Tag: اسرائیلی ہلاک

  • جنگ بندی سے قبل ایران کا جنوبی اسرائیل پر حملہ، 3 اسرائیلی ہلاک

    جنگ بندی سے قبل ایران کا جنوبی اسرائیل پر حملہ، 3 اسرائیلی ہلاک

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اعلان کردہ جنگ بندی کے نفاذ سے قبل ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں میں 3 اسرائیلی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

    رائٹرز کے مطابق جنوبی اسرائیل میں ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے، ایران کی جانب سے یہ حملہ جنگ بندی کے اعلان سے قبل کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے جنوبی اسرائیل میں میزائل گرنے کے مقام پر 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، جبکہ تقریباً 6 افراد کو معمولی زخموں کے باعث موقع پر ہی طبی امداد دی گئی ہے اس کے علاوہ 2 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق جنوبی اسرائیل کے علاقے بیرشیبا میں ایران کے میزائل حملوں کے باعث ایک گھنٹے کے دوران 6 مرتبہ سائرن بجے، عمارت پر میزائل لگنے سے 3 افراد ہلاک اور کم ازکم 9 زخمی ہوئے۔

    ایران اور اسرائیل میں جنگ بندی کا باقاعدہ آغاز، ٹرمپ کا نیا بیان جاری

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اعلان کیا تھا کہ اسرائیل اور ایران جنگ بندی پر متفق ہوگئے اور اگلے 6 گھنٹوں میں حملے بند کردیے جائیں گے۔

    بعد ازاں، غیر ملکی خبررساں ایجنسی ’رائٹرز‘ نے رپورٹ کیا کہ قطر کے وزیرِ اعظم شیخ محمد بن عبد الرحمٰن آل ثانی نے ایرانی قیادت کے ساتھ بات چیت کے بعد تہران کی جانب سے امریکا کی جنگ بندی کی تجویز پر رضامندی حاصل کر لی۔

    اس رابطے سے قبل، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کے امیر کو ٹیلی فون کیا اور انہیں بتایاکہ اسرائیل جنگ بندی پر راضی ہو چکا ہے اور انہوں نے تہران کو قائل کرنے کے لیے دوحہ سے مدد طلب کی تھی۔

    ایران، اسرائیل اور امریکی تنازع سے متعلق تمام خبریں جاننے کے لیے کلک کریں

  • ایران کے میزائل حملوں میں 5 اسرائیلی ہلاک، متعدد زخمی

    ایران کے میزائل حملوں میں 5 اسرائیلی ہلاک، متعدد زخمی

    تل ابیب : ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے جانے والے میزائل حملوں میں 5 اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گلیلی پر ایرانی حملے میں 2 اسرائیلی ہلاک اور،13زخمی ہوئے۔

    اس کے علاوہ دی ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ میں تازہ ایرانی حملے میں ایک اسرائیلی ہلاک اور 14 شہریوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ایرانی بیلسٹک میزائل حیفہ کے مشرق میں شمالی شہر تامرا میں اسرائیلی فوجی اہداف سے جا ٹکرائے، حملوں کے بعد حیفہ آئل ریفائنری میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی الجزیرہ کے مطابق ایران نے اسرائیل پر چند گھنٹوں میں دوسرا حملہ کردیا جس میں مزید درجنوں میزائل فائر کیے گئے۔

    israel iran war

    اس دوران تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس کے پاس زور دار دھماکے اور سائرن کی آوازیں گونجتی رہیں، دوسری جانب اسرائیلی حملوں کے باعث تہران میں بھی متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

    پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ خیبر میزائلوں سے حیفہ اور تل ابیب کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیل پر بدر اور عماد میزائل بھی داغے گئے۔ تل ابیب میں بعض میزائلوں نے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کئی اسرائیلی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل تل ابیب میں گرے ہیں جس سے کئی عمارتیں تباہ ہوئی ہیں۔

    اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے فائر کئے گئے میزائلوں کو روکنے کیلئے دفاعی نظام متحرک ہے، عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    اس سے قبل ایران نے ڈیڑھ سو سے زائد میزائل داغ کر اسرائیل کے خلاف انتقامی کارروائی کا آغاز کیا تھا

