Tag: اسرائیلی وزیراعظم

  • اسرائیلی وزیراعظم نے ایرانی عوام کو ایک شر انگیز پیشکش کر ڈالی

    اسرائیلی وزیراعظم نے ایرانی عوام کو ایک شر انگیز پیشکش کر ڈالی

    ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ اکتوبر تک ملک کے ڈیم خشک ہونے کا خدشہ ہے، اس دوران اسرائیلی وزیراعظم نے ایرانی عوام کو ایک شر انگیز پیشکش کی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے منگل کو ایک ویڈیو پیغام میں ایرانی عوام سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ تہران میں قیادت کے خلاف بغاوت کریں۔

    گزشتہ دنوں ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ اکتوبر تک ملک کے ڈیم خشک ہونے کا خدشہ ہے جس کے اسرائیلی وزیراعظم نے ایرانی عوام کو ایک شر انگیز پیشکش کی اور کہا کہ ایران اس وقت صدی کی بدترین خشک سالی کی لپیٹ میں ہے۔

    مزید پڑھیں : ہمارا ہدف ایرانی عوام نہیں بلکہ ان کا جابرانہ نظام ہے، اسرائیلی وزیراعظم

     نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پر براہِ راست ایرانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے ان سے اپنی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کی،  نیتن یاہو  نے کہا کہ تہران کی قیادت نے عوام کے بجائے اربوں ڈالر حماس، حزب اللہ اور حوثیوں پر خرچ کیے۔

    انہوں نے کہا کہ ’جب تم آزاد ہو جاؤ گے تو اسرائیل کے پانی کے ماہرین جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ہر ایرانی شہر میں آئیں گے، پانی کو صاف کرنے اور ڈی سیلینیشن کے منصوبے لگائیں گے۔

    نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیل دنیا میں سب سے زیادہ پانی ری سائیکل کرنے والا ملک ہے اور یہ علم ہم ایران کے ساتھ بانٹ سکتے ہیں، لیکن اس کے لیے آزادی ضروری ہے۔

  • نیتن یاہو کا غزہ پر قبضے سے متعلق بڑا بیان سامنے آگیا

    نیتن یاہو کا غزہ پر قبضے سے متعلق بڑا بیان سامنے آگیا

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ پر قبضہ کرنے نہیں جا رہا، بلکہ اسے حماس سے آزاد کرانے کا منصوبہ بنانے میں مصروف ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز اسرائیلی کابینہ نے غزہ پر کنٹرول کی تجویز کو منظوری دے دی تھی، جس پر کئی مغربی ممالک نے اختلاف کیا تھا۔

    اسرائیلی وزیر اعظم کے مطابق غزہ کو غیر مسلح کر کے ایک پرامن شہری انتظامیہ قائم کی جائے گی، جس میں فلسطینی اتھارٹی، حماس یا کسی دہشت گرد تنظیم کو شامل نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی میں مددگار ثابت ہوگا۔

    رپورٹس کے مطابق اٹلی، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، جرمنی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ بیان میں اسرائیل کے ممکنہ فوجی آپریشن کو مسترد کرتے ہوئے فلسطین کے لیے دو ریاستی حل پر زور دیا گیا تھا۔ ان ممالک نے واضح کیا تھا کہ وہ اس خطے میں پائیدار امن کے لیے پرعزم ہیں۔

    اس کے علاوہ حماس نے اسرائیلی کابینہ کے فیصلے کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی تھی۔ حماس ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو اس مہم کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا اور غزہ پر قبضہ کرنا اتنا آسان نہیں ہوگا۔

    واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے خون کی ہولی کھیلنے کا سلسلہ جاری ہے، تازہ حملوں کے دوران مزید 36 فلسطینی شہید ہوگئے۔

    امریکا روس تنازع، چین کا بڑا بیان سامنے آگیا

    رپورٹ کے مطابق غزہ پر مکمل قبضے کے اسرائیلی کابینہ کے فیصلے کے بعد جمعے کو بھی دن بھر غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام جاری رہا۔

    رپورٹس کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کی تازہ بمباری سے امداد کے منتظر 21 فلسطینیوں سمیت مزید 36 فلسطینی شہید ہو گئے۔

