Tag: اسرائیلی ڈیفنس فورسز

  • اسرائیل نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ قرار دے دیا، بھارت میں ہلچل

    اسرائیل نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ قرار دے دیا، بھارت میں ہلچل

    بھارت کی سب سے قریبی اتحادی سمجھی جانے والی اسرائیلی فوج نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ دیکھا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان، سوشل میڈیا پر اس وقت سفارتی ہلچل مچ گئی جب بھارت کی سب سے قریبی اتحادی سمجھی جانے والی اسرائیلی فوج نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ قرار دے دیا۔

    سرکاری اسرائیل ڈیفنس فورسز (IDF) نے گزشتہ شب ایران کے حوالے سے ایک ٹویٹ کیا، جس کے ساتھ ایک نقشہ بھی منسلک تھا۔

    اس نقشے میں مقبوضہ جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھایا گیا، ساتھ ہی چینی سرحد سے منسلک متنازع علاقوں کو بھی چین کا ہی حصہ دکھایا دیا۔

    اسرائیل کی جانب سے ایسا نقشہ جاری ہونا دہلی کے لیے شدید سبکی کا باعث بن گیا، جموں و کشمیر اور لداخ تاریخی طور پر پاکستان اور چین کا حصہ ہیں، جن پر بھارت نے محض قبضہ کر رکھا ہے، اور عالمی سطح پر ایسے نقشے اس سچائی کی گونج ہیں۔

  • اسرائیلی فوج نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے آبائی گھر پر بھی بم برسادیے

    اسرائیلی فوج نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے آبائی گھر پر بھی بم برسادیے

    غزہ : اسرائیلی فوج نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے آبائی گھر پربھی بم برسادیے اور بمباری کی ویڈیوز بھی جاری کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے آبائی گھر پر بھی بمباری کردی، اسماعیل ہنیہ کے غزہ میں الشطی مہاجر کیمپ میں واقع خاندانی گھر کو نشانہ بنایا گیا۔

    اسرائیلی ڈیفنس فورسز کی جانب سے جاری ویڈیوز میں لڑاکا طیاروں کی گھر پر بمباری دیکھی جاسکتی ہے، پورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جس گھر پر اسرائیل کی جانب سے بمباری کی گئی ہے وہاں اسماعیل ہنیہ نے اپنا بچپن گزارا ہے۔

    اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ اسماعیل ہنیہ کے مبینہ گھر کو دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جاتا تھا تاہم گھر پرحملے میں ہلاکتوں کے حوالے سے تصدیق نہیں ہوسکی۔

    یاد رہے اس سے قبل اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری سے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی پوتی روئی ہمام اسماعیل ہنیہ بھی شہید ہوگئیں تھیں، رؤی ہنیہ اسلامی یونیورسٹی آف غزہ میں میڈیکل کی طالبہ تھیں۔

    واضح رہے غزہ میں صہیونی دہشت گردی نہ تھم سکی ، بیالیسویں روزبھی سفاکیت، درندگی، انسانیت سوز مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔

    سات اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد ساڑھے گیارہ ہزار سے زائد ہوچکی ہے ، فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہدا میں چار ہزار سات سو سات بچے، تین ہزار ایک سو پچپن خواتین اور سات سو کے قریب بزرگ شہری بھی شامل ہیں۔

    وحشیانہ کارروائیوں میں تیس ہزارکےلگ بھگ فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں جبکہ سترہ سو سے زائد بچوں سمیت تقریباً چار ہزار فلسطینی شہری لاپتا ہیں ، ریسکیو اداروں کے مطابق لاپتا افراد میں سے اکثریت عمارتوں کے ملبے تلے دبی ہے۔