Tag: اسرائیلی فوج

  • اسرائیلی فوج کی ویب سائٹ ہیک۔۔  ہیکرزکا پیغام جاری؟

    اسرائیلی فوج کی ویب سائٹ ہیک۔۔ ہیکرزکا پیغام جاری؟

    فلسطینی حامی گروپ نے اسرائیلی فوج کی ویب سائٹ ہیک کر لی ہے، جبکہ ہیکرز نے پیغام دیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی ناانصافی آپ کو صرف دہشت گردی، قتل اور جنگ کے ذریعے نقصان پہنچائے گی۔

    عرب میڈیا کے مطابق ہیکرز نے کہا ہے کہ یہ نقصان زمینی، ہوائی یا الیکٹرانک طور پر ہو گا، جبکہ ہیکرز گروپ کی جانب سے فلسطین کی آزادی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بھی ویب سائٹ ہیک ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ حملہ کرنے والے گروہ یا فرد نے اشارہ کیا ہے کہ وہ اردنی نژاد ہیں۔

    دوسری جانب امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے صدر جو بائیڈن سے اسرائیل کے لیے 10 ارب ڈالر کی اضافی فوجی امداد فوری واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    برنی سینڈرز نے امریکی صدر کو خط لکھ کر کہا کہ وہ اسرائیل کے لیے دس بلین ڈالر کی امداد واپس لے لیں، فلسطینیوں کے قتلِ عام میں امریکا شریک ہے، خط کے متن میں برنی سینڈرز نے لکھا کہ غزہ پر اسرائیل امریکی جنگی سامان سے حملے کر رہا ہے۔

    منگل کو بائیڈن کو بھیجے گئے خط میں برنی سینڈرز نے اس بڑی امریکی فوجی امداد (جس میں ہزاروں گولہ بارود اور بم شامل ہیں) کا ذکر کر کے تنقید کی ہے جو اسرائیل نے 7 اکتوبر سے جنگ شروع ہونے کے بعد سے وصول کی ہے، اور کہا کہ اس طرح واشنگٹن بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہو گیا ہے۔

    اسرائیل کے لیے 10 بلین ڈالرز امداد، برنی سینڈرز کا بائیڈن سے بڑا مطالبہ

    انھوں نے خط میں لکھا کہ نیتن یاہو حکومت کا موجودہ فوجی انداز غیر اخلاقی ہے، یہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، اور امریکا کو ان اقدامات میں ہماری شراکت داری ختم کرنی چاہیے۔

  • اسرائیلی فوج مسجد اقصیٰ کے امام کا گھر مسمار کرنے پہنچ گئی

    اسرائیلی فوج مسجد اقصیٰ کے امام کا گھر مسمار کرنے پہنچ گئی

    امریکا کی سرپرستی میں اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بربریت کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے امام اور یروشلم کے سابق مفتی اعظم شیخ عکرمہ سعید صابری کے گھر پر چھاپہ مارا اور اسے مسمار کرنے کی غرض سے اسے ”غیر قانونی“ قرار دیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ مشرقی یروشلم میں البوغ کے محلے میں واقع 18 رہائشی کمپلیکس میں 100 سے زائد فلسطینی خاندان مقیم ہیں، جن میں مسجد اقصیٰ کے امام شیخ عکرمہ صبری کا گھر بھی شامل ہے۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پولیس اور انٹیلی جنس کی ایک بڑی فورس نے مشرقی یروشلم کے البواہ محلے میں واقع اپارٹمنٹ سمیت پوری عمارت پر چھاپہ مارا ہے، جس میں 85 سالہ شیخ صبری رہائش پذیر ہیں۔

    اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے امام کے گھر کے دروازے پر انہدام کا نوٹس آویزاں کیا گیا، جس میں‘غیر مجاز تعمیرات’کی وجہ بتائی گئی۔

    رپورٹس کے مطابق یروشلم کے الثوری محلے میں ایک اور اسرائیلی چھاپہ اور گرفتاری عمل میں آئی جس میں سات فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔ انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی انتہا پسندوں نے مفتی شیخ عکرمہ صابری کے گھر کو بھی نشانہ بنایا۔

    جنگ کے آغاز سے اسرائیلی فوج کیلیے غزہ میں سخت ترین دن

    شیخ صبری کی قانونی ٹیم کے سربراہ خالد زبرقہ کا کہنا ہے کہ 85 سالہ مبلغ کیخلاف دھمکیاں خاص طور پر تشویشناک ہیں۔

