Tag: اسرائیلی فوج

  • حملے کی تیاری، اسرائیلی فوج کا رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم

    حملے کی تیاری، اسرائیلی فوج کا رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم

    اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ رفح شہر اور غزہ کی پٹی کے شمال میں تعین کردہ ”محفوظ علاقوں ” میں چلے جائیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کا سابقہ ٹوئٹر X سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہنا تھا کہ مذکورہ علاقوں میں حماس کے خلاف حملہ کیا جائے گا۔

    اسرائیلی فوج کے ترجمان نے رفح شہر کے مشرق میں شبورا اور رفح کیمپوں، انتظامی، الجنینہ اور خربت جیسے محلوں کے بے گھر فلسطینیوں سے کہا کہ وہ فوری طور پر المواسی کے علاقے میں منتقل ہوجائیں۔

    فلسطینیوں کو شمال میں باڑ کے قریب جانے سے منع کیا گیا ہے، ترجمان نے اپنی پوسٹ میں خالی کیے جانے والے علاقوں کے نقشے بھی شامل کیے ہیں۔

    دوسری جانب شمالی غزہ کو اسرائیلی فوج نے آج چار بار وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے، کارروائیوں میں اسرائیلی فوج کے ٹینکس اور جنگی جہازوں نے حصہ لیا۔

    اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ اور بیت الاہیہ پر شدید بمباری کی جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے والے امدادی کارکنوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

    اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کو چند ماہ پہلے آپریشن کے بعد محفوظ علاقہ قرار دیا تھا اور چار ماہ پہلے اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ پر فتحیاب ہونے کا اعلان کیا تھا۔

    حماس نے چوبیس گھنٹوں میں دشمن کے 9 صہیونی ٹینک، فوجی گاڑیاں تباہ کر دیں

    اسرائیلی فوجی ترجمان کا تازہ حملوں کے حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیل کا مقصد شمالی غزہ میں حماس کی واپسی روکنا ہے۔

  • اسرائیلی فوج کی بے گھر فلسطینیوں پر بمباری، مزید 66 شہید

    اسرائیلی فوج کی بے گھر فلسطینیوں پر بمباری، مزید 66 شہید

    غزہ کے مظلوم شہریوں پر صیہونی فوج کی جانب سے رات کی تاریکی میں بھی حملوں کا سلسلہ جاری رہا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 66 فلسطینی شہید ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے تازہ ترین کارروائیوں کے دوران 5 گھروں سمیت بے گھر افراد کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 27 افراد جام شہادت نوش کرگئے۔

    رفح میں اسرائیلی فوج کی جانب سے 3 جب کہ غزہ شہر میں 2 الگ الگ حملے کرکے 20 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔

    ظالم فوج نے رفح میں ایک گھر پر حملہ کرکے 9 افراد موت کی نیند سلادیا، جب کہ اس خاندان میں صرف ایک واحد بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 66 فلسطینی شہید ہوئے۔

    روس یوکرین جنگ دوبارہ شدت اختیار کرگئی

    یاد رہے کہ غزہ جنگ بندی کے لئے قطر اور مصر کی ثالثی میں کوششیں تیز کردی گئی ہیں، حماس کا وفد آج قاہرہ میں ثالث کاروں کو اسرائیل کی جنگ بندی تجاویز پر اپنے جواب سے آگاہ کرے گا۔

  • اسرائیلی فوج نے سفید پرچم اُٹھائے دو فلسطینیوں کو بھی نہ بخشا

    اسرائیلی فوج نے سفید پرچم اُٹھائے دو فلسطینیوں کو بھی نہ بخشا

    اسرائیل فوج کی جانب سے غزہ میں بدترین جارحیت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے، نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج نے سفید پرچم اٹھانے کے باوجود دو فلسطینیوں کو گولیاں مار کر قتل کردیا، اسرائیلی درندگی کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی، جس میں فلسطینیوں کے ہاتھ میں سفید جھنڈا تھا۔

    اسرائیلی ٹینک کی جانب سے فلسطینی نوجوانوں کا تعاقب کیا گیا اور فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، صرف یہی نہیں اسرائیلی فورسز نے بلڈوزر سے فلسطینی نوجوانوں کی لاشیں اٹھائیں اور وہیں دفنا دیا۔

    دوسری جانب عالمی ادارہ خوراک کی جانب سے غزہ میں ممکنہ قحط کے خطرے کی ایک بار پھر نشاندہی کی گئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ادارہ خوراک شمالی غزہ میں غذائی قلت کا شکار بچوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے۔

