Tag: اسرائیل اور حماس معاہدے

  • حماس نے 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا

    حماس نے 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا

    غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے پانچویں مرحلے میں حماس نے 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا ہے۔

    عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حماس کی جانب سے رہا کئے گئے 3 اسرائیلی یرغمالیوں میں اوہد بن امی، ایلی شرابی اور لیوی شامل ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق حماس نے ان 3 اسرائیلی مغویوں کو 183 فلسطینی قیدیوں کے بدلے رہا کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے 18 ایسے قیدیوں کو رہا کیا ہے جو عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے جبکہ 54 قیدیوں کو طویل مدتی سزائیں دی گئی تھیں۔ علاوہ ازیں 111 قیدیوں کو غزہ کی پٹی سے 7 اکتوبر کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے تحت اب تک 16 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جاچکا ہے۔

    اس سے قبل، حماس نے اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا، جس میں انسانی امداد کی ترسیل میں رکاوٹ ڈالنے اور بے گھر فلسطینیوں کے لیے ضروری پناہ گاہوں کو روکنے کی بات کہی گئی تھی۔ اسرائیلی حکام نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ بندی معاہدے کی مکمل پاسداری کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب حماس نے پاکستان کو ’بڑا بھائی‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے والے 15 فلسطینی قیدیوں کی میزبانی پر آمادہ ہے۔

    بنگلہ دیش میں پھر سے ہنگامے پھوٹ پڑے، متعدد رہنماؤں کے گھر نذر آتش

    رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان 15 ماہ کی طویل جنگ کے بعد چھ ہفتوں پر مشتمل غزہ جنگ بندی معاہدہ ہوا جس میں اسرائیلی افواج کا غزہ سے انخلا، بے گھر فلسطینیوں کی شمالی غزہ میں واپسی، اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینیوں قیدیوں کا تبادلہ شامل ہے۔

  • غزہ میں جنگ میں وقفے کے اعلان پر امریکی صدر بائیڈن کا ردعمل

    غزہ میں جنگ میں وقفے کے اعلان پر امریکی صدر بائیڈن کا ردعمل

    واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن کا اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ضروری ہے کہ اس معاہدے کے تمام پہلوؤں پر پوری طرح عمل کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق غزہ میں جنگ میں وقفے کے اعلان پر امریکی صدر جوبائیڈن کا ردعمل آگیا ، صدر بائیڈن نے اسرائیل اور حماس کےدرمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا خیر مقدم
    کیا۔

    امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ڈیل کرانے میں قطر کے امیراور مصر کے صدر نے اہم کردار ادا کیا، ضروری ہے کہ اس معاہدے کے تمام پہلوؤں پر پوری طرح عمل کیا جائے۔

    یاد رہے قطراورمصرکی ثالثی میں حماس اوراسرائیل کے درمیان معاہدہ ہوگیا ہے، قطری وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے پہلے مرحلے میں اسرائیل ایک سو پچاس اور حماس پچاس قیدی رہا کرے گا اور جنگ میں وقفہ چار روز کیلئے ہوگا، جس کا اعلان چوبیس گھنٹے میں کیا جائے گا۔

    معاہدے کے مطابق غزہ میں مزید امداد بھیجی جاسکے گی، جس میں ایندھن سمیت طبی اور غذائی سامان متاثرین تک پہنچایاجائےگا۔

    سینتالیس روز سےجاری اسرائیلی جارحیت میں چودہ ہزارسےزائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ حماس کےحملوں میں تین سوسےزائد اسرائیلی فوجیوں سمیت بارہ سوسے اسرائیلی ہلاک ہوئے۔

    قابض اسرائیلی فوج نے آج صبح خان یونس کی عمارت پر گولہ باری کی جس میں بیس سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