  • غزہ: اسرائیلی فوج کی انڈونیشین اسپتال پر فائرنگ، 8 افراد شہید

    غزہ: اسرائیلی فوج کی انڈونیشین اسپتال پر فائرنگ، 8 افراد شہید

    انڈونیشین اسپتال سے نکلنے کی کوشش کرنے والوں پر شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج نے شدید فائرنگ کی، جس کے باعث 8 افراد شہید ہو گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 ڈاکٹر زخمی بھی ہوئے ہیں، انڈونیشین اسپتال کے آرتھو پیڈک چیف ڈاکٹر عدنان البرش بھی زخمی ہونے والوں میں شامل ہیں۔

    گورنمنٹ انفارمیشن آفس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہید ہونے والے سول ڈیفنس اہلکاروں اور ڈاکٹروں کی تعداد 201 تک پہنچ گئی ہے۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح کے مشرق میں 2 گھروں پر اسرائیلی فوج نے بمباری کر کے 11 افراد کو موت کی نیند سلا دیا ہے، جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج نے سویلین رہائشی علاقوں، پناہ گزین کیمپوں، اسکولوں، اسپتالوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا، جبکہ مزید 4 مساجد کو بھی شہید کردیا گیا ہے۔ شہداء کی تعداد 13 ہزار سے زائد ہوگئی۔

    غزہ کی صورتحال پر مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ چین کا دورہ کریں گے

    رپورٹ کے مطابق اسرائیلی افواج نے شمالی غزہ کی مسجد القسام، مسجد الخلیفہ، مسجد حیفہ اور مسجد الامین محمد کو شہید کر دیا جبکہ جبالیہ کیمپ کے اقامتی بلاکوں پر شدید بمباری کی گئی۔

  • اسرائیلی فوج کی الشفاء اسپتال میں مسلسل کارروائیاں، اموات بڑھنے کا خدشہ

    اسرائیلی فوج کی الشفاء اسپتال میں مسلسل کارروائیاں، اموات بڑھنے کا خدشہ

    اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ کے سب سے بڑے الشفا اسپتال پر لگاتار کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں ڈاکٹروں اور طبی عملے نے اسپتال میں زیر علاج مریضوں کی اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

    الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابو سلامیہ کا عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم مریضوں کی اموات کی شرح میں کمی کے منتظر ہیں تاہم ہر گزرتے لمحے کے ساتھ اسپتال میں داخل مریضوں کی اموات میں اضافے کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں سے الشفا اسپتال کا کنٹرول قابض افواج کے ہاتھوں میں ہے۔

    فلسطینی اتھارٹی کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی افواج الشفا اسپتال سے مریضوں یا طبی عملے کے محفوظ انخلا کی راستے بند کر رہی ہیں۔

    قابض فوج نے الشفا اسپتال کے مختلف حصوں کو مکمل تباہ کردیا ہے، اسرائیلی فوجی شہید فلسطینیوں کی لاشیں بھی اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے ہیں جبکہ افواج کی جانب سے اسپتال کے احاطے میں گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

    فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسپتال پر اسرائیلی بمباری سے کم از کم 7 ہزار افراد پناہ گاہ سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔ الشفا اسپتال میں پانی، کھانا اور اسپتال میں داخل بچوں کیلئے دودھ کی شدید ترین قلت پیدا ہو گئی ہے۔

    دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے یروشلم میں ہونے والی فائرنگ کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

    الجزیرہ کے مطابق یروشلم کے قریب ٹنل چیک پوائنٹ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اس حملے کی ذمہ داری حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز نے قبول کی ہے جس کے ارکان مقبوضہ مغربی کنارے میں موجود ہیں۔

    ایک بیان میں گروپ نے کہا کہ اس کے کچھ ارکان نے بیت لحم اور مقبوضہ مشرقی یروشلم کے درمیان ”فوجی چوکی پر دشمن کی فوجوں پر حملہ کیا ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ میں متعدد صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے”میں کامیاب رہے ہیں یہ حملہ غزہ میں ”شہیدوں … کا بدلہ لینے”کے لیے کیا گیا۔

    اسرائیلی فوج نے فائرنگ میں ایک اسرائیلی فوجی کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔

  • حماس زمینی جنگ میں اسرائیلی فوج پر حاوی ، 20 سے زائد ٹینکوں، متعدد فوجی گاڑیاں تباہ

    حماس زمینی جنگ میں اسرائیلی فوج پر حاوی ، 20 سے زائد ٹینکوں، متعدد فوجی گاڑیاں تباہ

