Tag: اسرائیلی وزیر خارجہ

  • حماس غزہ کی آبادی کو ڈھال کے طور پر استعمال کررہا ہے، اسرائیلی وزیر خارجہ

    حماس غزہ کی آبادی کو ڈھال کے طور پر استعمال کررہا ہے، اسرائیلی وزیر خارجہ

    اسرائیلی وزیر خارجہ کیٹز نے کہا ہے کہ حماس غزہ کی آبادی کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی قیادت کے وارنٹ جاری ہونے سے اسرائیلی فوجیوں کو نقصان پہنچے گا، اپنے دفاع سے روکنا کھلے عام اسرائیل کی تباہی کا مطالبہ ہے۔

    اسرائیلی وزیر خارجہ کیٹز کا کہنا تھا کہ حماس غزہ کی آبادی کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہا ہے۔

    واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف کی جانب سے اسرائیلی آرمی چیف، وزیراعظم اور وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت کو اعلیٰ قانونی عہدیداروں کی طرف سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے اشارے ملے ہیں۔

    اسرائیلی اخبار کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ وارنٹ گرفتاری کی اطلاعات پر اسرائیلی وزیر اعظم خوفزدہ اور غیر معمولی دباؤ کا شکار ہیں۔

    برطانیہ میں پناہ گزینوں کیخلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں

    میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں کی تحقیقات ہورہی ہیں، جس پر کارروائی ہوسکتی ہے۔

  • اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن کا ایک اور میڈیا اسٹنٹ

    اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن کا ایک اور میڈیا اسٹنٹ

    نیویارک: اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن کا ایک اور میڈیا اسٹنٹ سامنے آ گیا ہے، پچھلے میڈیا اسٹنٹ کے بعد لیبیا کو اپنی خاتون وزیر خارجہ نجلا المنگوش کو برطرف کرنا پڑ گیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن کا ایک اور میڈیا اسٹنٹ سامنے آیا ہے، گزشتہ روز اسرائیلی وزیر خارجہ نے 6 سے 7 مسلم ملکوں سے جلد تعلقات بحالی کا دعویٰ کیا ہے۔

    ایلی کوہن نے کہا سعودی عرب سے تعلقات کی بحالی کے بعد 6 سے 7 مسلم ممالک فیصلے کی پیروی کریں گے، سعودی عرب کے ساتھ امن کا مطلب مسلم دنیا اور یہودیوں کے درمیان امن ہے، میں نے کئی ایسے مسلم ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے جن کے ممالک کا اسرائیل سے رسمی تعلق نہیں۔

    اسرائیلی وزیر خارجہ نے گزشتہ ماہ لیبیا سے تعلقات کی جلد بحالی کا بھی دعویٰ کیا تھا، یہ دعویٰ اٹلی میں لیبیا کی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد سامنے آیا تھا۔ تاہم لیبیا کی حکومت نے اپنی وزیر خارجہ نجلا المنگوش کو بر طرف کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے دوٹوک انداز میں واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنے قومی مفادات اور فلسطینی عوام کے مفادات کو مدنظر رکھ کر ہی کوئی فیصلہ کرے گا۔