  • اسرائیلی وزیراعظم سے گفتگو مایوس کن رہی، صدر ٹرمپ

    اسرائیلی وزیراعظم سے گفتگو مایوس کن رہی، صدر ٹرمپ

    واشنگٹن (25 جولائی 2025): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے گفتگو مایوس کن رہی ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم سے ہونے والی گفتگو کو مایوس کن قرار دیا ہے۔

    صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم سے گفتگو مایوس کن رہی۔ نیتن یاہو سے غزہ میں امداد پر بات تو ہوئی لیکن کیا بات ہوئی، وہ بتا نہیں سکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنے یرغمالی واپس چاہتا ہے۔ اگر تمام یرغمالی واپس آ گئے تو حماس کی ڈھال ختم ہو جائے گی اور اس کے لیے کافی مشکلات پیدا ہو جائیں گی۔

    امریکی صدر نے مزید کہا کہ حماس کے ہاتھوں سے یرغمالی نکل گئے تو پھر ان کیلیے ڈیل کرنا مشکل ہو جائے گا۔

    ٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ کسی بھی ڈیل پر پہنچنے کا ففٹی ففٹی چانس ہے جب کہ جاپان کے ساتھ ڈیل کا 25 فیصد چانس ہے۔ جاپان 550 ارب انویسٹ کرنے کو تیار ہے۔

    انہوں نے ایک بار پھر سابق صدر براک اوباما کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اوباما نے جرائم کیے ہیں۔ عدالتی فیصلوں کی وجہ سے انہیں کافی مدد ملے گی۔

    https://urdu.arynews.tv/us-envoy-witkoff-blames-failure-to-reach-ceasefire-deal/

  • ’ایرانی سائنسدانوں  نے سینکڑوں قابل شاگرد تیار کیے تھے، نیتن یاہو کو دکھائیں گے وہ کس قابل ہیں‘

    ’ایرانی سائنسدانوں نے سینکڑوں قابل شاگرد تیار کیے تھے، نیتن یاہو کو دکھائیں گے وہ کس قابل ہیں‘

    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ شہید ہونیوالے ایرانی سائنسدانوں میں سے ہر ایک نے 100 سے زائد قابل شاگرد تیار کیے تھے، نیتن یاہو کو دکھائیں گے وہ کس قابل ہیں۔

    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسرائیلی وزیراعظم کے ریمارکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو نے تقریباً دو سال قبل غزہ میں اپنی فتح کا اعلان کیا تھا، لیکن آخری نتیجہ یہ نکلا کہ نیتن یاہو کو جنگی جرائم کے وارنٹ گرفتاری کا سامنا ہے اور حماس میں دو لاکھ افراد بھرتی ہوگئے ہیں۔

    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس پر لکھا کہ ایران کے معاملے میں نیتن یاہو نے یہ خواب دیکھا کہ وہ 40 سال سے زائد عرصے میں حاصل ہونے والی پرامن جوہری کامیابیوں کو مٹا دے گا۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    "اور نتیجہ یہ نکلا کہ جن ایرانی سائنسدانوں کو اُس کے کرائے کے قاتلوں نے شہید کیا لیکن ان میں سے ہر ایک نے سو سے زائد قابل شاگرد تیار کیے تھے اب وہ شاگرد نیتن یاہو کو دکھائیں گے کہ وہ کیا کچھ کرسکتے ہیں”

    ایرانی وزیر خارجہ نے مزید لکھا کہ طاقتور ایرانی میزائلوں نے اسرائیلی خفیہ تنصیبات کو نیست و نابود کیا جن کی تفصیلات نیتن یاہو آج بھی چھپا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسرائیل جنگی مقصد کو حاصل کرنے میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد اپنے "ڈیڈی” کی طرف بھاگنے پر مجبور ہوا اور اب یہ امریکا کو بتارہا ہے کہ ایران سے بات چیت میں کیا کہنا یا کیا نہیں۔

    عراقچی نے آخر میں طنزیہ انداز میں سوال کیا: اگر نیتن یاہو کچھ نہیں کر سکتا تو پھر موساد کے پاس وائٹ ہاؤس کے اندر سے کیسا خفیہ مواد ہے جس کی بنیاد پر وہ اتنا طاقتور بننے کی اداکاری کر رہا ہے؟

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کسی مطلوب جنگی مجرم کی باتوں پر ہرگز کان نہیں دھرتا، اور دنیا جانتی ہے کہ نیتن یاہو صرف سیاسی شعبدہ باز ہے۔

