اسرائیلی محاصرہ کے دوران غزہ میں نایاب مرض ‘گیلین بیری سنڈروم’ کے کیسز میں اضافہ ہوگیا، جی بی ایس کے ابتک 85 کیسزرپورٹ ہوچکے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے بتایا کہ مرض جی بی ایس کے باعث جسم مکمل طور پر مفلوج ہوسکتا ہے، جون سے اب تک غزہ میں جی بی ایس کے 85 کیسز رپورٹ ہوئے، عالمی ادارہ صحت کے مطابق غزہ میں اس نایاب بیماری سے 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں،
ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ جی بی ایس میں جسم کا مدافعتی نظام اعصابی غلاف پر حملہ کرتا ہے، گیلین بیری سنڈروم نامی بیماری عام طور پر وائرل یا بیکٹیریل انفیکشن کے بعد لاحق ہوتا ہے۔
کلیو لینڈ کلینک نے بتایا کہ یہ بیماری دنیا بھر میں سالانہ ایک لاکھ افراد کو لاحق ہوتی ہے، جی بی ایس کی علامات میں پاؤں سن ہونا، کمزوری اور درد شامل ہیں۔
یوکرین کی طرح غزہ کے معصوم بچوں کےلیے بھی آوازاٹھائیں، ترک خاتون اول کا میلانیا ٹرمپ کو خط
جی بی ایس کے باعث آنکھوں، زبان اور سانس لینے میں دشواری ہوسکتی ہے، شدید کیسز میں جسم مکمل طور پر مفلوج ہوسکتا ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے اس خطرناک بیماری کے علاج کے حوالے سے بتایا کہ اس بیماری کا کوئی علاج نہیں مگر علامات کو کم کرنے کےلیےعلاج کیا جاتا ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے مزید بتایا کہ غزہ میں ایک اور مرض ایکیوٹ فلاسڈ پیریلیسس کے کیسز بھی سامنے آرہے ہیں، اے ایف پی اور جی بی ایس کے کیسز بچوں میں تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔
https://urdu.arynews.tv/ehud-olmert-former-israeli-pm-on-gaza-war/