Tag: اسرائیلی فورسز

  • اسرائیلی فورسز کی بے دریغ فائرنگ، 3 افراد شہید 80 زخمی

    اسرائیلی فورسز کی بے دریغ فائرنگ، 3 افراد شہید 80 زخمی

    بیت المقدس : فلسطین میں صیہونی فوجیوں کی جارحیت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے مظاہرہ کرنے والے 3 نہتے فلسطینیوں کو بے دردی سے شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ کے علاقے خان یونس میں امریکی سفارت خانے کی یروشلم منتقلی اور حق واپسی تحریک کے تحت پُر امن احتجاج کرنے والے فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی فورسز نے بے دریغ فائرنگ اور شیلنگ کردی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے بھی غزہ اور اسرائیل کی سرحد پر ہونے والے حالیہ مظاہروں میں صیہونی فوج کی فائرنگ سے تین افراد کے شہید ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

    فلسطینی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ ایک نوجوان شمالی اور دوسرا جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی گولیوں کا نشانہ بنا ہے جبکہ 80 سے زائد فلسطینی شہری زخمی ہوئے جن میں سے 6 کی حالت نازک ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے زہریلی آنسو گیس کے لاتعداد شیل فائر کیے۔

    یاد رہے کہ غاصب اسرائیلی کی فورسز نے گذشتہ روز بھی پُر امن مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 4 جوانوں کو شہید کردیا تھا۔

    خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل دنیا بھر کی مظلوم قوموں کے مزاحمت کی مثال بننے جذبہ آزادی سے شرشار فلسطینی نوجوانوں نے آنسو گیس کی شیلنگ کرنے والے اسرائیلی ڈرون کو پرندوں کا شکار کرنے والے جال کی مدد سے پکڑ کر ناکارہ بنا دیا ہے۔

  • اسرائیلی فورسز کی فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ، 15 سالہ نوجوان شہید

    اسرائیلی فورسز کی فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ، 15 سالہ نوجوان شہید

    غزہ : اسرائیلی سرحد کے قریب احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر صیہونی افواج کی بے دریغ فائرنگ کے نتیجے میں 15 سالہ فلسطینی بچہ شہید، جبکہ درجنوں شہری زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز فلسطین کے مقبوضہ علاقے غزہ میں اسرائیلی سرحد کے قریب غاصب ریاست اسرائیل کی افواج کے ظلم و بربریت کے خلاف احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینوں پر اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہوگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مشرقی غزہ میں اسرائیلی سرحد کے قریب اپنے حقوق اور صیہونیوں کے مظالم کے خلاف مظاہرہ کرنے والے نہتے فلسطینوں پر اسرائیلی فوجیوں نے بے دریغ آنسو گیس کے شیل اور گولیاں برسائی ہیں۔

    فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف کا کہنا تھا کہ صیہونی افواج کی فائرنگ کے نتیجے میں گولیاں 15 سالہ فلسطینی بچے عثمان الرامی کے سینے میں لگی جو اس کی شہادت کا باعث بنی۔ جبکہ فائرنگ اور شیلنگ سے درجنوں فلسطینی شہری زخمی ہیں۔

    یاد رہے کہ 6 جولائی کو اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہرہ کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر صیہونی فورسز کی فائرنگ اور شیلنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید جبکہ 400 سے زائد شہری زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ ماہ 29 جون کو مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ کے علاقے خان یونس میں جمعے کے روز ہونے والے احتجاجی مظاہروں پر صیہونی فوجیوں کی بے دریغ فائرنگ اور شیلنگ سے 13 برس کے بچے سمیت سے دو فلسطینی شہری شہید اور 3 سو سے زائد زخمی ہوگئے۔

    خیال رہے دو ماہ قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کیا گیا تھا، جس کے بعد 30 مارچ سے فلسطینی عوام وقتاً فوقتاً اسرائیل اور امریکا کے خلاف مظاہرے کررہی ہے، جس کو دبانے کے لیے اسرائیلی فورسز مسلسل طاقت کا استعمال کررہی ہے، جس میں 150 کے قریب فلسطینی شہری شہید جبکہ 15 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • غزہ : اسرائیلی فورسزکی فائرنگ‘ 4 فلسطینی شہید‘ 955 زخمی

    غزہ : اسرائیلی فورسزکی فائرنگ‘ 4 فلسطینی شہید‘ 955 زخمی

    یروشلم: غزہ میں فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے4 فلسطینی شہید اور950 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فلسطینیوں کی جانب سے جمعے کے روز کیے جانے والے احتجاجی مظاہرے پراسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس سے 3 فلسطینی شہید اور 950 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    فلسطینی وزارت صحت کے مطابق ہفتے کے روز فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا جس سے دو روز میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ مارچ سے ہونے والے احتجاج میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے اب تک 45 فلسطینی شہید اور 6 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

    خیال رہے کہ اسرائیلی فوج سرحد پرلگی باڑ کی دوسری جانب سے اسنائپرز کا استعمال کرتی ہے جبکہ فضائیہ کا بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے۔


    غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 17 شہری شہید‘ 1500 زخمی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 31 مارچ کو فلسطینی عوام کی جانب سے اسرائیلی بارڈر پر کیے جانے والے احتجاج پراسرائیلی فورسز کی شدید فائرنگ سے 17 شہری شہید جبکہ 1500 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلی قبضے اور مقامی افراد کو بے دخل کرنے کے 70 سال پورے ہونے کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں اور 15 مئی کو وسیع پیمانے پرسرحدی باڑ کےساتھ احتجاج کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اسرائیلی فورسز کی فائرنگ،15سالہ فلسطینی جاں بحق

    اسرائیلی فورسز کی فائرنگ،15سالہ فلسطینی جاں بحق

    یروشیلم :اسرائیلی فورسز نے بیت المقدس میں مغربی کنارے کے علاقے میں فائرنگ کرکے 15سالہ فلسطینی لڑکے کو جاں بحق کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق فلسطینی وزیر صحت نے اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے فلسطینی کی شناخت 15 سالہ خالد باہار کے نام سے کی ہے، جس کا تعلق ہیبرون کے علاقے بیت عمر سے ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے بیان جاری کیا ہے کہ جس میں اسرائیلی فورسز کا کہنا ہےکہ خالد باہار فوجیوں پر راکٹ فائر کررہا تھا جس کو روکنے کےلیے پہلے ہوائی فائرنگ کی گئی بعد ازاں وہ گولی لگنے سےجاں بحق ہوگیا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اسرائیلی حکام کی جانب سے اس قسم کے دعوہ سامنےآیاتھا کہ فوجی اہلکار نے چاقو بردار فلسطینی حملہ آور کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا لیکن فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے اسے فائرنگ کرکے جاں بحق کیا وہ مسلح نہیں تھا۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے سال 2014 سے جاری تنازع میں اب تک 223 نہتے فلسطینی شہریوں کو ہلاک کردیا ہے جن میں بیشتر نہتی خواتین اور معصول بچے تھے۔