    خواتین کو عوام کے سامنے سنگسار کیا جائے گا، طالبان کا اعلان

    عالمی ادارہ خوراک کا مزید کہنا تھا کہ شمالی غزہ کی 70 فیصد سے زیادہ آبادی بدترین فاقہ کشی میں مبتلا ہے، دو سال سے کم عمر ہر تین میں سے ایک بچہ شدید غذائی قلت کا شکار ہے۔

  • غزہ: اسرائیلی فوج کے بھیانک جرائم، اسپتالوں میں خواتین سے زیادتی

    غزہ: اسرائیلی فوج کے بھیانک جرائم، اسپتالوں میں خواتین سے زیادتی

    یونین آف میڈیکل کیئر اینڈ ریلیف آرگنائزیشنز کی ڈاکٹر عالیہ خان نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے اسپتالوں میں خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈاکٹر عالیہ خان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کے اسپتالوں میں خدمات انجام دینے والی خواتین کی آبرو ریزی کی ہے۔

    ڈاکٹر عالیہ خان کے مطابق الخیراسپتال میں اسرائیلی فوجی 1 خاتون کو 2 دن تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، اسرائیلی فوجیوں نے نصیر اسپتال میں ایک خاتون کو اس کے بھائی اور شوہر کے سامنے برہنہ کیا۔

    ڈاکٹر عالیہ نے کہا کہ بھائی اور شوہر نے اپنے کپڑوں سے ڈھانپنے کی کوشش کی تو اسرائیلی فورسز نے دونوں بھائیوں فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ڈاکٹر عالیہ خان کا افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مغربی میڈیا اور سیاسی رہنما ان مظالم پر خاموش ہیں۔

    دوسری جانب یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ فلسطینی ریاست قائم کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکریٹری جنرل یو این کا کہنا ہے کہ غزہ میں پہلے سے کہیں زیادہ انسانی امداد کی ضرورت ہے۔ اسرائیل کو پوریغزہ میں امداد کی رسائی بلاروک ٹوک دینی چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ امدادی سامان کے ٹرکوں کوغزہ کی سرحد پر روکنا اخلاقی کمزوری ہے۔ غزہ میں اتنے لوگوں کو مرتے اور اذیت میں نہیں دیکھا جاسکتا۔

    انتونیو گوتریس نے کہا کہ رفح میں زمینی آپریشن سے انسانی تباہی ہوگی، انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا وقت آگیا ہے۔

    ٹیوشن سینٹر میں 4 سالہ بچی سے زیادتی، ٹیچر گرفتار

    یواین سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ ہمارے پاس اختیار نہیں، جن کے پاس اختیارہے وہ غزہ میں جنگ روکیں۔

  • غزہ میں اسرائیلی فوج نے نیا قتل عام شروع کردیا

    غزہ میں اسرائیلی فوج نے نیا قتل عام شروع کردیا

    غزہ میں اسرائیلی فورسز نے ظلم کی انتہا کردی امداد کے منتظر سیکڑوں فلسطینیوں پر ہیلی کاپٹر سے گولیاں برسادیں۔

    رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج نے نیا قتل عام شروع کردیا، شمالی غزہ میں امداد کے منتظر سیکڑوں فلسطینیوں پر ہیلی کاپٹر سے گولیاں برسادیں جس کے نتیجے میں 20 افراد شہید اور 150 زخمی ہوگئے۔

    فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے اسرائیل نے قتل عام کا نیا سلسلہ شروع کردیا ہے روز امداد کے منتظرلوگوں کو سوچی سمجھی سازش کے تحت شہید کیا جارہا ہے، ایک ہفتے سے اسرائیلی فورسز مسلسل امداد کے انتظار میں کھڑے افراد پر حملہ کررہی ہے۔

    دوسری جانب امریکا نے زور دیا ہے کہ اسرائیل کو انسانی ہمدردی کے کام کرنے والے کارکنوں کے تحفظ کو یقینی بنانے چاہیے۔

    اس سے قبل 29 فروری کو فلسطینی محکمہ صحت کے حکام نے کہا بتایا تھا کہ اسرائیلی فورسز نے 100 سے زائد فلسطینیوں کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جب وہ غزہ شہر کے قریب امدادی سامان کا انتظار کر رہے تھے۔

    یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 31 ہزار 272 فلسطینی شہید اور 73 ہزار 24 زخمی ہو چکے ہیں۔ حماس کے 7 اکتوبر کے حملے میں اسرائیل میں مرنے والوں کی تعداد 1,139 ہے اور درجنوں کو قید کر رکھا ہے۔

    اس کے علاوہ رمضان سے قبل امریکی، قطری اور مصری ثالثوں پر مشتمل وفد نے ماہ رمضان میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی کوشش کی تھی تاہم اس میں اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔

  • مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کا بھیس بدل کر اسپتال پر حملہ

    مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کا بھیس بدل کر اسپتال پر حملہ

    غزہ میں اسرائیلی فوج کے رہائشی علاقوں اور اسپتالوں پر وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوجی اب ڈاکٹرز بن کر اسپتال پر حملہ کررہے ہیں۔

     میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوجی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف بن کر مغربی کنارے کے ابن سینا اسپتال میں داخل ہوئے اور 3 فلسطینی نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسپتال کے فلور پر ڈاکٹرز اور نرسز کے بھیس میں چند افراد داخل ہوتے ہیں اور کوٹ اتار کر اسلحہ نکال لیتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Eye On Palestine (@eye.on.palestine)

    مسلح افراد ایک کمرے میں داخل ہوکر بستر پر لیٹے دو فلسطینی نوجوانوں پر گولیاں برسا دیتے ہیں جب کہ ایک اور فلسطینی نوجوان کو پکڑ کر فرش پر بٹھا دیتے ہیں اور بعد ازاں اسے بھی قتل کردیتے ہیں۔

    واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 27 ہزار 121 سے متجاوز ہو چکی ہے جبکہ 65 ہزار 636 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

    اسرائیل کے وحشیانہ حملوں اور بلاتفریق بمباری سے شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، کہا کہ ان کا ملک غزہ کی پٹی سے اپنی افواج کو نہیں نکالے گا اور نہ ہی ہزاروں فلسطینی سیکیورٹی قیدیوں کو رہا کرے گا۔

  • اسرائیلی فوج کا جنوبی غزہ خالی کرنے کا حکم، مزید 180 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج کا جنوبی غزہ خالی کرنے کا حکم، مزید 180 فلسطینی شہید

    اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث مزید 180 فلسطینی شہید جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فورسز نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول دیا، جس کے باعث 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔

    اسرائیلی فوج کی جانب سے یونس اور دیر البلاح کے اطراف بھی حملے کئے گئے، غزہ کی 70 فیصدرہائشی عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں، اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی 319 افراد کو شہید اور 48 سو کو زخمی کر دیا۔

    فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شہدا کی مجموعی تعداد 22 ہزار سے تجاوز کر گئی،57 ہزار سے زائد زخمی ہیں، اسرائیل کی جانب سے وسطی اور جنوبی غزہ میں بھی شدید بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔

    صیہونی فورسز نے فلسطینیوں کوجنوبی غزہ خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے، تمام فلسطینیوں کو رفح منتقل کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

    فلسطینی عوام بےدخلی کے اسرائیلی منصوبے کو ناکام بنائیں گے، حماس

    غزہ میں صرف نو اسپتال آپریشنل ہیں، صیہونی فورسز کے حملوں میں 17 اسپتال کھنڈر بن چکے ہیں، فوری طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے شہدا کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

  • فلسطینیوں کیلئے 2023 خوفناک سال، ساڑھے 22 ہزار شہادتیں

    فلسطینیوں کیلئے 2023 خوفناک سال، ساڑھے 22 ہزار شہادتیں

    اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کا سلسلہ سال کے آخری دن بھی جاری رہا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 1948 میں نکبا کے بعد سال 2023 فلسطینیوں کے لیے انتہائی خوفناک سال ثابت ہوا، جس میں ہزاروں افراد اپنے پیاروں سے محروم ہوگئے۔

    عرب میڈیا نے فلسطینی ادارہ شماریات کے حوالے سے بتایا کیہ نکبا کے بعد سال 2023 میں سب سے زیادہ فلسطینی شہادت کے رُتبے پر فائز ہوئے ہیں۔

    غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں سے سال 2023 میں 22 ہزار 404 فلسطینی شہید ہوئے۔ مغربی کنارے میں اسرائیلی حملوں سے سال 2023 میں 506 فلسطینی شہید ہوئے۔

    دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی پر زمینی حملے میں حصہ لینے والے پانچ جنگی بریگیڈز کو واپس بلا لے گی۔

    اسرائیل کے آرمی ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ 551ویں اور 14ویں ریزرو بریگیڈ کے علاوہ تین تربیتی بریگیڈ ”صورتحال کے جائزے اور لڑائی کے مطابق”پیچھے ہٹ جائیں گی۔

    اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ وہ فضائی حملوں کو کم کر رہی ہے۔ یہ فلسطینی شہریوں کی حفاظت کے لیے نہیں بلکہ اسرائیلی فوجیوں کے تحفظ کے لیے کی گئی کوشش ہے۔

