Tag: اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو

  • اسرائیلی وزیراعظم کوسزا سے بچانے کیلئے پارلیمنٹ متحرک

    اسرائیلی وزیراعظم کوسزا سے بچانے کیلئے پارلیمنٹ متحرک

    یروشلم : اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کو بدعنوانی کےالزامات سے بچانے کیلئے پارلیمنٹ متحرک ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کو بدعنوانی کےالزامات سےبچانے کیلئے حکمراں جماعت کے اراکین نے پارلیمنٹ میں بل پیش کیا ہے، جس کے تحت تفتیشی عمل کے حوالے سے قوانین میں دو نئی شقیں شامل کی گئی ہیں۔

    بل کے حق میں 46جبکہ مخالفت میں 36ووٹ آئے، بل پر ابھی مزید دو بار ووٹنگ ہونا ہے جس کے بعد ہی یہ بل قانونی شکل اختیار کرسکتا ہے۔

    پہلی شق کے مطابق تحقیقاتی کمیشن اٹارنی جنرل پولیس سے اب تک ہونے والی تفتیش کے نتائج معلوم کرسکتا ہے لیکن اسے ظاہر نہ کرنے کا پابند ہوگا۔

    دوسری شق کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں اسے جیل کی ہوا کھانا پڑسکتی ہے۔

    اپوزیشن نے الزام عائد کیا ہے کہ اس نئے قانون کا مقصد وزیر اعظم نیتن یاہو کو کرپشن کے الزامات کے تحت جاری تفتیش سے بچانا ہے۔

    اپوزیشن کہنا ہے اس طرح کی شقیں پیش کرنے مقصد نتن یاہو کو سزا سے بچانا ہے۔


    مزید پڑھیں : دھوکا دہی کے سنگین الزامات، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف تحقیقات کا حکم


    خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم پر کاروباری شخصیات سےبڑے پیمانے پر تحائف وصول کرنے کے الزامات ہیں۔

    یاد رہےکہ نیتن یاہو کے حوالے سے حالیہ مہینوں میں سامنے آنے والے سکینڈلز پر ان کے مخالفین نے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا تاہم ان میں سے ایک پر بھی مقدمہ نہ چل سکا۔

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو کے خلاف سرکاری خزانے میں خورد برد کے الزام میں پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

    واضح رہےکہ اسرائیلی وزیراعظم پر1لاکھ 27 ہزار ڈالرزبرطانیہ کے ایک دورے کے دوران حسب ضرورت ذاتی بیڈ روم پرخرچ کرنے کا الزام ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • اقوام متحدہ کا دہرامعیار،اسرائیل سے ہمدردی، حماس کی مذمت

    اقوام متحدہ کا دہرامعیار،اسرائیل سے ہمدردی، حماس کی مذمت

    غزہ : بےگناہ فلسطینیوں کی شہادت پراقوام متحدہ کا دہرا معیار سامنےآگیا، بان کی مون نے مظلوم فلسطینوں کے بجائے بے ضرر راکٹ حملوں پر اسرائیل سے ہمدردی کرتے ہوئے حماس کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

    فلسطینیوں کے خون ناحق پر اقوام متحدہ کی بے حسی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں، جنگ بندی کی کوششوں کے لئے مشرق وسطی میں موجود اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے مظلوم فلسطینیوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے جارحیت پسند اسرائیل کی دل جوئی کرنا زیادہ اہم سمجھا، بان کی مون نے راکٹ حملوں اور حماس کی مذمت کرتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

    بان کی مون کے ساتھ موجود اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے ایک بار پھر بغض کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ پر حملوں کو اپنے دفاع کا حق قرار دیا، اسرائیلی وزیراعظم نے حماس کو آئی ایس آئی ایس اور بوکوحرام جیسی تنظیم قرار دیا۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اسرائیل اور حماس پر زور دیا کہ وہ غزہ کے بحران کے خاتمے کے لئے لڑائی روک کر بات چیت شروع کریں۔