  • غزہ میں جنگ بندی کے لیے کوششیں، اسرائیلی وزیراعظم کی ٹرمپ سے 2 روز میں دوسری ملاقات

    غزہ میں جنگ بندی کے لیے کوششیں، اسرائیلی وزیراعظم کی ٹرمپ سے 2 روز میں دوسری ملاقات

    امریکی صدر سے اسرائیلی وزیراعظم کی دوسری ملاقات ملاقات ختم ہونے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم خاموشی سے چلے گئے، اس ملاقات کے بعد اسٹیو وٹٹیکر نے دوحہ کا دورہ بھی ملتوی کردیا۔

    رائٹرز کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے اپنے دورہ واشنگٹن کے بعد دوسری بار وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دو گھنٹے کی ملاقات میں غزہ کی جنگ سے متعلق گفتگو کی ہے تاہم بات چیت کا اعلامیہ جاری نہ کیا جاسکا۔

    امریکی صدر سے اسرائیلی وزیراعظم کی دوسری ملاقات بھی عشائیہ پر ہوئی، جو نوے منٹ تک جاری رہی، ملاقات ختم ہونے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم میڈیا بات چیت کیے بغیر ہی وائٹ ہاؤس سے روانہ ہوگئے۔

    https://urdu.arynews.tv/donald-trump-gaza-ceasefire-tammy-bruce/

    یاد رہے کہ ملاقات سے پہلے صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ غزہ پر بات کریں گے اور یہ مسئلہ حل ہونا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور حماس نے چار میں سے تین مسائل حل کرلیے ہیں، تایم ٹرمپ نیتن یاہو ملاقات کے اختتام کے بعد اسٹیو وٹکوف نے دوحہ کا دورہ ملتوی کردیا ۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹٹیکر نے کہا تھا کہ ’قطر میں حماس اور اسرائیل کے درمیان 60 روزہ جنگ بندی کے لیے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔‘

    وٹٹیکر نے منگل کے روز کہا کہ فریقوں کے درمیان اختلافات کے نکات کی تعداد اب چار سے کم ہو کر ایک رہ گئی ہے جس کے بعد اب فیصلہ کُن حل کی جانب بڑھنے میں مدد ملے گی۔

  • نیتن یاہو کا آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے بیان پر ردعمل

    نیتن یاہو کا آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے بیان پر ردعمل

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے ویڈیو پیغام کے بعد سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے ساتھ ہمارے مشترکا دشمنوں کو شکست دینے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔ اپنے یرغمالیوں کو رہا کرائیں گے اور امن کا دائرہ بڑھائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ میری، اسرائیل اور یہودی عوام کی حمایت پر میں صدر ٹرمپ کا بہت شکر گزار ہوں۔

    اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنے پیغام کے ساتھ اپنی اور امریکی صدر کی گرم جوشی سے ہاتھ ملاتے ہوئے ایک تصویر بھی شیئر کی۔

    اس سے قبل ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکا اسرائیل کو بچانے کیلیے جنگ میں کودا مگر کچھ حاصل نہیں کر سکا۔

    اپنے پہلے ویڈیو پیغام اُن کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف فتح پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، ایران نے اسرائیل اور اس کے تمام دعوؤں کو کچل کررکھ دیا، 9 کروڑ ایرانیوں نے متحد ہوکر فوج کا ساتھ دیا ہے۔

    ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ہماری جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، ایرانی فوج ہر طرح کی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، ایرانی عوام تمام اختلافات بھلا کر متحد ہو کر کھڑی ہوئی، ایرانی عوام نے دنیا کو پیغام دے دیا کہ ہم ایک ہیں، اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکا کے منہ پر زوردار طمانچہ مارا ہے۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ امریکی صدر نے ایرانی عوام کو سرنڈر کرنیکی دھمکی دی، ایرانی عوام نے کبھی سرنڈر نہیں کیا اور نہ کرے گی جبکہ تاریخ گواہ ہے کہ ایرانیوں نے کبھی سرنڈر نہیں کیا، اللہ کے فضل سے ایرانی عوام متحد ہوکر کھڑی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت براہ راست جنگ میں داخل ہوئی کیونکہ اسے لگتا تھا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو صیہونی حکومت مکمل طور پر تباہ ہو جائے گی، صیہونی حکومت تقریباً گر چکی ہے، امریکا اسرائیلی حکومت کو بچانے کی کوشش میں جنگ میں داخل ہوا لیکن کچھ حاصل نہیں ہوا۔

