Tag: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو

  • اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے باضباطہ جنگ بندی کا اعلان کردیا

    اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے باضباطہ جنگ بندی کا اعلان کردیا

    اتل ابیب : اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے باضباطہ جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ایران کےخلاف جنگ کے تمام اہداف حاصل کرلئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے باضباطہ جنگ بندی کا اعلان کردیا۔

    اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ایران کیخلاف جنگ کے تمام اہداف حاصل کرلئے گئے ہیں، سفارتی اور سیکیورٹی سطح پر ایران کے ساتھ مکمل جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچا گیا ہے، یہ معاہدہ بتدریج نافذ العمل ہو گا جس سے بارہ روزہ جنگ کا خاتمہ کرے گا۔

    نیتن یاہو نے واضح کیا اسرائیل اپنے تحفظ کیلئے کہیں بھی اور کسی بھی وقت کارروائی کی آزادی کو برقرار رکھے۔

    اس سے قبل اسرائیلی حکومت کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ امریکا کی جانب سے جنگ بندی کےمعاہدے پر اتفاق کرلیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں،امریکی صدر کی دو طرفہ جنگ بندی کی تجویز سےاتفاق کیا ہے۔

    اسرائیلی حکومت نے دفاعی تعاون اورایرانی جوہری تنصیبات ختم کرنے پر بھی امریکا کا شکریہ ادا کیا۔

    مزید پڑھیں : ایران اور اسرائیل میں جنگ بندی کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، ٹرمپ

    یاد رہے صدر ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل میں جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل اور ایران میرے پاس آئے دونوں نے امن کی بات کی،یہ وقت امن قائم کرنے کا ہے، جنگ بندی شروع ہوچکی، دونوں ممالک خلاف ورزی نہ کریں۔

    جس کے بعد ایران نے جنگ بندی پر عمل درآمد شروع کیا، ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا تھا کہ اسرائیل بارہ گھنٹے بعد جنگ بندی کا آغاز کرے گا اور چوبیس گھنٹے مکمل ہونے پر دنیا بھر میں بارہ روزہ جنگ کا مستقل خاتمہ ہوجائے گا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا اسرائیل اور ایران تقریباً ایک ہی وقت میں ان کے پاس آئے اور کہا ہم امن چاہتے ہیں، دنیا اور مشرق وسطیٰ فاتح ہیں،ایران اور اسرائیل کا مستقبل لامحدود ہے،دونوں کو بہت خوشحالی ملے گی، اگر یہ درست راستے سے ہٹ گئے تو بہت کچھ کھوئیں گے، خدا آپ دونوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔

  • ایران کا جوہری پروگرام نمایاں طور پر پیچھے دھکیل دیا، اسرائیلی وزیراعظم کا دعویٰ

    ایران کا جوہری پروگرام نمایاں طور پر پیچھے دھکیل دیا، اسرائیلی وزیراعظم کا دعویٰ

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام نمایاں طور پر پیچھےدھکیل دیا، اس پروگرام کو پسپا کردیا۔

    امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ نطنز اور اصفہان میں ایرانی جوہری مقامات پر حملوں نے جوہری پروگرام کو پسپا کردیا، ایران کو جوہری ہتھیاررکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے الزام عائد کیا کہ ایران جوہری ہتھیار حوثیوں اور دوسروں کو فراہم کرنا چاہتا ہے، اسرائیل کو جو بھی اقدام کرنے کی ضرورت ہے کرنے کو تیار ہے۔

    نیتن یاہو نے کہا کہ ہمارے اصل اہداف ایران کے فوجی اور جوہری اہداف ہیں، ایرانی جوہری اور فوجی تنصیبات کو درستگی کےساتھ نشانہ بنارہے ہیں۔

    ویڈیو: اسرائیل کا 2300 کلومیٹر دور مشہد پر حملہ

    دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کیخلاف اسرائیل کی مدد کا عندیہ دیدیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ممکن ہے ہم ایران کے خلاف جنگ میں شامل ہوجائیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم فی الحال جنگ میں شامل نہیں لیکن ممکن ہے کہ شامل ہوجائیں، ہم ایرانی جوہری پروگرام کو ختم کرنے میں اسرائیل کی مدد کرسکتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام کو ختم کرنے کیلئے مداخلت کرسکتے ہیں، ایران اسرائیل کشیدگی میں پیوٹن کیلئے ثالثی کے راستے کھلے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/us-air-defense-systems-naval-destroyer-help-down-iranian-missiles-fired-at-israel/