    اسرائیلی فضائیہ میں تشویش پائی جاتی ہے کہ انہیں غزہ میں عمارتوں اور مقامات پر فضائی حملے کرنے کے لیے بلایا گیا ہے لیکن بعض اوقات اسرائیلی فوجی دھماکے کے بہت قریب ہوتے ہیں اور زخمی بھی ہوتے ہیں۔

    سعودی عرب: سیلابی ریلے میں پھنسی طالبات کو بچا لیا گیا

    الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ کچھ پائلٹوں نے مشن کو اڑانے سے بھی انکار کر دیا ہے کیونکہ وہ اپنی افواج کو ہونے والے نقصان کے بارے میں فکر مند ہیں۔

  • اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، مزید 166 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، مزید 166 فلسطینی شہید

    اسرائیل فوج کی جانب سے بے گناہ اور نہتے فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 166 فلسطینی شہید ہوگئے، شہداء میں بچوں اور عورتوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

    مجموعی طور پر 07اکتوبر سے اب تک معلوم فلسطینی شہداء کی تعداد 20424 ہوگئی ہے جبکہ زخمی فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 54036 تک پہنچ گئی ہے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق خان یونس میں اسرائیلی بمباری سے2صحافی بھی شہید ہوگئے، العمل اسپتال کے قریب اسرائیلی ڈرون حملہ میں13سالہ بچےسمیت6فلسطینی شہید ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق اب غزہ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد103ہوگئی ہے، اس کے علاوہ جبالیہ میں اقوام متحدہ کا رکن عیصام مغرابی اپنی بیوی بچوں اورخاندان کے70افراد سمیت شہید ہوگیا۔

    اس حوالے سے اقوام متحدہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کے حملے میں عیصام مغرابی کے خاندان کو کوئی فرد نہیں بچ سکا۔

    ہفتہ اور اتوار کے دوران اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر بد ترین بمباری کی اور زمین پر موجود فوج نے ٹینکوں سے گولے برسائے ہیں۔

    جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں میں شہادتوں کا یومیہ گراف ایک مرتبہ پھر اوپر چلا گیا ہے، اتوار کے روز فلسطینی وزارت صحت نے ان تازہ شہادتوں کی تصدیق کی ہے۔

  • غزہ، اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 55 فلسطینی شہید

    غزہ، اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 55 فلسطینی شہید

    غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے شدید بمباری کا سلسلہ جاری ہے، شہداء کی تعداد 21 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ صیہونی حملوں میں اب تک 20 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، شہدا میں 8 ہزاربچے، 6200 خواتین شامل، 6700 افراد لاپتہ ہیں۔

    وزارت صحت کے مطابق مظالم کی انتہاء یہ ہے کہ 11 نہتے فلسطینیوں کو اہلخانہ کے ساتھ شہید کردیا گیا، اسرائیلی فضائیہ کی بمباری سے رفع اورخان یونس میں 55 افرادشہید ہوگئے۔

    غزہ اور خان یونس میں رہائشی عمارتوں، مہاجر کیمپس اور اسپتالوں پرمسلسل حملے کئے جارہے ہیں، غزہ میں جاری جھڑپوں میں مزید 3 اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوچکے ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ شمالی غزہ میں کوئی بھی اسپتال فعال نہیں ہے، غزہ میں پانی کی شدید قلت کے باعث اموات اوربیماریوں میں اضافہ ہورہاہے۔

    دوسری جانب حماس نے اسرائیل کے ہاتھوں مارے گئے تین یرغمالیوں کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔

    حماس نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں تین اسرائیلی اسیران کو دکھایا گیا ہے جو کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مارے گئے ہیں۔

    مختصر ویڈیو کے آغاز میں کہا گیا ہے کہ”ہم نے انہیں زندہ رکھنے کی کوشش کی، لیکن نیتن یاہو نے انہیں مارنے پر اصرار کیا“۔

    ویڈیو میں تینوں افراد کو دکھایا گیا ہے جب وہ زندہ تھے، مسکرا رہے تھے اور اپنے نام اور شناختی نمبر کے ساتھ سفید کاغذ پکڑے ہوئے تھے۔

    ایک اور کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ تینوں افراد ایک میز پر بیٹھے ہوئے ہیں جو ایک زیر زمین بنکر کی طرح لگتا ہے۔

    ان کی شناخت ایلیا ٹولیڈانو کے نام سے ہوئی، جو ایک اسرائیلی-فرانسیسی شہری ہے۔ نک بیزر؛ اور رون شرمین، ایک اسرائیلی-ارجنٹینی ہے۔