Tag: اسرائیلی وزیرِ اعظم

  • نیتن یاہو کا مغربی کنارے سے متعلق بڑا حکم

    نیتن یاہو کا مغربی کنارے سے متعلق بڑا حکم

    اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے تل ابیب میں 3 بسوں میں دھماکوں کے بعد مغربی کنارے میں فوجی آپریشن میں تیزی لانے کا حکم دے دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے میں نئے مطالبات پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق تل ابیب کے قریب بات یام میں کھڑی 3 بسوں میں دھماکوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 4 یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیل کے حوالے کی تھیں۔

    حماس نے غزہ میں چار اسرائیلی اسیران کی لاشوں کو حوالے کرنے کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نے جب تک وہ زندہ تھے ان کی زندگیوں کا احترام نہیں کیا لیکن ہم نے خان یونس میں منعقدہ تقریب میں ”مرنے والوں کے تقدس اور احترام”کو برقرار رکھنے کی کوشش کی۔

    گروپ نے یہ بھی کہا کہ جب وہ زندہ تھے تب بھی اسیروں کے ساتھ انسانی سلوک کیا جاتا تھا اور جو کچھ میسر تھا وہ فراہم کیا جاتا تھا لیکن اسرائیلی فوج نے انہیں ان کے اغوا کاروں سمیت مار ڈالا تھا۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ ”مجرم نیتن اپنے قیدیوں کی لاشوں کو اپنے سامعین کے سامنے قتل کرنے کی ذمہ داری سے بچنے کی کھلی کوشش میں روتا رہا۔“

    حماس نے مقتولین بیباس اور لفشٹز کے خاندانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے بیٹوں کی زندہ واپسی کو ترجیح دیتے، لیکن آپ کے رہنماؤں نے انہیں اور ان کے ساتھ 17,881 فلسطینی بچوں کو قتل کرنے کا انتخاب کیا۔”

    سونیا گاندھی اسپتال منتقل، ڈاکٹروں نے کیا کہا؟

    حماس نے یہ بھی متنبہ کیا کہ قیدیوں کا تبادلہ ہی اسیروں کو زندہ واپس کرنے کا واحد راستہ ہے اور انہیں طاقت کے ذریعے واپس لینے کی کوشش یا جنگ میں واپسی کا نتیجہ صرف نقصان ہی ہوگا۔

  • ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے، نیتن یاہو

    ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے، نیتن یاہو

    اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ایران کو جوہری بم حاصل کرنے سے روکنے کے لیے جو ہوسکا وہ کریں گے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری طاقت بننے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا، وہ تمام وسائل استعمال کروں گا جو کیے جا سکتے ہیں کہ ایران جوہری طاقت نہ بنے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ حزب اللّٰہ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو شدید جنگ شروع کر دیں گے۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے حزب اللہ کے آگے گھٹنے ٹیکنے کے بعد اب غزہ میں بھی عنقریب جنگ بندی معاہدہ ہونے کا اشارہ دے دیا۔

    قطری نیوز چینل الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے مقامی چینل 14 کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کیلیے ممکنہ جنگ بندی معاہدے کیلیے حالات کافی بہتر ہوئے ہیں۔

    لبنان میں جنگ بندی اسرائیل کی بدترین شکست ہے، جنرل سلامی

    اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے مذکورہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر جوبائیڈن نے کئی ناکام کوششوں کے بعد غزہ میں جنگ بندی معاہدے کو کامیاب بنانے کیلیے نئے سرے سے شروع کرنے پر زور دیا۔

  • حماس کو تباہ کئے بغیر لڑائی بند نہیں ہوگی، نیتن یاہو

    حماس کو تباہ کئے بغیر لڑائی بند نہیں ہوگی، نیتن یاہو

    اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ جب تک ہم حماس کا خاتمہ نہیں کردیتے اُس وقت تک لڑائی بند نہیں کی جائے گی۔

    اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو نے مغویوں کے اہلِ خانہ سے بات چیت کی، اسرائیلی وزیرِ اعظم نے کہا کہ جب تک مغویوں کو واپس نہیں لاتے، لڑائی بند نہیں کریں گے۔

    نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ یقینی بنائیں گے کہ غزہ سے مزید کوئی خطرہ پیدا نہ ہو، مغویوں کی واپسی میری اور جنگی کابینہ کی ذمے داری ہے۔

    دوسری جانب فلسطینی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے کہ حماس اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے قریب پہنچنے والی ہے۔

    منگل کے روز روئٹرز کو بھیجے گئے ایک بیان میں اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل سے جنگ بندی معاہدے کے قریب ہیں، قطری حکام تک اپنا پیغام پہنچا دیا ہے۔

    بیان میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں، تاہم حماس کے ایک رکن نے الجزیرہ ٹی وی کو بتایا کہ مذاکرات جن نکات پر کیے جا رہے ہیں ان میں جنگ بندی کا عرصہ، غزہ میں امداد کی ترسیل کے انتظامات اور اسرائیل میں فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ شامل ہیں۔

    غزہ میں اسرائیلی مظالم جاری، شہداء کی تعداد 13 ہزار 300 سے تجاوز کرگئی

    حماس کے رکن عصات الرشیق نے کہا کہ دونوں فریق خواتین اور بچوں کو آزاد کریں گے اور قطر کی طرف سے تفصیلات کا اعلان کیا جائے گا، جو مذاکرات میں ثالثی کر رہا ہے۔