  • غزہ میں جنگ بندی، نیتن یاہو نے نئی تجویز مان لی

    غزہ میں جنگ بندی، نیتن یاہو نے نئی تجویز مان لی

    غزہ میں جنگ بندی کیلئے نئی امریکی تجویز سامنے آئی ہے، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے نئی امریکی تجویز سے اتفاق کرلیا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے اسیروں کے اہلخانہ کو بتایا اسرائیل نے جنگ بندی کی نئی تجویز قبول کرلی ہے، نیتن یاہو نئی جنگ بندی تجویز کے ساتھ آگے بڑھنے کےلیے تیار ہیں۔

    جنگ بندی پر حماس کی آرا سے متعلق عرب میڈیا نے بتایا کہ حماس نئی امریکی تجویز کا مطالعہ کررہا ہے، حماس کا کہنا ہے کہ جنگ بندی تجویز کا مطالعہ کرکے ایسا فیصلہ کرینگے جس میں فلسطینیوں کا مفاد ہو۔

    غزہ جنگ بندی : دوحہ میں دوبارہ مذاکرات، حماس کی تصدیق

    اس سلسلے میں‌ امریکی ایلچی اسٹیووٹکوف نے کہا کہ غزہ میں ممکنہ جنگ بندی سے متعلق پُرامید ہوں جبکہ الجزیرہ ٹی وی کا کہنا ہے کہ نئی امریکی تجویز میں 60 دنوں کی جنگ بندی شامل ہے۔

    نئی تجویز کے مطابق 10 زندہ اسرائیلی شہریوں کی رہائی اور 18 لاشوں کی واپسی ہوگی، جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل 1100 سے زائد فلسطینی قیدیوں کو رہا کریگا۔

    اسرائیل غزہ میں فوج کی تعداد کم کریگا اور انسانی امداد کی فراہمی میں اضافہ کرےگا، تجویز کے مطابق اسرائیل غزہ کی حکومتی ذمہ داری ایک آزاد فلسطینی کمیٹی کو منتقل کریگا۔

    https://urdu.arynews.tv/gaza-ceasefire-israels-claim-is-false/

  • اسرائیلی وزیراعظم کی بیروت کو ’غزہ‘ بنانے کی دھمکی

    اسرائیلی وزیراعظم کی بیروت کو ’غزہ‘ بنانے کی دھمکی

    یروشلم : اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حزب اللہ کو دھمکی دی کہ اگر جنگ شروع کی تو بیروت کو بھی غزہ کی طرح تباہ کر دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بیروت کو غزہ بنانے کی دھمکی دے دی، نتین یاہو نے کہا کہ لبنان کو بھی غزہ کی طرح تباہ کر دیں گے، بیروت اور جنوبی لبنان اسرائیل سے زیادہ دور نہیں۔

    اسرائیلی وزیراعظم نے خبردار کیا کہ حزب اللہ نے جنگ شروع کی تو سنگین نتائج ہوں گے۔

    نتین یاہو کی دھمکی کے بعد اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی لبنان کے قصبے پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید ہو گئے۔

    دوسری جانب حزب اللہ نے چوبیس گزشتہ گھنٹے میں اسرائیل کے تیرہ فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، جس میں دو اسرائیلی فوجی مارے گئے۔

    لبنان کا کہنا ہے اسرائیلی فوج نے جنوبی سرحدی علاقے میں وائٹ فاسفورس کا حملہ کیا ہے۔

    خیال رہے غزہ میں اسرائیلی فوج کے انسانیت سوز حملوں کا سلسلہ جاری ہے، رات بھر غزہ بمباری سے گونجتارہا،اسرائیلی حملوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید تین سو سے زائد فلسطینی شہید کر دیے گئے۔

    دومہینے میں اسرائیل سترہ ہزارسے زائدفلسطینی شہید کرچکا ہے، جن میں بڑی تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔

  • اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی ، معاہدے کے باوجود جنگ جاری رکھنے کا اعلان

    اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی ، معاہدے کے باوجود جنگ جاری رکھنے کا اعلان

    یروشلم : اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے معاہدے کے باوجود جنگ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے کا مطلب یہ نہیں کہ جنگ بند ہو جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی برقرار ہے اورحماس کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود جنگ جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

    اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ معاہدے کا مطلب یہ نہیں کہ جنگ بند ہو جائے گی ، حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے رہیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حماس سے 4 روزہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود جنگ جاری رکھیں گے۔

    یاد رہے قطراورمصرکی ثالثی میں حماس اوراسرائیل کے درمیان معاہدہ ہوگیا ہے، قطری وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے پہلے مرحلے میں اسرائیل ایک سو پچاس اور حماس پچاس قیدی رہا کرے گا اور جنگ میں وقفہ چار روز کیلئے ہوگا، جس کا اعلان چوبیس گھنٹے میں کیا جائے گا۔

    معاہدے کے مطابق غزہ میں مزید امداد بھیجی جاسکے گی، جس میں ایندھن سمیت طبی اور غذائی سامان متاثرین تک پہنچایاجائےگا۔

