Tag: اسرائیلی فوج کا دعویٰ

  • ایران نے بیلسٹک میزائل میں ’’کلسٹربم وارہیڈ‘‘ استعمال کیا، اسرائیلی فوج کا دعویٰ

    ایران نے بیلسٹک میزائل میں ’’کلسٹربم وارہیڈ‘‘ استعمال کیا، اسرائیلی فوج کا دعویٰ

    اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے بیلسٹک میزائل میں ’’کلسٹربم وارہیڈ‘‘ استعمال کیا، 20 ایرانی میزائلوں میں ایک میں کلسٹر وارہیڈ تھا۔

    ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق آئی ڈی ایف ہوم فرنٹ کمانڈ نے دعویٰ کیا کہ یہ بیلسٹک میزائل اسرائیل کے وسط میں فائر کیا گیا، اس میزائل کا وارہیڈ تقریباً 7 کلومیٹر کی اونچائی پر اترتے وقت پھٹ جاتا ہے، جو تقریباً 8 کلومیٹر کے دائرے میں 20 چھوٹے گولہ بارود کو پھیلاتا ہے۔

    اخبار کا بتانا ہے کہ آج ایران کی طرف سے جو 20 میزائل داغے گئے ان میں ایک میں کلسٹروارہیڈ موجود تھا، کلسٹربم وارہیڈ گرنے سے چھوٹے مہلک بم مختلف سمتوں میں بکھرے۔

    اسرائیل میں تباہی مچانے والا ایران کا ڈانسنگ میزائل ’سجیل 2‘ کتنا خطرناک؟

    اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ایک ذیلی بم نے آزور کےعلاقے میں ایک گھرکو نشانہ بنایا، اسرائیلی ہوم فرنٹ کمانڈ نے کلسٹر بم میزائل حملے کی تصدیق کردی ہے۔

    iran israel تمام خبریں

    رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے پاس ایم آئی آر وی میزائل موجود ہیں، ایرانی میزائل کئی اہداف کو بیک وقت نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    ایران میزائل کے گردنے کے بعد اسرائیلی فوج نے اسرائیلی عوام کو زمین پر گرے میزائل کے ٹکڑوں سے دور رہنے کا حکم دیدیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/more-than-100-irani-launchers-left-still-capable-of-striking-israel/?fbclid=IwY2xjawLBBRZleHRuA2FlbQIxMABicmlkETFkQjhONXVTUFFkQ0w5alFyAR7UHcJhA0-ieJ4U5ro9vW2ClUM66P-cnvVHfbi4jjgRH9JuzzIbkNkoahkaFQ_aem_6eaAX3Gn9WRDY-MgOVwp3Q

  • تہران کی فضائی حدود کا مکمل کنٹرول حاصل کرچکے ہیں، اسرائیلی فوج کا دعویٰ

    تہران کی فضائی حدود کا مکمل کنٹرول حاصل کرچکے ہیں، اسرائیلی فوج کا دعویٰ

    جنگ میں شدت آنے کے بعد اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ تہران کی فضائی حدود کا مکمل کنٹرول حاصل کرچکے ہیں۔

    غیرملکی میڈیا رپوٹس کے مطابق کچھ گھنٹوں قبل اسرائیلی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ تہران میں اہداف پر حملے دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیار ہیں، ایران کیخلاف مزید حملے آئندہ گھنٹوں میں متوقع ہیں، حملے تہران کی جانب سے جاری خطرات کے ردعمل میں کیے جارہے ہیں۔

    اس کے بعد اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی طیارے تہران میں آزادانہ کارروائیاں کررہے ہیں، اسرائیلی فضائیہ نے تہران میں 2 گھنٹے سے زائد پروازیں کیں۔

    iran israel تمام خبریں

    ترجمان اسرائیلی فوج نے ایران پر فضائی حملوں کے حوالے سے مزید کہا کہ یو اے ویز 24 گھنٹے فضا میں موجود ہیں نگرانی اور حملے جاری ہیں۔

    ایران کے دارالحکومت تہران میں دفاعی سرنگ کی تعمیر شروع

    دوسری جانب ایرانی فورسز کا دعویٰ ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے ایک اور اسرائیلی ایف 35 لڑاکا طیارے کو مار گرایا ہے۔

    عرب میڈیا نے ایرانی نیوز ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی ایف 35 لڑاکا طیارے کو ملک کے مغرب میں گرایا گیا، پائلٹ مبینہ طور پر جیٹ سے باہر نکل گیا لیکن اس کا موجودہ ٹھکانا نامعلوم ہے۔

    اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایرانی ذرائع ابلاغ کی طرف سے لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کے دعوؤں کی تردید کی گئی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/iran-arrested-five-people-in-spying-for-israel/