  • ایران نے 60 فیصد افزودہ یورینیم جہاں منتقل کی، وہ جگہ معلوم ہے، اسرائیلی وزیراعظم کا دعویٰ

    ایران نے 60 فیصد افزودہ یورینیم جہاں منتقل کی، وہ جگہ معلوم ہے، اسرائیلی وزیراعظم کا دعویٰ

    اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے 60 فیصد افزودہ یورینیم جہاں منتقل کی ہے اس کا مقام معلوم ہے۔

    ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے 60 فیصد افزودہ یورینیم کہاں منتقل کی ہے، وہ مقام ہمیں معلوم ہے، لیکن انہوں نے اس کے بارے میں مزید بات کرنے سے گریز کیا۔

    صہیونی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال ستمبر میں حزب اللہ رہنما حسن نصراللہ کے قتل کے بعد ایران نے جوہری ہتھیاروں کی پیش رفت تیز کی اور وہ ایک ماہ میں 300 بیلسٹک میزائل بنانے کی تیاری کر رہا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ فرود میں زیر زمین ایرانی جوہری مرکز پر امریکی حملہ کامیاب رہا اور ایران کے میزائل وجوہری پروگرام کو ختم کرنے کے قریب ہیں۔ مقاصد حاصل ہونے پر یہ آپریشن روک دیا جائے گا۔

    ایران، اسرائیل اور امریکا کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    واضح رہے کہ امریکا نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایران کی تین ایٹمی تنصیبات فردو، نظنز اور اصفہان پر فضائی حملے کیے تھے اور امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ دنیا کو ایران کے ایٹمی خطرے سے بچا لیا اور اب اسرائیل پہلے سے زیادہ محفوظ ہے۔

     امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگیستھ نے بھی پنٹاگون میں پریس کانفرنس میں ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ تاہم امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کی تنصیبات کی مکمل تباہی سے متعلق تصدیق سے گریز کیا تھا۔

    دوسری جانب امریکی حملے کے بعد ایران کے حکام نے کہا تھا کہ امریکا کے فضائی حملے سے قبل ہی تینوں ایٹمی تنصیبات خالی کرا لی گئی تھیں، ایک عہدے دار نے کہا کہ نشانہ بنائے گئے سائٹس میں کوئی مواد نہیں تھا جو اخراج کا باعث بنے۔

    بین الاقوامی جوہری ایجنسی آئی اے ای اے کے چیف رافائل گروسی کا بھی امریکی حملے کے بعد یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ ایران کے پاس اب بھی 9 ہزار کلو افزودہ یورینیم موجود ہے، فردو میں نقصان اہم نوعیت کا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/iran-said-to-launch-missiles-at-us-bases-in-qatar-and-iraq/

  • اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایرانی عوام  کو مخاطب کرکے کیا کہا؟

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایرانی عوام کو مخاطب کرکے کیا کہا؟

    اتل ابیب : اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایرانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آزادی کی گھڑی آپہنچی ہے ، ایران کیخلاف جنگ سے عوام کو آیت اللہ حکومت گرانے کا موقع ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایرانی اپوزیشن کے برطانیہ سے چلنے والے ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا ایرانی عوام کی آزادی کا وقت آگیا ہے، ایران کیخلاف جنگ سے عوام کو آیت اللہ حکومت گرانے کا موقع ملے گا۔

    نیتن یاہو نے انٹرویو میں ایرانی عوام کو مخاطب کیا اور کہا آزادی کی گھڑی آپہنچی ہے ، ہماری جنگ دفاعی ہے لیکن آزادی کی راہ بھی ہموارہورہی ہے،  ایرانی عوام کوغربت،موت اوردہشت گردی کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام ہی ایران کا مستقبل ہیں یہ آمر زیادہ دیرنہیں چلیں گے۔

    مزید پڑھیں : ہمارا ہدف ایرانی عوام نہیں بلکہ ان کا جابرانہ نظام ہے، اسرائیلی وزیراعظم

