ میں تین ہزارسے زائد نہتے فلسطینیوں کے لہو سے ہاتھ رنگنے والے اسرائیلی فوجیوں میں احساسِ جرم بڑھتا جارہا ہے، اسرائیلی فوج کے ہیلتھ یونٹ کا کہنا ہے کہ غزہ آپریشن میں سفاکانہ حملے کرنے والے اہلکاروں کی بڑی تعداد شدید ذہنی دباؤ اوربیماریوں کا شکار ہے۔

    ایلیٹ گولان فورس کے تین فوجیوں نے ذہنی دباؤ کےنتیجے میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، ان اہلکاروں نےغزہ کی سرحد کے قریب خودکشی کی، اسرائیلی حکام نے فوجیوں میں ذہنی تناؤ کو سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ مزید فوجی بھی خودکشی کرسکتے ہیں۔