    غزہ : حماس نے زمینی جنگ میں غزہ کی گلیاں اسرائیلی فوجیوں کا قبرستان بنادیں اور غزہ میں گھسنے والے 20 سے زائد ٹینکوں اور 24 فوجی گاڑیاں تباہ کردیں ، تل ابیب نے حماس کے ہاتھوں بھاری نقصان اٹھانے کا اعتراف کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حماس کے جانبازوں نے غزہ میں زمینی جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کو ناکوں چنے چبوادیئے، اسرائیلی فوج پر حملوں اور ٹینکوں کو نشانہ بنانے کی نئی وڈیو جاری کردی۔

    ویڈیو میں بیس سے زائد ٹینکوں،، بلڈوزر سمیت اسرائیلی فوج کی متعدد گاڑیوں کو تباہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، تل ابیب نے حماس کے ہاتھوں بھاری نقصان اٹھانے کا اعتراف کرلیا۔

    اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں کمپنی کمانڈر سمیت مزید چار فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جبکہ ایک ہفتے کے دوران تیس اسرائیلی فوجی مارے جاچکے ہیں۔

    مجاہدین نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں بھی حماس نے اسرائیل کے فائیو اے ایچ سکسٹی فور ڈی ہیلی کاپٹر مار گرائے،

    القسام بریگیڈ نے بتایا کہ غزہ میں لڑائی کے دوران 2دن میں 24اسرائیلی فوجی گاڑیاں،ٹینک تباہ کردیے، مجاہدین غزہ کےشمال مغرب اور جنوب میں اگلےمحاذوں پرلڑرہےہیں، اسنائپرزرہائشی عمارتوں اوردیگرمقامات پراسرائیلی فوجیوں کونشانہ بنا رہے ہیں۔

    القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرٹیلی گرام پر بتایا ایسا لگتا ہے قابض اسرائیل کی غزہ کے خلاف مسلسل جارحیت کی وجہ سے ہم ان تک کبھی نہیں پہنچ سکیں گے۔۔ گزشتہ ماہ حماس نے بتایا تھا غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری کے دوران پچاس یرغمالی قیدی ہلاک ہوگئے ہیں۔

  • اسرائیل کی غزہ میں پناہ گزین کیمپوں پر بارود  کی بارش، شہدا کی تعداد10  ہزارکے قریب پہنچ گئی

    اسرائیل کی غزہ میں پناہ گزین کیمپوں پر بارود کی بارش، شہدا کی تعداد10 ہزارکے قریب پہنچ گئی

    غزہ : صہیونی فوج غزہ کی رہائشی عمارتیں،،گھروں،، اسپتالوں اور مساجد کو راکھ کا ڈھیر بنانے کے بعد پناہ گزین کیمپوں پربارود برسانے لگی، حملوں میں مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے، جس کے بعد شہدا کی تعداد10 ہزارکے قریب پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق غزہ کی رہائشی عمارتیں تباہ کرنے کے بعد اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپوں پرحملے تیزکردیئے، اسرائیلی طیاروں نے رات گئے المغازی، الشاطی، جبالیہ کیمپوں پر مسلسل بمباری کے نتیجے میں مزید پچاس سے زائد فلسطینیوں نے جام شہادت نوش کیا، جس میں ایک ہی خاندان کے اکیس افراد بھی شامل ہیں۔

    صہیونی فوج نے القدس اسپتال کے قریب رہائشی عمارت کوملیا میٹ کردیا، ہزاروں بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ بنے اقوام متحدہ کے الفخورا اسکول اور انڈونیشیا اسپتال کے قریب بھی بمباری کی گئی جبکہ حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کے گھر کو ڈرون سےنشانہ بنایاگیا۔

    حملوں میں متعدد بچے شہید ہوئے ،شہدا کی تعداد دس ہزارکے قریب پہنچ گئی جبکہ تیس ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

    صہیونی فوج نے مغربی کنارے میں بھی حملے تیزکردیئے، ایک گھرپرٹینک شکن میزائل داغا حملے میں تین فلسطینی شہید اورمتعدد زخمی ہوگئے جبکہ صہیونی فوج نے مغربی کنارےسے40سے زائد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