    سینتالیس روز سےجاری اسرائیلی جارحیت میں چودہ ہزارسےزائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ حماس کےحملوں میں تین سوسےزائد اسرائیلی فوجیوں سمیت بارہ سوسے اسرائیلی ہلاک ہوئے۔

  • اسرائیلی وزیراعظم کی غزہ پر مستقل قبضے کی دھمکی

    اسرائیلی وزیراعظم کی غزہ پر مستقل قبضے کی دھمکی

    یروشلم : اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ پرمستقل قبضے کی دھمکی دے دی اور کہا کہ غزہ کو اسلحے سے پاک کردیں گے، تاکہ اسرائیلی شہریوں کو کوئی خطرہ نہ رہے۔

    تفصیلات مطابق اسرائیل نے غزہ پر مکمل قبضے کا ارادہ ظاہر کردیا، اسرائیلی وزیراعظم کی ڈھٹائی اور ہٹ دھرمی برقرار ہے۔

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جنگ کےبعدغزہ پرقبضہ برقراررکھیں گے، غزہ کو اسلحے سے پاک کردیں گے تاکہ اسرائیلی شہریوں کو کوئی خطرہ نہ رہے۔

    نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ غزہ کی سیکورٹی کا نظام غیرمعینہ مدت تک اسرائیل کے پاس رہے گا۔

    خیال رہے امریکی وزیرخارجہ نے تجویزدی تھی کہ جنگ کے بعد غزہ کا نظام فلسطینیوں کو سنبھالنا چاہیے۔

    گذشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جنگ بندی سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ کی جنگ میں کوئی وقفہ نہیں لیا جائے گا، غزہ میں لڑائی جاری ہے۔

    نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا مطلب حماس کے سامنے ہتھیار ڈالنا ہے، غزہ میں قیدیوں کی رہائی کے بغیر کوئی جنگ بندی نہیں ہوگی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا کی جانب سے بیان سامنے آیا تھا کہ اسرائیل نے غزہ میں روزانہ 4 گھنٹے کی جزوی جنگ بندی پر حامی بھرلی ہے۔

  • اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا بھتیجا  حماس سے جھڑپ میں ہلاک

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا بھتیجا حماس سے جھڑپ میں ہلاک

    غزہ : اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا بھتیجا یائرنیتن یاہو بھی حماس سے جھڑپ میں ہلاک ہوگیا، نیتن یاہو کا بھتیجا اسرائیلی فوج کی اسنائپر یونٹ کا سربراہ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نتین یاہو کا بھتیجا یائر نتین یاہو غزہ میں حماس کے ہاتھوں ہلاک ہو گیا۔

    اسرائیلی وزیرِ اعظم کا بھتیجا غزہ میں القسام بریگیڈ کے حملے میں ہلاک ہوا، بیس سالہ یائر نتین یاہو اسرائیلی فوج میں کپتان تھا۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق یائر نیتن یاہو غزہ میں ‘ڈیپ انفلٹریشن سنائپر یونٹ’ کا سربراہ تھا ، جو ‘ڈینجیرس اسنائپر’ کے نام سے جانا جاتا تھا۔

    دوسری جانب حماس کے جانباز مزاحمت کاروں کی جانب سے منہ توڑجوابی حملوں نے دشمن کے قدم اُکھاڑ دیے ہیں ، اسرائیل کی پیش قدمی روکنے کے لئے شدید مزاحمت جاری ہے۔

    حماس نے ٹینکوں، بکتربند گاڑیوں اور اسرائیل کی ملٹری تنصیبات تباہ کردیں جبکہ حماس نے ٹینکوں ،بکتر بندگاڑیوں اور دیگر اسرائیلی ملٹری تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کی ویڈیو جاری کردی۔۔

    حماس کمانڈوزکےحملوں میں اب تک ایک سودس اسرائیلی ٹینک اور فوجی گاڑیاں تباہ ہوچکی ہیں۔

    ترجمان حماس ابوعبیدہ نے اسرائیلی وزیراعظم کومخاطب کرکےکہا تم یہ سوچ کربےوقوف نہ بنوکہ خوفناک قتل عام کرکےہمیں کمزورکردوگے، ہمارا درد تمہارےچہرےکےخوف سے ظاہرہوگا۔

  • فلسطینی بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، ترک صدر  کا اعلان

    فلسطینی بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، ترک صدر کا اعلان

    انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، ترکیہ ہمیشہ فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترک خفیہ ایجنسی کے سربراہ حماس کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، فلسطینی بھائیوں کے ساتھ مل کر اسرائیلی جبر سے بچانا ہے۔

    رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری تاریخی ذمہ داری ہے کہ اسرائیلی جرائم کو بے نقاب کریں، ہمارا فرض ہے کہ یروشلم کے مقدس مقامات بشمول حرم اول شریف اور دیگر مقامات کی حفاظت کریں۔