  • مراکش میں 5 اسرائیلیوں کی بھیانک موت

    مراکش میں 5 اسرائیلیوں کی بھیانک موت

    رباط: مراکش میں ایک خوفناک کار حادثے کے نتیجے میں پانچ اسرائیلی ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح جنوب مشرقی مراکش کے سیاحتی شہر ورزازات کے قریب ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں پانچ اسرائیلی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

    اسرائیلی میڈیا نے اسرائیلی ’زاکا‘ ریسکیو یونٹ کی رپورٹ کے حوالے سے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ان میں سے دو کے پاس فرانسیسی شہریت ہے، جب کہ ڈرائیور اسرائیلی تھا، ہلاک ہونے والے تمام افراد ایک بڑے گروپ کے ساتھ مراکش گئے تھے۔

    حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور گاڑی کا کنٹرول کھو بیٹھا، جس کے نتیجے میں گاڑی الٹ گئی اور تمام مسافر موقع ہی پر ہلاک ہو گئے، مراکش کے حکام مرنے والوں کی شناخت اور لاشوں کو پہنچانے کے لیے کام کر رہے ہیں، تاہم اسرائیل ٹائمز نے ہلاک شدگان کی شناخت جاری کی ہے، جن میں دو آپس میں بھائی ہیں۔

    نامعلوم افراد نے یہودیوں کی عبادت گاہ کو آگ لگا دی

    اخبار ’اسرائیل ہیوم‘ نے اطلاع دی کہ ہلاک ہونے والے پانچوں افراد صفد شہر میں ’بریسلاو ہاسیڈک‘ فرقے کے پیروکار تھے، اور وہ زگورا شہر میں مراکشی یہودیوں کی عبادت گاہوں کا دورہ کر رہے تھے۔

    الصفد کے میئر نے کہا کہ ’’ہم وزارت خارجہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، اس واقعے کے حوالے سے سرکاری حکام ہمیں باقاعدہ اپ ڈیٹس فراہم کررہے ہیں۔‘‘

  • حماس کے حملے : ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 250 تک جا پہنچی

    حماس کے حملے : ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 250 تک جا پہنچی

    مقبوضہ بیت المقدس : فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے حملے جاری ہیں جس میں اب تک200 اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 200فلسطینی بھی شہید ہوگئے۔

    اسرائیلی حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کے حملوں میں 1450سےزائد اسرائیلی زخمی ہوئے،

    دوسری جانب حماس کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے مسجد اقصیٰ کی بےحرمتی اور یہودی آباد کاروں کی جارحیت کے ردعمل میں آپریشن کیا ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ درجنوں اسرائیلی فوجیوں کو یرغمال بنالیا گیا ہے، یرغمال اسرائیلی فوجیوں کو سرنگوں اور محفوظ مقامات پر رکھا گیا ہے۔

    مقامی حکام کے مطابق غزہ پراسرائیلی فضائی حملے جاری ہیں جس میں 200کے قریب فلسطینی شہید اور 1600سے زائد زخمی ہوئے ہیں، فلسطینی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اسرائیلی طیاروں کی جانب سے حماس کے غزہ کے سربراہ یحییٰ السنوار کے خان یونس کے گھر پر بمباری کی گئی ہے۔

    اس حوالے سے غیرملکی خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں بچے سمیت 4فلسطینی شہید کردیئے گئے، شہید بچےکی عمر 13برس ہے جس کو اسرائیلی فوجیوں نے نشانہ بنایا۔

    واضح رہے کہ یہ کارروائی گذشتہ کئی برسوں میں اسرائیل فلسطین تنازع میں ہونے والی شدید ترین کشیدگی میں سے ایک ہے۔

    حماس کے جنگجو صبح سحر کے وقت غزہ کے علاقے سے اسرائیل میں داخل ہوئے۔ عینی شاہدین کے مطابق وہ موٹر سائیکلوں، پیراگلائیڈرز اور کشتیوں پر بھی اسرائیل میں داخل ہوئے۔ ایسے کسی حملے کی اس سے پہلے نظیر نہیں ملتی۔