    صہیونی فوج نے 2 دن میں جبالیہ کیمپ پر900 کلو بارود برسایا ۔ اسرائیل نے شمالی غزہ میں واقع الشاطی کیمپ کوفاسفورس بموں سےنشانہ بنایا۔، ، فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہرگھنٹےمیں سات بچوں سمیت پندرہ فلسطینی شہید ہورہے ہیں پینتیس افراد زخمی ہورہے ہیں اور ہرگھنٹے غزہ پرگرائے جانے والے بموں کی تعداد بیالیس اور ہر گھنٹے بارہ عمارتیں تباہ ہو رہی ہیں۔

    بولیویا، چلی، اردن ، بحرین اورترکیہ کے بعد افریقی ملک چاڈ نے بھی اسرائیل سے اپنا سفیر بلالیا ہے جبکہ غزہ پر بڑھتی اسرائیلی جارحیت پر عالمی رہنما بھی تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔

  • غزہ میں غذائی قلت : ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردارکردیا

    غزہ میں غذائی قلت : ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردارکردیا

    غزہ : نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ برقرار ہے غزہ کے مکینوں کو بھول افلاس نے بھی جکڑ لیا۔

    اس حوالے سے اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں صورتحال تیزی سے بگڑتی جا رہی ہے جب کہ وہاں صرف پانچ دن کے غذائی اجناس کا ذخیرہ باقی رہ گیا ہے۔

    ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق تباہی کی وجہ سے غذائی اجناس کو ذخیرہ کرنے میں پریشانی کا سامنا ہے، ضروری غذائی اجناس کا موجودہ ذخیرہ مزید 5دنوں تک کیلئے میسر ہوگا۔

    رپورٹ کے مطابق غزہ میں شہریوں کو روٹی تک رسائی بھی مشکل ہوگئی ہے، واحد فلور مل ایندھن کی کمی کی وجہ سے گندم پیسنے سے بھی قاصر ہے، 7 اکتوبر سے اب تک 11بیکریوں کو نشانہ بنا کر تباہ کیا جاچکا ہے۔

    دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے زور دیا ہے کہ اسے امداد اور طبی سامان کی فراہمی کے لیے غزہ تک فوری رسائی کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے رفح کراسنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہم نے رفح کے جنوب میں امداد فراہم کی ہے اور غزہ میں داخلے کے لیے اجازت کا انتظار کر رہے ہیں۔

  • اسرائیلی  فوج   کا جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر دوسرا بڑا حملہ، قیامت کا منظر

    اسرائیلی فوج کا جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر دوسرا بڑا حملہ، قیامت کا منظر

    غزہ : دہشت گرد اسرائیل کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر دوسرے بڑے حملے میں درجنوں فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے غزہ سے دنیا کا رابطہ پھر منقطع ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق غزہ میں میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ ستائیسواں ویں روز بھی جاری ہے، فضائی بمباری کے ساتھ ساتھ زمینی حملے بھی مزید تیز ہوگئے ہیں۔

    دہشت گرد صہیونی فوج نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پردوسرا بڑا حملہ کردیا ، جس سے رہی سہی عمارتیں بھی تباہ ہوگئیں او مزید سیکڑوں فلسطینی شہید ہوئے۔

    رات کے حملے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری تھیں اور ملبے سے لاشیں نکالی جارہی تھیں، زخمیوں کوڈھونڈا جارہا تھا کہ اسرائیلی طیاروں نےایک بار پھرنہتے فلسطینیوں کو نشانہ بناڈالا۔

    غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد نو ہزارکے قریب پہنچ چکی ہے، جن میں تین ہزار چھ سو سے زائد بچے اور ڈھائی ہزار خواتین شامل ہیں جبکہ دو ہزارافراد اب بھی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبےہیں، جن میں سیکڑوں بچے بھی ہیں۔

    شدید بمباری سے ٹیلی فون اورانٹرنیٹ سمیت مواصلاتی نظام مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے ، فلسطین کی ٹیلی کمیونیکیشنزایجنسی کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں انٹرنیٹ سمیت تمام مواصلاتی نظام بند ہوچکا ہے اور اور رابطے کے تمام ذرائع بھی کٹ گئے ہیں۔

    ایندھن کی عدم فراہمی اور زیادہ تراسپتالوں کی تباہی کے باعث صحت کا نظام بھی مکمل طور پر بند ہونے کے نزدیک ہے۔

    سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی پالٹیل کا کہنا ہے۔ غزہ کی پٹی میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر معطل ہے۔ اور رابطے کے تمام ذرائع بھی کٹ گئے ہیں۔۔