    یاد رہے 4 روز قبل بھی اسرائیل کے وزیراعظم نے پیغام میں کہا تھا کہ ہمارا ہدف ایرانی عوام نہیں بلکہ ان کا جابرانہ نظام ہے، تاریخ کی بڑی فوجی کارروائی ’آپریشن رائزنگ لائن‘ میں مصروف ہیں۔

    نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسلامی حکومت 50 سال سے ایرانی عوام کو ظلم کا نشانہ بنا رہی ہے، یہ حکومت اسرائیل کی تباہی کی دھمکیاں دے رہی ہے ہم اپنا دفاع کریں گے۔

  • نیتن یاہو کا غزہ پٹی کا مکمل کنٹرول سنبھالنے کا اعلان

    نیتن یاہو کا غزہ پٹی کا مکمل کنٹرول سنبھالنے کا اعلان

    اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ فضائی حملو ں کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ پٹی کا مکمل کنٹرول حاصل کرلے گی۔

    عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی کے ٖفضائی حملے اور زمینی آپریشن کا سلسلہ جاری ہے اور ایسے میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا اعلان سامنے آیا ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ پٹی کا مکمل کنٹرول حاصل کرلے گی۔

    اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ غزہ میں لڑائی شدید ہے، ہم پیشرفت کر رہے ہیں اور ہم غزہ پٹی کے تمام علاقے کا کنٹرول سنبھال لیں گے۔

    دوسری جانب خلیجی میڈیا کا بتانا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں مزید شدت آگئی، ایک گھنٹے کے دوران 30 فضائی حملے کئے گئے ہیں، اسرائیلی فوج کی جانب سے خان یونس کے النصر اسپتال پر بھی بمباری کی گئی، صبح سے اب تک 23 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

    اسرائیلی فوج نے النصر اپستال کی فارماسیوٹیکل لیبارٹری اور اسپتال لائے جانے والے زخمیوں پر بھی بمباری کی۔ انڈونیشین اسپتال پر حملے اور محاصرہ، بُلڈوزر سے اسپتال کی دیوار گرا دی۔

    ہمیں مذاکرات میں ’ناقابلِ قبول‘ تجاویز دی گئی ہیں، حماس

    وزارت کے مطابق اب شمالی غزہ کے تمام سرکاری اسپتال غیر فعال ہوچکے ہیں۔ سات اکتوبر 2023 سے اب تک شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 2019 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 430 سے زائد زخمی ہیں۔

    سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس نے دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے فلسطینیوں کے ساتھ جاری اجتماعی سزا کی مذمت کی۔

  • معاہدے کی خلاف ورزی : اسرائیل نے 620 فلسطینیوں کی رہائی ملتوی کردی

    معاہدے کی خلاف ورزی : اسرائیل نے 620 فلسطینیوں کی رہائی ملتوی کردی

    تل ابیب : حماس کی جانب سے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے باوجود بدلے میں اسرائیل  نے 620 فلسطینیوں کی طے شدہ رہائی ملتوی کردی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ طے شدہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

    دفتر سے جاری بیان کے مطابق جب تک کہ اگلے یرغمالیوں کی رہائی کی ضمانت نہیں دی جائے گی جب تک فلسطینی قیدیوں کو رہا نہیں جائے گا۔

    اس بیان کے ردعمل میں حماس رہنماؤں کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت اسرائیل کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کو طے شدہ وقت پر رہا نہ کرنا جنگ بندی معاہدے کی واضح خلاف ورزی” ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل حماس نے پہلے مرحلے میں طے شدہ تمام چھ اسرائیلی یرغمالیوں کو آزاد کر دیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی اس وقت تک مؤخر کی ہے جب تک ہمارے اگلے قیدیوں کی رہائی عزت کو مجروح کرنے والی تقریبات کے بغیر نہیں ہوتی۔

    علاوہ ازیں غزہ کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کی جنگ میں اب تک 48,319 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 111,749 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    حکومت کے میڈیا دفتر نے اموات کی تعداد کم از کم 61,709 بتائی ہے اور کہا ہے کہ ہزاروں فلسطینی جو ملبے تلے دبے ہیں، انہیں مردہ تصور کیا جا رہا ہے۔

    7 اکتوبر 2023 کے حماس کے حملوں میں اسرائیل میں کم از کم 1,139 افراد ہلاک ہوئے اور 200سے زائد کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