    ترک صدر نے واضح کہا کہ فلسطینی بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، ترکیہ ہمیشہ فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔

    یاد رہے ترک صدر رجب طیب اردگان نے غزہ کی صورتحال پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ یورپی یونین غزہ پر منصفانہ انداز میں بات کرنے میں ناکام رہی، یورپی یونین پر ہمارابھروسہ ختم ہوگیا ہے، ہم غزہ میں امن کیلئے ضامن بننے کو تیار ہیں۔

    ترک صدر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے رابطے ختم کرنےکا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیتن یاہوسےاب کوئی با ت نہیں ہوسکتی، وہ سب سے زیادہ قصور وار ہیں۔

    رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ غزہ کے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کردیا گیا، دنیا کی آنکھیں بند ہیں، ترکیہ غزہ میں فیلڈ اسپتال بھیجنے کے لیے تیار ہے۔

  • ترک صدر اردگان کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

    ترک صدر اردگان کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

    انفرہ : ترک صدر رجب طیب اردگان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے رابطے ختم کرنےکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو سے اب کوئی با ت نہیں ہوسکتی۔

    تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے غزہ کی صورتحال پر اپنے بیان میں کہا کہ یورپی یونین غزہ پر منصفانہ انداز میں بات کرنے میں ناکام رہی، یورپی یونین پر ہمارابھروسہ ختم ہوگیا ہے، ہم غزہ میں امن کیلئے ضامن بننے کو تیار ہیں۔

    ترک صدر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے رابطے ختم کرنےکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہوسےاب کوئی با ت نہیں ہوسکتی، وہ سب سے زیادہ قصور وار ہیں۔

    رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ غزہ کے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کردیا گیا، دنیا کی آنکھیں بند ہیں، ترکیہ غزہ میں فیلڈ اسپتال بھیجنے کے لیے تیار ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی جنگی جرائم کو عالمی فوجداری عدالت میں لے جانے کی حمایت کریں گے۔

    دوسری جانب عمان نے غزہ میں جنگی جرائم کی تحقیقات کیلئے عالمی عدالت قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کی جائیں۔

    گزشتہ ہفتے ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کی غزہ میں جاری جارحیت اور انسانیت سوز مظالم کے خلاف استنبول میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل پچھلے 22 دنوں سے کھلے عام جنگی جرائم کر رہا ہے لیکن مغرب نے اس پر ردعمل دیا اور نہ ہی جنگ بندی کا مطالبہ کیا تاہم ہم اسرائیل کو جنگی مجرم قرار دلوا کر رہیں گے۔

    بعد ازاں اردوان کی اس سخت تقریب کے بعد فلسطین پر قابض اسرائیل نے ترکیے سے اپنے تمام سفارت کاروں کو واپس بلا لیا تھا۔

  • اسرائیل اسپتال پر حملے سے  انکاری ، مگر اس کے اپنے بیانات ہی ثبوت بن گئے

    اسرائیل اسپتال پر حملے سے انکاری ، مگر اس کے اپنے بیانات ہی ثبوت بن گئے

    یروشلم: اسرائیل کے اپنے بیانات غزہ میں درندگی کے ثبوت بننے لگے ، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اسپتال پر حملے سے پہلےٹویٹ کیا اور بعد میں یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیل غزہ کے اسپتال پرحملے سے انکاری ہے مگر اس کے اپنے بیانات ہی جھوٹ کےخلاف ثبوت بن گئے، اسرائیلی وزیراعظم نے حملے سے پہلے ٹویٹ کیا کہ یہ جنگ روشنی اور تاریکی کی اولادوں کے درمیان ہے لیکن حملے کے بعد وہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا گیا

    حملے کے فوری بعد اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے اسپتال میں چھپے حماس کے دہشت گردوں کونشانہ بنایا مگر بعد میں عالمی ردعمل کو دیکھتے ہوئے یہ ٹوئٹ بھی ڈیلیٹ کردیا گیا اور اسپتال پر حملے کو حماس کی کارروائی قرار دیا۔

    دوسری جانب حماس کا کہنا ہے اسرائیلی فوج نےجان بوجھ کراسپتال کونشانہ بنایا جس کے شواہد، میزائل کےٹکڑے، عینی شاہدین اور ویڈیوز موجودہیں، جنہیں جلد جاری کیا جائے گا۔

    گذشتہ روز اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب ریاض منصور نے اسرائیلی کارروائیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ا اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان نے ٹوئٹر پرلکھا اسرائیل نے اسپتال پریہ سوچ کرحملہ کیا کہ اسپتال کےآس پاس حماس کا اڈہ ہے اور پھر ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا۔

    ریاض منصور کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم جھوٹا ہے، اسرائیلی وزیراعظم کےترجمان نے اسپتال پر حملہ تسلیم کیا۔