    دوسری جانب قطر کی ثالثی کی کوششوں کے نتیجے میں رفح بارڈر پہلی بار جزوی طورپر کھلا، تو غزہ سے نکلنے والوں کا تانتا لگ گیا لیکن صرف پانچ سو افراد کومصرمیں داخلےکی اجازت دی گئی۔ جن میں اکثریت غیرملکیوں اور زخمیوں کی ہے اور زخمیوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے

    غزہ میں اسرائیلی حملوں اور امداد کی ترسیل نہ ہونےکی وجہ سےصورتحال ابترہوتی جارہی ہے اور اسپتالوں کو جو محدود دوائیاں ملی تھیں، وہ بھی ختم ہونے کے قریب ہیں، جس سے ہزار وں زیرعلاج بچوں اور خواتین کی زندگیاں داؤ پر لگی ہیں۔

  • صیہونی فورسز کی پسپائی، اسرائیلی فوج کا بیان سامنے آگیا؟

    صیہونی فورسز کی پسپائی، اسرائیلی فوج کا بیان سامنے آگیا؟

    اسرائیلی سوشل میڈیا پر سیہونی فورسز کی پسپائی سے متعلق خبروں پر اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افواہیں مت پھیلائیں، ہمارے سرکاری اکاؤنٹس سے اپ ڈیٹس حاصل کرتے رہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ہم آپ سے وعدہ کرتے ہیں کہ ہم عوام کو قابل اعتماد اوردرست معلومات مہیا کریں گے۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں جن میں اسرائیلیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ غزہ کی پٹی میں ایک انتہائی خطرناک واقعہ پیش آیا ہے۔

    سینسر شپ کے باعث اس حوالے سے کسی قسم کی تفصیلات شائع کرنے کی اجازت نہیں ہے، براہ کرم ہمارے سپاہیوں کے لیے شدید دعائیں کریں۔

    دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے میں ناکامی پر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے نیویارک آفس کے سربراہ کریگ موخیبر نے استعفیٰ دے دیا۔

    کریگ موخیبر نے جنیوا میں ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے نام خط بھی لکھا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں جو ہو رہا ہے وہ ہر لحاظ سے نسل کشی ہے۔

    کریگ موخیبر نے مزید لکھا کہ حد یہ ہے امریکا، برطانیہ اور بیش تر یورپی ممالک اِس خوفناک حملے میں برابر کے شریک ہیں، یہ حکومتیں جنیوا کنونشن کا احترام کرنے کی اپنی ذمہ داریاں نبھانے سے انکار کر رہی ہیں۔

    ڈائریکٹر کریگ موخیبر نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینی شہریوں کی نسل کشی کر رہا ہے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کی جانب سے گہری نسل پرستانہ آباد کاری کے منصوبے کو ختم کیا جائے۔

    انھوں نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک کو اپنا آخری باضابطہ مراسلہ بھیج کر تفصیل کے ساتھ لکھا کہ اقوام متحدہ اپنی ذمہ داری میں کیسے ناکام ہوا۔

  • اسرائیلی وزیراعظم اور فوج میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے

    اسرائیلی وزیراعظم اور فوج میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے

    یروشلم : اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور فوج میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے، نیتن یاہو نے سوشل میڈیا بیان میں حماس کی کامیاب کارروائی پر اپنی فوج اور انٹیلی جنس کو مورد الزام ٹھہرایا تھا تاہم بعد میں معافی مانگ لی.

    تفصیلات کے مطابق حماس کی کامیابیوں پر اسرائیلی بوکھلاہٹ کاشکار ہے ، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور فوج میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔

    نیتن یاہو نے سوشل میڈیا بیان میں حماس کی کامیاب کارروائی پر اپنی فوج اور انٹیلی جنس کو مورد الزام ٹھہرادیا اور سوال اٹھایا حماس کیسے اتنی بڑی کارروائی کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

    فوج کے دباؤ اور شدید تنقید کے بعد نیتن یاہو نے متنازع ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا ۔معافی بھی مانگ لی۔

    بعد ازاں فوج کے دباؤ اور شدید تنقید کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے متنازع ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی اور یوٹرن لیتے ہوئے بیان پر معافی مانگ لی اور کہا وہ غلط تھے جوبیان دیا وہ نہیں دیناچاہیے تھا۔

    دوسری جانب خفت مٹانے کے لئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو،، وزیردفاع اور اسرائیلی پارلیمان کے رکن بینی گینٹزکو مشترکہ بیان جاری کرنا پڑا، جس میں انہوں نے کہا کہ ہم سب ایک ہیں اور تمام سیکیورٹی اداروں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