Tag: اسرائیلی قید

  • اسرائیلی قید سے رہائی پانے والی خاتون پر کیا گزری؟

    اسرائیلی قید سے رہائی پانے والی خاتون پر کیا گزری؟

    مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے 7 اکتوبر کو یرغمال بنائے گئے 24 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا جس کے جواب میں اسرائیل نے اپنی جیلوں میں قید 39 فلسطینی بچوں اور خواتین کو رہا کردیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ میں عارضی جنگ بندی کے بعد پہلے روز اسرائیل کی جانب سے رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں نے اسرائیلی قید میں ہونے والے مظالم کے بارے میں بتادیا۔

    اسرائیلی قید سے رہائی پانے والی فاطمہ شاہین کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ غزہ کے عوام کو سلام جنہوں نے صبر کیا اور قیدیوں کی رہائی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کردیا۔

    فاطمہ شاہین کا کہنا تھا کہ ہم سب کو حماس پر اعتماد ہے جو تمام قیدیوں کو آزاد کرانے کے لیے جدوجہد میں مصروف ہے۔

    اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے ملک سلمان کا کہنا تھا کہ دمون جیل انتظامیہ نے 7 اکتوبر کے بعد ہمیں قیدِ تنہائی میں رکھا، غزہ پٹی کے تمام شہداء سے تعزیت کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اسرائیلی جیلوں کے اندر مسلسل زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

    جنگ بندی کے بعد اسرائیل اور حماس میں قیدیوں کا تبادلہ

    واضح رہے کہ عارضی جنگ بندی کے دوران دوسرے مرحلے میں غزہ سے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی آج ہفتے کو ہو گی۔اسرائیلی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ غزہ سے رہائی کے منتظر قیدیوں کی فہرست اسرائیل کو مل چکی ہے۔